کارکنان نظارت اور صدر انجمن احمدیہ کے ایڈریس کا جواب

انوارالعلوم (جلد 8)

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۵
دورہ یورپ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
کارکنان نظارت اور صد را نجمن احمد یہ
کے ایڈریس کا جواب
(فرموده ۲۶- نومبر ۱۹۲۴ء)
اس وقت جو ایڈریس کارکنان نظارت اور صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے پڑھا گیا
ہے اس کے جواب میں میں اپنی طرف سے اور ہمراہیان سفر کی طرف سے وہی فقرہ کہتا
ہوں جو رسول کریم ال ایسے موقع پر فرمایا کرتے تھے کہ جَزَاكُمُ اللهُ أَحْسَنَ
الْجَزَاء
چونکہ آج اس سے قبل مجھے دو موقعوں پر بولنا پڑا ہے اور کھانسی کی شدت کی وجہ سے میں
زیادہ نہیں بول سکتا اس لئے مجھے یہ تو نہیں کہنا چاہئے کہ میں اس وقت کچھ زیادہ کہنا نہیں چاہتا
بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ زیادہ کہہ نہیں سکتا مگر اتنا ضرور کہتا ہوں کہ وہ کامیابی جو سلسلہ احمدیہ کو اس
سفر میں حاصل ہوئی ہے اگر اس میں انسانی کوششوں کا کچھ دخل ہے اگر چہ اتنے تھوڑے وقت
میں اتنے بڑے کام اور ایسے عظیم الشان نتائج جو رونما ہوئے ہیں انہیں مد نظر رکھتے ہوئے نہیں
کہہ سکتے کہ انسانی کوششوں کا اس میں دخل ہے لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے بعض فضل بھی انسانی
تدابیر کے جواب میں رکھے ہیں اس لئے اگر اس تھوڑی بہت حرکت اور کوشش کو مد نظر رکھا
جائے جو جماعت کی طرف سے سے کی گئی ہے تو یہ کہنا سچائی پر پردہ ڈالنا ہو گا کہ وہ سعی اور محنت جو خدا
تعالٰی کے اس فضل کا جاذب ہوتی ہے وہ صرف میرے اور میرے ہمراہیاں سفر کے کاموں تک
محدود ہے۔
اگر ہم غور سے دیکھیں تو ہمیں بو ضاحت یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ دنیا میں بہت سے کام

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۶
دورہ یورپ
بہت سی کامیابیاں بہت سی فتوحات ایسی ؟ ایسی ہوتی ہیں کہ ان کا سہرا تو بعض کے سر بندھتا ہے مگر ان
کے جذب کرنے اور حاصل کرنے کے لئے سینکڑوں ہزاروں آدمیوں کی کوششیں ملی ہوتی ہیں۔
اور قوانین قدرت کے ماتحت نیچی چیزیں اوپر کی چیزوں کے نیچے چھپی رہتی ہیں۔ پس ہمیں اس
کامیابی میں جو ہمیں سفر یورپ میں حاصل ہوئی اگر کچھ انسانی کوشش کا دخل ہے تو اس میں آج
ایڈریس پیش کرنے والے بھی شامل ہیں۔ مجھے ہمیشہ کو رل ریف (CORAL REEF) کا خیال
کر کے تعجب آیا کرتا ہے۔ بعض جزائر کی نسبت دریافت ہوا ہے کہ وہ حقیقی مٹی سے نہیں بنے بلکہ
کو رل ریف سے بنے ہیں ۔ یعنی چھوٹے چھوٹے کیڑوں کے مجموعہ سے وہ جزائر بنے ہیں۔ جن میں
اب آدمی بستے ہیں۔ وہ کیا ہیں وہ خشکی جو سمندر کا مقابلہ کر رہی ہے، جو بنی نوع انسان کو اپنی پیٹھ پر
سوار کئے ہوئے ہے وہ چھوٹے چھوٹے کیڑوں کے کام کا نتیجہ ہے گویا وہ جزیرہ جسے ان میں بسنے
والے لوگ اپنا وطن کہتے ہیں نہایت چھوٹے چھوٹے اور حقیر کیڑوں کے ایک دو دوسرے پر جانیں
دے دینے کا نتیجہ ہے۔ ایک پر ایک کیڑا گرتا ہے اور اس طرح کروڑوں کروڑ مرتے جاتے ہیں
تاکہ وہ زمین بنائیں جس پر وہ انسان جسے خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت اور اپنے جلال کے اظہار کے
لئے پیدا کیا ہے ہے۔ اس جلال کے اظہار کے متعلق کوئی کہہ سکتا ہے کہ کیڑوں کا بھی حصہ ہے؟
مگر اس میں اس کیڑے کا بھی دخل ہے جو سب سے پہلے مرکز سمندر کی تہہ میں گیا جزیرہ میں بسنے
والے عام لوگ اس کا دخل نہیں جانتے مگر اس میں ذرا بھی شک نہیں کہ اس کا دخل ہے ۔ اگر وہ
جان نہ دیتا اور اس کے اوپر دوسرے کیڑے اس طرح نہ مرتے جاتے تو کوئی انسان اس جگہ نہیں
رہ سکتا تھا جہاں جزیرہ بنا اور وہاں اپنے پیدا کرنے والے کے جلال کا اظہار نہیں کر سکتا تھا۔
اسی طرح تمام سلسلوں میں ہوتا ہے۔ ہر طبقہ کے لوگ اپنے اپنے رنگ میں کام میں لگے
ہوتے ہیں اور ہر شخص ان کامیابیوں کا حصہ دار ہوتا ہے جو حاصل ہوتی ہیں ۔ مگر ان میں سے بہت
سے ہوتے ہیں جو اپنے قائم مقاموں کے پر وہ میں یا اپنے سے زیادہ حیثیت رکھنے والوں کی چادر
میں چھپے رہتے ہیں مگر اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ ان کا کام باطل ہو جاتا ہے اور ان کا حق جاتا
رہتا ہے۔ دیکھو اگر سورج کی موجودگی میں ستارے چمکتے نہیں تو اس کے یہ معنے نہیں کہ وہ موجود
ہی نہیں۔ اگر لیمپ کے مقابلہ میں جگنو روشن نہیں ہوتا تو اس کے یہ معنے نہیں کہ اس میں روشنی
ہی نہیں بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ اس سے زیادہ روشن چیز سامنے آگئی اور اس روشنی میں جگنو
کی روشنی بھی شامل ہو گئی - ہزار روپیہ میں اگر کوئی ایک پیسہ ڈالے تو لوگ اس پر نہیں گے مگر

