اصول اسلام

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۵۹۳
دورہ یورپ
تم کہتی ہو کہ ہم یسوع کو مانتے ہیں مگر میں کہتا ہوں کہ امتحان کا وقت نہیں آیا تھا اس لئے تم
ایسا کہتی ہو مگر جب زندہ نبی آتا ہے اور اس کا انکار کرتی ہو تو معلوم ہوا کہ پہلے کو بھی نہیں مانتی
ہو۔
اصول اسلام
لیڈی :- اسلام کے اصول کیا ہیں ؟
حضرت صاحب:- ہمیشہ خدا کی مرضی کے تابع ہونا چاہئے جو کچھ خدا کے اس کی کامل
فرمانبرداری کا نام اسلام ہے ۔ اصول اسلام کی تفصیل یہ ہے ۔ (۱) خدا ہے اور ایک ہی خدا ہے ۔
اس پر ایمان لانا۔ دوم خدا تعالیٰ کی صفات کاملہ پر ایمان لانا۔ سوم یہ کہ خدا زندہ خدا ہے ۔ اگرچہ
بظاہر کوئی ایسا مذہب نہیں جو یہ کہتا ہو کہ خدا مردہ ہے لیکن زبان سے کہہ دینا اور چیز ہے مگر جب
اعتقادات کو دیکھیں گے تو یہی معلوم ہو گا کہ وہ مردہ خدا کو پیش کرتے ہیں ۔ مثلاً عیسائی مذہب ہی کو
لے لو اول تو انہوں نے ایک عاجز انسان کو خدا قرار دیا جس کو یہودیوں نے پکڑ کر صلیب پر چڑھا
دیا اور عیسائیوں کے عقیدہ کے موافق وہ مر گیا بلکہ تین دن جسم میں بھی رہا اس کے علاوہ کسی
عیسائی سے پوچھو کہ وہ خدا جس پر تم ایمان رکھتے ہو اب کسی سے کلام کرتا ہے ۔ کوئی ایسا شخص ہے
جو یہ کہے کہ عیسائی مذہب کے طفیل سے خدا میرے ساتھ کلام کرتا ہے۔ حتی کہ بشپ آف
کنٹر بری اور پوپ بھی یہ دعوی نہیں کر سکتے ۔ خدا تعالیٰ نے آدم ، نوح، ابراہیم موسیٰ عَلَيْهِمُ
السّلام کے زمانہ میں ان سے کلام کیا اور پھر مسلمانوں کے عقیدہ کے موافق اس نے آنحضرت
سے کلام کیا لیکن اب کیوں خاموش ہے ۔ کوئی عیسائی پادری اس کا جواب نہیں دیتا اس
سے معلوم ہوا کہ عملاً اور اعتقاداً وہ ہی مانتے ہیں کہ خدا مردہ ہے۔ لیکن اسلام اس کی تعلیم
نہیں دیتا بلکہ اسلام بتلاتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ سے اپنے بندوں سے کلام کرتا آیا ہے اور اب بھی
کرتا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔ جب کہ اس کی باقی صفات زندہ ہیں تو کلام کرنے کی صفت معطل
نہیں ہو سکتی اس لئے ہم کہتے ہیں کہ زندہ خدا پر ایمان رکھنا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے اس نے کلام کیا اسی طرح جیسے وہ مسیح سے بولا تھا یا دوسرے نبیوں سے بولا تھا اور اب مسیح
موعود کے بعد بھی آپ کی جماعت میں ہزاروں آدمی اس نعمت سے حصہ رکھتے ہیں ! ں اور میں خود
بھی تجربہ کار ہوں اگر چہ میں نبی نہیں ہوں اور دوسرے نبی ہیں۔
پھر اس طرح پر خدا تعالیٰ کی طرف سے جو وحی اور الہام ہوتا ہے اس پر ایمان ہو اور اس

انوار العلوم جلد ۸
۵۹۴
دورہ یورپ
بات پر ایمان ہو کہ خدا تعالیٰ نے دنیا کی ہدایت کے لئے نبیوں کو بھیجا ہے اور آخری نبی جس کے
ذریعہ شریعت کو کامل کی وہ محمد ال ہیں ۔ آئندہ نبوت کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن کوئی نئی شریعت
نہ آئے گی اور نبوت کا یہ مقام آنحضرت ا کی کامل اطاعت اور محبت کے بغیر کسی کو حاصل نہ
ہو گا اس دروازہ سے داخل ہو کر یہ انعام ملے گا۔
اسی طرح اس بات پر ایمان ہو کہ خدا تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنتا اور قبول کرتا ہے ۔ پھر اس
بات پر ایمان ہو کہ اعمال کی جزاء و سزا ہے اور خدا تعالیٰ نے اشیاء کے اندازے مقرر کر دیئے
ہیں جو اعمال ہم کرتے ہیں اچھے یا برے ان کے لئے ہم جوابدہ ہیں وہ ہم خود کرتے ہیں اس لئے
ان کا کا بدلہ پائیں گے ۔ اعمال کے جزاء اء وسزا و کے بھی مدارج ہیں۔
اسلام تعلیم دیتا ہے کہ خدا سے محبت کرو اور ایسے اصولوں کے موافق کرو کہ خدائی تمام
صفات کا ظہور تم میں ہو جاوے گویا خدا کی تصویر ہو جائے ۔ خدا تعالیٰ نے بائبل میں جو کہا ہے کہ
خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا اس کا یہی مطلب ہے کہ انسان ان اخلاق اور صفات کو
اپنے اندر لے جو خدا تعالیٰ کی وہ مانتا ہے ۔ پھر اسلام سکھاتا ہے کہ تمام دنیا سے محبت کریں اور کامل
اخلاقی زندگی بسر کریں۔ پھر اسلام تعلیم دیتا ہے کہ مرنے کے بعد بعث ہو گا اور روح زندہ رہے گی
اور یہ زندگی رہے گی یہاں تک کہ وہ اس کمال کو پہنچ جاوے جو اس دنیا میں حاصل نہیں ہو سکا۔
محدود زندگی غیر محدود خدا کی شان کو ظاہر نہیں کرتی بلکہ انسان کی روزانہ ترقی خدا کی لامحدود
طاقتوں کو ظاہر کرتی ہے اس لئے مرنے کے بعد بھی ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ بعض باتوں
سے عام طور پر اسلام یہودیت اور عیسائیت سے ملتا ہے مگر بعض میں نہیں ۔ یہودیت یا عیسائیت کی
اصل تعلیمات بطور ابتدائی تعلیمات کے ہیں مگر اسلام نے آکر تمام تعلیمات کو کامل کر دیا اور
اصل حقیقت کو پیش کر دیا ۔ مثلاً اسلام کہتا ہے اخلاقی زندگی بسر کرو۔ دوسرے مذاہب بھی یہ تعلیم
تو دیتے ہیں لیکن آپ کسی گرجا میں جاویں یا کسی لیکچرار کا لیکچر سنیں وہ چند باتیں پیش کرکے کہے گا
کہ یہ اخلاقی تعلیم ہے۔ اسلام اتناہی نہیں کرتا وہ اس اخلاقی تعلیم کی حقیقت کو بیان کرے گا ان
اسباب اور ذرائع کو بتائے گا جن کے اختیار کرنے سے وہ اخلاقی قوتیں نشو و نما پا سکیں ۔ وہ ان
اثرات کو بیان کرے گا جو اس سے سو سائٹی پر ہوتے ہیں۔
یه
یہ کہہ دینا کہ تم سب سے محبت کرو بظاہر ایک تعلیم اخلاق کی ہے اور ضرور ہے مگر صرف اتنا
کہہ دینے سے کام نہیں چل سکتا۔ سب سے کس طرح محبت کی جاوے اس کے کیا مدارج ہوں

آج 10 میں سے 10 باقی