حضرت رسول اکرمﷺ کی تعلیم کا خلاصہ

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۵۲
دورہ یورپ
آرام سے سو جاتے تو آپ آدھی رات کے بعد اٹھ کر رات کی تاریکی میں اللہ تعالی کی عبادت میں
مشغول ہو جاتے یہاں تک کہ بعض مرتبہ کھڑے کھڑے آپ کے پاؤں سوج جاتے۔
حضرت رسول اکرم اسلام کی تعلیم کا خلاصہ جو مذہبی تعلیم آپ دیتے تھے اسکا خلاصہ یہ تھا:۔
(1) آپ اس تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ ایک ہے باقی جو کچھ بھی ہے
خواہ فرشتے ہوں خواہ انسان سب اس کی مخلوق ہے ۔ یہ عقیدہ اللہ تعالی کی ہتک ہے کہ وہ انسانوں
کے جسم میں آجاتا ہے یا اس سے کوئی اولاد ہوتی ہے یا وہ بتوں میں داخل ہو جاتا ہے وہ ان سب
باتوں سے پاک ہے ۔ وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے ۔ جسقدر مصلح گزرے ہیں سب اس کے
بندے تھے، کسی کو الوہیت کی طاقتیں حاصل نہ تھیں ۔ سب کو اسی کی عبادت کرنی چاہیے اور
صرف اسی سے دعائیں مانگنی چاہئیں۔ اسی پر اپنے تمام کاموں کا بھروسہ رکھنا چاہیئے ۔
(2) یہ کہ خدا تعالیٰ نے انسانوں کو ایک اعلیٰ درجہ کی روحانی اور اخلاقی اور تمدنی ترقیات کے
لئے پیدا کیا ہے وہ ہمیشہ دنیا میں اس غرض کو جاری رکھنے کے لئے نبی بھیجتا رہا ہے اور ہر قوم میں
بھیجتا رہا ہے۔ آپ اس امر کے سخت مخالف تھے کہ نبوت کو کسی ایک قوم میں محدود رکھا جاوے ۔
کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ پر جانبداری کا الزام آتا ہے جس سے وہ پاک ہے اور دنیا کی ہر قوم کے
نبیوں کی تصدیق کرتے تھے ۔
(3) آپ اس امر پر زور دیتے تھے کہ خدا تعالیٰ ہر زمانہ کی ضروریات کے مطابق اپنا کلام نازل
کرتا رہا ہے ۔ اور آپ کا دعوی تھا کہ آخری زمانہ کی اصلاح کے لئے اللہ تعالٰی نے مجھے مبعوث کیا
ہے اور اس بناء پر آپ قرآن کریم کو سب پہلی کتابوں سے مکمل سمجھتے تھے اور اسکی تعلیم کی
طرف لوگوں کو بلاتے تھے ۔
(4)
آپ کا یہ دعوی تھا کہ خدا تعالٰی اپنی ہستی کا یقین دلانے کے لئے ہمیشہ اپنے بندوں سے
کلام کرتا ہے اور ان کے لئے نشان دکھاتا رہتا ہے اور آپ دعوی کرتے تھے کہ جو لوگ بھی آپ
کی تعلیم پر عمل کریں گے وہ اپنے تجربہ سے ان باتوں کی صداقت معلوم کرلیں گے ۔ اور میں اپنے
ذاتی تجربات کی بناء پر آپکو کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات بالکل درست ہے ۔ اور میں نے خود بھی اسلام
کے ذریعہ سے خدا تعالی کی باتیں سنی ہیں جس طرح مولتی اور مسیح کے زمانہ کے لوگ سنتے تھے اور
خدا تعالیٰ نے کئی دفعہ مجھے ایسے نشان دکھائے ہیں جو انسانی طاقت سے بالا تھے ۔

انوار العلوم جلد ۸
۵۵۳
دورہ یورپ
(۵) آپ کہتے تھے کہ بچے مذہب کی علامت یہ ہے کہ خدا تعالٰی اس کی زندگی کے سامان کرتا۔
ہے۔ اور فرماتے تھے کہ اسلام کو انسانی خیالات کی تعدی سے محفوظ رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ ہمیشہ
اپنے نبی بھیجتا رہے گا جو اس کی حفاظت کریں گے۔ چنانچہ ابھی ایک نبی احمد ہندوستان میں اسی
غرض سے ظاہر ہوا ہے اور میں اس کا خلیفہ ہوں اور میرے سائے ساتھی اس کی جماعت میں سے
ہیں۔
(1) آپ فرماتے تھے کہ باوجود مذہبی اختلافات کے لوگوں کو آپس میں محبت سے رہنا چاہئے
اور مذہبی اختلافات کی وجہ سے جھگڑنا نہیں چاہئے کیونکہ اگر کسی کے پاس سچائی ہے تو اسے لڑنے
کی کیا ضرورت ہے وہ سچائی کو پیش کرے، خود ہی لوگ متاثر ہوں گے۔ چنانچہ آپ اپنی مسجد میں
عیسائیوں کو بھی عبادت کرنے کی اجازت دیتے تھے اور یہ ایسی وسیع حوصلگی ہے کہ اس وقت کے
لوگ تو الگ رہے آجکل کے لوگ بھی اس کی مثال پیش نہیں کر سکتے۔
(۷) آپ اس امر پر بہت زور دیتے تھے کہ انسانی زندگی کے دو پہلو ہیں۔ ایک روحانی اور ایک
جسمانی - اور یہ دونوں ایک دوسرے سے ایسے وابستہ ہیں کہ الگ نہیں ہو سکتے۔ جسمانی حصہ
روحانی حصہ پر اثر ڈالتا ہے اور روحانی جسمانی پر ۔ پس آپ کی تعلیم میں اس امر پر خاص زور تھا کہ
بغیر ولی پاکیزگی کے ظاہری عبادتیں فائدہ نہیں دے سکتیں اور یہ بھی کہ ظاہری عبادتوں کے بغیر
خیالات کی بھی تربیت نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے کامل تربیت کے لئے انسان کو دونوں باتوں کا خیال
رکھنا چاہئے۔
(۸) آپ انسان کی اخلاقی طاقتوں کے متعلق یہ تعلیم دیتے تھے کہ سب انسان پاک فطرت
لے کر پیدا ہوتے ہیں اور جو خرابی پیدا ہوتی ہے وہ پیدائش کے بعد غلط تعلیم یا تربیت سے پیدا
ہوتی ہے۔ پس آپ بچوں کی نیک تربیت اور اعلی تعلیم پر خاص طور پر زور دیتے تھے۔
(۹) آپ اس امر پر بھی زور دیتے تھے کہ اخلاق کی اصل غرض انسان کی اپنی اور دوسرے
لوگوں کی اصلاح ہے پس اخلاق فاضلہ وہی ہیں جس سے انسان کا نفس اور دوسرے لوگ پاکیزگی
حاصل کریں۔ پس آپ کبھی تعلیم کے ایک پہلو پر زور نہیں دیتے تھے بلکہ ہمیشہ ہر چیز کے سب
پہلوؤں کو بیان کرتے تھے۔ مثلاً یہ نہیں کہتے تھے کہ نرمی کرو، عفو کرو بلکہ یہ فرماتے تھے کہ جب
کوئی شخص تم کو تکلیف دے تو یہ سوچو کہ اس شخص کی اصلاح کس بات میں ہے۔ اگر وہ شخص
شریف الطبع ہے اور معاف کرنے سے آئندہ ظلم کی عادت کو چھوڑ دے گا اور اس نمونہ سے

آج 10 میں سے 10 باقی