مسئلہ کفرواسلام

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۹۰
دورہ یورپ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مذہبی مسائل پر گفتگو
(۱۷- اکتوبر ۱۹۲۴ء حضرت مصلح موعود ایک نو مسلمہ خاتون مسنز پرل (موتی بیگم) کی دعوت
چائے پر چند خدام کے ساتھ ان کے مکان واقع ڈیچ (لندن) تشریف لے گئے۔ اس موقع پر مسز
اور انکی ایک دوست نے بعض سوالات کئے جنکے حضور نے نہایت مدلل جوا جواب دیئے)
موتی بیگم :- کیا میں آپ کے نقطۂ خیال سے مسلمان ہوں؟
پرل
مسئلہ کفر و اسلام
حضرت صاحب:- میں آپ کو پہلے بتا چکا ہوں اب بھی کہتا ہوں کہ چونکہ آپ خدا کے نبی کا
اقرار نہیں کرتی ہیں خدا کی نظر میں مسلمان نہیں تم خود اپنے آپ کو مسلمان کہتی ہو ۔
سوال:- بہت سے لوگ جو مسلمان ہیں وہ کہتے ہیں کہ آپ کے نزدیک غیر احمدی مسلمان
نہیں ؟
حضرت صاحب:- میں کہتا ہوں یہ تو قرآن شریف کا فیصلہ ہے جو خدا کے کسی نبی کا انکار
کرے وہ کافر ہوتا ہے یہ قرآن شریف کا فیصلہ ہے کہ ہر شخص جو اپنے آپ کو مسلم کہتا ہے وہ خدا
کے سب نبیوں پر ایمان لائے اور ان میں بلحاظ نبوت کے تفریق نہ کرے ۔ سورۃ بقرہ میں خدا تعالی
نے مسلم کے ایمان کے ارکان بتاتے ہوئے کہا کہ وہ لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ ے کا
عقیدہ رکھتے ہیں۔ پس مسلم کی سچی تعریف یہی ہے کہ جو تمام ان وحیوں پر ایمان لائے جو خدا کی
طرف سے آتی ہیں۔ تم یہ نہیں کہہ سکتی ہو کہ ان کو علم نہیں اور جو شخص جہالت سے کسی وحی کا
انکار کرے اس پر اس کا اطلاق نہ ہو گا۔ کیا انگلستان کے دیہات میں یا یہاں دوسرے لوگ اسلام
سے واقف نہیں صاف ظاہر ہے کہ نہیں۔ تو کیا تم ان کو کافر کہو گی یا مسلمان؟
موتی بیگم :- کافر -

انوار العلوم جلد ۸
۵۹۱
دورہ یورپ
حضرت صاحب:- پھر یہ مسئلہ صاف ہے جب ایک شخص انکار کرتا ہے اور مانتا نہیں خواہ
کسی وجہ سے نہیں مانتا وہ کافر کہلائے گا۔ ہاں کافر کے مفہوم میں یہ بات داخل نہیں کہ وہ سزا بھی
ضرور پائے گا۔ سزا دینا یہ ہمارا کام نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کسی کے انکار کی کیا وجہ ہے۔
آیا جان بوجھ کر اس نے انکار کیا ہے یا جہالت اور نادانی سے یا وہ دیوانہ ہے۔ غرض اس کا بہترین
علم خدا ہی کو ہے اور سزا جزاء اسی کے ہاتھ میں ہے۔ ایک شخص اگر ناواقفی کی وجہ سے انکار کر رہا
ہے تو کسی سزا کا مستحق نہیں۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ ایک شخص غلطی سے آپ کے گھر میں آ
گیا وہ کسی چوری کی نیت یا شرارت سے نہیں آیا تو آپ اس کو سزا نہ دیں گی کیونکہ وہ جانتا نہ تھا۔
جب ہم یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص کافر ہے تو ہم اس کے عذاب کا سوال ہاتھ میں نہیں لے لیتے۔
لوگ غلطی سے ان دونوں باتوں کو ملا دیتے ہیں۔ ہم ان کو یہ کہتے ہیں کہ اس نے خدا کے ایک نبی کا
انکار کیا ہے ۔ اگر وہ مسیح موعود کا انکار اس وجہ سے کرتے ہیں کہ ان کو علم نہیں کہ وہ مسیح موعود
اور خدا کا نبی ہے تو اس ناواقفی کی وجہ سے وہ مستوجب سزا نہیں لیکن جو جان بوجھ کر انکار کرتے
ہیں یا غور کرنا ہی نہیں چاہتے وہ اپنی لاعلمی سے فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ وہ جان بوجھ کر ایسا کرتے
ہیں اس لئے وہ سزا کے قابل ہیں۔
پس جب ہم کافر کہتے ہیں تو اس کے یہ معنے نہیں کہ وہ عذاب دیا جائے گا۔ یہ خدا کا کام ہے
ہمارا نہیں۔ بہت سے ہندو یہودی، عیسائی، زرتشتی ایسے ہو سکتے ہیں جنہوں نے آنحضرت
کا نام بھی نہ سنا ہو وہ کافر تو ہوں گے ۔ لیکن ہم نہیں کہیں گے کہ وہ اس امر میں قابل
مؤاخذہ ہیں یہ فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے ۔ ہمارے راستہ میں یہ ایک مشکل ہے کہ لوگ کافر کی
حقیقت سے واقف نہیں اور جو ہم بیان کرتے ہیں اس کو نہ تو سمجھتے ہیں نہ سمجھنے کی کوشش کرتے
ہیں۔ تم خود دیانتداری سے اس شخص کو جو آنحضرت ﷺ کو نہیں مانتا (خواہ اس کی وجہ کچھ بھی
ہو) مومن نہیں کہہ سکتی ہو پس جب کہ تم خود کہتی ہو کہ ابھی میں نے مسیح موعود کو قبول نہیں کیا۔
میں تم سے پوچھتا ہوں کہ اس کا نام کیا رکھا جاوے ۔ یہ دوسری بات ہے کہ تم نے جان بوجھ کر ایسا
کیا ہے یالا علمی کی وجہ سے ؟
اس پر موتی بیگم خاموش ہو گئی اور اس کے چہرہ سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ اس معقول بات کو
سمجھ گئی ہے۔ اس نے ایک دوسری مس کو پیش کیا کہ یہ میری دوست ہیں آپ سے کچھ پوچھنا
چاہتی ہیں۔

