کانفرنس مذاہب کے اختتام پر لیکچر

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۶۰
دورہ یورپ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کانفرنس مذاہب کے اختتام پر لیکچر
فرموده مؤرخه ۳- اکتوبر ۱۹۲۴ء)
سرڈیزن راس ! بہنو اور بھائیو! میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے انگلستان کے
بعض علماء کے دل میں تحریک پیدا کی کہ ایسی کانفرنس منعقد کریں کہ مختلف مذاہب کے نمائندے
اپنے اپنے مذہب کے متعلق اظہار خیالات کریں اور اس طرح پر ہر مذہب کے لوگوں کو غور
کرنے کا موقع ملے کہ کسی بات یا امر میں دوسرے مذاہب آپس میں اتحاد رکھتے ہیں اور وہ خیال یا
خنوں پر بنیاد نہیں رکھتے۔ میں اولاً اس کا نفرنس کا بنیادی خیال رکھنے والے سرر اس کا عام
ڈپلیکیٹس (DELEGATES) اور سامعین کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور پھر مسٹر لافٹس
ہیر ر اور مس شار پلز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے دوسرے ممبروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی شبانہ
روز محنتوں کا نتیجہ یہ کانفرنس ہے ۔
اس کے بعد میں اس بات کی امید ظاہر کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس کا نفرنس کا موقع ملے گا
کیونکہ ایک خیال پیدا کر کے چھوڑ نہیں دینا چاہئے ۔ انسان کا یہ کام نہیں کہ ایک بچہ پیدا کر کے پھر
اس کو جنگل میں چھوڑ دیا جاوے اس لئے ضروری ہے کہ تحریک جو پیدا ہو گئی ہے اسے جاری رکھا
جاوے اور زیادہ وسعت کے ساتھ اس کو پھیلایا جاوے تاکہ دنیا کے لئے مفید اور بابرکت ہو ۔ میں
امید کرتا ہوں کہ ہر مذہب کے لوگ اس موجودہ کا نفرنس کو زیادہ مفید اور وسیع بنانے کے لئے
ہمیشہ جد وجہد کریں گے کیونکہ یہ ایک ایسا کاز (CAUSE) ہے جس کے لئے سب کی مشترک
کوشش کی ضرورت ہے اور رفتہ رفتہ یہ ایک نقطہ پر جمع ہونے کا سب سے بڑا ذریعہ ہو جائے گی
اور حقیقی اتحاد پیدا کر سکے گی۔
میں نے دیکھا ہے کہ اس کا نفرنس میں شریک ہونے کے لئے بعض لوگ فرانس اور ویلز سے

انوار العلوم جلد ۸
۵۶۱
دورہ یورپ
آئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کانفرنس کامیاب ہوتی ہے۔ لیکن میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا
کہ اس سے اصلی فائدہ اسی وقت مرتب ہو گا جب کہ تمام مذاہب کے نمائندے اور لیڈران
تمام خیالات پر پوری توجہ کریں جو یہاں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے بیان کئے ہیں ورنہ
دوسرے لوگوں کو یہ خیال ہو سکتا ہے کہ سب اپنی جگہ درست ہیں اس سے امن قائم نہیں ہوتا۔
ضروری چیز جس سے بناء محبت قائم ہو گی وہ یہی ہے کہ ہم مفید اور کامل تعلیم کو اختیار کریں۔
میں ایک مسلم احمدی ہوں اور کامل یقین سے جو تجربہ اور اور معرفت سے پیدا ہوا ہے کہتا ہوں
کہ اسلام حق ہے اور اس کے میرے پاس زبردست دلائل ہیں لیکن باوجود اس کے میرا یہ حق
نہیں ہے کہ میں یہ کہوں کہ دوسرے کے خیالات نہ سنیں بلکہ میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ہر شخص
کے عقائد اور تعلیم کو سن کر ہم غور کریں تاکہ ہم اس راستہ کو پالیں جو خدا کی مرضی کے موافق
ہے نہ اپنے ارادے کے ماتحت ہوں یہ اپنی نفسانیت کی پیروی ہو گی۔ میں سچ کہتا ہوں کہ میں نے
تمام لیکچروں کو اسی نیت سے سنا ہے اور میں نے ہر ایک پر غور کیا ہے۔ یہ بات آج مجھ میں پیدا نہیں
ہوئی۔ میں گیارہ برس کی عمر کا تھا جب میں نے سوچا کہ کیا مجھے اس لئے احمدی ہونا چاہئے کہ میرا
باپ اس سلسلہ کا بانی ہے۔ میں اس پر غور کرنے کے لئے الگ چلا گیا اور میں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ
اگر یہ حق نہیں تو میں اس کی مخالفت کروں گا مگر خدا نے مجھ پر اس حقیقت کو کھول دیا کہ یہ سلسلہ
حق ہے اور خدا نے اس کو قائم کیا ہے اور اب کوئی چیز مجھ کو اس سے الگ نہیں کر سکتی۔
پس دوسرے مذاہب کے لوگوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ جو کچھ انہوں نے سنا ہے اس پر غور
کریں اور اس طرح پر اپنے وقت اور روپیہ کو مفید بنائیں ۔
میں سر راس اور ان کی کمیٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ اس کا نفرنس کو وسیع اور مضبوط کرنے
کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں میں اور میرے متبعین اس سے زیادہ مدد دینے اور ہاتھ
بٹانے کو تیار رہیں گے جو اس مرتبہ کی ہے ۔ مجھ کو اس کا نفرنس میں یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی
کہ نقطہ خیال کس طرح بدل جاتا ہے ۔ اب تک قرآن مجید کی تکذیب کی جاتی تھی اور اس پر یہ
اعتراض کیا جاتا تھا کہ اس میں پہلے مذاہب کی صداقتیں کیوں ہیں ۔ حالانکہ قرآن مجید کا دعوی یہ
تھا کہ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ " کوئی صداقت اور حق بھی ہو وہ قرآن مجید میں موجود ہے ۔ لیکن
ہے۔
اب اس کا نفرنس میں یہ حقیقت معلوم ہوئی کہ جو بھی کچی بات کے وہ حق ہے اور اسی صداقت کو
قوی کرنا چاہئے ۔ نقطہ نگاہ کے تبدیل ہونے سے کہاں سے کہاں آپہنچے ہیں اور اگر اس طرح غور

انوار العلوم جلد ۸
۵۶۲
ورہ یورپ
کریں گے تو قرآن کریم کی سچائیوں کو اعلیٰ مقام پر پالیں گے ۔
مذہب کی دو غرضیں ہیں۔ ایک خدا سے اتحاد دو سرا خدا کے بندوں سے اتحاد۔ اس لئے میں
دعا کرتا ہوں کہ ہم میں دونوں باتیں پیدا ہوں اور دونوں قسم کے اتحاد ہم کو نصیب ہوں اور یہ
بات ہم اپنے حال سے ثابت کریں نہ صرف باتوں سے ۔ میں اپنے نفس کو بھی کہتا ہوں اور حاضرین
کو بھی وہ جلد اتحاد کر لیں تاکہ مسٹر رڈیارڈ کپلنگ ال کا یہ مقولہ کہ مشرق اور مغرب کبھی نہیں
مل سکتے ان کی زندگی میں ہی غلط ثابت ہو اور وہ خود ہی اس کے متعلق ایک دوسری نظم لکھ
جاویں۔ انگلستان کو ایسا شاعر پھر کب ملے گا اس لئے جلدی کرنی چاہئے میں دعا کرتا ہوں کہ خدا
تعالیٰ ان ارادوں میں ہم کو کامیاب کرے۔ میں پریزیڈنٹ صاحب سے اس امر میں متفق نہیں
ہوں کہ ایک فرم نے اس کا نفرنس کی رو مداد چھاپنے کا وعدہ کر لیا ہے اس لئے ہم گونہ بے فکر ہو
گئے ہیں اس لئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کتاب کے خریدنے کے لئے کوشش
کریں تاکہ وہ جلد شائع ہو جاوے۔
تقریر کے بعد سر راس نے فرمایا ۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہتا سوائے اس
تقریر کے بعد کے کہ ان برکات سے حصہ لینے پر زور دوں جو ہولی کوارٹرز سے آئی ہیں۔ اس
پر کانفرنس کا آخری جلسہ ختم ہو گیا۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِکَ ۔
(الفضل ۶ نومبر ۱۹۲۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی