ایک عورت کو سوال کا جواب

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۸۱
دورہ یورپ
حضرت مرزا صاحب کے متعلق ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ جس طرح پر حضرت موسیٰ ، حضرت
ابراہیم اور حضرت عیسیٰ عَلَيْهِمُ السّلامُ نبی تھے اسی طرح مسیح موعود بھی نبی تھے ۔ ہاں ان کے
متعلق ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ یہ نبوت ان کو آنحضرت ا کی کامل اتباع اور فرمانبرداری
کے طفیل ملی تھی اور ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ وہ مسیح موعود ہے جس مسیح کی آمد کا وعدہ عیسائیوں کو
دیا گیا تھا یا اسلام میں جس کی بشارت تھی وہ مرزا احمد ہی تھے اب کوئی اور موعود نہیں آئے گا اور
مسیح کی قوت و روحانیت میں آئے تھے یہ نہیں کہ مسیح کی روح ان میں آگئی تھی پس ہم حضرت
مسیح موعود کے متعلق دو باتوں پر ایمان رکھتے ہیں ایک یہ کہ وہ نبی تھے دوسرے وہ مسیح کی سپرٹ
اور طاقت لے کر آئے تھے۔ جب انسان کو خدا بنایا گیا یعنی مسیح کے متعلق لوگوں نے مبالغہ کر کے
اس کو خدا قرار دیا تو خدا تعالیٰ کی غیرت نے تقاضا کیا کہ وہ دنیا پر مسیح کی حقیقت کو واضح کرے
چنانچہ اس نے آنحضرت اللہ کے ایک خادم اور متبع کو یہ عزت دی کہ وہ مسیح موعود ہوا اور
نبی اللہ ہو کر آیا تا کہ مسیح کی پوزیشن واضح ہو جائے ۔
اس مقام پر ایک عورت عورت نے سوال کیا۔ کیا آپ ایمان ایک عورت کے سوال کا جواب رکھتے ہیں کہ یہ سپرٹ پھر آئے گی ؟
حضرت صاحب :- موعود کا جہاں تک تعلق ہے وہ پورا ہو چکا ہے ہاں اس کی روح اور قوت
میں کوئی اور بھی آسکتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بیٹی کا آنا تھا کہ وہ ایلیا کی روح اور قوت
لے کر آئے ۔ حضرت مسیح سے خود یہ سوال ہوا ہے۔ یہودیوں کا ملا کی نبی کی کتاب کے وعدہ کے
موافق یہ عقیدہ تھا کہ ایلیا دوبارہ آئے گا چنانچہ انہوں نے جب مسیح کا دعوئی سنا تو انہوں نے
مسیح سے ایلیا کے آنے کے متعلق پوچھا۔ مسیح نے میں جواب دیا کہ وہ آنے والا تو آچکا ہے اور وہ
یوحنا بپتسمہ دینے والا ہے ۔ ۱ مسیح نے اس طرح پر دوسری آمد کا خود فیصلہ کر دیا کہ کسی کے
دوبارہ آنے سے خود اس کا ہی آنا مراد نہیں ہو تا بلکہ کوئی دوسرا شخص اس روح اور قوت سے آتا
ہے۔ ایسا ہی مسیح نے متی کی انجیل میں یہ بھی کہا کہ تم مجھے دوبارہ نہ دیکھو گے اور پھر کہا ہے
مبارک ہے وہ جو آ۔ آپ کے نام سے آئے ۔ اس میں بھی مسیح نے بتا دیا ہے کہ نے بتا دیا ہے کہ مسیح کی دوبارہ آمد سے
مراد روحانی آمد تھی نہ کہ خود اپنا آنا ۔ جو لو انہ کہ خود اپنا آنا۔ جو لوگ یہ خیال کر بیٹھتے ہیں کہ مسیح دوبارہ آئے گا وہ غلطی پر
ہیں ۔ اگر قیامت تک بھی انتظار کریں تو وہ نہیں آئے گا۔ آنے والا آچکا اور مبارک وہ جو اس کو
قبول کرتا ہے کیونکہ وہ خدا کی بادشاہت میں داخل ہو گا اور میں اس آنے والے کا دوسرا خلیفہ

انوار العلوم جلد ۸
۵۸۲
دورہ یورپ
ہوں جس طرح پر پیٹر (پطرس) دوسرا خلیفہ تھا۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ نبی کی روح ہمیشہ اپنے متبعین میں کام کرتی رہتی ہے ۔ جو شخص نبی کی
کامل اتباع کرے گا وہ ان برکات کو پالے گا جو اس نبی کو دیئے جاتے تھے اور اس کے ہاتھ پر نشان
ظاہر ہوں گے ۔ مسیح نے بھی اسی لئے اپنے حواریوں کو کہا تھا کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر
ایمان ہو تو پہاڑ تمہارے کہنے سے اپنی جگہ سے ہل جائیں گے ۔ 19
ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ جو برکات دنیا کو دیئے گئے وہ اب بھی موجود
ہیں ۔ ہم میں ہزاروں ایسے ہیں جو ان برکات سے حصہ لیتے ہیں میں خود اس معاملہ میں تجربہ کار
ہوں خدا تعالیٰ کی طرف سے برکات اور فضل آتے ہیں۔ خدا تعالٰی نے اکثر نشانات میرے ہاتھ پر
ظاہر کئے ہیں اور قبل از وقت اس نے مجھ کو بعض امور کی اطلاع دی اور میری دعاؤں کو سنا اور
قبول فرمایا ۔ میں ان میں سے دو واقعات بتاتا ہوں۔
(حضرت اقدس نے اس مقام پر ڈاکٹر مطلوب خان کی وفات کی خبر اور اس کی وجہ سے اس
کے بوڑھے والدین کے تصور سے اپنے قلب کی کیفیت اور پھر اس کی خارق عادت زندگی کی
بشارت کا ملنا اور اس کے زندہ رہنے کی خبر اور کیفیت کا ملنا بیان کیا۔ عورت نے سن کر کہا۔ کہ
فی الحقیقت یہ عجیب رویا ہے ۔ پھر حضرت نے پلیگ کے متعلق واقعہ بیان کیا کہ )
گورنمنٹ نے اعلان کر دیا کہ اب پلیک بالکل دور ہو گئی ہے اور اب اندیشہ نہیں ۔ مگر خدا
تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ پلیگ کا دورہ ہو گا اور خطر ناک ہو گا۔ چنانچہ میں نے قبل از وقت اس کے
متعلق ایک خطبہ پڑھا جو اخبارات میں شائع ہو گیا اس وقت کہیں پلیگ کا نام و نشان نہ تھا۔ لیکن بعد
میں جب یہ بھی رویا شائع ہو چکی تو کچھ عرصہ کے بعد اس کا خطرناک دورہ ہوا اور ڈیڑھ لاکھ کے
قریب آدمی اس سے ہلاک ہوئے ۔
میں نے انگلستان کے متعلق بھی ایک رؤیا دیکھا کہ میں ایک سمندر کے کنارہ پر ایک جرنیل
کی حیثیت سے اُتر رہا ہوں اور خدا نے میرا نام ولیم دی کا نکرر (فاتح ولیم) رکھا اس وقت یہاں
آنے کا خیال بھی نہ تھا۔ پھر خدا تعالیٰ نے اس کے لئے عجیب سامان پیدا کئے ۔ مذہبی کا نفرنس کی
طرف سے دعوت دی گئی ۔ تب میں نے اپنی جماعت ۔ ں نے اپنی جماعت سے مشورہ کیا مرکز سے میرا باہر نکلنا بہت ہی
مشکل ہے۔ جماعت کی تنظیم اور تربیت بہت بڑا کام ہے ۔ مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کو ہدایات
دینا اور ان کے کام کی نگرانی دنیا کے ہر حصہ کے خطوط کا پڑھنا اور ان کے جوابات کے لئے

آج 10 میں سے 10 باقی