لندن مشن کے متعلق ہدایات
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۵۶۳
دورہ یورپ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
لندن مشن کے متعلق ہدایات
(۴۔ اکتوبر ۱۹۴۴ء حضرت صاحب چند خدام کے ساتھ مولوی عبدالرحیم صاحب در دایم
اے کو لندن مشن کی چابی عطاء فرمانے کیلئے از راہ شفقت خود پٹنی تشریف لے گئے۔ پٹنی پہنچنے پر
آپ نے لمبی دعا کروائی اور دعا کے بعد ا بعد اپنے ہاتھ سے مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو کلید عطا
فرمائی ۔ اور حسب ذیل ہدایات مبلغ ثانی کو فرمائیں۔)
میاں غلام فرید صاحب ! آپ نے مولوی صاحب کی اطاعت میں کام کرنا ہے ساری ترقی اور
برکات اپنے افسروں کی اطاعت میں ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ طبائع میں اختلاف ہوتا ہے اور یہ
قدرتی امر ہے اعلیٰ سے اعلیٰ محبت کے تعلقات میں بھی رنج پیدا ہو جاتا ہے ۔ حضرت عائشہ صدیقہ
رضی اللہ عنہا باوجود اس محبت کے جو ان کو آنحضرت ا سے تھی ایک دفعہ آپ پ سے سے : ناراض
ہو گئیں لیکن وہ ایسی ناراضی نہ تھی کہ اس سے نافرمانی پیدا ہوتی بلکہ ان کے اخلاص و اطاعت
میں زیادتی ہی ہوتی رہی اس لئے اگر اختلاف بھی ہو تو بھی کبھی یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ ان کی
نافرمانی کی جاوے بلکہ محبت کے ساتھ اس کام کو کرنا چاہئے جو وہ سپرد کریں کیونکہ یہ کام خدا کا کام
ہے نہ کسی انسان کا۔
دوسری بات یہ ہے کہ اطاعت کامل نہیں ہوتی جب تک اس میں نشاط نہ ہو ۔ خدا تعالیٰ نے
مومنین کی صفات میں یہ فرمایا ہے ۔ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ " یعنی
آنحضرت ا کے فیصلہ پر وہ راضی ہوتے ہیں اور اس فیصلہ پر ان کے قلب میں کوئی تنگی نہیں
پیدا ہوتی بلکہ وہ خوشی اور نشاط کے ساتھ اسے تسلیم کرتے ہیں۔ یہ اصول بتا دیا ہے کہ مسلمانوں کو
اپنی زندگی میں اپنے افسروں کی اطاعت کسی طرح کرنی چاہئے کہ اس اطاعت میں نشاط ہو ۔
۔
تسلیم کامل جب ہی ہوتی ہے جبکہ اطاعت کے ساتھ نشاط اور شرح صدر ہو اور یہ بات ایمان
انوار العلوم جلد ۸
۵۶۴
دورہ یورپ
سے پیدا ہوتی ہے۔ غلطی کا امکان تو ہر شخص سے ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ کی ذات کے سوا اور کون ہے
جس سے غلطی کا امکان نہ ہو ۔ بشریت کے لحاظ سے یہ ہر شخص سے ممکن ہے اور جہاں غلطی کا
امکان ہو وہاں انسان اگر اطاعت کرتا ہے تو حقیقت میں ایمان کی وجہ سے ہی کرتا ہے اور وہ ایمان
اس میں نشاط پیدا کر دیتا ہے۔ اگر سینہ میں تنگی ہو تو اپنی کمزوری ہے ۔ آنحضرت ﷺ کو احد کی
جنگ میں تکلیف ہوئی اور اس لڑائی میں منافقوں نے جو مشورہ دیا دراصل وہ صحیح ثابت ہوا۔ مگر
صحابہ کی جو رائے تھی وہ اس کے خلاف تھی اس لئے آنحضرت ا نے اس موقع پر مجارٹی