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۷
دورہ یورپ
اس میں کیا شک ہے کہ اس ایک پیسہ سے ہزار روپیہ کی قیمت بڑھ گئی۔ اور کوئی فلسفی اور کوئی
حساب دان یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ قیمت نہیں بڑھی۔ اسی طرح سورج کے سامنے دوسرے
اجرام فلکی کی روشنیاں مدھم ہو جاتی ہیں اور اور سورج ہماری دنیا کو روشن نہیں کر سکتے بوجہ
بہت زیادہ دور ہونے کے مگر اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ سورج کی روشنی میں ان کا بھی حصہ
ہے۔
پس ہر ایک فتح جو ہمارے سلسلہ کو حاصل ہوتی ہے اور ہر ایک کامیابی جو ہماری جماعت کو ملتی
ہے خواہ اس کے متعلق اس بات کا اظہار ہو یا نہ ہو یا اس کی قدر ہو یا نہ ہو۔ خواہ اس کا احساس ہو
یا نہ ہو مگر ہر فرد جو سلسلہ کے لئے اپنی انگلی بھی ہلاتا ہے خواہ وہ کسی مقام پر کھڑا ہو ۔ پانی بھرنے والا
ستہ ہو یا صفائی کرنے والا چوہڑا وہ بھی اس کامیابی اور فتح میں شریک ہے اور ایسا ہی شریک ہے جیسے
اعلیٰ کام کرنے والا۔ گو درجہ اور مقدار کے لحاظ سے فرق ہو گا۔ ایک شخص جو کسی گاؤں کی زمین
میں سے ۹۹۹۹- ایکٹر کا مالک ہے مقدار کے لحاظ سے اس شخص سے فرق رکھے گا جو ایک گز زمین کا
مالک ہے مگر مالک دونوں کو کہا جائے گا۔
پس میں اس وقت اس صداقت کے اظہار سے باز نہیں رہ سکتا جو اکثر اوقات یا ہمیشہ اکثر
لوگوں کی نظر سے یا بہتوں کی نظر سے پوشیدہ ہوتی ہے۔ کسی شاعر نے کسی اور موقع کے لئے کہا ہے
مگر میں اس موقع پر بھی اسے چسپاں کرتا ہوں کہ بہت سے پھول ایسے ہوتے ہیں جو اپنی
خوبصورتی اور خوشبو کے لحاظ سے ان پھولوں سے بڑھ کر ہوتے ہیں جو کسی حسین کے سینہ یا سر پر
جگہ پاتے ہیں مگر وہ اس لئے بغیر قدر کئے مرجھا جاتے ہیں کہ قدر کرنے والے کی نگاہ ان پر نہیں
پڑتی۔ اسی طرح بہت سی خدمتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جو زیادہ اخلاص سے کی جاتی ہیں اور اپنے اپنے
اندر زیادہ قربانی اور زیادہ ایثار کا رنگ رکھتی ہیں مگر ایسے حالات میں کی جاتی ہیں کہ طبعی طور پر
لوگوں کی توجہ نہیں کھینچ سکتیں حالانکہ وہ بھی ایسی ہی قیمتی ہیں جیسی کہ وہ کوشش جو مینار پر چڑھ کر
ایسے رنگ میں کی جاتی ہے کہ ہر ایک کی نظر اس پر پڑتی ہے۔
اس وقت میری منشاء یہ نہیں ہے کہ اس ایڈریس کے جواب میں کوئی لمبی تقریر کروں بلکہ یہ
ہے کہ ایک اہم مقصد کی طرف آپ لوگوں کو توجہ دلاؤں اور وہ یہ ہے کہ دنیا کی نظروں میں اور
انسان کی نظر سے بہت سی باتیں پوشیدہ رہ سکتی ہیں اور رہتی ہیں مگر ایک اور ہستی ہے جس سے
کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی اس کے لئے ہر راز کھلی ہوئی کتاب ہے ۔ وہ دل کے بھیدوں اور دماغ

