احمدی افغانان قادیان کے ایڈریس کا جواب

انوارالعلوم (جلد 8)

انوارالعلوم جلد ۸
۶۲۴
دورہ یورپ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
احمدی افغانان قادیان کے ایڈریس کا جواب
(فرموده ۲۶- نومبر ۱۹۲۴ء)
اس وقت جو ایڈریس ہماری جماعت کے افغان بھائیوں کی طرف سے پڑھا گیا ہے۔ اس کے
اس حصہ کے متعلق جس میں ہماری واپسی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور آئندہ کے متعلق دعا کی گئی
ہے میں اپنی طرف سے بھی اور اپنے ہمراہیان سفر کی طرف سے بھی جزاکم اللہ احسن
الجزاء کہتے ہوئے اس حصہ کی طرف توجہ کرتا ہوں جو نہایت ہی اہم ہے اور نہایت ہی عظیم
الشان امر کے متعلق ہے کیا بلحاظ واقعہ کی نوعیت کے اور کیا بلحاظ وقتی کیفیات کے ۔ یعنی مولوی
نعمت اللہ خاں صاحب شہید کا واقعہ ۔ بعض واقعات دنیا میں اس رنگ کے ہوتے ہیں کہ وہ ایک
وقت میں بہت بڑا اثر رکھتے ہیں مگر بعد میں ان کا اثر باقی نہیں رہتا۔ اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ جو
اپنے زمانہ میں تو معمولی سمجھے جاتے ہیں لیکن بعد میں عظیم الشان تغیر پیدا کر دیتے ہیں۔ اور ایک
واقعات وہ ہوتے ہیں کہ اپنے وقت میں بھی اور بعد میں بھی عظیم الشان اثر چھوڑتے ہیں۔
پہلی قسم کے واقعات کی مثال یعنی ایسے واقعات جو اپنے زمانہ میں دنیا کو ہلا دیتے اور تہلکہ
ڈال دیتے ہیں مگر بعد میں ان کا کچھ بھی اثر نہیں رہتا جھوٹے مدعیوں کی مثال ہے ۔ ایسے لوگوں
میں سے بعض اپنی ہوشیاری ، اپنی ذکاوت اور اپنی منصوبہ بازیوں سے ایک شور برپا کر دیتے ہیں
اور دنیا سمجھتی ہے کہ عالم کو ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک ہلا دیں گے ۔ کچھ عرصہ
کے بعد ان کا سارا زور شور مٹ جاتا ہے ، حالات بالکل بدل جاتے ہیں ، سمند رساکن ہو کر چادر
کی طرح ہو جاتا ہے گویا طوفان تھا جو آیا اور گزر گیا۔ اور دوسری قسم کے واقعات کی مثال یعنی جو
اپنے زمانہ میں کچھ حقیقت نہیں رکھتے لیکن آہستہ آہستہ ان میں ترقی ہوتی جاتی ہے اور عظیم
الشان اثر پیدا کر دیتے ہیں، بچے مدعیوں کی مثال ہے ۔ ہے۔ یہ جب پیدا ہوتے۔ اہوتے ہیں تو ان کی حالت اور

انوار العلوم جلد ۸
۶۲۵
دورہ یورپ
آواز ایسی کمزور ہوتی ہے کہ اکثر لوگ خیال کرتے ہیں ایسے وعدے کرنا جنون ہے ۔ لیکن وہ اس
گولہ کی طرح یا اس پتھر کی طرح ہوتے ہیں جو برفانی پہاڑ کی چوٹی سے گرتا ہے۔ نئی نئی برف پڑی
ہوتی ہے اس لئے نرم نرم برف اس کے ساتھ چمٹنی شروع ہو جاتی ہے جس سے وہ بڑا گولہ بن
جاتا ہے ۔ اور جوں جوں وہ نیچے آتا جاتا ہے اور برف اس کے ساتھ چمٹتی جاتی ہے۔ حتی کہ اس میں
ایسی حرارت ، ایسی بجلی ، ایسی کشش اور ایسا جذب پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پتے، شاخیں
بلکہ درخت بھی لپیٹتا جاتا ہے۔ اور پھر اس میں اس قدر قوت اور طاقت پیدا ہو جاتی ہے کہ گاؤں
کے گاؤں اپنے ساتھ کھینچنے لگتا ہے ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے نبیوں کی یہی کیفیت ہوتی
ا ہوتا
ہے۔ ابتداء میں دنیا ان کے دعوی کو سن کر حیران ہوتی اور خیال کرتی ہے کہ کیا یہ تغیر پیدا کر سکیں
گے؟ ؟ مگر روز بروز ان کی طاقت بڑھتی جاتی جالی اور اور د دن بدن ان میں زیادہ سے زیادہ جذب پیدا ہو۔
جاتا ہے ۔ وہ ابتداء میں ایک بیج کی طرح ہوتے ہیں اور اس پیج کی طرح جسے ہوا بھی اُڑا کر لے جا
سکتی ہے یا اس تنکا کی طرح جسے چھوٹا بچہ بھی اٹھا کر توڑ سکتا ہے ۔ مگر کون جانتا ہے کہ جب وہ خدا کے
الہام کے پانی کے نیچے آتے ہیں تو اس قدر قوت اور طاقت ان میں پیدا ہو جاتی ہے کہ ساری دنیا
بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ان کی مثال پہنچ کی سی ہوتی ہے۔ وہ اس طرح اپنے ارادوں اور
خواہشوں کو اپنے اندر سے نکال دیتے ہیں جس طرح پہنچے اپنے اندر کے مادہ کو نکال کر خالی ہو جاتا
ہے ۔ وہ اس وقت ایک خالی برتن کی طرح ہوتے ہیں۔ جب خدا تعالیٰ کے الہام کی بارش کے نیچے
کھڑے ہوتے ہیں اور اس پانی سے بھرنے شروع ہو جاتے ہیں چونکہ ان کے جسم کا ہر ذرہ خالی
برتن کی طرح ہوتا ہے اس لئے اس قدر بھرتے ہیں کہ ان کا اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے اور آہستہ
آہستہ ایسے عظیم الشان تغیر پیدا کرتے ہیں کہ دنیا حیران ہو جاتی ہے۔
تیسری قسم کے واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ جو اپنے وقت میں بھی عظیم الشان اثر پیدا کرتے
ہیں اور بعد میں بھی ان کی ایک مثال شہیدوں کی شہادت ہے۔ یہ اپنے وقت میں بھی دنیا میں شور
پیدا کر دیتی ہے اور بعد میں بھی۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے فطرت انسانی میں یہ بات رکھی ہے اور جب
تک انسان زندہ ہے اور اس کے جذبات اور احساسات زندہ ہیں، خواہ وہ کسی مذہب سے تعلق
رکھتا ہو، اس میں یہ بات پائی جائے گی کہ وہ ظلم اور تعدی کو نا پسند کرتا ہے اور فطرت جب تک
مرتی نہیں کوئی مذہب اسے دبا نہیں سکتا۔ ہندو مذہب باوجو د بت پرستی کی تعلیم کے ، عیسائیت
باوجود کفارہ کے مسئلہ کے یہودیت با وجود انبیاء پرستی کے زرتشتی مذہب با وجود نار اور

انوار العلوم جلد ۸
۶۲۶
دورہ یورپ
آب پرستی کے یا اور مذاہب با وجود قسم قسم کی بدعات اور حیا سوز تعلیمات کے انسانی فطرت کو دبا
نہیں سکے ۔ اور جب کہیں ظلم اور تعدی ہو گی ہر انسان کے دل سے یہ آواز نکلے گی کہ اس کو
برداشت نہیں کرنا چاہئے ۔ اور جب بھی ظلم و ستم کے واقعات دنیا میں رونما ہوں وہ ایک عالمگیر
ہبان اور جوش پیدا کر دیتے ہیں۔ ایسے اوقات میں ایک دوسرا فریق بھی نمایاں ہو جاتا ہے اور وہ وہ
لوگ ہوتے ہیں جن کی فطرتیں مر جاتی ہیں اور فطرت اس وقت تک نہیں مرتی جب تک کوئی
انسان اس سے بالکل دوسری طرف نہ نکل جائے ۔ انسانی فطرت آگ کی طرح ہوتی ہے اور جو
آگ کے پاس کھڑا ہو ضروری ہے کہ گرمی محسوس کرے اس لئے جو فطرت کے پاس کھڑا ہوتا ہے
اسے بھی وہ کھینچ لیتی ہے لیکن جو دور نکل جاتے ہیں ان پر اثر نہیں ہوتا۔ ایسے لوگوں میں ظلم وجور
کے واقعات سے ہیجان پیدا ہوتا ہے مگر وہ بالکل دوسری قسم کا ہوتا ہے ۔ جب وہ انسانی خون گرا ہوا
دیکھتے ہیں تو اور خون گرانا چاہتے ہیں۔ پس ایسے واقعات سے دونوں قسم کے لوگوں میں جوش اور
ہیجان پیدا ہو جاتا ہے ۔ جن کی فطرتیں مردہ نہیں ہوتیں ان میں اس لئے جوش پیدا ہوتا ہے کہ ظلم
و ستم ہوا۔ اور جن کی فطرتیں مردہ ہوتی ہیں وہ زیادہ ظلم کے خواہشمند ہوتے ہیں کیونکہ ان کی
مثال اس چیتے کی سی ہوتی ہے جس کے منہ میں ایک دفعہ انسانی خون لگ جائے تو وہ ہمیشہ اس کا
منتظر رہتا ہے۔ اسی طرح وہ لوگ بھی چاہتے ہیں کہ اور ظلم کریں۔ مولوی نعمت اللہ خان صاحب
کی شہادت اسی قسم کے واقعات میں سے ایک واقعہ ہے۔ جس نے اس وقت دنیا میں شور اور
تہلکہ مچا دیا ہے ۔ حتیٰ کہ وہ لوگ جو ہمارے : جو ہمارے مذہب کے مخالف ہیں ، وہ بھی ایسے رنگ میں اس میں اپنے
خیالات کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس طرح کوئی احمدی بھی نہیں کر سکا۔ لندن میں جب اس ظلم کے
خلاف اظہار نفرت کا جلسہ ہوا تو اس جلسہ میں یکے بعد دیگرے تین معزز اور با اثر پادریوں نے
تقریریں کیں۔ ان میں سے ایک نے کہا انیس سو سال ہوئے جب حضرت مسیح آئے تھے۔ اس
وقت ان کے حواریوں نے جو قربانیاں کیں ان کی مثال اگر کہیں نظر آتی ہے تو اس زمانہ کے
احمد یوں میں۔ اسی طرح سب نے نہایت زور دار تقریریں کیں۔ اور انہوں نے کہا کہ یہ شہادت
صرف احمدیت کے لئے نہیں بلکہ اس اصل کی خاطر ہے کہ انسان سچائی کو کسی دوسرے کے کہنے
اور جبر کرنے پر نہیں چھوڑ سکتا۔ اس قسم کی تقریریں کرنے والے وہ لوگ تھے جو رسول کریم
ال سے بھی بڑھا کر حضرت مسیح کو مانتے ہیں۔ اور اگر حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا نہیں مانتے تو بھی
انہیں ایسی عظمت دیتے ہیں کہ کسی اور انسان کو ان کے مساوی نہیں سمجھتے۔ ان کا یہ تسلیم کرنا کہ

انوار العلوم جلد ۸
۶۲۷
دورہ یورپ
حضرت مسیح کے زمانہ کی قربانیوں کا نمونہ سوائے احمدیوں کے اور کہیں نہیں ملتا اس امر کا
اعتراف کرنا ہے کہ ویسا ہی انسان اس زمانہ میں پیدا ہوا ہے جس کی تربیت سے ویسے ہی شہید پیدا
ہو رہے ہیں جیسے حضرت مسیح کی تعلیم سے پیدا ہوئے تھے ۔ اور یہ انسان حضرت مسیح کے مشابہ
ہے ۔ گویا ان لوگوں نے زبان سے تو حضرت مسیح موعود کی صداقت کا اعتراف نہیں کیا مگر جب
انہوں نے کہا کہ حضرت مسیح کے زمانہ کی قربانیوں کا نمونہ جماعت احمد یہ میں نظر آتا ہے تو حضرت
مسیح موعود کے مثیل مسیح ہونے کا اقرار کر لیا۔
یہ تو اس واقعہ کا موجودہ اثر ہے ۔ آئندہ کے لئے میرے نزدیک یہ واقعہ اور بھی زیادہ اثر
اور اہمیت پیدا کرنے والا ہے اور اس کے متعلق حضرت مسیح موعود کی ایک پیشگوئی بھی ہے۔ جس
کی طرف اب میرا خیال نہیں گیا بلکہ جب وہ شائع کی گئی تھی اسی وقت میرا یہی خیال تھا جواب
ہے ۔ وہ پیشگوئی یہ ہے
حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام تذكرة الشهادتين صفحہ ۵۵ میں سید عبد اللطیف صاحب
شہید کے واقعہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
میں نے ایک کشفی نظر میں دیکھا کہ ایک درخت سرو کی ایک بڑی لمبی شاخ جو نہایت
خوبصورت اور سرسبز تھی ہمارے باغ میں سے کاٹی گئی ہے ۔ اور وہ ایک شخص کے ہاتھ
میں ہے ۔ تو کسی نے کہا اس شاخ کو اس زمین میں جو میرے مکان کے قریب ہے ، اس
بیری کے پاس لگا دو جو اس سے پہلے کاٹی گئی تھی اور پھر دوبارہ آگے گی۔ اور ساتھ ہی مجھے
یہ وحی ہوئی کہ کابل سے کاٹا گیا۔ اور سیدھا ہماری طرف آیا۔ ۷۹
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب کی
شہادت کے بعد ہوا اور اس میں ایک خبر دی گئی ہے۔ جب یہ الہام لکھا گیا اس وقت بھی اور بعد
میں بھی جتنی دفعہ میں نے اسے پڑھائی سمجھا کہ یہ اور واقعہ کے متعلق ہے صاحبزادہ صاحب
مرحوم کے متعلق نہیں ہے کیونکہ وہ تو شہید ہو چکے تھے ۔ اور جب شہید ہوئے ہماری طرف ہی
تھے اس وجہ سے میرا خیال تھا کہ کوئی اور واقعہ ہو گا۔ چنانچہ اب جب کہ مولوی نعمت اللہ خان
صاحب کی شہادت کا واقعہ ہوا تو خداتعالیٰ نے سامان بھی ایسے پیدا کئے کہ وہ مقبرہ بہشتی جس کے
بنانے کی یہ غرض ہے کہ جماعت کے صلحاء اس جگہ جمع ہوں، اس میں شہید کا کتبہ لگا دیا گیا۔ اور
اس طرح ثابت ہو گیا کہ موجودہ زمانہ میں صلحاء جہاں جمع ہیں، وہاں اسے لایا گیا۔ پھر حضرت مسیح

انوار العلوم جلد ۸
۶۲۸
دورہ یورپ
موعود کو جو رؤیا دکھائی گئی وہ بھی عجیب ہے اس میں آپ کو سرو کی شاخ دکھائی گئی اور کہا گیا کہ
اسے اس بیری کے پاس لگا دو جو اس سے پہلے کاٹی گئی تھی۔ اس سے بھی ظاہر ہے کہ سرو کی شاخ
اور تھی اور اس سے پہلے ایک بیری کائی گئی تھی۔ سرو کی شاخ اور بیری کا درخت بھی اپنے اندر
عجیب حکمت رکھتے ہیں۔ بیری جو پہلے کاٹی گئی تھی اس سے مراد سید عبداللطیف صاحب تھے ۔ انہیں
بیری قرار دے کر اس طرف اشارہ کیا گیا کہ وہ پھل دار یعنی صاحب اولاد تھے اور سرو کی شاخ
سے یہ مراد تھی کہ بیری کے بعد جو شاخ کاٹی جائے گی وہ پھل دار نہیں ہو گی۔ چنانچہ مولوی نعمت
اللہ خاں صاحب کی ابھی تک شادی بھی نہ ہوئی تھی کہ شہید کر دیئے گئے ۔ اس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ سرو کی شاخ جو کائی گئی، اس سے مراد وہی تھے ۔
پھر الہام کے یہ الفاظ کہ "کابل سے کاٹا گیا اور سیدھا ہماری طرف آیا " یہ بھی عجیب ہیں۔
بائبل میں آتا ہے کہ جب حضرت لوط کی قوم کے متعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام کو معلوم ہوا کہ
تباہ ہونے والی ہے تو انہوں نے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کی۔
کیا تو نیک کو بد کے ساتھ ہلاک کرے گا۔ شاید پچاس صادق اس شہر میں ہوں۔ کیا تو
اسے ہلاک کرے گا۔ اور ان پچاس صادقوں کی خاطر جو اس کے درمیان ہیں، اس
مقام کو نہ چھوڑے گا۔ ایسا کرنا تجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور
نیک بد کے برابر ہو جائیں۔ یہ تجھ سے بعید ہے کہ تمام دنیا کا انصاف کرنے والا انصاف
نہ کرے گا۔ اور خداوند نے کہا۔ کہ اگر میں سدوم میں شہر کے درمیان پچاس صادق
پاؤں تو میں ان کے واسطے تمام مکان کو چھوڑوں گا تب ابرہام نے جواب دیا اور کہا۔ کہ
اب دیکھ میں نے خداوند سے ہو۔ ، بولنے میں جرات کی۔ اگرچہ میں خاک اور را راکھ ہوں۔
شاید پچاس صادقوں سے پانچ کم ہوں کیا ان پانچ کے واسطے تو تمام شہر کو نیست کرے گا۔
اور اس نے کہا اگر میں وہاں پینتالیس پاؤں تو نیست نہ کروں گا۔ پھر اس نے اس سے کہا
کہ شاید وہاں چالیس پائے جائیں ۔ تب اس نے کہا کہ میں ان چالیس کے واسطے بھی نہ
کروں گا۔ پھر اس نے کہا میں منت کرتا ہوں کہ اگر خداوند خفا نہ ہوں۔ میں پھر کہوں
شاید وہاں تمہیں پائے جائیں ۔ وہ بولا کہ اگر میں وہاں تمھیں پاؤں تو میں یہ نہ کروں گا۔ پھر
اس نے کہا۔ دیکھ میں نے خداوند سے بات کرنے میں جرأت کی ۔ شاید وہاں میں پائے
جائیں ۔ وہ بولا میں ہیں کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا۔ تب اس نے کہا میں منت

انوار العلوم جلد ۸
۶۲۹
دورہ یورپ
کرتا ہوں کہ خداوند خفا نہ ہوں۔ تب میں فقط اب کی بار پھر کہوں ۔ شاید وہاں دس پائے
جائیں۔ وہ بولا۔ میں اس کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا۔ ۸۰
اس سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ نیک بندوں کے اپنی قوم سے تعلقات قائم رہتے ہیں۔ اور ان
کی وجہ سے قوم عذاب الہی سے بچ سکتی ہے حضرت مسیح موعود کے الہام میں ” جو کاٹا گیا" کے
الفاظ ہیں۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کے لئے ایک وقفہ ہے جس کے بعد اس کے لئے
عذاب مقدر ہے ورنہ شہید اپنی قوم سے کاٹے نہیں جاتے بلکہ ان کا تعلق قائم رہتا ہے۔ یہ قطع
تعلق وقفہ پر دلالت کرتا ہے اور اس سے ا دلالت کرتا ہے اور اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ وقفہ ہو جس میں آب پاشی ہو ۔
اور اور شاخ
یہ
رشاخیں پیدا : ں پیدا ہوں۔ پھر اس سے یہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ شاخیں یہاں تیار ہوں کیون؟ وں کیونکہ یہ
کہا گیا ہے کہ اس شاخ کو یہاں لگا دو۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بارے میں سکیم یہاں سے
تیار کر کے بھیجنی پڑے گی۔
پس یہ رویا نہ صرف ایک عظیم الشان واقعہ کی طرف اشارہ کرتا ہے اور یہ الہام نہ صرف
ایک اور واقعہ شہادت کی طرف اشارہ کرتا ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ ایک وقفہ ہو گا اور
اس بارے میں یہاں سکیم تیار کرنی چاہئے ۔ اب موجودہ زمانہ میں ایسا ہی ہے۔ گو مولوی نعمت اللہ
خان صاحب شہید کا واقعہ ایسا دردناک واقعہ ہے کہ جب بھی اس کی طرف خیال کیا جائے طبیعت
بے چین ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر کام کرنے والا انسان ہو تو اس کا فرض ہے کہ اپنے جذبات کو
سنبھالے اور انہیں قابو میں رکھے ۔ اسی طرح اگر کسی قوم نے کام کرنا ہو تو اس کے لئے بھی
ضروری ہے کہ اپنے جذبات اور احساسات کو روک کر رکھے۔
آنکھوں کے آنسو خدا تعالیٰ نے ایسا پانی پیدا کیا ہے کہ جو دل کی آگ کو بجھائے مگر جب انسان
کا منشاء یہ ہو کہ دل کی آگ کو بجھانا نہیں بلکہ اور زیادہ بھڑکانا ہے تو ضروری ہے کہ آنسوؤں کو
روکے ۔ بے شک بچہ کی موت پر انسان رو سکتا ہے کیونکہ بچہ کی یاد کو قائم رکھنے والی کوئی چیز نہیں
اور اس وجہ سے اس کی موت نے جو آگ پیدا کی ہے اسے بجھنے دینا چاہئے۔ اسی طرح میاں
بیوی کے مرنے پر اور بیوی میاں کے مرنے پر رو سکتے ہیں اور اپنی آنکھ کے آنسوؤں سے برائی کی
آگ کو کم کر سکتے ہیں۔ مگر وہ شخص جس نے خدا کو جان دی اور جو خدا کے رستہ میں مارا گیا اس
کے نام اور کام کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا اس کا یا درکھنا ہمارا فرض اور بہت بڑا فرض ہے ۔ اور جن
لوگوں نے نہیں ، میں اس بات کا قائل نہیں ، جن خیالات اور احساسات نے ، جس گندی تربیت

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۰
دورہ یورپ
نے ، جن غلط عقائد نے اس کے قتل کی تحریک کی اگر ان خیالات اس تربیت اور ان عقائد کو مٹانا
ہمارا فرض ہے تو ضروری ہے کہ ہم اس واقعہ کو ہر وقت یاد رکھیں ۔ اور اس کا بہترین ذریعہ ہیں
ہے کہ اس کے ذریعہ اپنے اندر جوش پیدا کریں اور پھر اس جوش کو دبائیں نہ کہ آنسوؤں کے
ذریعہ نکل جانے دیں۔ اس واقعہ کے متعلق ہماری مثال اس ہنڈیا کی سی ہو جس کے نیچے آگ جل
رہی ہو ۔ اوپر سے ڈھکنا بند ہو اور سارا جوش اس کے اندر محفوظ ہو نہ یہ کہ ڈھکنا اٹھا دیا جائے
اور جوش نکل جائے ۔
پس چونکہ نعمت اللہ خاں صاحب شہید کی شہادت دین کی خدمت کے لئے ہوئی ہے اس لئے
با وجود طبائع میں جوش اور طبیعت کے رقت کی طرف فطر ناما ئل ہو جانے کے جہاں ایسا موقع ہو
وہاں اس جوش اور رقت کو دبانا چاہئے۔ ورنہ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم اس جوش کو مٹانا
چاہتے ہیں جو اس واقعہ نے پیدا کیا ہے ۔ دیکھو دوران لڑائی میں کوئی شخص نہیں روتا۔ خواہ اس کی
آنکھوں کے سامنے اس کا بیٹا ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہو ۔ یا اس کا بھائی ریزہ ریزہ ہو رہا ہو ۔ یا اس کے
باپ کی گردن دشمن اتار رہا ہو ۔ ہاں لڑائی کے بعد اس کے آنسو نکلیں گے کیونکہ آنسو اس بات
کی علامت ہیں کہ کام ہو چکا اب آرام کا وقت ہے ۔ پس ہمیں اپنے آنسوؤں کو اس وقت تک
روکنا چاہئے جب تک ہم اس واقعہ کے حقیقی انتقام سے فارغ نہ ہو لیں جس کا لینا ہر ایک مومن کا
فرض ہے۔ دیکھو خدا تعالٰی قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاء ۱ که شهید مرتا نہیں - جہاں خدا تعالیٰ کے اس کلام میں ایک نہایت لطیف
امر کی طرف اشارہ ہے وہاں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ جن کے کام کی شراکت کرتے ہوئے
شہید جان دیتا ہے وہ چونکہ اس کے کام کو جاری رکھتے ہیں اس لئے وہ زندہ ہوتا ہے۔ وہ آنسوؤں
سے اس کی یاد بھلانا اور اس کے کام کے نقش کو مٹانا نہیں چاہتے ۔ اس آگ کو جو اس کی شہادت
نے پیدا کی اس جلن کو جو اس کی جدائی نے پیدا کی اور اس سوزش کو جو اس کے فراق نے پیدا کی
مٹانا نہیں چاہتے کیونکہ جہاں وہ آگ وہ جلن اور وہ سوزش تکلیف دہ ہے وہاں وہ ہمتوں کو بلند
کرنے والی حوصلوں کو بڑھانے والی اور کام میں مدد دینے والی ہے۔ وہ اس کی شہادت کے ساتھ
زندگی میں ہی خود شہادت قبول کرتے ہیں۔ وہ اپنے نفس کے جذبات کو مارتے اور آنسو بہا کر اپنے
نفس کو آرام نہیں دینا چاہتے تب ان میں وہ جوش وہ ارادہ اور وہ قوت پیدا ہو۔ ور وہ قوت پیدا ہو جاتی ہے جس کے ا
ساتھ تمام بڑے بڑے کام دنیا میں کئے جاتے ہیں۔ ان کی مثال انجن کی سی ہوتی ہے جس میں سٹیم

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۱
دورہ یورپ
جمع ہو کر بڑے بڑے کام آتی ہے لیکن اگر سٹیم کو نکل جانے دیا جائے تو وہ انجن جو بہت سی گاڑیوں
کو کھینچتا ہے، خود بھی نہیں ہل سکتا۔ پس ہمیں اپنے جو شوں اور جذبات کا مفید استعمال کرنا چاہیے نہ
کہ آنسو بہا کر آرام حاصل کرنا چاہئے ۔ یاد رکھو کہ وہ پانی جو بہہ گیا وہ بہہ گیا لیکن جسے روک لیا
جائے وہ بڑے بڑے عظیم الشان کام کرتا ہے ۔ پس یہ جذبات جو واقعہ شہادت سے ہمارے اندر
پیدا ہوئے ہیں، ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ اور وہ خیالات ناپاک وہ عقائد باطلہ اور وہ تربیت
خراب جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعات ظہور پذیر ہو رہے ہیں ان کے مقابلہ کے لئے تیار ہو
جانا چاہئے ۔
میرے نزدیک کابل کے علماء یا امیر امان اللہ خاں صاحب یا امیر حبیب اللہ خان صاحب یا
امیر عبد الرحمن خان صاحب، مولوی نعمت اللہ خان صاحب صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب
اور ملا عبد الرحمن صاحب کے قتل کرنے والے نہیں ہیں بلکہ ان کے اصل قاتل وہ گندے
خیالات اور وہ غلط عقیدے اور وہ خراب تربیت ہے جو ان لوگوں کی ہوئی ۔ اگر ان باتوں کو بدل
دو تو کیا اس کے ساتھ ہی یہ لوگ بھی بدل نہ جائیں گے ۔ یہی مولوی جو بڑے زور شور سے اس
قتل کی حمائت کر رہے ہیں اگر آج عیسائی ہوتے اور انہیں سکھایا جاتا کہ نیک نامی ایک اچھی چیز
ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہئے تو کیا یہی کابل کے علماء اس قتل کے خلاف آواز نہ اٹھاتے۔ اس
طرح اگر میں امیر امان اللہ خان صاحب ان وحشیانہ خیالات سے جُدا ہو جائیں یا امیر حبیب اللہ
خان صاحب ان سے جدا ہو جاتے تو کبھی مولوی نعمت اللہ خان صاحب اور سید عبد اللطیف
صاحب کے قتل کی اجازت نہ دیتے ۔ پس ان شہیدوں کے قاتل امیر امان اللہ خان صاحب اور
امیر حبیب اللہ خاں صاحب یا علماء کابل نہیں ہیں بلکہ ان کے قاتل وہ جہالت اور وہ غلط خیالات
ہیں جو اس ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ مگر باوجود اس کے ہمارے اندر انتقام کی خواہش پھر بھی
موجود ہے اور ہونی چاہئے اور ہمارا جوشن پھر بھی بڑھتا ہے اور بڑھنا چاہئے۔ کیونکہ وہ چیز جو
ہمارے بھائیوں کو مارنے والی ہے وہ موجود ہے اور اس کو مٹانا ہمارے لئے ضروری ہے انتقام
ایک ایسا جذبہ ہے جو خدا تعالیٰ نے انسان میں اس کے فائدہ کے لئے پیدا کیا ہے مگر اس کے لئے
نہایت ضروری امر یہ ہے کہ معلوم کیا جائے انتقام کس سے لینا ہے۔ اس بات کا پتہ لگائے بغیر اگر
غلط طور پر اس جذبہ کا استعمال کیا جائے تو انسان خود مجرم بن جاتا ہے ۔
دیکھو اگر ایک شخص جس کے باپ کو کسی نے مار دیا ہو بغیر اپنے باپ کے قاتل کا پتہ لگائے کسی

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۲
دورہ یورپ
اور کو قتل کر دے تو اسے اس لئے بڑا نہیں سمجھا جائے گا کہ اس نے بدلہ کیوں لیا بلکہ اس لئے برا
سمجھا جائے گا کہ اس نے غیر سے بدلہ لیا۔ اسی طرح ان مظالم میں جو ہمارے بھائیوں پر کابل میں
ہوئے ، ہمارے مد نظر کوئی انسان نہیں جس سے ہمیں انتقام لینا ہے کیونکہ وہ تو بندہ ہے چند ناپاک
اور غلط خیالات کا۔ وہ تو ہتھیار ہے غلط اور نادرست عقائد کا۔ اور کیا کبھی کسی نے تلوار سے بھی
بدلہ لیا ہے۔ نہیں بلکہ تلوار چلانے والے سے بدلہ لیا جاتا ہے ۔ پس ہمارا مجرم وہ جہالت ہے جس
میں ہمارے بھائیوں کے قاتل مبتلاء ہیں ہمارا مجرم وہ غلط عقائد ہیں جن کی وجہ سے وہ ایسے فعل کر
رہے ہیں پس انتقام ایک نہایت اعلیٰ درجہ کا جذبہ ہے اور ہم اس جذبہ کو مٹانے کے لئے ہر گز تیار
نہیں ہیں خواہ ساری دنیا ہی اسے بُرا کیوں نہ کہے اور ہمارے جو بھائی کابل میں شہید کئے گئے ہیں
ان کا انتقام لینا ہم پر فرض ہے ۔ مگر آدمیوں سے نہیں بلکہ وہ انتقام ان بد خیالات اور ان جہالتوں
سے لینا ہے جو کابل میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اور وہ انتقام یہی ہے کہ ان غلط خیالات اور بد عقائد کو
مٹائیں جن کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ اور جب تک ہم ایسا نہ کریں اس وقت
تک ہم یہ کہنے کے مستحق نہیں ہیں کہ ہمیں ان شہیدوں سے تعلق ہے اور ان کے مرنے پر
افسوس کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ چیز جو ان کے قتل کی وجہ ہے اسے سامنے دیکھ کر خاموش رہنے کے
یہ معنی ہوں گے کہ ہمیں اپنے شہیدوں سے اُنس اور محبت نہیں ہے۔ پس یہ ہمارا فرض ہے اور
ہماری غیرت کا تقاضا ہے کہ اس وقت تک آرام نہ کریں جب تک ان چیزوں کو مٹا نہ لیں جو
ہمارے بھائیوں کے قتل کا باعث ہیں۔ اس کی طرف میں اس وقت توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ مگر یہ وہ
انتقام ہے جس کے لئے کابل یا خوست جانے کی ضرورت نہیں ۔ ہندوستان سے باہر نکلنے کی حاجت
نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے گاؤں اپنے محلہ اپنے گھر بلکہ اپنے نفس سے بھی باہر جانے کی
ضرورت نہیں کیونکہ یہ مقصد اس کے دل اس کے گھر اس کے محلہ اور اس کے ملک میں بھی
موجود ہیں ۔ یا زیادہ واضح الفاظ میں یوں کہہ دوں کہ صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب اور مولوی
نعمت اللہ خان صاحب شہید کے قاتل کابل میں ہی نہیں ہیں بلکہ انسان کے اپنے نفس میں اپنے
رشتہ داروں میں اپنے محلہ میں اپنے شہر میں موجود ہیں۔ پس یہ کسی افغان کا ہی فرض نہیں کہ ان
شہیدوں کا انتقام لے ۔ وہ شخص ہمارے ساتھ افغان ہونے کی حیثیت سے تعلق نہ رکھتے تھے بلکہ
احمدی ہونے کی حیثیت سے تعلق رکھتے تھے۔ اس وجہ سے وہ افغان نہ تھے بلکہ احمدی تھے ۔ اس
لئے جو بھی احمدی ہے وہ ان کا رشتہ دار ہے۔ پس انتقام لینے کے لئے ہماری جماعت کا کوئی فرد یہ

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۳
دورہ یورپ
نہیں کہہ سکتا کہ میں پٹھان نہیں ، میں پشتو نہیں جانتا ۔ اس امر کی ضرورت اس وقت ہوتی جب
ہمارے شہیدوں کے پٹھان قاتل ہوتے ۔ امیر امان اللہ خان صاحب قاتل ہوتے ۔ ان کے قاتل تو
روحانیت کی کمی، اسلام سے بعد اور جہالت کی فراوانی ہے اور یہ ہر جگہ موجود ہے اسے قتل کرنا
چاہئے ۔ پس ہر ایک احمدی کا فرض ہے کہ ان خونوں کا انتقام لے ۔ اور ہر ایک احمدی کے سامنے یہ
قاتل موجود ہیں ۔ اگر وہ انہیں قتل نہیں کرتا تو اسے اپنے شہیدوں سے کوئی ہمدردی نہیں۔ اور
اگر قتل کرتا ہے تو گھر بیٹھے بدلہ لے لیتا ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جہاں کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے وہاں سے اس کا خاص تعلق ہوتا ہے
دعا ہر جگہ ہی ہو سکتی ہے لیکن جہاں کوئی مدفون ہو وہاں دعا ہو وہاں دعا کرتے وقت خاص جوش پیدا ہوتا ہے۔
اسی طرح مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت کا واقعہ جہاں ہوا ہے وہاں کے ساتھ اسے ایسا
تعلق ہے کہ جو کبھی جدا نہیں ہو سکتا۔ اور جب بھی کابل کا نام ، مولوی نعمت اللہ خان صاحب کا نام
اور امیر امان اللہ خان صاحب کا نام ہمارے کانوں میں پڑے گا ہمارے جذبات کے باریک تاروں
کو ہلا کر ایسی آواز پیدا کرے گا جو نہایت ہی رقت آمیز اور درد انگیز ہو گی اس لئے اس علاقہ کی
طرف خاص توجہ کرنی چاہئے ۔ مگر جو لوگ اس طرف نہیں جاسکتے ان کی میں ادھر توجہ مبذول کرانا
چاہتا ہوں کہ ان کے گھروں میں ان کے محلوں میں ان کے شہروں میں قاتل موجود ہیں ان کی
طرف توجہ کریں۔
میں نہیں سمجھ سکتا کوئی شخص اپنے آپ کو انسان کہلاتے ہوئے آدم کی اولاد میں اپنے آپ
کو شامل کرنے کا مستحق ہو سکتا ہے جب تک اس کے جذبات اور احساسات ایسے نہ ہوں کہ وہ
ان کے ذکر کو تازہ رکھے جنہوں نے اس کی خاطر اپنے خون کو پانی کی طرح بہایا اور اپنے سر کو کٹایا۔
اپنے سارے وقت اور سارے آرام و آسائش کو کلی طور پر اس دنیا سے منقطع کر لیا ہو ۔ ایسے
انسانوں کی یاد کو اگر کوئی شخص تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد تازہ نہیں کرتا تو یقینا وہ دنیا کی ادنی
ترین مخلوقات سے بھی بدتر ہے کیونکہ کتے میں بھی وفا پائی جاتی ہے۔ اور بہت سے ایسے واقعات
سنے جاتے ہیں کہ کوئی شخص مارا گیا تو اس کا کتا بھوکا پیاسا اس کی لاش کے پاس پڑا پڑا مر گیا۔ جب
کتے میں بھی اس قدر وفا پائی جاتی ہے تو انسان میں وفا کیوں نہ ہو ۔ پس اگر ہم اپنے آپ کو انسان
ثابت کرنا چاہتے ہیں تو وہ جنہوں نے ظاہر طور پر جان دے دی یا اپنے قلوب پر موت وارد کی۔ یعنی
خواہ انہوں نے جسمانی قربانی کی خواہ اپنے ہر قسم کے آرام اور خواہش کو قربان کر کے شہیدوں

انوار العلوم جلد ۸
میں داخل ہو گئے ان کی یاد کو تازہ رکھیں۔
۶۳۴
دورہ یورپ
پس میں اپنی جماعت کے لوگوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔ خصوصاً ان لوگوں کو جن سے
ہمارے شہداء کو جسمانی اور وطنی تعلق تھا یعنی افغانستان کے باشندوں کو ۔ میں نے بتایا ہے ہم ان
ملکوں کو چھوڑ نہیں سکتے جہاں ہمارے شہیدوں کا خون یا پینہ بھی گرا ہے۔ اور احساسات کو کوئی چیز
کاٹ نہیں سکتی۔ جب بھی یہ چار حرف ک - ا - ب - ل مل کر ہماری آنکھوں کے سامنے آئیں گے
ہمارا دل خواہ کتنا ہی غفلت میں کیوں نہ ہو اس میں ایک ہیجان پیدا ہو جائے گا اس لئے اس ملک کی
طرف بھی توجہ کرنی چاہئے اور اسے بھی مد نظر رکھنا چاہئے۔ مگر جو لوگ وہاں نہیں جاسکتے وہ یہ
نہیں کہہ سکتے کہ کچھ لوگوں نے جو زندگیاں وقف کر دی ہیں ہمیں کچھ کرنے کی کیا ضرورت
ہے۔ وہ اپنے گھروں میں رہ کر بدلہ لے سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس وقت میں ان
دوسرے امور کے متعلق جو ایڈریس میں بیان کئے گئے ہیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں سمجھتا اور
اس پر اپنی تقریر ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہمیں ان لوگوں کے انتظام کی بچی توفیق
عطا فرمائے جنہوں نے دین کی خدمت میں جانیں دی ہیں خواہ جسمانی طور پر خواہ ذہنی اور فکری
طور پر۔ اور ہمارا یہ انتقام انہی چیزوں سے ہو جو اصل قاتل ہیں نہ ان لوگوں سے جو ہتھیار کے
طور پر ہیں جن سے مجھے کم از کم کسی قسم کا بغض نہیں ہے۔
(الفضل ۱۱- دسمبر ۱۹۲۴ء)

آج 10 میں سے 10 باقی