لندن کے نو مسلموں کو پیغام احمدیت

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۷۵
دورہ یورپ
لندن کے نو مسلموں کو پیغام احمدیت
(فرموده ۱۲۔ اکتوبر ۱۹۲۴ء)
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
ہمشیرگان و برادران! السَّلَامُ عَلَيْكُم- میں نے آج آپ کو ایک تو اس لئے تکلیف دی
ہے کہ اب چند دنوں میں میں اور میرے احباب جانے والے ہیں آپ لوگوں، آپ لوگوں سے پھر ایک را یک دفعه
ملاقات ہو جائے اور دوسرے ایک اور ضروری اور اہم غرض کے لئے بلایا ہے جس کا بیان کرنا
ممکن ہے کہ آپ میں سے بعض کے لئے تکلیف کا موجب ہو لیکن چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ خدا
تعالیٰ کی طرف سے اس کا بیان کرنا مجھ پر فرض ہے اس لئے میں اس کے بیان کرنے سے نہیں
رک سکتا اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس پر ٹھنڈے دل سے غور کریں گے ۔
آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ وہ جماعت جس کا میں اس وقت امام ہوں ایک علیحدہ نام سے
پکاری جاتی ہے اور اس کا انتظام دوسری اسلام کی طرف منسوب ہونے والی جماعتوں سے بالکل
الگ ہے یہ فرق اور یہ اختلاف کی وجہ سے ہے ؟ کیا کسی ایک عقیدہ کے اختلاف کی وجہ سے؟
کیا عبادت کی کسی تفصیل کے اختلاف کی وجہ سے؟ نہیں ہرگز نہیں۔
اگر یہ اختلاف ہوتا ہوتا تو میں ہرگز اس اختلاف کی وجہ سے ایک علیحدہ نام کے نیچے کام بچے کام کرنے
کے لئے تیار نہ ہوتا کیونکہ میرے نزدیک اتحاد جماعت تمام اجتہادوں پر مقدم ہے ۔ ہر ایک اجتہاد
خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اس قابل ہے کہ اسے اتحاد کی خاطر نمایاں نہ ہونے دیا جائے ۔ پس اس
اختلاف کی وجہ کوئی اجتہادی امر نہیں ہے بلکہ اس کا موجب یہ ہے کہ احمدی جماعت کے بانی کا یہ
دعوی تھا کہ بوجہ اس کے کہ مسلمان اپنے عقیدوں اور اپنے عملوں کی وجہ سے خدا تعالیٰ سے
بالکل دو دور ہو گئے تھے خدا تعالیٰ نے اپنی قدیم سنت کے موافق آپ کو نبی بنا کر بھیجا تا کہ حقیقی اسلام
کو قائم کریں اور اس بچی روح کو دلوں میں پیدا کریں جس کے بغیر کوئی مذہبی ترقی ہو نہیں سکتی۔

انوار العلوم جلد ۸
۵۷۶
دورہ یورپ
پس چونکہ آپ نبی تھے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مبعوث تھے اس لئے ضروری تھا کہ آپ کے
ذریعہ ایک نئی جماعت بنائی جاتی جس طرح کہ ہمیشہ سے نبیوں کے زمانہ میں نئی جماعتیں بنائی جاتی
رہی ہیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اسلام کی ترقی حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ
احمد یہ کے ساتھ وابستگی کے ساتھ معلق کر دی ہے اور اس سلسلہ کے بغیر اسلام کے زندہ رہنے کی
کوئی امید نہیں ہے۔ انسانی عقل انہیں واقعات کے متعلق سوچ سکتی ہے جن کے سب اسباب
سامنے موجود ہوں مگر خدا تعالیٰ اس غیب سے واقف ہے جس تک انسان کی نظر نہیں پہنچ سکتی۔
پس فیصلہ وہی ہے جو خدا تعالیٰ کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کا فیصلہ وہی ہے جو میں نے اوپر بیان کیا ہے ۔
اے ہمشیرگان اور برادران! آپ لوگوں نے اس مذہب کو چھوڑ کر جس پر آپ کے باپ
دادا چل رہے تھے ایک نئے مذہب کو اختیار کیا ہے آپ کی یہ قربانی قابل قدر ہے مگر آپ کو معلوم
ہے کہ اسلام کیا ہے؟ اسلام کے معنے کامل طور پر سپرد کر دینے کے ہیں اور جب تک کہ انسان
اپنے آپ آپ کو خدا تعالیٰ کی مرضی کے کامل طور پر سپرد نہیں کر دیتا وہ نام میں تو تو مسلم ہوتا ہے مگر
حقیقت میں مسلم نہیں ہوتا مگر کیا نام حقیقت کے مقابلہ میں کوئی حقیقت رکھتا ہے ؟ کوئی نام نفع
نہیں بخشا جب تک اس کے ساتھ حقیقت بھی نہ ہو۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ کی مرضی یہ ہے کہ اس
وقت وہ ان لوگوں کے ذریعہ سے اسلام کو فتح اور غلبہ دے جو احمدیت سے منسوب ہیں تو پھر اگر
ہمارا یہ دعویٰ کہ ہم خدا تعالیٰ کو سب کچھ سپرد کر چکے ہیں سچا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم خدا تعالیٰ
کی اس آواز پر لبیک کہیں جو اس زمانہ میں بلند کی گئی ہے ۔ تمام نبی اور تمام قانون اسی لئے عزت
کے مستحق ہوتے ہیں کہ وہ اس ہستی کی طرف سے آتے ہیں جو کبھی غلطی نہیں کرتی۔ اگر نوح
علم
کے زمانہ میں نوح کی آواز پر لبیک کہنا ضروری تھا۔ اگر ابراہیم کے زمانہ میں ابراہیم کی آواز پر
لبیک کہنا ضروری تھا تو صرف اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بولتا تھا۔ اور موسیٰ کے زمانہ
میں اور پھر مسیح کے زمانہ میں ان کی زبان پر لبیک کہنا ضروری تھا تو صرف اسی لئے کہ وہ خدا تعالٰی
کے بلائے سے بولتے تھے ۔ اور اگر محمد رسول الله ال کی آواز پر لبیک کہنا ضروری تھا تو صرف
اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ کے حکم سے اپنی طرف بلاتے تھے ورنہ یہ لوگ ہمارے جیسے ہی آدمی
تھے۔ اگر خدا تعالی کی آواز ان کے پیچھے نہ ہوتی تو ان کو کوئی رتبہ حاصل نہ تھا۔ پس اصل آواز
خدا کی ہے خواہ وہ کسی منہ سے نکلے اس کا قبول کرنا ضروری ہے اس کی طرف سے بے پروائی
کرنے سے کبھی روحانی ترقی حاصل نہیں ہو سکتی ۔

انوار العلوم جلد ۸
۵۷۷
دورہ کو رپ
پس اب جبکہ خدا تعالیٰ مسیح موعود میں ہو کر بولا ہے تو ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ اس
کی آواز کی طرف توجہ کریں اور اپنی مرضی کو اس کی مرضی پر مقدم نہ کریں۔
سیر
اے ہمشیرگان و برادران ! آپ لوگوں نے خدا تعالیٰ کی رضاء کے لئے ایک قدم اٹھایا ہے مگر
کیا جب آپ کو معلوم ہو کہ خدا تعالیٰ کی رضاء دوسرے قدم کے اٹھانے کے بعد مل سکتی ہے تو کیا
آپ دو سرا قدم نہیں اٹھائیں گے اور صرف اس امر پر کفایت کریں گے کہ جو ہم نے کرنا تھا کر
لیا۔ بے شک آپ کا حق ہے کہ آپ اس امر پر غور کریں کہ مدعی کا دعوی سچا ہے یا نہیں؟ اگر وہ
اپنے دعوی میں جھوٹا ثابت ہو تو اس سے جھوٹوں والا سلوک کریں اور اگر وہ پاگل ثابت ہو تو
اس اسے سے پاگلوں والا سلوک کریں لیکن یہ آپ ہر گز نہیں کہہ کہہ : سکتے کہ اگر وہ سچا ہے تو بھی ہمیں اس
کے قبول کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کا بغیر کسی جدید قانون کے آنا ہرگز اس امر کا ہمیں مجاز
نہیں کر دیتا کہ ہم اسے قبول نہ کریں۔ یوشع ، داؤد سلیمان یوحنا، مسیح بغیر کسی قانون کے آئے
تھے مگر پھر بھی خدا تعالیٰ نے ان پر ایمان لانے کو ضروری قرار دیا ۔ حق یہ ہے کہ نبی صرف نئی
شریعت کے بیان کرنے کے لئے نہیں آتے بلکہ بسا اوقات وہ نئی روح کے پیدا کرنے کے لئے ہی
آتے ہیں اور اس لئے ضرورت ہے کہ لوگ ان سے تعلق پیدا کریں۔ ایک خدا تعالیٰ اپنی رضاء کو
ان کے ساتھ تعلق پیدا کرنے سے وابستہ کر دیتا ہے تالوگ مجبور ہوں کہ ان کا ساتھ دیں اور اس کا
طرح وہ اتحاد پیدا ہو اور وہ روح پیدا ہو جس کے پیدا کرنے کے لئے ان کو بھیجا گیا ہے ۔ اس میں
کوئی شک نہیں کہ اختلاف بری چیز ہے لیکن کو نسا نبی آیا ہے جس کے آنے سے بظاہر اختلاف نہ
پیدا ہوا ہو ۔ کیا موسیٰ کے وقت میں کیا مسیح کے وقت میں کیا نبی کریم اللہ کے وقت میں اختلاف
پیدا نہیں ہوا؟ کیا پھر باوجود اس کے خدا تعالیٰ نے ان نبیوں کو دعوی کرنے پر مجبور نہیں کیا۔ ہم دنیا
میں ایک ڈاکٹر کو اس امر کا اہل سمجھتے ہیں کہ وہ جب سمجھے کہ ہمارے جسم کو چیرنے کی ضرورت ہے
اسے چیرنے دیں کیونکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہماری صحت اس چیرنے پھاڑنے سے وابستہ ہے مگر
کیا یہ امر تعجب کے قابل نہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کو اس کا اہل نہیں سمجھتے اور اس کے فیصلہ پر
اعتراض کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اس نے اختلاف کے سامان کیوں پیدا کئے ۔ مگر حق یہ
ہے کہ خدا تعالی نبیوں کے ذریعہ اختلاف پیدا نہیں کرتا بلکہ اختلاف کو ظاہر کرتا ہے ۔ نبی سورج کی
طرح ہوتے ہیں ان کے آنے سے دلوں کی حالت ظاہر ہو جاتی ہے جس طرح سورج کے نکلنے سے
رنگوں کا اختلاف ظاہر ہو جاتا ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ سورج بری چیز ہے کیونکہ اس کے نکلنے

انوار العلوم جلد ۸
۵۷۸
دورہ یورپ
سے دنیا کی یکرنگی جاتی رہتی ہے اور مختلف رنگ نظر آنے لگ گئے ہیں اور کئی چیزوں کی میل اور
گندگی ظاہر ہو گئی ہے ۔ اگر سورج کے نکلنے پر یہ اعتراض نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ اختلاف کو مہیا
نہیں کرتا بلکہ اختلاف کو ظاہر کر کے اس کے دور کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔ اور یہی وجہ ہے
کہ جس قدر نبی آئے ہیں پہلے ان کے زمانہ میں اختلاف ہوا ہے پھر ان کے ذریعہ اتحاد ہوا ہے
اگر وہ نہ آتے تو اتحاد بھی کبھی نہ ہوتا۔
غرض اے عزیزو! اگر ایک مدعی کی سچائی ظاہر ہو جائے تو اس قسم کے شبہات کی وجہ - وجہ سے اس
کے ماننے میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے ۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ مسیح موعود کے ذریعے سے خدا تعالیٰ
نے کیا کچھ کیا ہے کہتے ہیں کہ مسلمان ہیں کروڑ سے زیادہ ہیں مگر کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ان میں
کروڑ کو اسلام کی خدمت کی وہ توفیق نہیں ملی جو مسیح موعود علیہ السلام کی پیدا کر وہ قلیل جماعت
کر رہی ہے۔ یہ امر اس امر کا ظاہر ثبوت ہے کہ اسلام کا مستقبل مسیح موعود کے ساتھ وابستہ ہے
اور ہر شخص جو اسلام سے انس رکھتا ہے اس کا فرض ہے کہ اس کی جماعت میں داخل ہو کر اس
ذمہ داری کو پورا کرے جو ہر فرد بشر پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد کی گئی ہے بے شک تکالیف
ہوں گی اور لوگوں کے طعنے بھی سُننے ہوں گے مگر ہر ز ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ کا زما را تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے
لئے یہ باتیں لازم رہی ہیں اور آپ اس سے بچ نہیں سکتے۔ ان قربانیوں کے مقابلہ میں جو ہمیں
سچائی کے قبول کرنے میں کرنا پڑی ہیں اس عظیم الشان نتیجہ کو نہیں بھولنا چاہئے جو ان قربانیوں
کے بعد نکلے گا۔ اور اگر کوئی نتیجہ بھی نہ نکلے تو کیا ہمارا فرض نہیں کہ ہم جو کچھ منہ سے کہتے یا دل
میں سمجھتے ہیں اس کی سچائی کو اپنے عمل سے ثابت کر دیں ؟
اے عزیزو! میں نے خدا تعالیٰ کا پیغام آپ کو پہنچا دیا ہے ۔ اور اب میں خدا تعالیٰ کے سامنے
بری الذمہ ہوں۔ میں جب اللہ تعالی کے تخت کے سامنے اپنی دنیاوی زندگی کو پورا کر کے حاضر
ہوں گا تو میں اس سے کہوں گا کہ اے میرے رب میں نے تیرا پیغام کھلے لفظوں میں سنا دیا تھا اس کا
منوانا میرے اختیار میں نہ تھا۔ جو لوگ آپ میں سے ایسے ہوں کہ ابھی ان پر مسیح موعود کی سچائی
نہ کھلی ہو ان کو میں اس ذریعہ تحقیق کی طرف توجہ دلاتا ہوں جسے خود مسیح موعود نے تجویز کیا ہے
اور وہ یہ ہے کہ وہ متواتر کئی دن تک خدا تعالیٰ سے دعائیں کر کے سوئیں کہ اے خدا! اگر یہ
شخص سچا ہے تو اس کی سچائی ہم پر کھول دے ۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو یقیناً خدا تعالیٰ مسیح موعود
علیہ السلام کی سچائی ان کے دل پر کھول دے گا کیونکہ وہ اپنے بندوں کو گمراہ کرنا نہیں چاہتا بلکہ ان

آج 10 میں سے 10 باقی