ریفارم سکیم

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۳۰
دورہ یورپ
ان حالات کو جب دیکھا جائے تو مجبور ا ماننا پڑتا
موجودہ حالت میں سب سے بڑی تباہی ہے کہ ہندوستان کی اس خواہش کا کچھ علاج
ضرور ہونا چاہئے ورنہ قیام امن مشکل ہو گا۔ مگر میں جو حالات پہلے حصہ مضمون پر بتلا آیا ہوں وہ
اس کے مخالف ہیں کہ ہندوستان کو موجودہ وقت میں سوراج ملے۔ جو قومیں اس وقت ایک
دوسرے سے انصاف نہیں کر سکتیں اور ایک معمولی سے اشتعال پر ایک دوسرے کا گلا کاٹنے کے
لئے تیار ہو جاتی ہیں وہ اس وقت کیا کریں گی جب انگریز واپس جاویں اور ان کو کامل اختیارات
حاصل ہو جائیں۔ میرے نزدیک ہندو مسلمان بھی اپنے دلوں میں اس امر کو خوب سمجھتے ہیں لیکن
ان میں سے کم سے کم ایک حصہ اپنے دلوں میں اس امر پر خوش ہے کہ ہم طاقتور ہیں۔ انگریزوں
کے باہر نکلتے ہی ہم حکومت پر قابض ہو جائیں گے۔ مسلمانوں کو اپنی طاقت اور ہمسایہ مسلمان
حکومتوں پر گھمنڈ ہے۔ ہندوؤں کو اپنی تعداد اور بعض ہمسایہ بدھ حکومتوں پر گھمنڈ ہے۔ نہایت
دبی آرزوؤں میں ہم گو رکھا اور سکھ سپاہی اور پٹھان سپاہی کی قابلیت اور طاقت کے مواز نے سنتے
ہیں اور میرے نزدیک ہندو قوم ایسی منظم ہو چکی ہے کہ مسلمانوں کے دعوے ایک ورثہ میں ملے
ہوئے خیال سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے۔ پس میرے نزدیک موجودہ حالات میں سب سے بڑی
تباہی ہندوستان کے لئے یہی ہو سکتی ہے کہ انگریز اپنا قدم وہاں سے ہٹالیں۔ سلف گورنمنٹ اچھی
چیز ہے مگر وہ سلف گورنمنٹ جو سیلف ڈسٹرکشن کی طرف لے جائے ہرگز قابل پسند نہیں۔
مگر ہمارا یہ فیصلہ کہ اس وقت کے سوشل حالات ہندوستان کو سلف گورنمنٹ دلانے کی تائید
نہیں کرتے کافی نہیں ہو سکتا کیونکہ خواہش پیدا ہو چکی ہے اور عام بھی ہو چکی ہے اور اگر اس
خواہش کو کسی طرح ٹھنڈا نہ کیا گیا تو اس سے مایوسی پیدا ہو گی۔ اور اس کے نتیجہ میں پھر مایوسی کا
نتیجہ یا ہلاکت نفس ہوتی ہے یا ہلاکت غیر ۔ پس سلف گورنمنٹ دی جائے یا نہ دی جائے دونوں
صورتوں میں ہلاکت ہندوستان کا منہ تک رہی ہے اور برٹش ایمپائر کے بہی خواہوں کا فرض ہے
کہ وہ اس کا علاج سوچیں کیونکہ ہندوستان کی ہلاکت میں ایمپائر کی ہلاکت ہے اور برٹش ایمپائر
کے بدخواہ ابھی سے اس پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سیکیم بعض لوگ کہتے ہیں کہ ما نمیگو چیمسفورڈ ریفارم سکیم سے اس کا علاج ہے۔
ریفارم سکیم
میرے نزد ، نزدیک جن اصول پر اس رپورٹ کی بنیاد ہے اور ج ر ہے اور جس نیت سے تیار کی
گئی ہے وہ قابل تعریف ہیں۔ مگر میرے نزدیک اس سکیم میں بعض اصولی غلطیاں ایسی رہ گئیں

انوار العلوم جلد ۸
۵۳۱
دورہ یورپ
ہیں کہ یہ سکیم اپنی موجودہ صورت میں ہندوستان کی بیماری کا علاج نہیں ہے۔
میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سے زیادہ اختیارات ہندوستانیوں کو دینے چاہئیں جو یہ سکیم
دیتی ہے بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ جس طریق سے اختیار دیئے گئے ہیں وہ درست نہیں بلکہ ان
سے فساد پیدا ہوتا ہے۔ جس وقت اس سکیم کو رائج کیا گیا ہے اس وقت اس کے متعلق میری
رائے بھی پوچھی گئی تھی اور میں نے جو رائے اس وقت دی تھی گو اس وقت کے حالات کے
ماتحت کہ حکام میں ایک تسلی کی روح پھیلی ہوئی تھی قبولیت کے قابل نہیں سمجھی گئی تھی۔ مگر بعد
کے واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ میری رائے درست تھی۔
1
ریفارم سکیم نے یہ اصل قرار دیا ہے کہ ہندوستانی ایلیکٹڈ (ELECTED) ممبر کو نسلوں
میں زیادہ ہونے چاہئیں میرے نزدیک یہ غلط اصل تھا اور ایجی ٹیشن کی بنیاد یہیں سے رکھی گئی
ہے۔ میں نے اعتراض کیا تھا کہ ضرور ہے کہ مختلف موقعوں پر ہندوستانی ممبر گورنمنٹ کی رائے
کے خلاف ہوں جب وہ خلاف ہوں گے اور گورنمنٹ کے مسودہ کو رد کریں گے یا اس کی رائے
کے خلاف کوئی مسودہ پاس کریں گے اور گورنمنٹ اس کو قبول نہ کرے گی تو یقینا ملک کے لوگ
ہندوستانی ممبروں کے ساتھ ہوں گے اور اس سے ایجی ٹیشن پیدا ہو گا اور اگر اس ایجی ٹیشن کے
ذریعہ گورنمنٹ اس کو قبول کرے گی تو گویا وہ خود اس اصل کو باطل کر دے گی کہ ابھی کچھ عرصہ
کے لئے ہندوستانی کامل سلف گورنمنٹ کے قابل نہیں ہیں۔
ویٹو صرف اس جگہ کام دیتا ہے جہاں یہ تسلیم کر لیا جاتا ہے کہ گو دار النواب حکومت کی
قابلیت رکھتا ہے لیکن کسی غیر معمولی موقع کے خیال سے ویٹو کا دروازہ کھلا رکھا جاتا ہے اور چونکہ
وہ شاذ و نادر ہوتا ہے اس لئے اس پر ملک اس قدر برافروختہ نہیں ہوتا مگر جہاں اعلیٰ اتھارٹیز اس
امر کو تسلیم کرتی ہیں کہ ابھی دار النواب حکومت کے قابل نہیں ہے وہاں اس کو اختیار دیگر دینو
سے بد نتائج کو روکنے کی کوشش کرنا گویا خود فساد پیدا کرنا ہے۔ غرض ویٹو کا طریق اسی وقت بغیر
فساد پیدا کرنے کے کام دے سکتا ہے جب واضعان قوانین اس امر کو تسلیم کر لیتے ہیں کہ جن
لوگوں کے خلاف اس کو استعمال کرنا ہے وہ فیصلہ کرنے کی پوری قابلیت رکھتے ہیں اور ان کے
فیصلہ کے خلاف اس کو استعمال کرنے کا موقع یا تو بالکل نہیں ملے گا یا شاذ و ناد رہی ملے گا۔
اسی طرح ایجی ٹیشن کا دروازہ بھی اسی وقت جائز طور پر کھولا جا سکتا ہے جبکہ وہ حکام جن کے
خلاف اس کو استعمال کیا جائے رائے عامہ کے ماتحت بدلے جاسکتے ہوں۔ اس وقت بے شک

آج 10 میں سے 10 باقی