اب کیا کیا جائے؟

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۳۴
دورہ یورپ
موجوده
مگر چونکہ ایک اور اصول پر ریفارم سکیم کی بنیاد پڑ چکی ہے اور ان سے
اب کیا کیا جائے ؟ اس کو ہٹانا شاید اصول سیاست کے خلاف سمجھا جائے۔ اس لئے
حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے نزدیک مندرجہ ذیل امور قابل غور ہیں جن کے علاج سے
موجودہ شورش میں کچھ کمی ہو سکتی ہے۔
پیشتر اس کے کہ میں علاج بتاؤں موجودہ شورش کی نسبت آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہوں اس
وقت ہندوستان میں حد اعتدال سے باہر دو پارٹیاں ہیں اور یہ دونوں پارٹیاں عدم تعاون کے
عنوان کے نیچے کام کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک مسٹر گاندھی کی پارٹی ہے جس کا یہ خیال ہے کہ
گورنمنٹ سے گلی طور پر عدم تعاون کرنا چاہئے نہ کو نسلوں میں جانا چاہئے نہ اس کے سکولوں میں
داخل ہونا چاہئے نہ اس کی عدالتوں میں جانا چاہئے۔ دوسری پارٹی کے لیڈر داس اور نہرو ہیں۔
اول الذکر بنگال کے اور ثانی الذکر یوپی کے مشہور وکیل ہیں۔ ان کی پارٹی کا یہ خیال ہے کہ
ہمارے نان کو آپریٹ کرنے سے گورنمنٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا جبکہ دوسرے لوگ ایسے
موجود ہیں جو گورنمنٹ سے کو آپریٹ کرنے کے لئے تیار ہیں اس لئے ان کے نزدیک ایسی
کو آپریشن جس کا آخری نتیجہ مؤثر نان کو آپریشن ہو جائے جائز ہے اور اس اصل کے ماتحت یہ
لوگ کو نسلوں میں داخل ہوئے ہیں۔ اور ان کی ایک غرض تو اس سے یہ ہے کہ انگلستان کے
لوگوں پر ثابت کر دیں کہ یہ امر غلط ہے کہ ملک کی رائے ان کے خلاف ہے۔ چنانچہ کثرت سے
ان لوگوں کے نامزد کردہ ممبر کامیاب ہوئے ہیں سوائے پنجاب کے جہاں ان کو بہت ہی کامیابی
ہوئی ہے۔ دوسری غرض ان کی یہ ہے کہ جو لوگ گورنمنٹ سے کو آپریٹ کرنا چاہتے ہیں ان کو
جہاں تک ہو سکے کو نسلوں سے نکال دیں تاکہ گورنمنٹ اور رعایا کا تعلق کمزور ہو جائے۔ تیسری
غرض ان کی یہ ہے کہ کو آپریٹرز (COOPERATORS) کو نان
کو آپریشن (NON COOPERATION) پر مجبور کریں اور وہ اس طرح کہ جب کوئی ایسا !
موقع آئے کہ جس میں ان کی رائے اعتدال پسندوں سے مل جائے تو اس وقت گورنمنٹ کو
شکست دے کر اس کے غیر معقول ہونے کو ظاہر کریں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے
کو نسلوں میں داخل ہونے کے بعد جو لوگ پہلے اشتراک فی العمل کے حامی تھے مگر اب ان کے
داخل ہونے کے سبب سے چونکہ ان کی اور نان کو آپریٹروں کی خدمت کا مقابلہ کرنے کا ملک کو
موقع ملتا ہے اس لئے وہ اس پالیسی کو اختیار نہیں کر سکتے اور ان کو اپنی عزت اور اپنے نام کے

