مسلمانوں کو کافر کہنا
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۵۱۰
دورہ یورپ
اہلحدیث اور دوسرے لوگوں نے جو خلافت کے قائل نہیں مخالفت کی تو اب ان کے بعض لیڈر
تسلیم کرتے ہیں کہ جو طریق میں نے بتایا تھا وہی صحیح تھا۔ اور اب جس حالت میں یہ مسئلہ آگیا ہے
وہ آپ کو معلوم ہے۔ میں نے ہر موقع پر اپنی طاقت کے موافق مدد دینی چاہی ہے لیکن یہ ہم سے
نہیں ہو سکتا تھا کہ ہم مذہب کو قربان کر دیں۔ مذہب کے لئے ہم ہر ایک قربانی کر سکتے ہیں مگر اس
صداقت کو ہم نہیں چھوڑ سکتے جو خدا کی طرف سے آئی ہے۔
(حضرت کی اس تقریر کا بہت اثر ہوا اور پروفیسر عبدالحکیم صاحب کہنے لگے کہ یہ بالکل
درست ہے۔ میں جب قسطنطنیہ میں تھا اور سید امیر علی اور سرآغاخان صاحب کی طرف سے
خلافت کی تائید میں خیالات کا اظہار ہوا تو لوگ کہتے تھے کہ یہ خود تو خلافت کے قائل نہیں۔)
پہلا طالب علم:۔ میری سمجھ میں تو آپ کی پوزیشن آگئی ہے اور جو اعتراضات آپ پر ملک کی
آزادی کے متعلق ہوتے ہیں وہ درست نہیں یہ بات بالکل صاف ہو گئی ہے۔
مسلمانوں کو کافر کہنا ایک طالب علم:۔ کہتے ہیں کہ آپ مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں؟
کو مار دیں؟
حضرت:۔ آپ عیسائیوں کو کافر کہتے ہیں تو کیا ان کا حق ہے کہ آپ
طالب علم : لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ اسلام کا خلاصہ ہے۔ پھر جب کوئی شخص کلمہ
پڑھتا ہے تو احمدی اس کو کافر کیوں کہتے ہیں؟
حضرت:۔ ایک بات میں آپ سے پوچھتا ہوں۔ اگر کوئی شخص یہی کلمہ پڑھتا ہو مگر یہ کہے کہ میں
موسیٰ علیہ السلام کو نبی نہیں مانتاوہ نعوذ بالله مفتری تھے تو آپ اسے کیا کہیں گے؟
طالب علم:۔ کافر ہی ہو گا۔
اس موقع پر پھر پروفیسر عبدالحکیم صاحب نے سلسلہ کلام شروع کیا اور کہا۔)
عبدالحکیم :۔ اس میں ایک مغالطہ ہے۔ آنحضرت میں اہم شریعت کو کامل کر گئے اور اب کوئی چیز
دین کے لئے باقی نہیں۔ اس لئے میں اس بات کے لئے مجبور نہیں ہوں کہ کسی دوسرے کو نبی یا
نیک سمجھوں۔ اگر کوئی شخص آنحضرت میں ایم کو مانتا ہو اور موسیٰ " کا غلام نہ ہو تو میرے خیال میں وہ
مسلمان ہو گا۔
حضرت:۔ آپ کے خیال کو میں نہیں پوچھتا۔ دوسرے مسلمان اس کو مسلمان نہیں مانتے اور
نہیں مانیں گے جو حضرت موسیٰ کا انکار کرے۔
انوار العلوم جلد ۸
۵۱۱
دورہ یورپ
طالب علم:۔ یہ بالکل درست ہے۔
عبدالحکیم :۔
سارے قرآن میں یہ ذکر ا یہ ذکر نہیں کہ آنحضرت ملی ایم کے بعد کوئی رسول آئے گا۔
حضرت:۔ یہ بحث تو الگ رہی کہ ذکر ہے یا نہیں۔ لیکن فرض کرو کہ ایک شخص کا خیال ہے کہ
رسول آئے گا تو اس کو کیا کہو گے۔
عبدا حکیم:۔ کیا وہ شریعت کو مکمل سمجھتا ہے؟
حضرت:۔ ہاں وہ مکمل سمجھتا ہے۔ اور باوجود اس کے وہ مانتا ہے کہ ایک رسول آیا ہے۔ یہ خیال
غلط ہے یا صحیح مگر وہ مانتا ہے تو اس رسول کا جو انکار کرے اس کو وہ کیا کہے گا اور اس کا کیا حق ہے۔
عبدالحکیم :۔ ہاں اس کا حق ہے۔ ہے کہ وہ نہ ماننے والے کو کافر کہے۔
حضرت :۔ تو پھر معلوم ہوا کہ یہ سوال نہیں کہ کافر کیوں کہتے ہو بلکہ سوال یہ ہو گا کہ کہاں لکھا
ہے کہ رسول آئے گا۔ اس پر حضرت اقدس نے سورہ اعراف کا تیسرا رکوع نکال کر پڑھا اور
سوال کیا کہ اس میں یا بنی آدم کا جو خطاب ہے، ہے، یہ کس زمانہ کے لوگوں کیلئے ہے۔)
پروفیسر عبدالحکیم :۔ وہ جو آنحضرت مسلم کے زمانہ میں موجود تھے یا آئندہ آئیں گے۔
حضرت:۔ بہت اچھا اب آگے چلئے چوتھے رکوع میں فرماتا ہے- يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمُ
رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آیاتِی ۔ اس میں کون لوگ مراد ہیں؟
پروفیسر عبدالحکیم :۔ وہی جو موجود تھے یا جو آئندہ ہوں گے۔
حضرت:۔ پھر یہ آیت کیا ثابت کرتی ہے؟
پروفیسر عبدالحکیم :۔ اس آیت سے یہ بات ثابت ہے کہ انبیاء آئیں گے۔ میں نے جب اس کو
پڑھا تھا تو یہی سمجھا تھا کہ رسول آئیں گے۔
حضرت:۔ پھر قرآن مجید سے یہ تو ثابت ہے کہ رسول آئیں گے پھر جو شخص کسی رسول کو
مانتا ہے کہ آگیا کیا اس کو یہ حق نہیں کہ اس کے نہ ماننے والوں کو کافر کہے؟
پروفیسر عبدالحکیم :۔ ہاں اس کا حق ہے۔
وہی طالب علم: مگر میں نے مولوی محمد علی صاحب کے ترجمہ قرآن مجید میں یہ معنی نہیں
پڑھے۔
حضرت:۔ اس کا مجھ سے کیا تعلق میں تو آپ ترجمہ کرتا ہوں اور ترجمہ صاف ہے۔ میں مولوی محمد
علی صاحب کی اتباع نہیں کرتا۔ اور میں تعلی سے نہیں کہتا بلکہ تحدیث نعمت کے طور پر کہتا ہوں
انوار العلوم جلد ۸
کہ ان سے زیادہ عربی جانتا ہوں۔
۵۱۲
دورہ یورپ
پروفیسر عبدالحکیم :۔ (طالب علم کو مخاطب کرکے) اس آیت سے یہی ثابت ہے اور اس میں بحث
فضول ہے۔
پہلا طالب علم:۔ کیا پہلوں میں سے بھی کسی نے یہ معنی کئے ہیں اور کسی کا ایسا عقیدہ ہے؟
حضرت:۔ یہ سوال معقول ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم دکھائیں چنانچہ مولانا روم ابن عربی دیو بند
مدرسہ کے بانی مولانا محمد قاسم اجرائے نبوت کے قائل ہیں۔
طالب علم:۔ مرزا صاحب پر کونسی کتاب نازل ہوئی؟
حضرت:۔ ہر رسول کے لئے کتاب شرط نہیں۔ شریعت کامل اور ختم ہو چکی ہے۔ پہلے ایسے رسول
بنی اسرائیل میں آتے رہے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔
پروفیسر عبدالحکیم :۔ مگر حضرت مرزا صاحب تو اپنی رسالت کا انکار کرتے ہیں۔
من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب
حضرت:۔ یہ تو آپ کی رسالت کو ثابت کرتا ہے کہ میں ایسا رسول نہیں جو کتاب لایا ہو۔
عبدالحکیم :۔ نہیں وہ تو کہتے ہیں کہ رسول بھی نہیں اور کتاب بھی نہیں لایا۔
حضرت:۔ آپ کو واؤ عطف سے غلطی لگتی ہے۔ واؤ مخاطب کے لئے دلیل کے طور پر بھی آتا ہے
اور اس کا دوسرا مصرع پڑھو۔
ہاں ملهم استم وز خداوند منذرم
اور نذیر قرآن مجید میں رسول کے لئے آیا ہے۔
۳۳
عبدالحکیم :۔ قرآن مجید کسی نبی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتا۔
حضرت:۔ قرآن مجید میں تو لکھا ہے تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ
عبدالحکیم :۔ قرآن مجید میں آنحضرت میں ہم نے کہا ہے کہ مجھے کسی پر فضیلت نہیں ۔
حضرت:۔ قرآن مجید آپ کے سامنے ہے نکال کر دکھاویں اور قرآن مجید آنحضرت کا کلام نہیں
یہ خدا کا کلام ہے۔
دوسرا طالب علم:۔ آپ مسلمان کو پھر کافر تو کہتے ہیں؟
حضرت:۔ لوگ کافر کے معنے یہ کرتے ہیں کہ وہ جہنم میں چلا جائے گا ہم یہ نہیں کہتے یہ ہمارے
اختیار کی بات نہیں اس میں جہنم کا سوال نہیں۔ یہ خدا کا کام ہے۔ یہ ایک ریلیجس ٹرم ہے۔ وہ انکار