مکتوب بنام ایڈیٹر الفضل
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
دورہ یورپ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکتوب بنام ایڈیٹر الفضل
( تحریر فرموده ۸- اکتوبر ۱۹۲۴ء)
اس ہفتہ کی ولایتی ڈاک سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی طرف سے خاکسار کے
نام جو خط موصول ہوا ہے۔ وہ حضور نے میرے ایک عریضہ کے جواب میں رقم فرمایا ہے میں نے
اپنے خط میں مولوی نعمت اللہ خان صاحب کے واقعہ سنگساری کے متعلق حضور کے تاربنام دول
یورپ اور جمعیۃ الاقوام پر بعض غیر احمدی اخبارات کے شور و شر کا ذکر کیا تھا۔ نیز میں نے لکھا تھا کہ
بعض اخبارات نے کابل کی حمایت میں احمدیوں کو مرتد قرار دیکر واجب القتل ٹھہرایا ہے۔ علاوہ
ازیں میں نے اس مراسلت کا ذکر کیا تھا۔ جو بہائیوں کے اخبار "میرزا عزیز اللہ خان پرائیویٹ سیکرٹری
شوقی ربانی حیفا" کی طرف سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے حیفا تشریف لے جانے
کے متعلق شائع ہوئی۔ اور جس میں انگور کا خوشہ دینے مذہبی بات چیت کرنے کے لئے کہنے اور
ٹھرنے کی دعوت دینے کا ذکر کرنے کے بعد لکھا تھا:۔
" دو محترم شخص ان کے پاس سٹیشن پر دعوت لے کر گئے۔ مگر خلیفہ قادیانی نے محض اپنے
خادم کے ذریعہ گفتگو کی اور خود ان سے دو کلمے مہربانی کے بھی نہیں کیے۔ اور ان کے طریق وداد
کے مقابلہ میں کچھ ملاطفت بھی ظاہر نہیں کرتے"
اس کے ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھا:۔
ہم کو جماعت قادیان کے اس اخلاقی مظاہرہ پر بے حد تعجب ہے مگر شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ
صبح کی نامرادی کا اثر ابھی ان کی طبیعت پر باقی تھا۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ جناب مرزا بدیع نے
جو سرکاری دفتر میں ایک معزز عہدے پر ممتاز ہیں کہا کہ ایک گاڑی آج صبح سرکاری دفتر میں
آئی اور رئیس قادیان کے سیکرٹری نے مجھ سے پوچھا کہ کیا قدس سے حیفا کے حاکم کو اطلاع نہیں
دی گئی کہ رئیس قادیان سے ملاقات اور ان کا احترام کریں۔ تو میں نے تحقیق کر کے جواب دیا کہ
انوار العلوم جلد ۸
۵۷۱
دورہ یورپ
ایسی کوئی اطلاع نہیں آئی۔ پھر وہ واپس چلے گئے ۔ حقیقت حال یہ ہے"
مذکورہ بالا امور کے متعلق جو میں نے خلاصہ عرض کئے ہیں۔ حضور نے نہایت ہی شفقت اور
ذرہ نوازی سے اپنی انتہائی مصروفیت اور علالت طبع کے باوجود حسب ذیل مکتوب گرامی میرے نام
ارسال کیا فرمایا ہے۔ جس پر مختلف عنوان میں نے خود لگائے ہیں۔ (ایڈیٹر)
عزيز مكرم ! السَّلامُ عَلَيْكُم - آپ کا خط ملا غیر احمدیوں کا شور کہ مسیحی حکومتوں سے کیوں مرافعہ
کیا گیا ہے فضول ہے۔ اول وہ تو خود ترکوں کے متعلق ان سے مرافعہ کرتے رہے ہیں۔ دوسرے
انہوں نے اس قتل (مولوی نعمت اللہ خان صاحب کا قتل مرتب) کی داد دے کر اپنے اندرونہ کو
ظاہر کر دیا ہے۔ کیا ان بھیڑیوں سے مرافعہ کیا جاتا۔ اور اگر ان لوگوں کے نزدیک مرتد کی سزا قتل ہے