(MAJORITY) کے فیصلہ کو ترجیح دے دی آپ کے اس طرز عمل سے دو باتیں ثابت ہوتی
ہیں ۔ اول یہ کہ غلطی کا امکان ہر شخص سے ہے۔ دوم افسر یا مجارٹی جس بات کا حکم دیں اس کی
تعمیل کی جاوے اور نشاط سے کی جائے قرآن مجید اسی بات پر زور دیتا ہے اور کامیابی کی روح اسی
سے پیدا ہوتی ہے۔
ہمیشہ اس بات کو مد نظر رکھو کہ انسان اپنے وطن اور عزیزوں سے دور آتا ہے ہر قسم کی قربانی
کرتا ہے پھر اس کی محنت اور کام کا کوئی نتیجہ نکلنا چاہئے ۔ جو لوگ یہاں کام کرتے رہے ہیں ان سے
بعض کوتاہیاں ہوتی رہیں اور اس وجہ سے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مرکز میں پورا احساس نہ ہو لیکن
اب انشاء اللہ یہ نہیں ہو گا۔ مرکز میں احساس قدر تا اب بہت زیادہ ہو گا اس لئے اب یہ کام زیادہ
نتیجہ خیز نہ ہو تو یہ مبلغین کی غلطی ہو گی اور وہ اس کے ذمہ دار اور جوابدہ ہوں گے اس لئے کہ یہ
ممکن نہیں کہ صحیح طریق پر کوشش ہو اور کوئی نتیجہ نہ نکلے ۔
مولوی عبد الرحیم صاحب کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ جس کے ساتھ کام کرنا ہو اس کے
جذبات کا خیال رکھیں ۔ محبت کے ساتھ ان سے کام لیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ بے جا طور پر
کسی بات کو نظر انداز کر دیا جائے۔ یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ یہ سلسلہ کا کام ہے۔ اگر اس میں ذرا
بھی غفلت سے کام لیا جاوے تو بہت بڑا نقصان پہنچ جاتا ہے۔ اور میں یہ جانتا ہوں کہ اگر کوئی بات
آپ کے منشاء کے خلاف کرے تو آپ اس کو کہہ نہیں سکتے میں اس کو بُزدلی کہتا ہوں۔ کہتا ہوں۔ یہ بات
نہیں ہونی چاہئے ۔ یہ ذاتی کام نہیں کہ اس میں انسان اگر نظر انداز کر دے تو کچھ بات نہیں مگر
اس سے سلسلہ کے انتظام انتظام پر اثر پڑتا ہے ۔ ذمہ داری یہ ہے کہ انسان کام لے ۔ اخلاق کا کمال یہ
نہیں کہ کام نہ ہو تا ہو اور افسر خاموش رہے۔ ایسے موقع پر یہی اخلاق ہے کہ اپنے ماتحت سے باز
پرس کرے مگر اس میں اخلاق اور محبت کے پہلو کو ترک نہ کرے اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اگر
انوار العلوم جلد ۸
۵۶۵
دورہ یورپ
اس کا کوئی نقص ہے اور وہ ماتحت کام نہ کرتا ہو تو اس کی اطلاع فوراً مرکز کو کرنی چاہئے اور بتانا
چاہئے کہ کیا نقص ہے ؟
یہاں کے انچارج ہمیشہ ایک غلطی کرتے رہے ہیں کہ اپنے آپ کو ایک مستقل چیز سمجھتے
رہے ہیں۔ سلسلہ کو بھی ایسی اطلاع نہیں دی جس سے معلوم ہو کہ کیا غلطی ہو رہی ہے ۔ لکھا تو یہ
لکھ دیا کہ فلاں سے غلطی ہوئی اللہ معاف کرے مگریہ نہ بتایا کہ کیا غلطی ہوئی۔ گویا وہ خود ہی ایک
مستقل چیز تھے مرکز کے لئے ضروری نہیں کہ اس سے واقف ہو ۔ یہ غلطی پہلوں نے کی ہے آئندہ
نہیں ہونی چاہئے ۔ مبلغ کا فرض ہے کہ ہر حالت کا اور ایک ایک بات کا نقشہ بھیجے خواہ مخالف کے
متعلق ہو یا موافق کے اور ان کا فرض ہے کہ اپنی موافق اور مخالف ہر قسم کی کوششوں کا علم
رکھیں۔
رسول اللہ ا اس قدر خیال رکھتے تھے کہ قرآن شریف میں اللہ تعالی نے بعض کا قول
نقل کیا ہے کہ وہ کہتے تھے۔ هُوَ أُذُنٌ ۱۳ نبی کریم الله تو کان ہی کان ہیں یہ امر ظاہر کرتا ہے وہ تھے۔
ہے کہ نبی کریم ا کس قدر محتاط اور باخبر تھے اور آر تھے اور آپ کا یہ نمونہ اسی لئے ہے کہ مومن اس
طرح ہو شیار اور باخبر رہے۔
لوگوں کو یہ کہہ دینا کافی نہیں ہوتا کہ یہ جھوٹ ہے غلط ہے وہ اس سے زیادہ چاہتے ہیں۔ سنی
سنائی بات نہ ہو واقعات سے اس کی تائید ہو۔ غرض کوئی بات ہو مخالف ہو یا موافق وہ مرکز میں
لکھنی چاہئے بغیر اس کے صحیح ہدایات نہیں مل سکتیں اور کام کا نقصان ہوتا ہے پس پہلے اگر یہ
غلطی ہوئی ہے تو آئندہ نہیں ہونی چاہئے۔
مبلغ کے فرائض میں یہ بات بھی ہے کہ وہ سوشل ہو اور لوگوں سے اپنے تعلقات کو
بڑھائے ۔ اس معاملہ میں بھی اب تک مبلغین سے ایک غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے سوسائٹی کے
اعلیٰ طبقہ کو چھوڑ دیا اور انہوں نے اس کی طرف توجہ ہی نہیں کی اور کوشش ہی نہیں کی کہ ان
سے ملیں اور اپنے تعلقات کو بڑھائیں۔
کسی کام کی عمدگی کا اس سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اس کے کام کو کیا سمجھتے ہیں اور جس
قسم کی سوسائٹی میں وہ کام کرتا ہے اس پر اثر پڑتا ہے ۔ آنحضرت ا نے دیکھا کہ ایک مسلمان
دشمن کے سامنے اکثر کر چلتا تھا آپ نے فرمایا کہ اکڑ کر چلنا اچھا نہیں مگر اس کا چلنا خدا کو پسند ہے ۔
بعض اوقات دکھانا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ غرض تعلقات کے بڑھانے میں سوسائٹی کے اعلیٰ
انوار العلوم جلد ۸
۵۶۶
دورہ یورپ
طبقہ کو چھوڑ نہیں دینا چاہئے اعلیٰ سوسائٹی سے تعلق ہو تو انسان کے اثر کا دائرہ بڑھ جاتا ہے اور با
رسوخ ہو کر کام زیادہ وسعت سے کر سکتا ہے اور ان تعلقات کا بڑھانا بھی کام سمجھا جائے گا۔
یہاں جو لوگ پولیٹیکل یا سوشل حالت کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ کے سمجھے جاتے ہیں اگر وہ
ہمارے مبلغین کو بلائیں یا ان کے ہاں آئیں تو لوگ محسوس کریں گے کہ سوسائٹی پر ان کا رعب
اور ادب ہے۔ خواہ وہ علم کے لحاظ سے ہو یا روحانیت کے لحاظ سے اور پھر یہ لوگ خواہ مسلمان نہ
ہوں لیکن ان کے ذریعہ سے مدد ملتی ہے ۔ ہندوستان میں دیکھا ہے کہ جن بڑے شہروں میں با اثر
ہندوؤں یا غیر احمدی مسلمانوں کے ہمارے لوگوں سے سوشل تعلقات ہیں وہاں ہماری جماعت کو
لیکچروں کے متعلق آسانی ہوتی ہے اور لیکچر ہو جاتے ہیں۔
میری مراد اعلیٰ طبقہ سے چوٹی کا طبقہ ہے اس سے تعلقات پیدا کرو۔ ایک سوسائٹی کے آدمی
