کیا ہونا چاہئے تھا؟

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۳۲
دورہ یورپ
ایجی ٹیشن ایک عمدہ ذریعہ عام رائے کے نفاذ کا ہے مگر جب حکام عام رائے کے ماتحت بدلے نہ
جاسکتے ہوں تو پھر ایجی ٹیشن سوائے ریولیوشن کے اور کیا نتیجہ پیدا کر سکتا ہے۔ جب حکام عام
رائے کے ماتحت ہوتے ہیں تو وہ یہ نہیں دیکھتے کہ عام رائے صحیح ہے یا غلط بلکہ جو عام رائے ہو وہ
اس کی اتباع کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں نہیں تو کام سے علیحدہ ہو کر ان لوگوں کو موقع دیتے ہیں جو عام
رائے سے متفق ہیں۔ مگر جو حکام عام رائے کے ماتحت نہیں وہ اگر دیانتدار ہوں تو عام امور کو
اس نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ کیا وہ بات ملک کے لئے مفید بھی ہے یا نہیں اگر وہ کسی بات کو ملک
کے لئے مصر پاتے ہیں تو اس کو رد کر دیتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف ایجی ٹیشن ہو اور حکام اور
عام رائے میں اتفاق نہ ہو سکے تو اس کا لازمی نتیجہ ریولیوشن ہو گا۔ میرے نزدیک ریفارم سکیم
بناتے وقت اس امر کو واضعین نے بالکل نظر انداز کر دیا ہے اور انگلستان کی موجودہ حالت پر قیاس
کرکے ایجی ٹیشن کو ریولیوشن کا ذریعہ سمجھ لیا ہے حالانکہ ہندوستان میں ملک کی رائے کو
گورنمنٹ کے مقرر کرنے یا الگ کرنے میں کوئی دخل نہیں ہے اور اس وجہ سے وہاں ایسا طریق
حکومت جو لاز ما ایجی ٹیشن پیدا کرتا ہو یقینار بخش یا ریولیوشن ان دو میں سے ایک نتیجہ پیدا کرے
گا۔
میری یہ رائے تھی اور اب بھی ہے کہ کونسلوں میں کثرت رائے
کیا ہونا چاہئے تھا؟ گورنمنٹ ممبروں کی ہونی چاہئے تھی لیکن گورنر جنرل اور گورنروں کو
ہدایت ہونی چاہئے تھی کہ جب ایسے حالات پیش ہوں جن کی نسبت گورنمنٹ سمجھتی ہے کہ کوئی
فیصلہ بھی کونسل کرے وہ اس پر عمل کریں گے ان میں گورنمنٹ ممبر ووٹ نہ دیں اور پبلک
رائے پر اس معاملہ کو چھوڑ دیں۔ جو معاملات زیادہ اہم نہ ہوں لیکن ان کا اثر گورنمنٹ پر بھی
پڑتا ہو۔ ان میں گورنمنٹ ممبروں کو آزاد چھوڑ دے کہ وہ اپنی ذاتی رائے کے مطابق عمل کریں
اور جس امر میں گورنمنٹ یہ سمجھے کہ وہ اپنے نقطہ نگاہ کو نہیں بدل سکتی اس میں کثرت رائے سے
جو اس کی ہوگی فیصلہ کرے۔ اس امر کو نہیں بھولنا چاہئے کہ انسانی فطرت ہر وقت زندہ رہتی ہے
اور عقل اور دلیل اس پر پورے طور پر غالب نہیں آسکتی ملک پر اس کا اثر بالکل اور پڑتا ہے کہ
اس کی منتخب کردہ جماعت ایک فیصلہ کرے اور اسکو رد کر دیا جائے اور اسکا اثر اور پڑتا ہے کہ
ایک کونسل جس میں خواہ گورنمنٹ کے ممبر ہی ہوں کثرت رائے سے ایک مسودہ کو رد کر دے یا
پاس کر دے دوسرا نقص ریفارم سکیم میں یہ رہ گیا ہے کہ اس میں کامل اختیار ہندوستانیوں کو کسی

انوار العلوم جلد ۸
۵۳۳
دورہ یورپ
صیغہ میں بھی نہیں ملے اور جرح کرنے کا اختیار ہر صیغہ میں مل گیا ہے۔ بغیر ذمہ داری کے تنقید
کرنا بالکل آسان ہوتا ہے ذمہ داری انسان کو بہت محتاط بنادیتی ہے نتیجہ یہ ہوا ہے کہ
ہندوستانیوں کے لئے تسلی کی صورت کوئی پیدا نہیں ہوئی اور رنج کی صورتوں کے نکلنے کے لئے
دروازہ کھول دیا گیا ہے۔ میرا مشورہ یہ تھا کہ دو صیغے مثلاً تعلیم اور جنگلات اور تعلیم یا کوئی
اور صیغہ گلی طور پر ہندوستانیوں کو سپرد کر دیا جائے صوبوں میں بھی اور مرکزی حکومت میں بھی
ان صیغوں میں ہندوستانی وزراء اور گورنران گورنر جنرل سے مل کر کام کریں اور وزراء
پورے طور پر کو نسلوں کے ماتحت ہوں۔ اگر کو نسلیں وزراء کے کام پر خوش نہ ہوں تو وہ کام سے
علیحدہ ہو جائیں۔ جس طرح کہ مغربی ممالک میں ہوتا ہے اس کے کئی فائدے تھے اول تو یہ کہ
ہندوستانیوں کو بغیر حکومت کو کوئی معتد بہ نقصان پہنچانے کے حکومت کا تجربہ ہو جاتا۔
دوسرے ان کو یہ تسلی ہوتی کہ بعض صیغوں میں ان کو اپنی لیاقت اور حسن انتظام کا موقع
مل گیا ہے۔ تیسرے ملک کو بھی ممبران کو نسل کے کام دیکھنے کا موقع ملتا اور صحیح اصول پر سیاسی
پارٹیوں کے نشو و نما کا راستہ کھل جاتا۔ اب چونکہ ذمہ داری کوئی نہیں صرف تنقید ہی ان کا کام
ہے اس لئے سب ملک ان کے کام کی خوبی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے ہندوستانی ہونے کے سبب
سے ان کی تائید کرنے لگتا ہے۔ چوتھے وزراء چونکہ کو نسلوں کے سامنے ذمہ دار ہوتے ان کو
اپنے ہم خیال بنانے اور ان کو ساتھ ملائے رکھنے کا خیال رہتا اور مختلف خیالات میں توازن قائم
رہتا۔ اب یہ ہوتا ہے کہ وزراء کو ملکی ہوتے ہیں مگر چونکہ کونسل کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتے
اس لئے دوسروں کی دلجوئی اور ان کو اپنے ساتھ رکھنے کی پوری کوشش نہیں کرتے اور اس کا
بداثر گورنمنٹ کی نیک نامی پر پڑتا ہے۔ پانچواں زبردست فائدہ یہ تھا کہ اس سے غیر ذمہ دارانہ
تنقید کا دروازہ آسانی سے بند کیا جا سکتا تھا۔ اسی وقت اور انہیں معاملات میں مؤثر تنقید کا موقع
کو نسلوں کو دیا جاتا جب اور جن معاملات کی نسبت خیال کیا جاتا کہ انکو ہندوستانیوں کے سپرد
کر دینے سے کوئی حرج نہیں۔ آئندہ سلف گورنمنٹ کی ترقی کے مدارج اختیارات کی زیادتی میں
نہ ہوتے بلکہ صیغوں کی زیادتی میں ہوتے۔ رفتہ رفتہ پھر جو صیغے محفوظ سمجھے جاتے وہ
ہندوستانیوں کو دے دیئے جاتے۔ اس طرح گورنمنٹ اور رعایا کے تعلقات بھی درست رہتے
اور فرقوں کو آپس میں نیک سلوک پیدا کرنے کا بھی موقع ملتا ۔

آج 10 میں سے 10 باقی