انوار العلوم جلد ۸
۵۳۵
دورہ یورپ
خیال سے مجبوراً اس پہلی سودا کرنے والی پالیسی کو ترک کرنا پڑا ہے۔ نتیجہ اس کا یہ ہوا کہ ریفارم
سے جو فائدہ مد نظر تھا وہ نکلتا ہوا نظر نہیں آتا ۔ جیسا کہ سی پی، بنگال اور امپیریل کونسل کے
واقعات سے ظاہر ہے۔ اگر گورنمنٹ بار بار پرانی کو نسلوں کو منسوخ کر کے نئے انتخاب کرنے گی
تو تب بھی ان لوگوں کا فائدہ ہے کیونکہ اس سے لوگوں کی توجہ اس پارٹی کی طرف اور بھی پھرے
گی اور اگر گورنمنٹ کو نسلوں کو موقوف کر کے خود کام کرے گی تب بھی ان کا فائدہ ہے کیونکہ
اس صورت میں یہ پارٹی لوگوں سے کہے گی کہ دیکھو ہندوستان کو کوئی اختیارات نہیں دیئے گئے
تھے۔ جب کوئی بات گورنمنٹ کی رائے کے خلاف ہوئی اس نے کو نسلوں ہی کو توڑ دیا۔ پس
اختیارات صرف دکھاوے کے تھے۔
میرے نزدیک موجودہ حالات میں گورنمنٹ کے لئے اصل میں تو یہی راستہ کھلا ہے کہ
ریفارم سکیم کی اصلاح کر کے اس کے بد نتائج سے محفوظ ہو ۔ لیکن اگر یہ قابل عمل نہ سمجھا جائے
تو پھر یہ چاہئے کہ جس ذریعہ سے ان لوگوں کو کامیابی ہوئی ہے اسی ذریعہ کو گورنمنٹ بھی اختیار
کرے اور وہ ذریعہ جو انہوں نے اختیار کیا ہے یہ ہے کہ وہ پبلک اپیل کرتے ہیں۔ گورنمنٹ کو
بھی یہی ذریعہ اختیار کرنا چاہئے اور یہ موقع سب سے بہتر ہے اس وقت ملک کے لوگوں میں بین
الا قوام فسادات کی وجہ سے یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ انکو برطانوی گورنمنٹ کی ابھی ضرورت
ہے۔ پس اس وقت اگر گورنمنٹ عوام الناس کی طرف توجہ کرے تو وہ ملک کو اسی سڑک پر ڈال
سکتی ہے جس سے وہ کامیابی کا منہ دیکھ سکے ۔
مجھے افسوس سے اس سے کہنا پڑتا ہے کہ ما تا ہے کہ گورنمنٹ کچھ مدت سے سوئی ہوئی ہے۔ جس وقت ہندو
مسلمانوں کے فسادات شروع ہوئے میں نے پچھلے سال کے نومبر میں پنجاب گورنمنٹ کو توجہ
دلائی تھی کہ ملک میں فساد ہمیشہ نہیں رہ سکتا۔ کچھ دن فساد ہو گا پھر لوگ اکٹھے ہو جائیں گے اور
مسٹر گاندھی اس موقع کو کبھی نہیں جانے دیں گے اور لوگ خیال کریں گے کہ اصل خیر خواہ ملک
کے مسٹر گاندھی ہیں۔ پس گورنمنٹ کو چاہئے کہ اس وقت خود دخل دے کر ہندوستان کے
جھگڑے کو ختم کر دے اور میں نے اس کے لئے اپنی جماعت کی خدمات بھی پیش کی تھیں کہ ہم پہلے
طرفین کے خیالات معلوم کر کے ابتدائی کام کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہو جاتا تو یقینا لوگوں کے دلوں
میں یہ بات بیٹھ جاتی کہ گورنمنٹ ملک کی بچی بہی خواہ ہے اور عوام الناس جو ان جھگڑوں سے دل
ہی دل میں تنگ ہیں اس کو ایک احسان سمجھتے مگر گورنمنٹ نے مجھے یہ جواب دیا کہ اگر ہم صلح

آج 10 میں سے 10 باقی