سیاسی مسائل پر گفتگو

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
حالمه
دورہ یورپ
کرتا ہے اس لئے کافر کہلاتا ہے ( حضرت صاحب نے حقیقۃ الوحی سے اس کے متعلق حوالہ جات
دکھائے)۔
طالب علم:۔ کافر کی تشریح ہو گئی ہے یہ درست ہے۔
سیاسی مسائل پر گفتگو ایک طالب علم:۔ ہم کس طرح اپنے حقوق حاصل کریں۔
حضرت: ہمارا طریق یہ ہے کہ ہم قانون کے ماتحت اپنے حقوق
لیتے ہیں۔ اگر نہ لے سکیں اور مذہبی مداخلت ہو تو پھر اس ملک کو چھوڑ دینا چاہیے۔ یہ آسان طریق
ہے۔ ملک میں رہ کر قانون شکنیں کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ اور جب تک لاء (LAW) ہے اس
کا احترام کرنا چاہیے ۔ یہ نکہ اگر ایک وفعہ قانون شکنی کی عادت ڈال دو گے تو پھر قانون کا احترام اور
اطاعت اُٹھ جائے گی۔ جب وہ قانون درست نہ ہو تو امن سے اس کے تبدیل کرانے کی کوشش
کرو۔ اگر کامیابی نہ ہو تو اس سے باہر چلے جاؤ۔
طالب علم:۔ ہاں یہی درست طریق ہے
حضرت:۔ ہمارے خلاف دو قسم کا پری کیوشن (PERSECUTION) ہے- اول مسلمان ہمارے
مخالف ہیں۔ دوم ہندو مسلمان کی مخالفت کی وجہ سے بحیثیت مسلمان ہماری مخالفت کرتے ہیں۔ اب
آپ ہی بتائیں کہ ہم کیا طریق اختیار کریں۔ میں نے ہرمہ سانے ہر موقع پر مسلمانوں کو صحیح مشورہ دیا ہے۔ اور
مسلمانوں کے مفاد میں ان سے کو آپریٹ (CO-OPERATE) کیا ہے مگر وہ خود فائدہ نہ اٹھائیں تو
اس میں میرا کیا قصور ہے۔ ابھی مسلم لیگ کے موقع پر جب انہوں نے مجھے دعوت دی تو میں نے
اپنے خیالات کا اظہار تحریری طور پر کر دیا۔
طالب علم:۔ ہجرت کی جو تحریک ہوئی تھی اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں؟
حضرت:۔ میں نے ہجرت کے موقع پر گورنمنٹ کو لکھا تھا کہ وہ اس میں کسی قسم کی مداخلت نہ
کرے۔ اگر وہ روکے گی تو پھر وہ ملک میں رہ کر بھی جنگ کر سکتے ہیں۔ مگر جو لوگ ہجرت کر کے گئے
نہ تو وہ کسی اصول اور قانون کو مد نظر رکھ کر گئے اور نہ کسی کی سیادت میں گئے۔ ایک بے اصول
جوش کے ماتحت یہ کام کیا گیا جس کا نقصان بہت زیادہ ہوا۔ سرحد والے اپنی جائدادیں نہایت ہی
نقصان کے ساتھ بیچ کر چلے گئے اور آگے کوئی خبر گیراں نہ ہوا۔ جس کا نتیجہ بے چینی
ہوا اور تکالیف میں مبتلا ہو کر ناکام واپس ہوئے۔ اور اس تحریک کی ناکامی نے اس کو بے اثر
کر دیا ۔ اگر یہ تحریک صحیح اصول پر آرگنائزڈ (ORGANIZED) ہوتی تو یقیناً مؤثر ہوتی۔

انوار العلوم جلد ۸
۵۱۴
دورہ یورپ
عبدالحکیم۔ قوم کی قوم تو ہجرت نہیں کرسکتی۔ کانسٹیٹیوشنل
(CONSTITUTIONAL) طریق پر آپ سے متفق ہوں۔
حضرت:۔ میں اس حد تک موافق ہوں جو لاء کے خلاف نہ ہو ورنہ انار کی پیدا ہوگی۔ اور اس
سے سخت نقصان ہو گا جس وقت تک یہ احساس رہے کہ لاء (LAW) کی تعمیل کرنا ہے اس وقت
تک امن قائم ہے۔ اور امن کے ساتھ ہم ایسے قوانین کو جو نقصان رساں ہوں تبدیل کراسکتے
ہیں۔
عبدالحکیم :۔ اگر قانون ایمان کے خلاف ہو۔
حضرت:۔ اگر ایسی حالت پیدا ہو جائے تو ہمارا یہی ایمان ہے کہ ملک سے باہر چلے جانا چاہیے۔ اگر
اس کو تبدیل نہیں کراسکتے پھر نکل جانے میں اس بات کی پرواہ نہیں کرنی چاہئیے کہ کھانے کو ملے
گایا نہیں۔
میں تو جماعت میں اسلام کے لئے ایک غیرت کی عملی سپرٹ (SPIRIT) پیدا کرتا ہوں۔ میری
بیوی کا بھائی آیا میں اس کے لئے شوق سے منتظر تھا۔ دروازہ کھول کر اسے دیکھا کہ اس نے ٹوپی
پہنی ہوئی ہے۔ مجھے اس سے رنج ہوا کہ اس نے کیوں پہنی۔ تین دن تک میں اس سے نہیں
ملا جب تک کہ اس نے مجھے لکھ کر نہیں دے دیا کہ میں اسلام کے قومی کیریکٹر کا پابند رہوں
گا۔ میں نے فیشن کی تقلید کرنے والوں کی اپنے گل کے خطبہ جمعہ میں مثال دی ہے کہ وہ اس
فیشن کے ایسے غلام ہیں جیسے ایک کتامیم کے پیچھے پیچھے دوڑتا ہے۔
میں اپنی جماعت میں جو روح پیدا کر رہا ہوں تم اسے سمجھو تو تمہارے یہ خیالات نہ
رہیں۔ میری جماعت میں کوئی شخص اپنے مقدمات عدالت میں نہیں لے جاتا بلکہ شریعت کے فیصلہ
کے موافق قاضیوں سے طے کراتا ہے۔
اس پر ایک شخص نے طنزاً کہا کہ چماروں میں بھی ایسا ہی ہے۔ حضرت نے یہ سن کر فرمایا کہ)
یہ اس لئے ہے کہ تم ان سے عبرت سیکھو جن کو تم چمار کہتے ہو وہ اس معاملہ میں تم سے
یہا
بہتر ہیں۔ سب نے متفق ہو کر کہا کہ یہ بالکل درست ہے)
ایک طالب علم:۔ میں نے سنا ہے کہ انڈیا آفس والے آپ کو بلا کر پوچھتے ہیں کہ ہندوستان پر
کیسے حکومت کریں۔
حضرت:۔ یہ غلط ہے کہ مجھ سے یہ پوچھا گیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی