اہل مکہ کو علی الاعلان تبلیغ
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۵۴۴
دورہ یورپ
ہیں ۔ اس کے بعد ابوبکر نے ایسے نوجوانوں کو جمع کر کے جو ان کی نیکی اور تقوی کے قائل تھے
سمجھانا شروع کیا اور سات آدمی اور رسول کریم میں ہم پر ایمان لائے۔ یہ سب نوجوان تھے جن کی
عمر ۱۲ سال سے لیکر ۲۵ سال تک تھی۔
آسان ۔ مکہ کے ایمان لانے والوں پر مصائب کے ہجوم سچائی کا قول کرنا آسان کام نہیں ہجوم لوگ جن کا گزارہ ہی بتوں کے معبدوں کی کا ہی بتوں
حفاظت اور مجاورت پر تھا۔ وہ کب اس تعلیم کو برداشت کر سکتے تھے کہ ایک خدا کی پرستش کی
تعلیم دی جائے؟ جو نہی ایمان لانے والوں کے رشتہ داروں کو معلوم ہوا کہ ایک ایسا مذہب مکہ
میں جاری ہوا ہے اور ان کے عزیز اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ انہوں نے ان کو تکلیف دینی
شروع کی ۔ حضرت عثمان کو ان کے چچا نے باندھ کر گھر میں قید کر دیا اور کہا کہ جب تک اپنے
خیالات سے توبہ نہ کرے میں نہیں چھوڑوں گا۔ اور زبیر ایک اور مؤمن تھے جن کی عمر ۱۵ سال
کے قریب تھی۔ ان کو انکے رشتہ داروں نے قید کر لیا اور تکلیف دینے کے لئے جس جگہ ان کو
بند کیا ہوا تھا اس میں دُھواں بھر دیتے تھے مگر وہ اپنے ایمان پر پختہ رہے اور اپنی بات کو نہ
ا۔ ایک اور نوجوان کی والدہ نے ایک نیا طریق نکالا اس نے کھانا کھانا چھوڑ دیا اور کہا جب تک
تو اپنے آباء کی طرح عبادت نہیں کرے گا اس وقت تک میں کھانا نہیں کھاؤں گی مگر اس نوجوان
نے جواب دیا کہ میں دنیا کے ہر معاملہ میں ماں باپ کی فرمانبرداری کروں گا مگر خدا تعالیٰ کے معاملہ
میں ان کی نہیں مانوں گا کیوں کہ خدا تعالی کا تعلق ماں باپ سے بھی زیادہ ہے۔
چھوڑا ۔
غرض سوائے ابوبکر اور خدیجہ کے آپ پر ابتدائی زمانہ میں ایمان لانے والے سب نوجوان
تھے جن کی عمر ۱۵ سال سے لے کر ۲۵ سال تک کی تھیں۔ پس یوں کہنا چاہئے کہ محمد میں ہم جنہوں
نے بوجہ یتیم ہونے کے نہایت چھوٹی عمر سے اپنے لئے راستہ بنانے کی مشق کی جب ان کو خدا
تعالٰی نے مبعوث کیا تو اس وقت بھی آپ کے گرد نوجوان ہی آکر جمع ہوئے پس اسلام اپنی ابتداء
کے لحاظ سے نوجوانوں کا دین تھا۔
اہل مکہ کو علی الاعلان تبلیغ
ہر نبی کے لئے عام
نے ایک دن ایک بلند جگہ پر کھڑے ہو کر مختلف گھرانوں کا
نام لے کر بلانا شروع کیا۔ چونکہ لوگ آپ پر بہت ہی اعتبار کرتے تھے سب لوگ جمع ہونے شروع
ہو گئے اور جو لوگ خود نہ آسکتے تھے انہوں نے اپنے قائم مقام بھیجے تاکہ سنیں کہ آپ کیا کہتے ہیں
انوار العلوم جلد ۸
ولده
دورہ یورپ
جب سب آکر جمع ہو گئے تو آپ نے فرمایا کہ اے اہل مکہ! اگر میں تم کو یہ ناممکن خبر دوں کہ مکہ
کے پاس ہی ایک بڑا لشکر اترا ہوا ہے جو تم پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو کیا تم میری بات مان لوگے؟ یہ
بات بظاہر نا ممکن تھی کیونکہ مکہ اہل عرب کے نزدیک ایک متبرک مقام تھا اور یہ خیال بھی نہیں
ہو سکتا تھا کہ کوئی قوم اس پر حملہ کرنے آئے گی اور پھر یہ بھی بات تھی کہ مکہ کے جانور دور دور
تک چرتے تھے اگر کوئی لشکر آتا تو ممکن نہ تھا کہ جانور چرانے والے اس سے غافل رہیں اور دوڑ
کر لوگوں کو خبر نہ دیں۔ مگر باوجود اس کے کہ یہ بات نا ممکن تھی سب لوگوں نے کہا کہ ہم آپ کی
بات ضرور مان لیں گے کیونکہ آپ کبھی جھوٹ نہیں بولتے ۔ آپ نے فرمایا کہ جب تم گواہی دیتے
ہو کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولتا تو میں تم کو بتاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس لئے مبعوث کیا
ہے کہ میں اسکا پیغام تم کو پہنچاؤں اور یہ سمجھاؤں کہ جو کام تم کرتے ہو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہو
گا۔ یہ بات سنتے ہی لوگ بھاگ گئے اور کہا کہ یہ شخص پاگل ہو گیا ہے یا جھوٹا ہے۔ تمام شہر میں
شور پڑ گیا اور جو لوگ آپ پر ایمان لائے تھے ان پر نہایت سختیاں ہونے لگیں۔ بھائی نے بھائی کو
چھوڑ دیا' ماں باپ نے بچوں کو نکال دیا، آقاؤں نے نوکروں کو دکھ دینا شروع کیا چودہ چودہ پندرہ
پندرہ سالہ نوجوانوں کو جو کسی رسم و رواج کے پابند نہ تھے بلکہ مذہب کی تحقیق میں اپنی عقل سے
کام لیتے تھے اور اسی لئے جلد آپ پر ایمان لے آتے تھے۔ ان کے ماں باپ قید کر دیتے اور کھانا
اور پانی دینا بند کر دیتے تاکہ وہ توبہ کرلیں مگر وہ ذرہ بھی پرواہ نہ کرتے تھے اور خشک ہونٹوں اور
گڑھوں میں گھسی ہوئی آنکھوں سے اللہ تعالی کی عبادت میں مشغول رہتے ۔ یہاں تک کہ ماں
باپ آخر اس ڈر سے کہیں مر نہ جائیں ان کو کھانا پینا دے دیتے ۔ نوجوانوں پر تو رحم کرنے والے
لوگ موجود تھے مگر جو غلام آپ پر ایمان لائے ان کی حالت نہایت نازک تھی۔ اور یہی حال
دوسرے غرباء کا تھا جن کی مدد کرنے والا کوئی نہ تھا۔ غلاموں کو لوہے کی زرہیں پہنا دیتے تھے اور
پھر ان کو سورج کے سامنے کھڑا کر دیتے تھے تاکہ موسم گرم ہو کر ان کا جسم جھلس دے ( یہ مد نظر
رکھنا چاہئے کہ وہ عرب کا سورج تھا نہ کہ انگلستان کا بعض کی لاتوں میں رسیاں ڈال کر ان کو زمین
پر گھسیٹتے تھے ۔ بعض دفعہ لوگ لوہے کی سیخیں گرم کر کے ان سے مسلمانوں کا جسم جلاتے تھے
اور بعض دفعہ سوئیوں سے ان کے چمڑوں کو اس طرح چھید تے تھے جس طرح کہ کپڑا سیتے ہیں مگر
وہ ان سب باتوں کو برداشت کرتے تھے اور عذاب کے وقت کہتے جاتے تھے کہ وہ ایک خدا کی
پرستش کو نہیں چھوڑ سکتے۔ ایک عورت جو نہایت ہی پختہ مسلمان تھی اس کے پیٹ میں نیزہ مار کر