ایک عورت کے عجیب سوالات

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۸۷
دورہ یورپ
اثر پیدا کر دیتا ہے اور وہ اس سے پہلے شخص سے مشابہ ہو جاتا ہے۔ چونکہ پہلے شخص کے ساتھ
اس کو مشابہت ہوتی ہے اس لئے اس کو بھی اس سے ایک تعلق ہوتا ہے۔
حضرت مسیح موعود کی روح کو حضرت مسیح کی روح سے مشابہت نامہ ہے ایسی کہ گویا ایک ہی
جو ہر کے دو ٹکڑے ہیں۔ حضرت مسیح موعود نے مسیح کو کشف میں بحالت بیداری دیکھا اور مسیح
نے حضرت مسیح موعود سے مل کر کھانا کھایا ایسا ہی آنحضرت ا کو آپ نے بارہا دیکھا اور آپ
کے ساتھ بھی ایسا ہی شدید اور قوی تعلق ہے کہ گویا آپ ہی کے خاندان کے ایک فرد اور بمنزلہ
اولاد کے ہیں۔
ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام ارواح کی ہدایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ ایک پیغمبر اگر
اپنی اخلاقی اور روحانی طاقتوں میں دوسرے سے مشابہ ہو تو ان کو باہم ایک تعلق ہوتا ہے اور وہ
پیغمبر دوسرے جہان میں اس کے مقاصد اور اغراض کی کامیابی کے لئے دعا کرتا ہے۔ احمد کے
متعلق ہمارا یسی عقیدہ ہے کہ مسیح کو ان کے ساتھ ایسا ہی تعلق ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
ایک عورت نے حضرت کو اس قدر محنت کرتے
ایک عورت کے عجیب سوالات ہوئے دیکھ کر حیرت سے سوال کیا۔)
عورت:- آپ ہندوستان جا کر خوش ہوں گے ؟
حضرت صاحب :- میں اپنے کام میں جا کر خوش ہوں گا کیونکہ میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں بہت
اور بہتر کام کر سکوں گا۔ میری خوشی کا یہی موجب ہے ورنہ ہندوستان جانا یا یہاں آنا کوئی خوشی کا
موجب نہیں میری ساری خوشی کام کرنے میں ہے ۔
عورت:- کیا آپ کام کرنا بہت پسند کرتے ہیں ؟
حضرت صاحب :- یہ میرے متبعین سے پوچھو۔ میں صبح سے لے کر آدھی رات تک کام
کرتا ہوں۔ لوگوں کو سلسلہ کی تعلیم دیتا ہوں انتظام جماعت کے جو افسر اور دفاتر ہیں ان کی نگرانی
کرتا ہوں اور ان کو ہدایات دیتا ہوں۔ کئی سو خطوط روزانہ دنیا کے مختلف حصوں سے آتے ہیں
ان کو خود پڑھتا ہوں اور جواب کے لئے سیکرٹریوں کو ہدایات دیتا ہوں۔
عورت:- کیا آپ آدمیوں سے ملتے ملتے تھک جاتے ہیں؟
حضرت صاحب : کیا کوئی عزیزوں سے تھک جاتا ہے کیا تو تھک جاتی ہے۔ میری خوشی اور
آرام تو ان لوگوں سے ملنے ہی میں ہوتی ہے۔ وہ خدا کے لئے آتے ہیں پھر میں خدا کے مہمانوں

انوار العلوم جلد ۸
سے تھک جاؤں جو میری خوشی کا سرچشمہ ہے؟
۵۸۸
عورت:- یہ طاقت آپ کو کہاں سے ملتی ہے ؟
حضرت صاحب :- اس سے جو ساری طاقتوں کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ میرا خدا ہے۔
عورت: کیا یہ صرف آپ کا خیال ہی ہے ؟
دورا یورپ
حضرت صاحب : خیال کیا ہوتا ہے یقین اور امر واقعہ ہے۔ میں تم سے باتیں کرتا ہوں اس
کو کیا خیال کہہ سکتا ہوں۔ پھر جب میں نے خدا کا کلام خود سنا ہے اور اس سے باتیں کی ہیں تو میں
اس کا نام خیال کیسے رکھ سکتا ہوں ۔ کام کرنے کا یہ طریق ہمارے امام نے بتایا ہے اور اس نے کر
کے دکھایا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس کو ایسے وقت میں جب وہ اکیلا تھا فرمایا کہ لوگ تیرے پاس
کثرت سے آئیں گے ان سے تھکنا نہیں پس میں نے اس کو دیکھا کہ ہزاروں آدمی آتے اور وہ
کبھی نہ گھبرا تا اور نہ تھکتا۔ پھر خدا نے جب وہ جماعت میرے سپردا سپرد کی کیا میں ! ں اس سے گھبرا سکتا ہوں
ہم کو ہمارے امام نے اپنے عمل سے کام کرنا ہی نہیں سکھایا بلکہ یہ بھی بتایا کہ ہم دوسروں کے
لئے جیئیں۔
عورت:- آپ کتنی مرتبہ نماز پڑھتے ہیں ؟
حضرت صاحب -:- پانچ وقت۔ لیکن اگر کوئی دینی کام ہو اور اس کی وجہ سے مصروفیت ہو یا
اور ایسے مجبوری کے اسباب ہوں تو دو نمازیں ملا کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔
عورت:- کیا آپ مذہب میں متعصب ہیں۔ ) ۔ (اس سے اس کی مراد یہ تھی کہ جو آپ کے
مذہب کو نہیں مانتے۔ ان سے نفرت کرتے ہیں یا ان پر سختی کرتے ہیں)
حضرت صاحب :- میں متعصب کیونکر ہو سکتا ہوں اور کسی مخالف سے نفرت کیسے کر سکتا
ہوں۔ میں تو چاہتا ہوں کہ سب کے سب حق کو قبول کریں اگر میں نفرت کروں تو میری بات کیونکر
سنیں گے ۔ میں ان لوگوں سے جنہوں نے مان لیا پیار کرتا ہوں کہ وہ میرے عزیز ہیں اور میں ان
لوگوں سے جنہوں نے نہیں مانا پیار کرتا ہوں کہ وہ بیمار ہیں اور میری ہمدردی کے زیادہ مستحق ہیں
میرے لئے نفرت کا کوئی موقع ہی نہیں۔ میری جماعت کے لوگ دکھ اٹھاتے ہیں دکھ دیتے نہیں ۔
ابھی افغانستان میں ایک واعظ کو وہاں کی حکومت نے سنگسار کرا دیا۔ اس سے پہلے بھی دو شہید
ہوئے اور جگہ بھی لوگ تکلیف دیتے ہیں ہم صبر کرتے ہیں اور ان سے ہمدا اور ان سے ہمدردی کرتے ہیں کہ وہ
نادان ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۸
۵۸۹
دورہ یورپ
عورت:- میں مانتی ہوں کہ ایک خدا ہے بس یہ کافی ہے کچھ اور جاننے کی کیا ضرورت ہے؟
حضرت صاحب : جب ایک خدا مانتی ہو تو اس کے حکم کے موافق عمل کرنے کی ضرورت
ہے۔ اگر کوئی حکم نہیں مانتی ہو تو پھر خدا کے ماننے کا دعویٰ صحیح نہیں ہے۔ کیا ہو سکتا ہے کہ بادشاہ کا
اقرار کر کے یہ کہہ دو کہ اس کے قانون کی کیا ضرورت ہے ؟
عورت:- مجھے اس تکلیف میں پڑنے کی ضرورت نہیں؟
حضرت صاحب :- نہیں اس کی ضرورت ہے ۔ کیا صرف پانی کا علم رکھ کر پیاس بجھ جائے گی
ضروری ہے کہ پانی پی کر پیاس بجھاؤ ۔ خدا تعالیٰ کو جب مان لیا ہے تو اس کے احکام کی تعمیل کرو کہ
تم اس کی رضاء کی برکات کو حاصل کر سکو ۔ ایک قدم اور آگے بڑھانا چاہئے جب تم ایک مذہب کو
سچامان لو تو پھر اس کی اتباع لازمی ہوتی ہے ۔ خدا تعالیٰ نے مجھے آپ کہا کہ اسلام سچا مذہب ہے۔
عورت:- کیا تم ایسا خیال کرتے ہو ؟
حضرت صاحب :- میں نے ابھی کہا ہے کہ میں نے اس کو دیکھا ہے اس سے باتیں کی ہیں
اس نے قبل از وقت مجھے بہت سی باتیں بتائی ہیں اور وہ پوری ہوئی ہیں (پلیگ وغیرہ کے متعلق
رویا سنائے اس سلسلہ کلام میں صفائی کا ذکر آیا ۔ حضرت نے فرمایا ) بے شک ہمارے مکان ایسے
صاف نہیں جیسے یہاں کے ہیں۔ اس کی وجہ اور اسباب اور ہیں۔ وہاں جھکڑ چلتے ہیں، آندھیاں
آتی ہیں وہ صفائی رہ نہیں سکتی لیکن ہمارے جسم تم سے زیادہ صاف ہیں اور طہارت اور لطافت
اسلام کی خاص تعلیم ہے کیا آپ دیانتداری سے کہہ سکتی ہیں کہ ہم لوگ لندن کے لوگوں سے
زیادہ صاف نہیں ۔ جس قدر ہم نظافت کا خیال رکھتے ہیں آپ لوگ نہیں رکھ سکتے اس لئے کہ ہم
کو مذہب نے یہی تعلیم دی ہے ۔ عبادت کے لئے صاف لباس اور صاف جسم ضروری ہے ہر نماز
کے ساتھ وضو ضروری ہے۔
پھر اسی سلسلہ کلام میں فرمایا کہ ) والدین کا فرض ہے کہ اپنی اولاد کو غلطیوں اور بدیوں سے
آگاہ کریں جن میں مبتلاء ہو کر وہ برباد ہو جاتے ہیں اور وہ دوسروں سے ان کو سیکھتے ہیں۔ اگر ان کو
تعلیم دی جاتی تو وہ محض سبق سمجھتے لیکن جب تعلیم نہ ہو تو پھر دوسروں سے وہ عمل کے طور پر
سیکھتے ہیں۔ اخلاقی تعلیم بطور سبق کے ہو اور اس میں ان آفات سے بھی بچنے کی تعلیم ہو جو ان کو
اخلاقی طور پر تباہ کر دیتی ہیں۔
(الفضل ۱۸۔ نومبر ۱۹۲۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی