تختہ جہاز پر لیڈی لٹن سے گفتگو
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۵۹۷
دورہ یورپ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تختہ جہاز پر لیڈی لٹن سے گفتگو
(۱۳ نومبر ۱۹۲۴ء کو عرشہ جہاز پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اور لیڈی لٹن کے مائیں جو گفتگو
ہوئی اُسے بعد میں محترم شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب نے اپنے الفاظ میں مرتب کیا۔ مرتب)
دعوی کے متعلق استفسار فرمایا
تختہ جہاز پر لیڈی لٹن سے گفتگو لیڈی لٹن نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
حضرت خلیفہ المسح : دنیا کے تمام بڑے مذاہب آخری زمانہ میں خدا تعالی کی طرف سے ایک
موعود کے آنے کے منتظر ہیں۔ مسلمان یقین کرتے ہیں کہ آخری زمانہ میں امام مہدی آئیں گے
اور ایسا ہی ان کا یقین ہے کہ مسیح موعود آئے گا۔ عیسائیوں کا اعتقاد ہے کہ آخری زمانہ میں حضرت
عیسی آئیں گے۔ ہندوؤں کا اعتقاد ہے کہ کرشن آئیں گے اور بدھوں کا عقیدہ ہے کہ موسیو در بھی
آئے گا۔ اور جہاں تک ان پیشگوئیوں کے متعلق غور اور تحقیقات کی گئی ہے وہ تمام قومیں ان
کے ظہور کا یہی وقت قرار دیتی ہیں۔ حضرت مسیح موعود کا یہ دعوی تھا کہ وہ ان وعدوں کے موافق
ظاہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعوی خدا سے وحی پا کر کیا اور بتایا کہ یہ مختلف اشخاص آنے والے
نہ تھے بلکہ دراصل ایک ہی شخص کے متعلق پیشگوئیاں ہیں۔ اس کے کام کے لحاظ سے اس کے
یہ مختلف نام ہیں ان کا یہ دعوی تھا کہ وہ خدا کی طرف سے نبی ہو کر آئے ہیں۔
لیڈی لٹن:۔ انہوں نے ایسا دعوی کب کیا؟
حضرت: الهام کا سلسلہ ۲۵ برس کی عمر میں شروع ہو گیا تھا مگر جب وہ ۴۰ سال کے ہوئے تو خدا
تعالی نے ان کو مامور کیا کہ وہ دنیا کی اصلاح کریں۔ انہوں نے ۱۸۹۰ء میں مسیح موعود ہونے کا
انوار العلوم جلد ۸
دعوی کیا اور ۱۹۰۸ء میں وفات پائی۔
۵۹۸
دورہ یورپ
لیڈی لٹن کا ایک ہمراہی:۔ ان کی زندگی میں ماننے والوں کی تعداد کیا تھی ، اب کیا ہے؟
حضرت:۔ شروع میں جب انہوں نے دعوی کیا تو صرف چالیس آدمی تھے پھر ان کی وفات تک ۵
لاکھ کے قریب آدمی شامل ہوئے اور اب یہ جماعت ایک ملین کے قریب ہے۔
لیڈی لٹن:۔ کیا ان کے دعوی کرنے پر لوگوں نے مخالفت نہیں کی؟
حضرت: بہت سخت مخالفت ہوئی ہماری جماعت کی ہر مذہب کے لوگوں نے مخالفت کی۔ حکومت
کو بھی بدظن کیا گیا۔ جماعت کے لوگوں کو جو فرداً فرداً تکالیف دی گئیں وہ نہایت سخت اور دل ہلا
دینے والی تھیں۔ گھروں سے نکال دیا گیا، جائدادیں چھین لی گئیں ، پانی بند کر دیا گیا۔ ہمارے ہاں عام
طور پر نلوں کا سلسلہ نہیں ہے کنوؤں سے پانی نکالا جاتا ہے۔ ان کو پانی سے روک دیا گیا اور
چھوٹے چھوٹے بچے پیاسے تڑپتے رہے مگر پانی نہیں دیا۔ ان کے ہاتھ عام خوردنی اور روزمرہ کی
ضرورت کی اشیاء فروخت کرنی بند کر دی گئیں۔ ہر طرح سے ان کا بائیکاٹ کر دیا۔ زندوں کے
ساتھ ہی نہیں ، مردوں کے ساتھ بھی دشمنی کی گئی۔ لاش نکال کر کتوں کے سامنے پھینک دی گئی
اور لاش بھی ایک عورت کی۔ اور افغانستان میں خود حکومت نے تین آدمیوں کو مروا دیا۔ ایک کو
گلا گھونٹ کر اور دو کو سنگسار کر کے۔ ایک ابھی ۳۱- اگست ۱۹۲۴ء کو سنگسار کر دیا گیا ہے۔ لوگوں نے
بھی ایک درجن سے زیادہ آدمیوں کو ہلاک کر دیا ہے اور بعض کے مکانات کو جلا دیا۔ غرض ہر جگہ
ہر قسم کی تکالیف دی گئی ہیں مگر باوجود ان تمام مخالفتوں اور اذیتوں کے یہ جماعت ترقی کر رہی ہے۔
لیڈی لٹن:۔ کیا ان کا مذہب یونیورسل (Universal) تھا؟
حضرت:۔ وہ کوئی نیا مذہب لے کر نہ آئے تھے بلکہ وہ اسلام کی طرف دنیا کو دعوت دیتے تھے۔
جن معنوں میں یونیورسل مذہب کی اصطلاح آج کل بولی جاتی ہے وہ درست نہیں ہے۔ اسلام خود
ایک یونیورسل مذہب ہے۔ اس لحاظ سے وہ دنیا کو یونیورسل مذہب کی طرف بلاتے تھے ۔ پہلے
جس قدر نبی آئے وہ خاص قوم کے لئے خاص وقت کے لئے آتے تھے مگر اسلام تمام دنیا کے لئے
اور ہمیشہ کے لئے ہے اس کی طرف وہ بلاتے تھے۔
لیڈی لٹن:۔ اساسی اصول کیا ہیں؟
حضرت اساسی اصول وہی اسلام کے ہیں مگر حضرت مسیح موعود نے ان کی حقیقت کو ظاہر کیا۔
مثلاً پہلا اصل یہ ہے کہ خدا تعالی کی ہستی اور اس کے ایک ہونے پر یقین ہو۔ یہ یقین ایسا ہونا
انوار العلوم جلد ۸
۵۹۹
دورہ یورپ
چاہئے کہ انسان کے اعمال و افعال میں اس کا پورا رنگ پایا جاوے۔ اور وہ خدا تعالیٰ کی صفات کا
مظہر ہو جاوے۔ بہت سے لوگ یہ اقرار تو کرتے ہیں کہ وہ خدا پر اور اس کے ایک ہونے پر ایمان
لاتے ہیں لیکن جب امتحان کا وقت آتا ہے تو فیل ہو جاتے ہیں ان کے افعال اس کی تائید نہیں
کرتے اور نہ اس ایمان کے ثمرات ان میں پائے جاتے ہیں جس ایمان کے ثمرات نہ ہوں وہ ایک
خشک درخت کی طرح ہے جو کاٹ کر جلانے کے قابل ہوتا ہے۔
خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان انسان کے اندر ایک پاک تبدیلی کر دیتا ہے۔ اور جس جس قدر
یہ یقین ترقی کرتا ہے انسان خدا کو گویا دیکھ لیتا ہے اور اس کی صفات کا مظہر ہو جاتا ہے۔ حضرت مسیح
موعود می ایمان اور یقین پیدا کرتے تھے انہوں نے صرف یہ نہیں کہا کہ خدا دیکھتا ہے یا بولتا ہے
بلکہ اپنے متبعین کو اپنے عمل سے دکھا دیا اور خود ان میں یہ قوت پیدا کر دی کہ وہ خدا کو بولتے
ہوئے سن لیں۔
غرض پہلی تعلیم ان کی خدا کی ہستی اور اس کی وحدانیت کے متعلق یہ تھی کہ ایک غیر
متزلزل اور خدا نما یقین پیدا کریں۔ اور کامل طور پر حقوق اللہ کی شناخت ہو۔
دوسری بات آپ نے یہ تعلیم کی کہ انسان با اخلاق انسان کیونکر بنتا ہے۔ اس کے لئے آپ
نے اول اخلاق کی حقیقت بتائی کہ اخلاق محض اس کا نام نہیں ہے کہ انسان کسی سے نرمی سے
پیش آتا ہے یا سختی کرنے سے خاموش ہو رہتا ہے۔ کیونکہ طبعی طور پر یہ باتیں جانوروں میں بھی پائی
جاتی ہیں۔ ایک بکری کتنی نرم ہوتی ہے لیکن کوئی نہیں کہتا کہ بکری بڑی با اخلاق ہے۔ اخلاق
حقیقت میں طبعی قوتوں کی تعدیل اور بر محل استعمال کا نام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس قدر قومی
انسان کو دیئے گئے ہیں یہ سب اخلاقی قوتیں اور اخلاق ہیں۔ انسان کے اندر اخلاقی روح پیدا کرنے
کے لئے حضرت مسیح موعود نے اولا اخلاق کی حقیقت بتائی۔ پھر یہ سمجھایا کہ اخلاق میں انسان کی ترقی
تدریجی ہوتی ہے۔ جس طرح پر وہ جسمانی طور پر ترقی کرتا ہے تو تدریجی ترقی ہوتی ہے۔ ایک دن کا
بچہ ایک دن میں ہی ایک پختہ مغز انسان کی طرح نہیں ہو جاتا۔ اس لئے اخلاقی ترقی کے مدارج
ہیں۔ اور اخلاق کے مختلف شعبے ہیں اور ہر شعبہ میں ترقی کے لئے خاص اصول اور قواعد ہیں۔ مثلاً
پاک بازی اور عفت کے لئے جب اسلام تعلیم دیتا ہے تو وہ ان امور کی اصلاح سے شروع کرے
گاجو عفت کے خلاف گناہوں کے مبادی ہوتے ہیں۔ اور پھر اخلاقی تعلیم میں قرآن مجید صرف میں
نہیں کہتا کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو بلکہ وہ ہر حکم ہرامرونہی کے وجوہ و علل بتاتا ہے۔ اور دلائل کے
انوار العلوم جلد ۸
۶۰۰
دورہ یورپ
ساتھ اپنے حکم کو مؤکد کرتا ہے۔ یہ قرآن شریف کی اصطلاح میں حکمت ہے۔
اس طرح پر جب انسان اخلاقیات میں ترقی کر کے با اخلاق انسان بن جاتا ہے تو پھر اسے باخدا
انسان بنانے کے لئے تعلیم دیتا ہے۔ اور اسے ایسے مقام پر پہنچا دیتا ہے کہ وہ خدا سے قرب حاصل
کر کے اس سے کلام کرتا ہے۔ اور اس سے وہ باتیں سرزد ہوتی ہیں جو لوگوں کی نظروں میں عجیب
ہوتی ہیں اور حقیقت میں خدا کی قدرتوں کا نمونہ -
پھر آپ نے حیات بعد الموت کی حقیقت بیان کی اور بتایا کہ انسان کی روحانی ترقی کا سلسلہ
مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ اس مسئلہ کے سمجھانے کے لئے آپ نے اول یہ سمجھایا کہ
روح کہیں باہر سے نہیں آتی بلکہ وہ پیدا ہوتی ہے اور جسم ہی سے پیدا ہو جاتی ہے مگر باوجود اس
کے وہ جسم نہیں ہوتی۔ جیسے شراب اگرچہ انگور سے بنائی جاتی ہے مگر شراب کو انگور نہیں کہا
جاتا۔ روحانی ارتقاء ہوتا رہتا ہے اور جب انسان فوت ہو جاتا ہے تب بھی روح اپنی منازل کو طے
کرتی رہتی ہے یہاں تک کہ وہ اس کامل درجہ کو پالیتی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے یہ بھی آکر
بتایا کہ یہ خیال جو غلطی سے مسلمانوں میں پھیلا ہوا ہے کہ مرنے کے بعد ارواح کسی ایک مقام پر
رکھی جاتی ہیں صحیح نہیں ہے بلکہ جس طرح انسان ماں کے رحم میں ہوتا ہے اور وہاں مختلف
مدارج طے کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ پھر ایک وقت آجاتا ہے کہ پھر وہ باہر آجاتا ہے۔ اسی طرح قبر
بھی ایک قسم کا رحم ہی ہے مرنے کے بعد ساتھ ہی روح کو ایک اور جسم جو اس جسم کے مقابلہ
میں روحانی ہوتا ہے مل جاتا ہے۔ گویا اس جسم کی روح اس روح کا جسم ہو جاتی ہے۔ اور اس طرح پر
وہ اپنے ارتقاء کی منازل کو طے کرتی ہے۔ اور اگر اس میں کوئی نقص اور کمزوریاں ہوتی ہیں تو اس
اعلیٰ مقام لقاء اللہ کے پانے کے لئے تیار کرنے کے واسطے دوزخ میں بطور علاج کے جاتی
ہے۔ دوزخ ایک ہسپتال کی طرح ہے۔ حضرت مسیح موعود نے بتایا کہ اسلام نے یہ تعلیم نہیں دی کہ
ہمیشہ دوزخ ہی میں وہ لوگ رہیں گے جن کو دوزخ میں داخل کیا جائے گا بلکہ دوزخ محض ایک
ہسپتال ہے۔ لوگ اس میں سے شفاء پاکر نکل آئیں گے تاکہ وہ خدا کے فیوض کو حاصل کرنے کی
قابلیت حاصل کرلیں۔
اس طرح پر حضرت مسیح موعود نے اسلام ہی کو پیش کیا ہے اور اس کی حقیقت اور فلسفہ کو
معقولی طور پر ہی نہیں بلکہ خدا کی تائیدات سے ثابت کر دیا ہے کہ اسلام جس خدا کی طرف دعوت
دیتا ہے وہ مردہ خدا نہیں بلکہ زندہ خدا ہے اور جس طرح وہ پہلے نبیوں سے بولتا تھا آج بھی یہ عزت
انوار العلوم جلد ۸
۶٠١
دورہ یورپ
اور نعمت اسلام کے کامل اتباع سے ملتی ہے۔ اور میں کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود اسلام کی اس
سچائی کا خود ایک ثبوت تھے۔ اور ان کی وفات کے ساتھ یہ ثبوت ختم نہیں ہو گیا بلکہ آج بھی زندہ
ہے۔ اور آپ کے متبعین میں یہ نعمت اب تک موجود ہے اور ہمیشہ پائی جائے گی اس مقام پر لیڈی
لیٹن کے ایک ہمراہی لڑکے نے سوال کیا)
لڑکا:۔ روح اور خدا کے متعلق ہم ہندو لوگ بھی مانتے ہیں۔ امتیازی بات کیا ہے؟ اگر ہندو ازم اور
اسلام میں ان مسائل کے متعلق خفیف فرق ہو تو قابل لحاظ نہیں ہوتا۔
حضرت:۔ یہ بات درست نہیں ہے کہ خفیف فرق قابل لحاظ نہیں ہوتا۔ اگر چہ میں تو یہ مانتا ہی
نہیں کہ خفیف فرق ہے بلکہ اسلام اور موجودہ ہندو ازم میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن آپ کی
بات مان کر میں کہتا ہوں کہ خفیف فرق جس کو آپ کہتے ہیں قابل لحاظ نہیں ہو تا عموماً بڑے بڑے
نتائج پیدا پیدا کرتا ہے۔ یہاں تک کہ زندگی اور اور موت کے نتائج نتائج پیدا پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایک ہی ہی چیز ہے اس
کی مقدار ایک حد تک تریاق ہے اور اس میں ذرا سا اضافہ ہو جائے تو وہی تریاق سمی کیفیت
اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے۔ میں ایک ڈاکٹر کے پاس طبی مشورہ کے لئے گیا اس نے مجھے نکس
وامیکالے بوند اور سوڈا بائی کارب ۶ گرین بتائے اور کہا کہ نہ اس سے کم ہو نہ زیادہ اب بظاہر اس کی
کوئی وجہ نہیں معلوم ہوتی کہ اگرے کی بجائے ۸ یاء کی بجائے پانچ کردی جاویں تو کوئی بڑا فرق
نہیں۔ مگر اس نے کہا کہ اگر اس سے کچھ بھی کم یا زیادہ ہو تو فائدہ نہیں ہو گا۔ اور یہ بات بالکل
درست تھی۔ امتیازات اور فرق مقدار کے لحاظ سے بعض وقت نظر نہیں آتے مگر کیفیت اور اثر
کے لحاظ سے بہت بڑے ہوتے ہیں۔ اسلام اور ہندو ازم میں جو سب سے بڑا امتیازی نقطہ ہے وہ
یہی ہے کہ اسلام اس خدا کی طرف بلاتا ہے جو ہمیشہ بولتا ہے اور کلام کرتا ہے۔ جس طرح پر وہ ہمیشہ
سے دیکھتا اور سنتا ہے اور آج بھی اس میں ایسے لوگ ہیں جو خدا سے کلام کرتے ہیں مگر ہندوازم
کوئی ایسا شخص پیش نہیں کر سکتا۔
ایک دوسرا لڑکا:۔ ہندوازم کی بابت آپ کا کیا خیال ہے؟
حضرت:۔ ہندو ازم اپنی ابتدائی منزل میں اس زمانہ کی ضرورت کے موافق ایک خدائی تعلیم تھی
مگر امتدادِ زمانہ سے اس کی شکل بدلتی گئی اور وہ حقیقت اس سے دور ہو گئی۔
وہی لڑکا:۔ پھر اب اس کے ماننے کی کیوں ضرورت نہیں؟
حضرت:۔ اول تو وہ حقیقت جاتی رہی انسانی تصرفات نے اس کو بگاڑ کر کچھ اور ہی بنا دیا۔
انوار العلوم جلد ۸
۶۰۲
دورہ یورپ
دوسرے وہ تعلیم اس زمانہ کے حسب حال تو ہو سکتی تھی۔ آج نہیں جوں جوں انسانی عقل و فہم
ترقی کرتا گیا اور اس کی ضرورتیں بدلتی گئیں، خدا تعالی کی تعلیم اس کے حسب حال ملتی گئی یہاں
تک کہ انسان بلوغ کے درجہ تک پہنچ گیا اور خدا نے اسلام ایک کامل دین دنیا کو دے دیا۔
ایک اور لڑکا: روح جو اس وقت تھی اور جو روح آج ہے کیا اس میں فرق ہے؟
حضرت به حیثیت روح کے فرق نہیں۔
وہی لڑکا:۔ پھر وہ تعلیم کیوں اس کے حسب حال نہیں؟
حضرت: ایک بچہ کی روح اور بالغ انسان کی روح میں کوئی فرق ہے؟
لڑکا: نہیں۔
حضرت: تو کیا تم اس بچہ کو وہی ہدایات دے سکتے ہو جو ایک بالغ کو دیتے ہو؟
لڑکا: نہیں۔
حضرت:۔ کیوں جب کہ دونوں کی روح برابر ہیں؟
لڑکا:۔ یہ تو نئی انٹیلیکچول فیکلٹیز (Intellectual Faculties) کا فرق ہے۔
حضرت:۔ پھر جب آپ اس فرق سے یکساں ہدایات نہیں دے سکتے تو روحانی ارتقا کے ساتھ یہ
کیونکر ممکن ہے کہ جو تعلیم اس کے ابتدائی درجہ میں موزوں تھی آج وہی دی جاوے۔ ایک بچہ
کے کپڑے خواہ نئے ہی ہوں وہ جوان آدمی کے قابل نہیں ہوتے۔ لیکن جہاں یہ حالت ہو کہ وہ
پھٹ کر بوسیدہ ہو گئے ہوں، وہ ایک جوان آدمی کے استعمال میں کس طرح آسکتے ہیں۔ یہی حال
ہندو ازم کی اس تعلیم کا ہے۔ (اس پر وہ لڑکا تو خاموش ہو گیا اور ایک دوسرا ہندو نوجوان بولا)
ہندو نوجوان: فیکلٹیز (FACULTIES) کا سوال نہیں صرف روح کا سوال ہے۔
حضرت:۔ فیکلٹیز کو روح سے الگ کس طرح کرو گے؟
وہی لڑکا: اس وقت تو زمانہ اور بھی ترقی کر گیا ہے ، پھر اسلام کی تعلیم کس طرح کافی ہو سکتی ہے؟
حضرت:۔ یہ تو واقعات سے ثابت ہے۔ اسلام کی تعلیم اس زمانہ کے لئے کافی ہے۔ آپ کوئی
بات پیش کریں ، میں دکھادوں گا کہ اسلام کی تعلیم اس ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ اسلام نے
شراب کی حرمت کا حکم دیا ہے۔ اب اس زمانہ کے لوگ اس کی ضرورت کو تسلیم کر رہے ہیں یا
نہیں۔
وہی لڑکا:۔ ہندو مذہب نے بھی یہی تعلیم دی ہے۔
انوار العلوم جلد ۸
۶۰۳
دورہ یورپ
حضرت:۔ آپ کو معلوم نہیں رگ وید میں تو شرتیوں کی شرتیاں اس کی تائید میں ہیں؟
وہی لڑکا: نہیں۔
حضرت:۔ میں نے رگ وید کا ترجمہ پڑھا ہے اور آپ بغیر پڑھنے کے کہتے ہیں کہ نہیں۔
لڑکا:۔ بدھ مذہب میں عہد لیتے ہیں کہ نشہ نہیں پیوں گا۔
حضرت: صرف مونکس (Monks) سے، عوام سے نہیں۔
لیڈی لیٹن کا ہمراہی لڑکا: کیا آپ رہی ان کار نیشن (Reincarnation) کے قائل ہیں؟
حضرت:۔ نہیں۔
اس پر لیڈی لٹن نے کہا کہ قرآن شریف سنائیں۔
چنانچہ حضرت کے حکم سے حافظ صاحب نے تلاوت کی اور مثنوی کے کچھ شعر سنائے اور آج کی
ملاقات ختم ہو گئی۔
(الفضل ۱۳ دسمبر ۱۹۲۴ء)