میٹنگ میں شمولیت کی اغراض
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۵۰۱
دورہ یورپ
امر کا اعلان کیا گیا ہے کہ مولوی نعمت اللہ خان کو ارتداد کی وجہ سے سنگسار کیا جائے گا۔ اور آخر
میں کابل کے نیم سرکاری اخبار حقیقت کو وہ کہاں لے جائیں گے جس نے مقدمہ کی پوری
کار روائی چھاپ دی ہے اور تسلیم کیا ہے کہ شہید مرحوم کے سنگسار کئے جانے کا باعث اس کا
مذہب تھا۔ اور پھر وہ اس تمام خط و کتابت کو کہاں چھپا دیں گے جو کابل گورنمنٹ اور برطانیہ کی
سفارت میں پچھلے سال ہوتی رہی ہے جس میں کابل گورنمنٹ نے زور دیا ہے کہ ڈاکٹر فضل کریم
کو لیگیشن (LEGATION) سے وا واپس کر دیا جائے کیونکہ وہ احمدی تھے یہ تمام واقعات بتا
رہے ہیں کہ افغان گورنمنٹ مذہبی طور پر احمدیوں سے عداوت رکھتی ہے ۔ یا ظاہر کرنا چاہتی ہے
کہ اس کو عداوت ہے اور یہ کہ مولوی نعمت اللہ خان کے قتل کی وجہ صرف ان کی احمدیت تھی۔
شہادت کے حالات کے متعلق میں اور کچھ افغان گورنمنٹ ہمد ردی کی محتاج ہے نہیں کہنا چاہتا مگر میں مضمون کو ختم کرنے سے
سے
پہلے یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ باوجود اس کے لمبے عرصہ ظلم کے میں اپنے دل میں افغان
گورنمنٹ اور اس کے حکام کے خلاف جذبات نفرت نہیں پاتا۔ اس کے فعل کو نہایت برا سمجھتا
ہوں مگر میں اس سے ہمدردی رکھتا ہوں اور وہ میری ہمدردی کی محتاج ہے ۔ اگر کوئی شخص یا
اشخاص اخلاقی طور پر اس حد تک گر جائیں کہ ان کے دل میں رحم اور شفقت کے طبعی جذبات
بھی باقی نہ رہیں تو وہ یقینا ان لوگوں سے جو صرف جسمانی دکھوں میں مبتلاء ہیں ہماری ہمدردی کے
زیادہ محتاج ہیں۔ میں نے آج تک کسی سے عداوت نہیں کی اور میں اپنے دل کو اس واقعہ کی بناء
پر خراب کرنا نہیں چاہتا اور میں سمجھتا ہوں کہ اہوں کہ میرے بچے متبع بھی اسی طریق کو اختیار کریں گے ۔
میں کسی ایسی میٹنگ میں شامل نہیں ہوتا جو اظہار غیظ و غضب کی خاطر منعقد کی گئی ہو۔ میں جانتا ہوں
کہ ظلم نہ ظلم سے مٹتے ہیں ں اور نہ عداوت سے ۔ پس میں نہ ظلم کا مشور ظلم کا مشورہ دوں گا اور نہ عداء عداوت کے
جذبات کو اپنے دل میں جگہ دوں گا۔
میٹنگ میں شمولیت کی اغراض میں صفائی سے کہتا ہوں کہ میری اغراض اس میٹنگ میں
سے یہ ہیں۔
اول - اس امر کا اظہار کہ امیر کے اس فعل کو اسلام کی طرف منسوب نہیں کرنا چاہئے یہ
فعل اسلام کے بالکل خلاف ہے ۔ اسلام کامل مذہبی آزادی دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ حق اور باطل
ظاہر امور ہیں۔ پس کسی پر زبردستی کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ ہر شخص کے لئے اس کا اپنادین ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۵۰۲
دورہ یورپ
حضرت ابو بکر کے زمانہ میں جو لوگ مرتد ہوئے ان کو کسی نے نہیں قتل کیا صرف اس وقت تک
ان سے جنگ کی گئی جب تک انہوں نے حکومت سے بغاوت جاری رکھی۔ پس کسی شخص کو حق
نہیں کہ وہ اس فعل کو اسلام کی طرف منسوب کرے۔ ایسے افعال مذہب کے لوگوں سے ہوتے
رہتے ہیں۔
دوم - اس امر کا
یہ غرض ہے کہ جب کسی شخص کو یہ معلوم ہو جائے کہ اس کے فعل کو دنیا عام طور پر نفرت کی نگاہ
سے دیکھتی ہے تو اس کی آئندہ اصلاح ہو جاتی ہے۔ پس بلا جذبات عداوت کے اظہار کے جن کو
میں اپنے دل میں نہیں پاتا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کابل گورنمنٹ کا یہ فعل اصول اخلاق و مذہب
کے خلاف تھا اور ایسے افعال کو ہم لوگ نا پسندیدہ سمجھتے ہیں ۔ مگر یہ افعال ہمیں اپنے کام سے پیچھے
نہیں ہٹا سکتے۔ نہ پہلے شہیدوں کی موت سے ہم ڈرے ہیں اور نہ یہ واقعہ ہمارے قدم کو پیچھے ہٹا
سکتا ہے۔ چنانچہ اس دل ہلا دینے والے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مجھے تار کے ذریعہ سے بائیں
آدمیوں کی طرف سے درخواست ملی ہے کہ وہ افغانستان کی طرف مولوی نعمت اللہ خان کا کام
جاری رکھنے کے لئے فورا جانے کو تیار ہیں۔ اور ایک اور درخواست یہاں انگلستان میں چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب بارایٹ لا ایڈیٹر انڈین کیسز نے اسی مضمون کی دی ہے ۔ پس جو غرض ان
قتلوں سے ہے وہ ہرگز پوری نہ ہوگی۔ ہم آٹھ لاکھ آدمیوں میں سے ہر ایک خواہ مرد ہو خواہ
امر کا اظہار کہ ہم لوگ امیر کے اس فعل کو درست نہیں سمجھتے اور اس اظہار کی
عورت
رت خواہ بچہ اس راستہ پر چلنے کے لئے تیار ہے جس پر نعمت اللہ خان شہید نے سفر کیا۔
اب میں اس امید پر اس مضمون کو ختم کرتا ہوں کہ مذہبی آزادی کے دلدادہ اس موقع پر وہ
کم سے کم خدمت کر کے جو آزادی کی راہ میں وہ کر سکتے ہیں اپنے فرض سے سبکدوش ہوں گے ۔
یعنی اس فعل پر ناپسندیدگی کا اظہار کریں گے ۔ قومیں الگ ہوں حکومتیں الگ ہوں مگر ہم سب
انسان ہیں ہماری انسانیت کو کوئی نہیں مار سکتا۔ ہماری ضمیر کی آزادی کو کوئی نہیں چھین سکتا۔ پس
کیا انسانیت اس وقت ظلم پر اپنی فوقیت کو بالا ثابت کر کے نہیں دکھائے گی ؟
(الفضل ۲۵۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء)