غیر مسلم حکمرانوں کی فرمانبرداری

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۰۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
دورہ یورپ
لندن میں ہندوستانی طلباء سے گفتگو
۲۰۱ ستمبر ۱۹۲۴ء شام چار بجے حضرت خلیفة المسیح الثانی کی طرف سے مسلمان ہندوستانی طلباء
کو چائے پر بلایا گیا۔ اس موقع پر طلباء سے جو سوال و جواب ہوئے وہ درج ذیل ہیں۔)
غیر مسلم حکمرانوں کی فرمانبرداری ایک طالب علم:۔ میں آپ سے یہ دریافت
کا کس حد تک لائل (LOYAL) ہونا چاہیے۔
کرنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کو غیر مسلم حکمران قوم
حضرت اقدس:۔ میں اس سوال کا جواب دینے سے پہلے آپ سے اصولی طور پر ایک بات
پوچھتا ہوں ممکن ہے اس سوال میں ہی اس کا جواب بھی آجائے۔ آپ یہ بتائیں کہ اگر مسلمان
حکومت ہو تو مسلمانوں کو اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کس حد تک کرنی ضروری ہے۔
طالب علم:۔ جب تک وہ مسلمان حکومت
رہے عدل وانصاف کے قوانین پر پر عمل
کرے اور برعایا کے حقوق کی حفاظت کرتی رہے اس کا وفادار رہنا ضروری ہے۔ اگر وہ ان باتوں کو
چھوڑ دے اور غلطیاں کرے تو نہیں۔
درست
حضرت اقدس:۔ بہت ٹھیک ہے جب تک وہ نیک رہے اس وقت تک اطاعت اور فرمانبرداری
ضروری ہے۔ تو یہی اصول حکومت کی اطاعت کی حد کا ہو گیا۔ اس میں مسلم اور غیر مسلم کی کیا
قید رہی۔

انوار العلوم جلد ۸
طالب علم:۔ آخر وہ مسلمان ہیں۔
۵۰۴
دورہ یورپ
حضرت اقدس:۔ آپ نے جب یہ اصل قائم کیا کہ جب تک مسلمان حکمران نیک کام کریں ان
کی اطاعت کرنی چاہیے تو پھر اس اصل کو مخصوص تو نہیں کر سکتے کہ یہ صرف مسلمانوں کے متعلق
ہے اور غیر مسلم کی حکومت اگر عدل وانصاف بھی کرے تو اس کی اطاعت نہ کی جائے۔ حکومت
میں اپنے پرائے کا سوال نہیں ہو تا بلکہ حقوق اور رعایا کا سوال ہوتا ہے۔ دیکھو اس ملک میں انگریزوں
ہی کی حکومت ہے۔ مگر کیا انگریز اس ریز اس وجہ سے خوش ہو جائیں گے کہ ہمارے بھائی حکمران ہیں؟ نہیں
بلکہ وہ اپنے حقوق مانگیں گے۔ آئر لینڈ کا قضیہ آپ کے سامنے ہے تو حکومت میں جو سوال معرض
بحث میں آتا ہے وہ رعایا کے حقوق کا سوال ہوتا ہے۔
طالب علم:۔ انگریزوں کا غیر ہونا آپ نے بھی تسلیم کرلیا ہے کیونکہ آپ ان کو دعوتِ اسلام
دیتے ہیں۔ جب ان کے سامنے اسلام پیش کیا جاتا ہے تو وہ غیر ہوئے۔
ہو۔
حضرت اقدس: دعوتِ اسلام تو ہمارا فرض ہے ہم مسلمانوں کو بھی دعوت دیتے ہیں ۔ میں
تو کہتا ہوں کہ حکومت کے ساتھ اس بات کا کوئی تعلق نہیں۔ سوشل حقوق الگ ہوتے ہیں مذہبی
الگ اور حکومت کے الگ اور ان میں مجمد اجدا احکام ہوتے ہیں ۔ دیکھو انسان مختلف جوارح اور
اعضاء کا مجموعہ ہے۔ ہاتھ پاؤں وغیرہ سب کے سب مجموعی طور پر ایک حیثیت رکھتے ہیں مگر ان کے
کام الگ الگ ہیں۔ اسی طرح سوشل اور پولیٹیکل معاملات کا بھی ایک جداجدا دائرہ ہے۔ اگر ہم ان
کو ملاکر بحث کریں گے تو غلط راستہ پر جا پڑیں گے۔ ہر ایک دائرہ کے اندر رہ کر غور
سکتا ہے۔ گورنمنٹ اور رعایا کے متعلق جو احکام ہیں ان کو اسی نظر سے دیکھو، سوشل اصولوں پر
اسے نہ پر کھو یا کسی اور نقطہ خیال سے اس پر بحث نہ کرو۔ آپ نے خود ایک اصل بتایا ہے کہ
حکومت جب تک نیکی کے کام کرتی ہے رعایا کی خبر گیری انصاف اور عدل کے اصولوں پر ہوتی
ہے اور ان کے حقوق محفوظ ہیں تو ایسی حکومت کی اطاعت اور اس سے وفاداری کرنی چاہئے۔ پس
جب تک حالات میں تغیر نہ ہو اس اصل کو کیوں چھوڑا جائے۔ مذہب میں سیاست ہے مگر اس کا
یہ مطلب نہیں کہ ہر جگہ سیاست کو دخل دیا جائے ۔ احکام اسلامی میں یہ بھی ایک اصل ہے کہ
ان میں حالات کے کے بدلنے کے ساتھ استثناء اء ہو جاتا ہے۔ مثلاً وضو کرنے میں ہاتھ دھونا ضروری ہے
لیکن جس شخص کے ہاتھ ہی نہ ہوں اس کے لئے ہاتھ دھونا ضروری نہیں۔ میں جہاں تک سمجھتا
ہوں آپ کا یہ سوال اصل سوال نہیں بلکہ آپ کے دل میں جو سوال ہے وہ یہ ہے کہ فارن

۔۔۔
انوار العلوم جلد ۸
۵۰۵
دورہ یورپ
(FOREIGN) حکومت کیوں حکومت کرتی ہے؟
اس پر طالب علم مذکور نے کہا کہ ہاں اصل سوال یہی ہے) میں اس سوال کا بھی جواب اصولی طور
پر دیتا ہوں آپ مانتے ہیں اور یہ واقعہ ہے کہ مسلمانوں نے بھی دوسروں پر حکومت کی ہے ۔
حضرت ابو بکر صدیق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ ہوئے اور وہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی تعلیم کا اسوہ تھے اور ان کے بعد اسلامی حکومت کا دائرہ اور بھی وسیع ہوتا گیا۔ یہاں
تک که ایران ، مصر ، شام اور دُور تک اسلامی حکومت پہنچ گئی۔ اب اگر کسی قوم کو کسی دوسری قوم
پر حکومت کرنے کا حق نہیں تو سوال ہوتا ہے کہ پھر مسلمانوں کو دوسروں پر حکومت کرنے کا کیا
حق تھا؟ اور دوسری قوموں پر اسلامی حکومت کی بنیاد خود آنحضرت میں ایم کے وقت میں پڑی ہے۔
اس لئے ہم یہ کہنے کے مجاز نہیں کہ یہ طریق غلط تھا۔ اب فرض کرو کہ اسلامی حکومت کے زمانہ
میں عراق و شام کہتے کہ ہم تمہارے علاقہ میں نہیں رہتے اور فرض کرو کہ خالد اور ابو عبیدہ کی
جگہ میں میں اور آپ ہوتے اور اور ہم ہم سے سے ، یہ سوال کیا جاتا کہ ہم آپ کے ماتحت نہیں رہنا چاہتے آپ
اپنے ملک کو چلے جائیں تو ہمارا کیا جواب ہوتا۔
اس موقع پر طالب علم مذکورہ سوچ میں پڑ گیا لیکن خلیفہ عبدالحکیم صاحب جو خلیفہ رجب الدین
صاحب لاہوری کے بھتیجے اور خواجہ کمال الدین صاحب کے رشتہ دار تھے بول اُٹھے) ان کو
سیکنڈری پوزیشن دو جیسے انگریز ہندوستان میں ہیں وہ غلامی پیدا کرتا ہے ۔ مفتوح سے زیادہ ذلیل
پوزیشن کسی کی نہیں ہوتی۔ اس کے تمام امور میں غلامی پیدا ہو جاتی ہے۔ جیسے اوڈوائر نے پیروں
کو جمع کر لیا اور و اور وہ سب کے سب اس کے دروازے پر پہنچے ۔ اور جس قسم کا ایڈریس اس نے چاہا
دے دیا یہ فقرے کچھ ایسے طور پر خلیفہ عبدالحکیم صاحب نے ادا کئے جن سے طنز کا رنگ نمایاں
تھا حضرت نے ہنستے ہوئے فرمایا:۔
ہم تو اس موقع پر نہ تھے۔ آپ کہتے ہیں ایسا ہوا شاید آپ ہوں گے، آپ کے کہنے سے مان
لیتے ہیں۔ پروفیسر صاحب پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ جھٹ بول اٹھے ۔ نہیں نہیں میری مراد آپ سے
نہیں تھی اور آپ ان میں شریک نہ تھے۔
حضرت:۔ یہاں تو اصول کا سوال ہے اور اصولاً اس کو حل کرنا چاہئے۔ میں پوچھتا ہوں کہ کسی
وجہ سے کسی قوم نے حملہ کر کے دوسری قوم کو فتح کر لیا تو کیا آپ کے نزدیک ایسے اسباب ہو سکتے
ہیں کہ جس کو فتح کیا ہے اس کو ہمیشہ مفتوح رکھے۔

انوار العلوم جلد ۸
۵۰۶
دورہ یورپ
پروفیسر عبدالحکیم:۔ ایک قوم ہے جو ہمیشہ تنگ کرتی ہے گھروں پر آکر حملہ کرتی ہے تو پھر ہماری
قوم کا حق ہے کہ سیلف ڈیفینس (SELF DEFENCE) حفاظت خود اختیاری کے طور پر اس
کو مفتوح رکھیں۔ میں ان جنگوں کو جو اسباب صداقت پر مبنی ہوں جائز سمجھتا ہوں امپیریل ازم کو
جائز نہیں سمجھتا۔
حضرت:۔ کیا ایسی صورت میں یہی جائز ہے کہ ان پر قبضہ رکھا جاوے یا اسی قدر کافی ہے کہ
شکست دے دی جاوے۔
عبدالحکیم: جیسی صورت ہو اس کے موافق عمل کیا جاتا ہے۔ جیسے جرمنی کے متعلق کیا
گیا ہے۔ کابل کو فتح کرنا آسان ہے مگر کابل پر حکومت مشکل ہے یہ ایک ضرب المثل ہے۔
حضرت:۔ خیر کابل کی حکومت کی مشکلات تو پہاڑی علاقہ کی وجہ سے ہیں یہ بحث نہیں ۔ آپ کے
اس جواب سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ بعض اسباب اور وجوہ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے ہوتے
ہوئے مفتوح قوم کو دبائے رکھنا جائز ہے۔
عبدالحکیم :۔ ہاں بشرطیکہ ان کو تباہ نہ کیا جائے۔
حضرت:۔ کہاں تک دبایا جائے؟ اس کی حد بندی کون کرے گا اور کون حج ہو گا۔
عبدالحکیم :۔
ہوتا ہے۔
زبردست اپنا فیصلہ آپ کرتا ہے اپنا حج آپ ہوتا ہے اس کا سو سات ہیں کا
حضرت:۔ اگر یہ اصول درست ہے تو آپ کے پوائنٹ آف ویو (POINT OF VIEW) سے یہ
سوال حل ہو گیا۔ انگریزوں نے اپنا فیصلہ آپ ہی کر لیا۔
عبدالحکیم:۔ نہیں یہاں تو موریلٹی (MORALITY) کے پوائنٹ آف ویو سے
گا۔ (اخلاقی نقطہ نگاہ سے)
دیکھا جاوے
حضرت: موریٹی کے پوائنٹ آف ویو میں بھی تو اختلاف ہے تو جب اخلاقی نقطہ نگاہ مختلف
ہوئے تو پھر کس پہلو پر فیصلہ ہوگا۔
عبدالحکیم :۔ میں تو یونسی درمیان میں آگیا۔
یہ کہہ کر وہ خاموش ہو گئے۔ اور حضرت کا سلسلہ کلام پھر سے طالب علم سے شروع ہوا)
حضرت:۔ بہتر ، پھر وہی سوال آگیا کہ اگر حضرت ابوبکر" کا زمانہ ہو اور غیر مسلم علاقے بغاوت
کریں۔ اور کہیں کہ ہم آپ کے ماتحت نہیں رہنا چاہتے آپ کو کوئی حق نہیں تو کچھ آپ

t
انوار العلوم جلد ۸
۵۰۷
دورہ یورپ
کیا ایڈوائز (ADVISE) کریں گے کیا مشورہ دیں گے۔
پہلا طالب علم: جب وہ لوگ چاہیں گے کہ ہم یہ حکومت نہیں چاہتے تو انکو چاہیے کہ آزاد
کر دیں اور ان پر سے اپنی حکومت اٹھالیں۔ اٹھا
حضرت: تواب یہ اصل قائم ہوا کہ جب کوئی قوم اپنی غیر قوم حکمران کو کہے کہ ہمارا علاقہ خالی
کردو تو خالی کر دینا چاہیے ۔ اب ہم واقعات سے دیکھتے ہیں کہ ہمارے آباء واجداد کا کیا عمل
ہے؟ انہوں نے تو کسی علاقہ کو نہیں چھوڑا۔ اس اصل کو قائم کر کے اب آگے چلائیے۔
اس موقع پر طالب علم مذکور نے تو کوئی جواب نہ دیا۔ اور پھر پروفیسر عبدالحکیم صاحب نے دخل دیا)
عبدالحکیم :۔ جنرل تھیوری یہ ہے کہ کسی قوم کا حق نہیں کہ دوسری قوم پر اپنی اغراض کے لئے
حکومت کرے خواہ وہ قوم کوئی ہی ہو ہاں اس کی اصلاح کے لئے حکومت کرے۔
حضرت:۔ اُس قوم کے ارادہ اور مرضی کے موافق یا اس کے خلاف۔
عبدالحکیم :۔ اس کا فیصلہ مشکل ہے حکومت کے افعال کو دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ فعل جائز ہے
یا نا جائز
حضرت:۔ جب فیصلہ مشکل ہے تو جائز ناجائز کا فیصلہ کون کرے گا۔ جس حکومت کو کہا جاوے کہ
ناجائز ہے اس کا ہر فعل نا جائز ہوگا۔
کیا ہندوستانی حکومت کے قابل ہیں۔
عبدالحکیم :۔ اصل بات یہ ہے کہ کیا آپ ہندوستانیوں کو حکومت کے قابل سمجھتے ہیں؟
حضرت:۔ مجھ سے جو سوال ہوا ہے میں نے اس کا جواب بارہا دیا ہے۔ گل کے خطبہ جمعہ میں بھی
اس سوال کا جواب آگیا ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے اور انگریزوں کو کہا ہے کہ یہ خیال غلط ہے کہ
ہندوستانی حکومت کے قابل نہیں۔ میں نے اس سوال پر غور کیا ہے اور میں اس کے دلائل
رکھتا ہوں کہ ہندوستانی ہندوستانیوں پر حکومت کر سکتے ہیں۔ ہاں اگر یہ سوال ہو کہ ہندوستانی فرانس
یا انگلستان پر حکومت کر سکتے ہیں ؟ تو ہم کہیں گے ہر گز نہیں۔ لیکن یہ سوال ہی غلط ہے کہ ہندوستانی
ہندوستان پر حکومت کر سکتے ہیں یا نہیں۔ ہر ایک ملک کے باشندے اپنے ملک پر حکومت کر سکتے
ہیں۔ کیا افغان افغانستان پر حکومت نہیں کرتے؟ کیا وہ ہندوستانیوں سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں؟
آپ نے خوشامد پر بہت زور دیا ہے (خلیفہ عبدالحکیم نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہہ دیا تھا کہ
گورنمنٹ کی خوشامد کی جاتی ہے۔ اس کی طرف اشارہ ہے۔ عرفانی) کسی وجہ سے آپ کا یہ خیال

انوار العلوم جلد ۸
۵۰۸
دورہ یورپ
ہو گا۔ ہم تو کسی کی خوشامد نہیں کرتے خواہ وہ کوئی ہو ۔ ہم نے گورنمنٹ کو ہمیشہ اس کی غلطیوں سے
آگاہ کیا ہے اور صاف صاف کھلے الفاظ میں اس کو بتایا ہے۔ ہمارے ایڈریس اس پر شہادت دے
رہے ہیں اور تمام افسروں کو معلوم ہے کہ ہم نے ہمیشہ ان کی غلطیاں ظاہر کی ہیں۔ خوشامد وہ شخص
کرے جس کو گورنمنٹ سے کچھ لینا ہو ۔ ہم تو ان کو سلام کرنے کے لئے بھی نہیں جاتے۔ اور کوئی
شخص یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ہم نے کبھی کسی قسم کی خواہش ان سے کی ہو۔ میں اگر کبھی کسی نے کبھی کسی قسم کی خواہش ان سے کی ہو
سے ملا ہوں تو میری غرض بعض ان غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوتی ہے جو ملکی مفاد اور ملکی امن کے
خلاف ہوتی ہیں نہ کوئی ذاتی غرض آپ لاہور کے رہنے والے ہیں اور آپ کے خاندان کے لوگ
اس بات کو اچھی طرح جان سکتے ہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ہم نے کوئی فائدہ اٹھایا ہے یا اس کی
خواہش کی ہے۔
عبدالحکیم: کیا آپ کا وفد لارڈ ریڈنگ کے پاس گیا تھا۔
حضرت: ہاں۔
عبدالحکیم :۔ کیا غرض تھی۔
حضرت:۔ اس کے لئے ہمارا ایڈریس واضح ہے ۔ ہم نے اس کو بتایا تھا کہ ہم
کو آپریٹ (CO-OPERATE) کر سکتے ہیں اور ان کو غلطیوں سے بھی آگاہ کرنا تھا جو حکومت کی
طرف سے ہوتی ہیں۔
عبدالحکیم :۔ مطلب یہ ہے کہ آپ ریڈنگ کے پاس گئے اور اس کو رعایا پرور اور خریت پرور
کہتے ہیں۔
حضرت:۔ آپ نے یہ یہ کہاں سے نکالا ہے کہ کہ ہم حریت پرور رکھتے ہیں یا اس قسم کے کے اور الفاظ
استعمال کرتے ہیں۔ ہمارا ایڈریس موجود ہے۔ بغیر دیکھے اور معلوم کرنے کے ایک بات کہنا جس کی
اصلیت نہ ہو پسندیدہ بات نہیں ہوتی۔
عبدالحکیم :۔ آپ نے پبلک کی شکایتوں کا بھی ذکر کیا ہے؟
حضرت:۔ میں تو ابھی کہہ چکا ہوں کہ ہمیشہ ہم نے حکومت کی غلطیاں ظاہر کی ہیں اور اس
ایڈریس میں موجود ہیں۔
عبدالحکیم :۔ میں نے پڑھا نہیں۔
حضرت:۔ پھر بغیر پڑھنے کے اس قسم کے اعتراض درست نہیں ہیں۔ ہم کسی انسان کی خوشامد

آج 10 میں سے 10 باقی