انوار العلوم جلد ۸
اسلام کیا ہے
۵۹۲
رمس :- میں اسلام سے محض نا واقف ہوں کیا آپ اس کو بیان کریں گے ؟
دورہ یورپ
حضرت صاحب :- میں اسلام کو احمدی نقطۂ نگاہ سے بیان کروں گا کیونکہ میرے اعتقاد میں
حقیقی اسلام وہی ہے جو خدا کا نبی لایا ہے اور جس کو خدا نے اسی غرض سے بھیجا ہے۔ اس نے ہم کو
بتایا ہے کہ اسلام خدا کی کامل فرمانبرداری کا نام ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں ہے جو کہے کہ
خدا کے کامل فرمانبردار نہ بنو۔ ہری ہر عیسائی زرتشتی، یہودی یہی کہتا ہے مگر صہ لہتا ہے مگر صرف کہہ کہہ دینے سے
کام نہیں بنتا دیکھنا یہ ہے کہ اس تعلیم کا اثر اور ثمر کہاں پایا جاتا ہے ۔ اسلام اور دوسرے مذاہب
میں یہ فرق ہے کہ دوسرے مذاہب یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالی پہلے بولتا تھا مگر اب خاموش ہے مگر
اسلام یہ کہتا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اپنے بندوں سے کلام کرتا آیا ہے اور اب بھی کرتا ہے۔ اس نے
ہمیشہ اپنے نبیوں کو بھیجا اور اب بھی بھیجا ہے جو لوگوں کو راہ ہدایت دکھاتے ہیں جب انسان ان کو
قبول کرتا ہے اور ان کا انکار نہیں کرتا تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ خدا کا فرمانبردار ار ہے۔ بہت سے لوگ
اپنے مذہب کو اس لئے مانتے ہیں کہ وہ اس گھر میں پیدا ہوئے اور 99 فیصدی ایسے ہی لوگ ہوتے
ہیں۔ عیسائی یا ہندو یا مسلمان اس لئے اس مذہب کو مانتے ہیں کہ وہ ایسے والدین کے گھر میں پیدا
ہوئے ۔ مگر خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو تحقیقات اور غور کے بغیر کسی مذہب کو قبول
کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک رسم و عادت ہے۔ خدا تعالیٰ یہ نہیں چاہتا اس لئے وہ اپنے نبی کو بھیجتا
ہے تاکہ حقیقت ظاہر ہو ۔
آپ کے سامنے ایک انگور کا خوشہ ہے اور تم کہتی ہو کہ انگور ہے تو معلوم ہوا کہ تم انگور کو
جانتی ہو لیکن اگر یہ دعوی کرو کہ میں انگور کو جانتی ہوں مگر جب سیب سامنے کر دیا جاوے تو اس کو
کہہ دو کہ انگور ہے تو یہ بات کھل جاوے گی کہ تم انگور اور سیب میں تمیز نہیں کر سکتیں ۔ اسی
طرح ایک شخص گذشتہ نبیوں کو مانتا ہے اور کہتا ہے کہ میں خدا کے نبیوں پر ایمان لایا لیکن جب
دوسرا سچا نبی آیا اور اس کے سامنے اس کا دعوی پیش کیا گیا تو انکار کر دیا اور کہہ دیا کہ مفتری ہے ۔
تب معلوم ہوتا ہے کہ وہ سچے اور جھوٹے نبی میں فرق نہیں کر سکتا اور نہیں سمجھتا اور پہلے کو بھی
نہیں مانتا اس لئے خدا ہمیشہ نبی بھیجتا ہے تاکہ انسان کی مخفی قوتوں کا اظہار ہوتا رہے ۔ اسلام حقیقی
معنوں میں اس مذہب پر بولا جاتا ہے جو بتاتا ہے کہ ہمیشہ نبی آتے ہیں تاکہ حقیقت نبوت معلوم ہو
اور خدا کی ہستی پر تازہ بتازہ ایمان پیدا ہو کر اس کو یقین اور مسرت کے مقام پر پہنچادے۔

آج 10 میں سے 10 باقی