ہوتے ہیں انہوں نے کوئی ملکی یا علمی کام نہیں کیا ہوتا مگر وہ ہر سو سائٹی میں دخل رکھتے ہیں۔ بعض
اوقات پولیٹیکل آدمیوں سے بھی زیادہ ان کا رسوخ ہوتا ہے لوگوں کو ان کے اثر سے فائدہ پہنچتا
ہے اور وہ فائدہ پہنچاتے ہیں اس لئے ان کے اثر کا حلقہ وسیع ہوتا جاتا ہے۔ پس ایسے لوگوں سے
تعلقات بڑھانا اپنے کام کو وسیع کرنا ہے ۔
دوسرے درجہ پر پولیٹکس والے ہیں۔ سوسائٹی میں گو ان کا درجہ اول نہیں مگر ان کا اثر بہت
زیادہ ہوتا ہے۔
تیسرے اخباری یا علمی مذاق کے لوگ ہیں جو مصنف ہوتے ہیں ان میں بھی چوٹی کے آدمی
چن لئے جاویں۔
سوا سائیکلوجی
خبریں پہنچانے والی ایجنسیوں کے سوا سائے
اور دوسرے علم کے ماہرین سے تعلقات
بڑھائے جائیں۔ چونکہ یہ علمی مذاق کے لوگ ہر جگہ پہنچ سکتے ہیں ان کے ذریعہ انسان ایسی جگہ
پہنچ جاتا ہے جہاں اس کے کام کو تقویت ہوتی ہے۔
سب سے قابل آدمی وہ ہے جو خوش مذاق ہو ، رونی شکل والا سوسائٹی میں مقبول نہیں ہو
سکتا۔ علمی سوسائٹیوں میں ہیومر ( زندہ دلی) کے بغیر انسان ترقی نہیں کر سکتا ہے ۔ ایسی مجلسوں میں
اختلاف ہوتا ہے اپنی بات کہتا ہی جاوے اور دوسروں کی بھی بغیر کبیدگی اور کشیدگی کے سن لے۔
اس طرز پر بات ہو کہ چڑے نہیں اور ناراض نہ ہو اختلاف ہو تب بھی سنے ۔
مبلغ جب مختلف سوسائٹیوں میں تعلقات کو بڑھاتا ہے تو اس کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ ملاقاتوں
انوار العلوم جلد ۸
۵۶۷
دورہ یورپ
میں ایسا رہے کہ لوگ اعتراض نہ کر سکیں اور وہ اپنے کریکٹر کو مضبوط رکھے اس کا آخر اثر ہوتا
ہے۔ پھر جن باتوں پر یورپ اعتراض کرتا ہے بار بار ان کو پیش کیا جاوے مثلاً کثرت ازدواج کا
مسئلہ ہے ایسے بہت سے ا لوگ ملیں گے جو اس کے مؤید ہیں بعض اخبارات میں فرضی نام سے
مضمون لکھ دیتے ہیں ایسے لوگوں سے اسی اخبار کی معرفت خط و کتابت ہو سکتی ہے اور پھر تعلقات
بڑھا کر ان کے پیچھے پڑو جو اس کے مؤید ہوں۔ ان سے اس قسم کی سوسائٹیاں بناؤ ایسی سوسائٹیاں
خود غلط فہمیوں کو دور کر دیں گی اور ان اصولوں کو توڑ دیں گی جو ہماری راہ میں روک ہو سکتے ہیں ۔
مذہبی نقطہ خیال کو مد نظر رکھ کر عیسائیوں کو کہہ سکتے ہیں کہ اگلے نبیوں نے ایک سے زیادہ
شادیاں کی تھیں اور بعض قومی ضروریات اس کی مقتضی ہوتی ہیں۔ جب کچھ لوگ پیدا ہو جائیں
گے تو وہ آپ دوسروں سے بحث کریں گے ۔
عیسائی مذہب مذہب میں جو
جو یہ فرقے یونیٹیرین وغیرہ پیدا ہوئے ہیں یہ اسی طرح ہوئے ہیں۔
اگر اس طریق پر عمل ہو تو کچھ عرصہ کے بعد ہمارا سوشل رسوخ بڑھ جائے گا اور لوگ باتیں سننے
لگیں گے ۔
اسی طرح طلاق کا مسئلہ ہے ۔ اس مسئلہ کے ماہر جو قانون دان ہیں یا قانون ساز کمیٹیوں کے
ممبر ہیں ان سے ملو اور ان کو اسلام کی مکمل تعلیم مسئلہ طلاق کے متعلق بتاؤ ۔ جب وہ اس مسئلہ کے
سارے پہلوؤں کو دیکھیں گے تو اسلام کی تعلیم کو مکمل اور ہر طرح قابل عمل اور ضروری یقین
کرنے لگیں گے ۔ اس طرح پر جو غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں وہ دور ہو جائیں گی اور جب ایک علمی
اور قانون دان طبقہ کی طرف سے اس کی تائید اور تصریح ہو گی تو آسانی ہو جائے گی۔
غرض اپنے کام کے متعلق پہلے سے غور کرو کہ کس طرح پر وہ زیادہ مفید اور با اثر ہو سکتا ہے۔
کام کرنے والے کی نگاہ ایک طرف نہ ہو بلکہ اسے چاہئے کہ چاروں طرف نگاہ رکھے جرنیل کا یہی
کام ہے ۔
بلکہ ان سے
جو لوگ یہاں تحقیق، تعلیم یا تبادلہ خیالات کے لئے آئیں ان کے متعلق اس امر کا خاص طور
پر خیال رکھا جاوے کہ کوئی ایسی حرکت نہ ہو جس سے ان کو یہ احساس ہو کہ ہماری ہتک کی گئی ہے
ان سے ، اخلاق اور تکریم سے پیش آؤ کہ یہ ہمارا فرض ہے ۔ اگر کوئی بات ان کی ناپسند بھی ؟ ہو تو
اپنے اخلاق سے اسے درست درست کرو۔ ظاهری ظاہری صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جاوے اسلام اس کی
ہدایت کرتا ہے اور یہاں تو یہ حالت ہے کہ اس کا دوسروں پر اثر پڑتا ہے ۔ ہمارے ملک میں تو
۔
انوار العلوم جلد ۸
۵۶۸
دورہ یورپ
جس قدر کوئی غلیظ ہو لوگ اسے صوفی کہہ دیں گے مگر یہاں یہ بات نہیں۔
سے خدا سے
پنجاب میں ایک شخص کو تبلیغ کی جاتی تھی اور اسے کچھ توجہ بھی تھی مگر پرنس آف ویلز کے
جانے پر جب کہ میں بھی لاہو ر گیا تو اس نے مجھے دیکھا۔ اس کے بعد جب اس کو تبلیغ کی گئی تو اس
نے کہا میں کیسے مان لوں کیونکہ اس نے تو بانات کا کوٹ پہنا ہوا تھا۔ کوٹ تو سرج کا تھا اور اس نے
یہی سمجھ لیا کہ ایسا کوٹ پہننے
تعلق نہیں ہوتا۔ بہت سے لوگ حضرت صاحب پر
اعتراض کرتے تھے کہ یہ پلاؤ کھاتے ہیں۔ قادیان میں ایک ہندوڑ پٹی تھا اس نے حضرت خلیفہ اول
کو کہا کہ اگر آپ ناراض نہ ہوں تو ایک بات میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ مولوی - مولوی صاحب نے کہا پوچھئے ۔
تو اس نے کہا کہ سنا ہے مرزا صاحب بادام روغن استعمال کرتے ہیں۔ مولوی صاحب نے کہا کہ
ہمارے ہاں حلال ہے۔
میرا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کی حالت اور ہے۔ وہاں لوگ خدا پرستی اور کمال کا اندازہ
ایسی چیزوں سے کرتے ہیں جن کا ان باتوں سے تعلق نہیں اور وہاں صفائی کا نہ ہونا معیوب نہیں
سمجھتے مگر یہاں یہ حالت نہیں اس لئے مکان کی اور باغ کی اور اپنی صفائی کا خیال رکھنا چاہئے ۔ یہ
صرف اسی لئے ضروری نہیں کہ یہاں ان باتوں کا اثر پڑتا ہے بلکہ اسلام نے خود اس کو ضروری
قرار دیا ہے پس ان ظاہری امور کا خیال رکھو ۔
اگر کسی امر میں افسر ماتحت میں اختلاف ہو تو ماتحت کا فرض ہے کہ وہ افسر کے احکام کی
اطاعت اور تعمیل کرے ۔ البتہ اسے یہ حق ہے کہ وہ اپنے اختلاف کے متعلق بطور اپیل، پیش
کرے۔ شکایت کے طور پر نہ ہو ۔ جو بلاوجہ پیش کرتا ہے وہ غیبت کرتا ہے اس سے بچو ۔ اسی طرح
بعض اوقات افسر دیکھتا ہے کہ ماتحت با قاعدہ کام نہیں کرتا یا اس کے احکام کی خلاف ورزی کرتا
ہے تو وہ لکھتا ہے کہ میں شکایت نہیں کرتا مگر وہ ایسا کرتا ہے یہ بزدلی کی بات ہے صاف طور پر لکھنا
چاہئے ۔ ایسا ہی ما ایسا ہی ماتحت جب لکھے تو وہ مثال اور واقعات کی بناء پر لکھے۔ یونہی کسی بات کا بلا وجہ
معقول پیش کر دینا قابل غور نہیں ہو گا۔
افسر کو چاہئے کہ جرأت سے کام لے۔ جب تک جرأت سے کام نہ ہو وہ نہیں ہو سکتا۔ بزدلی
سے یہی نہیں کہ کام نہیں ہوتا بلکہ خراب ہوتا ہے اور فساد بڑھتا ہے ۔ باقی کام کی تفاصیل اور
ہدایات بتادی جائیں گی۔
مبلغ کا فرض ہو گا کہ ہمارے جو طالب علم آتے ہیں ان کو شریعت کی پابندی کرائے دل نہ
3
انوا را اعلوم جلد ۸
۵۶۹
دورہ یورپ
چڑائے۔ چھوٹی سے چھوٹی بات کا بھی خیال رکھا جاوے۔ بعض وقت انسان پر ایسے آتے ہیں کہ وہ
بہت نرم ہوتا ہے اور اس پر اثر ہوتا ہے۔ وہریوں پر بھی ایسے وقت آجاتے ہیں اس لئے کبھی یہ
خیال نہ کرنا چاہئے کہ یہ معمولی بات ہے یا کیا فائدہ ہوگا۔ ان کا محبت اور اخلاق سے مذہبی پابندی
کا خیال رکھا جاوے۔
اس کے بعد لندن کے مبلغ کی موزونیت پر مِنْ وَجْهِ تبادلہ خیالات ہو تا رہا اور حضرت اس
کے متعلق ضروری فیصلہ فرماتے رہے اور مبلغین کو یہاں کے لوگوں سے کام لینے کے طریق پر مختصر
ہدایات دیتے رہے۔ پھر نیچر کی تعریف کا سوال جو کانفرنس میں بھی اٹھا تھا پیش ہوا۔
حضرت نے فرمایا : نیچروہ قانون ہے جس کے ذریعہ ہر چیز اپنی بناوٹ اور ساخت کے مطابق
کام کرتی ہے ۔ نیچر گورننگ چیز نہیں ہوتی اگر ایسا ہو تا تو یہ سائنس دان خدا کی بھی کوئی نیچر
بتاتے مگر ایسا نہیں ہے ۔ لاء (قانون) اصل چیز کی بناوٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ ہر چیز کے دوسری
چیزوں سے مل کر جو افعال سرزد ہوتے ہیں وہ اس کی نیچر ہے۔
حضرت خلیفة المسیح کو لا اله الا اللہ کے معنے یہ سمجھائے گئے تھے کہ خدا تعالیٰ کے سوا کسی
چیز کی حیثیت مستقل نہیں اور یہ درست ہے کہ دنیا کی ہر چیز دوسری چیز سے کوئی نہ کوئی نسبتی تعلق
رکھتی ہے۔ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے اسی اصول کو بتایا ہے وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا
زَوْجَيْنِ 1 اس میں اسی نسبتی تعلق کی طرف اشارہ ہے ۔ غرض نیچر بذات خود کوئی گورننگ
چیز نہیں ہے جنہوں نے ایسا سمجھا ہے غلطی کھائی ہے۔
۶۵
اس کے بعد افریقہ کے مسٹر اشوڈی نے بیعت کی اس نے پہلے سے تحریری بیعت کی ہوئی
بیعت تھی مگر آج اسے یہ سعادت نصیب ہوئی کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بھی بیعت کی۔
(الفضل ۱۱۔ نومبر ۱۹۲۴ء)