تو پھر ان کو ایسے ہی معاملہ اور سلوک کی غیروں سے بھی امید رکھنی چاہئیے۔
اگر مسیحی اور دوسری حکومتیں یہی معاملہ مسلمان ہونے والوں سے کریں تو مسلمان جو تعداد
میں مسیحیوں اور بدھوں سے کم ہیں ان کے لئے ترقی کاکون سا میدان رہ جائے اور کوئی سچادین
کس طرح ترقی کرے؟ اگر یہ سلوک درست ہے تو اہل مکہ جو کچھ مسلمانوں سے کرتے تھے عین
انصاف کے مطابق تھا کیونکہ وہ بھی اپنے دین کو سچا سمجھ کر ایسا کرتے تھے۔ اگر مسلمانوں کا حق ہے
کہ چونکہ ان کا دین سچاہے اس لئے اس سے مرتد ہونے والے کی سزا قتل ہے تو پھر ہر ایک قوم
جو اپنے دین کو سچا سمجھتی ہے اس کا یہی حق ہو گا۔ اور اس سے اسلام پر جس قدر تباہی آئے گی وہ
ظاہر ہی ہے کیونکہ مسلمان زیادہ تر غیر حکومتوں کے ماتحت ہیں۔ اگر مسلمان مرتد ہوتے رہیں تو ان
کو عام طور پر مسلمان قتل نہیں کر سکیں گے لیکن اگر غیر لوگ مسلمان ہوں گے تو ان کو دوسری
حکومتیں کر سکیں گی۔ پس اسلام کی ترقی کا راستہ مسدود ہو جائے گا اور اس کی تباہی کا راستہ کھلا رہے
گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ غیر احمدی اس فتوئی پر اسی وجہ سے مُصر ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ دوسرے
لوگ اس فتوئی کے مقابلہ کی وجہ سے ہمارے خلاف یہ ہتھیار نہیں استعمال کریں گے کیونکہ وہ
تہذیب ظاہری میں ترقی یافتہ ہیں۔ مگر کیا یہ شرافت ہے کہ ہم اس لئے کسی کو نقصان پہنچائیں کہ
وہ بالمقابل ہمیں نقصان نہیں پہنچائے گا اس سبب سے نہیں کہ وہ کمزور ہے بلکہ اس لئے کہ وہ
اس فعل کو خلاف انسانیت سمجھتا ہے۔
بعض اخباروں کا یہ لکھنا کہ شہید مرحوم خوست کے باغیوں کا سرغنہ تھا کس قدر جہالت پر
دلالت کرتا ہے۔ ابھی چند ماہ ہوئے کہ خوست کے باغیوں نے دو احمدیوں کے گاؤں
انوار العلوم جلد ۸
۵۷۲
دورہ یورپ
جلا دیئے۔ زمیندار بھی لکھتا ہے کہ احمدیوں نے خوست میں یہ مشہور کرکے کہ امیر احمدی
ہو گیا ہے، بغاوت پھیلوا دی۔ باغی امیر کے خلاف یہ ہتھیار استعمال کرتے ہیں کہ وہ احمدیوں کے اثر
کے نیچے ہے۔ اور باوجود اس کے ایک ذمہ دار اخبار لکھتا ہے کہ وہ خوست کے باغیوں کا سرغنہ
تھا۔ یہ ایسی ہی بات ہے جس طرح کوئی اخبار یہ لکھ دے کہ مصطفیٰ کمال پاشا یونانی سازشیوں کا
سرغنہ ہے۔
جو خط میرا بہائیوں کے متعلق شائع ہوا ہے اس کا پچھلا حصہ بھائی جی (شیخ عبدالرحمن صاحب
قادیانی) سے لکھوایا تھا۔ ان سے لکھنے میں غلطی ہو گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ جب مجھے معلوم ہوا
کہ مولوی رحیم بخش صاحب گئے تھے تو میں نے ان کو کہا کہ ان لوگوں سے جاکر ملیں۔ لیکن میں
نے ان کو یہ لکھوایا تھا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ لوگ آئے ہیں تو میں نے مولوی رحیم بخش
صاحب کو کہا کہ وہ جاکر ان سے ملیں۔ کیونکہ یہ تو مجھے پہلے سے معلوم تھا کہ مولوی رحیم بخش
صاحب وہاں گئے ہیں۔
اصل واقعہ یہ ہے کہ ہم صبح کے وقت سیر کو چلے۔ راستہ میں میں نے گاڑی والے سے پوچھا
کہ کیا یہاں بھائی رہتے ہیں۔ اس نے کہاں ہاں اسی سڑک پر رہتے ہیں اور راستہ میں ایک مکان
دکھایا کہ یہ ان کا ہے۔ جب ہم سیر سے واپس آرہے تھے تو بعض دوستوں نے چاہا کہ وہاں جاکر ان
کی حالت کو دیکھیں۔ میں نے سڑک پر گاڑی کھڑی کروالی اور مولوی رحیم بخش صاحب اور ڈاکٹر
حشمت اللہ صاحب اور میاں شریف احمد صاحب اندر چلے گئے۔ وہاں سے وہ واپس آئے اور انہوں
نے بتایا کہ مردانے مکان میں صرف بچے تھے۔ ہم نے ان میں سے شوقی کے بھائی کی تصویر لے لی
ہے اور مکان کی۔ اور یہ کہ نوکر کہتا تھا کہ ٹھہرو ہم نے کہا جب شوقی آفندی صاحب یہاں نہیں تو
ہم نے کیا ٹھہرنا ہے۔ نوکر نے وہ بیان کرتے ہیں کہ یہ کہا کہ شوقی آفندی کے والد اندر ہیں مگر وہ
نہ آئے۔ اس کے بعد ہم ہوٹل کو اور پھر سٹیشن کو واپس آگئے۔ کیونکہ دمشق کی گاڑی کا وقت
قریب تھا۔ اور ہم حیفا میں رات صرف اس وجہ سے ٹھہرے تھے کہ گاڑی دوسرے دن دس بجے
چلتی تھی۔ جب ہم سٹیشن پر پہنچے تو ابھی اندر نہ گئے تھے کہ کسی شخص نے مجھے بتایا کہ شوقی آفندی
کے والد آئے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ مرزا صاحب کے خلیفہ جو ہمارے مکان پر گئے تھے وہ کہاں
ہیں؟ جب مجھے یہ معلوم ہوا تو میں نے مولوی رحیم بخش صاحب کو کہا کہ آپ ان سے جاکر ملیں
اور بتائیں کہ میں گیا تھا تا کہ ان کی غلط فہمی دور ہو جائے۔ اس کے بعد میں سٹیشن میں داخل ہونے
انوار العلوم جلد ۸
۵۷۳
دورہ یورپ
کے لئے بڑھا تو ایک صاحب جن کی نسبت بعد میں معلوم ہوا کہ شوقی آفندی صاحب کے والد تھے
مجھ سے ملے اور پوچھا کہ آپ ہمارے مکان پر گئے تھے۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ میرے سیکرٹری اور
بعض اور دوست گئے تھے ۔ کیا انہوں نے آپ کو بتایا نہیں میں نے ان کو آپ کی طرف بھیجا
تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہیں مجھے نہیں ملے۔ میں نے اِدھر اُدھر دیکھا تو مولوی صاحب پاس نہ تھے
کسی نے بتایا کہ وہ اندر چلے گئے ہیں ۔ اس کے بعد شوقی صاحب کے والد نے کہا کہ مکان پر چلئے
اور کچھ ٹھہریئے۔ میں نے ان کو بتایا کہ ہم گھر سے ولایت کے لئے نکلے ہیں۔ جہازوں کے ٹکٹ لئے
ہوئے ہیں۔ وقت پر نہ پہنچنے سے ہزاروں کا نقصان ہوتا ہے۔ راستہ میں حسب پروگرام پندرہ دن
کے لئے اترے ہیں کہ دمشق جائیں اور تبلیغ کریں اس میں سے اب گل آٹھ دن باقی ہیں۔ ہم
یہاں کسی طرح ٹھر سکتے ہیں۔ اور دمشق کے سفر کو جس کی خاطر ہم ادھر آئے ہیں کیونکر چھوڑ سکتے
ہیں۔ آپ ہمیں معذور سمجھیں۔ اس پر وہ اصرار ر کرنے لگے کہ نہیں یہاں ضرور ٹھریئے۔ میں نے
ان کو بتایا کہ دیکھئے اسباب ریل میں رکھا ہوا ہے آدمی سوار ہو چکے ہیں۔ وقت کی پابندی ہے ہم
کس طرح ٹھر سکتے ہیں۔ اتنے میں آدمی آیا کہ ریل چلنے والی ہے چلئے۔ میں معذرت کر کے اندر
چلا گیا۔ یہ ان کی دعوت کی حقیقت ہے اور تبلیغ کے موقع کی اصلیت۔
انگور کے خوشہ کا واقعہ یہ ہے کہ جب ہم ہوٹل میں پہنچے تو ایک خوشہ انگور کا میں نے اپنے
کمرہ میں دیکھا اور پوچھا کہ یہ کیسا ہے ؟ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ جو لوگ شوقی صاحب کے مکان پر
گئے تھے ان کو تحفہ کے طور پر انہوں نے دیا تھا۔ میں نے اسی وقت ان کو بلا کر کہا کہ آپ نے
خوامخواہ اعتراض سر پر لیا ہے۔ میں ان لوگوں کو جانتا ہوں یہ خوشہ طعنہ بن کر رہے گا۔ اس کو میرے
پاس سے لے جاؤ ۔ تم کو نہ لینا چاہیے تھا ورنہ بدلہ دینا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم معذرت کرتے
تھے مگر نو کرنے کہا کہ آپ اس کو لے جاویں۔ میں نے نے کہا کہ یہ لوگ تو مجاوروں کی طرح ہیں آپ
کو زائر سمجھے ہوں گے بطور تبرک کے دے دیا۔
ڈپٹی گورنر حیفا کے متعلق جو بات لکھی ہے وہ بھی سرتا پا جھوٹ ہے۔ سر کلیٹن صاحب ایکٹنگ
گورنر فلسطین نے میری دعوت کی اور خود ہی کہا کہ حیفا کے نائب گورنر کو وہ فون کریں گے کہ ہر
طرح آپ کے آرام کی فکر کریں آپ ان کو اطلاع دے دیں۔اسی طرح انہوں نے اور اپنے
دوستوں کے نام دمشق اور روم کے لئے چٹھیاں لکھ کر دیں۔ جن میں سے ایک بوجہ برطانیہ کے
وزیر اٹلی صاحب کی عدم موجودگی کے اب تک ہمارے پاس ہے۔ جب ہم حیفا پہنچے تو چونکہ انتظام
انوار العلوم جلد ۸
۵۷۴
دورہ یورپ
سب ہم کرچکے کر چکے تھے ہمیں ان سے مدد مدد کی کوئی ضرورت نہ پیش آئی۔ جب ہم سیر کو جارہے تھے کہ
ان کی عدالت بھی راستہ میں آگئی۔ میں نے مولوی رحیم بخش صاحب سے کہا کہ گو ضرورت کوئی
نہیں مگر اخلاق چاہتے ہیں کہ آپ ان سے مل آئیں تاکہ ان کو اگر اطلاع ملی ہے تو یہ شکایت نہ
ہو کہ مجھ سے ملے نہیں۔ مولوی صاحب ان سے ملے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ کل اتوار تھا۔ اور
اتوار کو تار وغیرہ سب بند ہوتے ہیں اس وجہ سے گورنر صاحب اطلاع نہ دے سکے ہوں گے۔ اس
کے بعد پوچھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں؟ جو میرے متعلق کام ہو بتایا جائے۔ مولوی صاحب نے شکریہ
ادا کیا اور کہا کہ انتظام سب ہو چکا ہے۔ پھر نائب گورنر صاحب نے ان سے کچھ ناشتہ کرنے کی
درخواست کی۔ انہوں نے معذرت کی اور چلے آئے۔ یہ حقیقت اس واقعہ کی ہے۔ اس کے بعد
واپسی پر جب شیخ یعقوب علی صاحب اور چوہدری فتح محمد صاحب پیچھے رہ گئے تو انہی نائب گورنر
صاحب نے ان کے لئے خاص انتظام کیا، جس قدر روپیہ کی ان کو ضرورت تھی وہ بھی دیا اور فون
کر کے مجھے ایک درمیانی سٹیشن کے افسر کی معرفت ان کے متعلق پوری اطلاع دی۔جن
مرزا بدیع صاحب کی نسبت یہ واقعہ منسوب کیا جاتا ہے اگر اس کا اصلی نام بہائی شائع کر دیں تو
دنیا کو خود ان کی بات کی حقیقت معلوم ہو جائے گی۔
میری طبیعت نہایت کمزور ہو گئی ہے۔ آنکھیں کمزور ہو گئی ہیں اور سینہ میں درد ہے۔ بھوک
بالکل بند ہو گئی ہے۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفصل یکم نومبر ۱۹۲۴ء)