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۸
دورہ یورپ
کے اندر پوشیدہ نیتوں سے واقف ہے وہ کونوں میں چھپ کر اندھیرے میں کئے جانے والے
کاموں سے آگاہ ہے اس کی نگاہ جس طرح اس شخص کے کاموں پر پڑتی ہے جو کروڑوں آدمیوں
کے سامنے کوئی کام کرتا ہے اسی طرح اس کے کاموں پر بھی پڑتی ہے جو خلوص دل اور پاک نیت
سے گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر کرتا ہے اور وہ ہستی موازنہ کرنا جانتی ہے۔ حضرت مسیح موعود فرمایا
کرتے تھے خدا تعالٰی کی نظر مقدار پر نہیں بلکہ اخلاص پر ہوتی ہے۔ ایک امیر جس کے پاس کروڑ
روپیہ ہے اگر دس ہزار روپیہ خدا کی راہ میں دیتا ہے اور ایک غریب جس کے پاس دس روپے
ہیں پانچ خدا کے لئے دے دیتا ہے تو گو انسانوں کی نظر میں دس ہزار روپے زیادہ ہیں مگر خدا کی نظر
میں پانچ روپے زیادہ ہوں گے کیونکہ پانچ روپے دینے والے نے اپنا آدھا مال دے دیا۔
آپ لوگوں کو میں جو کچھ اس وقت کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اس بات کو دیکھ کر کہ ہم لوگ
جو کام کرتے ہیں وہ پوشیدہ اور مخفی رہنے والے کام ہیں اور لوگوں کی نظروں کے سامنے نہیں
آتے کسی قسم کی کوتاہی اور سستی سے کام نہیں لینا چاہئے۔ کیونکہ جس ذات سے ہمارا تعلق ہے
اس پر جس طرح بڑے لوگوں کا اور مختلف صیغوں کے ناظروں کا کام ظاہر ہے اسی طرح تمہارا بھی
ظاہر ہے اور وہ موازنہ جانتا ہے۔ پھر بہت چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کھری سمجھی جاتی ہیں مگر کھوٹی
ہوتی ہیں۔ اور بہت ایسی ہوتی ہیں جو کھوٹی کی جاتی ہیں مگر کھری ہوتی ہیں ۔ پس تم اپنے کاموں میں
خلوص اور نیتوں میں پاکیزگی پیدا کرو۔ ممکن ہے تم میں سے کسی کے کام کے نتیجہ میں جسے وہ گوشہ
تنہائی میں بیٹھ کر کرے اور جسے کسی نے نہ دیکھا ہو اسلام کی آخری فتح حاصل ہو ۔ فرض کرو اسلام
کی کامیابی کے لئے دس کروڑ اور ایک نمبر کی ضرورت ہے۔ دس کروڑ تو باقی جماعت نے حاصل کر
لئے اور ایک شخص نے ایک نمبر حاصل کیا۔ اب کیا یہ ایک نمبر حقارت کی نظر سے دیکھا جائے گا۔
ہرگز نہیں کیونکہ کامیابی کے لئے ایک کروڑ نمبر کافی نہ تھے بلکہ ایک کروڑ ایک نمبر کی ضرورت
تھی اور اس وجہ سے کامیابی کا سہرا اس ایک نمبر حاصل کرنے والے کے سر ہو گا کیونکہ اگر وہ نہ
ہوتا تو کامیابی نہ ہوتی۔ پس تم لوگ اپنے کاموں میں اخلاص اور نیتوں میں پاکیزگی اختیار کرو اور یہ
کبھی خیال نہ کرو کہ لوگ تمہارے کاموں کو دیکھتے ہیں یا نہیں سب کا معاملہ خدا تعالی سے ہے اور
کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں ہو گی۔ جس نیت اور جس اخلاص سے کوئی کام کیا ہو گا اس کا بدلہ
ویسا ہی ملے گا اور کسی کی محنت ضائع نہ جائے گی اس لئے افسردگی کی کوئی وجہ نہیں اور لوگوں کی
بے تو جہگی کا کوئی اثر نہیں ہونا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں اس سے زیادہ کہنے کی اس وقت مجھ میں

انوار العلوم جلد ۸
۶۳۹
دورہ یورپ
طاقت نہیں ہے۔ اور میں اس دعا پر تقریر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالی ہماری جماعت کے ہر ایک
شخص کو اس بات کی توفیق دے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اخلاص اور پاکیزہ نیت سے پورا کرے
تا کہ جب وہ خدا کے حضور پیش ہو تو کہہ سکے کہ جو کام میرے سپرد کیا گیا تھا اسے میں نے کیا جہاں
تک میری طاقت تھی۔
(الفضل ۱۹- مارچ ۱۹۲۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی