ساکنان محلہ دارالرحمت کے سپاسنامہ کا جواب
انوارالعلوم (جلد 8)
انوار العلوم جلد ۸
۶۴۰
دورہ یورپ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ساکنان محلہ دارالرحمت کے
سپاسنامہ کا جواب
(فرموده ۲۷- نومبر ۱۹۲۴ء)
میں اس ایڈریس کے جواب میں جو محلہ داران ساکنان دار الرحمت کی طرف سے پڑھا گیا
ہے اپنی اور اپنے ہمراہیان سفر کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور جزاکم اللہ کہتے
ہوئے اس بات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے ان محلوں کی آبادی سے بہت محبت ہے ۔ کیونکہ ان
علاقوں میں آبادی کے لئے زمین کی تقسیم کا سوال سب سے پہلے میرے ہی دل میں آیا تھا جب میں
نے یہ ارادہ کیا اس وقت بہت سے دوست جن سے میں نے اس کا ذکر کیا خیال کرتے تھے کہ یہ
کام نہایت مشکل ہے۔ لیکن اس وقت کے حالات کے ماتحت میرے دل میں دو خیال تھے ۔ ایک یہ
کہ قرآن کریم کا پہلا مترجم پارہ صرف ہمارے ہی خاندان کے خرچ سے چھے جس کی آمد سے
دوسرا پارہ شائع ہو اور اس طرح سارا قرآن چھپ جائے اس کے لئے میں نے چاہا کہ اپنی زمین
فروخت کر کے روپیہ بہم پہنچاؤں۔ دوسرا خیال یہ تھا کہ حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی وسعتِ
قادیان کے متعلق پوری نہیں ہو سکتی جب تک قادیان کی پرانی آبادی کی چار دیواری سے باہر نہ
نکلا جائے ۔ چونکہ عام لوگ نمونہ کو دیکھ کر کام کیا کرتے ہیں اس لئے اگر باہر مکان نہ بنائے جائیں
گے تو اوروں کو بھی مکان بنانے کی تحریک نہ ہو گی۔ ان دو خیالات کے ماتحت میں نے یہ کام شروع
کیا تھا لیکن پہلے ہی دن مجھے معلوم ہو گیا کہ اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔ پہلی دفعہ تین ایکٹر زمین
فروخت کرنے کے لئے منتخب کی گئی۔ لوگوں کا خیال تھا اور میرا بھی یہی خیال تھا کہ کچھ عرصہ میں یہ
زمین فروخت ہوگی مگر اس تین ایکڑ کے لئے دو تین دن میں ہی درخواستیں آگئیں اور ابھی اور
انوار العلوم جلد ۸
۶۴۱
دورہ یورپ
لوگ خواہش رکھتے تھے اس لئے اور ٹکڑے دیئے گئے ۔
لیکن باہر آبادی کا سلسلہ شروع کرنے میں ایک اور روک بھی تھی اور وہ یہ کہ اگر باہر آبادی
ہوئی تو چونکہ ہم ہی یہاں کے مالک نہیں ہیں بلکہ اور بھی ہیں اس لئے دو نقص پیدا ہوں گے ایک
یہ کہ ہندو جو ابھی تک باہر نہیں نکلے ہمارے مکان دیکھ کر باہر نکلیں گے۔ اس طرح غیروں کی
آبادی بھی بڑھ جائے گی۔ اور دوسرا یہ کہ جب کہ آبادی کے قابل اکثر زمین غیروں کے پاس ہے
اس وقت ہمارے پاس آبادی کے قابل زمین صرف چھ سات ایکڑ تھی اور لوگوں کو جب باہر
آبادی کی خواہش ہو گی تو وہ دوسروں سے قیمتاً زمین خریدیں گے جو مہنگی دیں گے اور اس طرح
ہماری جماعت کا نقصان ہو گا کیونکہ وہ جنہیں ہماری آبادی بڑھانے سے تعلق نہیں ان کی یہ
خواہش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ روپیہ وصول کریں۔ میرے ان خیالات کی تصدیق اس طرح ہو
گئی کہ یہی زمین جہاں یہ محلہ آباد ہے مرزا اکرم بیگ صاحب سے ایک سکھ نے خرید لی اس لئے
کہ وہ جانتا تھا کہ اس سے بہت فائدہ ہو گا۔ اسے بہت سمجھایا گیا کہ تم سے ہمارے پرانے تعلقات
چلے آتے ہیں اور تم سے کوئی زمین نہیں خریدے گا مگر وہ یہی کہتا تھا مجھے یقین ہے کہ قادیان کی
آبادی بڑھے گی اور یقینا مجھ سے یہ زمین خریدی جائے گی۔ اس بناء پر میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں
نے زمین خریدی ہے بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں نے سونا خریدا ہے۔ اس وقت یہ سوال پیدا ہوا
کہ خواہ کچھ ہو اس زمین کو خرید لیا جاوے۔ چنانچہ جس طرح بھی ہوا کوشش کر کے اور جیسا کہ
ایڈریس میں بھی اشارہ کیا گیا ہے ہم نے گھر کے زیورات تک فروخت کر کے یہ زمین خرید لی اور
اللہ تعالی کے فضل سے اس کوشش کا یہ نتیجہ ہوا کہ دو محلے آباد ہو گئے ۔ ایک طرف دار الفضل
اور دوسری طرف دار الرحمت۔ پھر بقیہ زمین کے متعلق بھی خدا نے روک دور کر دی اور وہ
ہمیں دلا دی۔ اب قادیان کی زمین ہمارے پاس ہے یا دیگر احمدیوں کے پاس۔ اس لئے وہ خطرہ
نہیں رہا جو پہلے تھا کیونکہ احمدی غیروں کو زمین نہیں دیں گے ۔ اور مجھے یقین ہے کہ جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی ان پیشگوئیوں پر جو قادیان کی ترقی کے متعلق ہیں یقین رکھتے ہیں وہ کبھی ایسی
قیمت نہیں رکھیں گے جو ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے میں روک ہو۔
چونکہ اس وقت میری توجہ ایک اور معاملہ کی طرف پھری ہوئی۔ ہوئی ہے جس کا مجھ پر سخت بوجھ
ہے اس لئے میں اس ایڈریس کی طرف متوجہ ہونے کی بجائے اس کی طرف توجہ کرتا ہوں۔
مجھے یہاں آتے ہوئے معلوم ہوا ہے کہ بجائے کم ہونے کے طاعون بڑھ رہی ہے اور احمدی
انوار العلوم جلد ۸
۶۴۲
دورہ یورپ
محلوں میں بھی اس کے آثار پائے جاتے ہیں۔ موت ہمیشہ آتی ہے لوگ مرتے ہیں بعض دفعہ
اچانک موتیں بھی ہوتی ہیں لیکن طاعون کی موت کے ساتھ چونکہ ایسی بات لگی ہوئی ہے کہ یہ
عذاب کی خبر کے طور پر آئی ہے اس لئے گو بعض احمدیوں کا فوت ہو جانا حضرت مسیح موعود کی
پیشگوئی کے منافی نہیں مگر چونکہ شماتت اعداء کا باعث ہو سکتا ہے اس لئے طاعون کے خیال سے ہر
ایک احمدی کے دل پر بوجھ ہوتا ہے اور قدر تا گھبراہٹ ہوتی ہے کہ وہ شامت اعمال یا کسی اور
حکمت الہی سے دوسروں کی شماست کا نشانہ نہ بنے۔ میں اس اجتماع سے جو اس خبر کے سننے کے بعد
جلد سے جلد مجھے میسر آیا ہے فائدہ اٹھاتے ہوئے جماعت کو تاکید کرتا ہوں کہ علاوہ اس کے کہ
بہت دعاؤں سے کام لیں اور میں بھی دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی ہماری جماعت کے مردوں،
عورتوں ، چھوٹوں، بڑوں سب کو بچا کر اپنے فضل کے نیچے رکھے ظاہری صفائی کی طرف بھی خیال
رکھیں کیونکہ وبائی امراض کا غلاظت سے بہت بڑا تعلق ہے خصوصاً طاعون کا۔ پس میں دوستوں کو
نصیحت کرتا ہوں کہ ہر محلہ کے لوگ فوراً خواہ اسی وقت ، خواہ صبح کو اپنے اپنے محلہ کی صفائی کا
انتظام کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ قادیان میں آئے ہوئے تین دن گزر گئے اور کسی نے خبر نہ دی۔
اگر پہلے خبر ملتی تو اسی وقت اس طرف توجہ کی جاتی ۔ اب جس قدر جلدی ہو سکے اس طرف توجہ کی
جائے ۔ تمام گھروں میں ہدایات دے دی جائیں کہ گھروں میں یا گھروں کے پاس کوڑا کرکٹ نہ
پھینکا جائے ۔ ایک دوائی منگوائی گئی ہے جو گھروں میں تقسیم کی جائے گی۔ اس کے متعلق ڈاکٹر
صاحبان جو ہدایات دیں ان پر لفظا عمل کیا جائے ۔ ایسے ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کونین کافور اور جدوار کی گولیاں کھلاتے تھے ان کا استعمال کیا جائے۔ اپنے جسم کو زخم لگنے یا
سخت تھکان سے بچایا جائے ۔ سردی سے حفاظت کی جائے پاؤں کے ننگے ہونے سے بہت احتیاط کی
جائے۔ پاؤں کو گرم رکھا جائے۔ ایسی جگہوں یا ایسے گھروں میں جہاں کسی کو بخار وغیرہ ہو چُھپایا نہ
جائے۔ اور ڈاکٹر جو ہدایات دیں ان پر عمل کیا جائے ۔ بالآخر پھر میں یہ کہتا ہوں کہ دعائیں کرو
خدا تعالٰی سب کو اس سے محفوظ رکھے ۔ یہ دعائیں اپنی جماعت کے لئے ہی نہ ہوں بلکہ دوسروں
کے لئے بھی ہوں۔ خدا تعالیٰ ان پر بھی رحم کرے ۔
(الفضل ۳۱- مارچ ۱۹۲۵ء)
انوار العلوم جلد ۸
الانعام : ۱۶۳
۶۴۳
دورہ یورپ
لائیڈ جارج LLOYD GEORGE (۱۹۴۵-۶۱۸۶۳ء) انگریز مدیر ۔ ۱۸۹۰ء کے بعد ۵۴
سال تک پارلیمنٹ کا آزاد خیال استعمار دشمن رکن رہا۔ جنوبی افریقہ میں جنگ کی مخالفت
کی۔ ۱۹۱۹ء میں پیرس کی صلح کا نفرنس میں شریک ہونے والے چار بڑوں میں سے ایک تھا۔
دوسری عالمی جنگ سے قبل دشمنوں کو رعایت دینے کی پالیسی کی مخالفت کی۔ ۱۹۲۲ء میں
انگریز و ترکوں کے مخدوش حالات میں وزیر اعظم کے عہدہ سے مستعفی ہوا۔
(The New Encyclopaedia Britannica (Micropaedia)
vol۔ VI-P۔284 15th Edition)
GEORGE NATHANIEL کرزن
1st MARQUIS OF KEDLESTON
CURZON (۱۹۲۵-۶۱۸۵۹ء)
کر زن جارج نیتھنیل، مارکوس اول کر زن آف کیڈلسٹن۔ برطانوی مدبر، ہندوستان کے
وائسرائے (۶۱۸۹۹-۱۹۰۵ء) کی حیثیت سے اصلاحات نافذ کیں۔ شمال مغربی سرحد میں
امن قائم کیا۔ دہلی میں ایڈورڈ ہفتم کی تخت نشینی کا شاندار دربار منعقد کیا۔ کمانڈر انچیف
لارڈ کچنر سے اختلاف کی بناء پر وائسرائے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
(THE ENCYCLOPAEIDA BRITANNICA Vol-VII P۔665
ELEVENTH EDITION: CAMBRIDGE 1911)
م ملا کی باب ۴ آیت ۵ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
همتی باب ۱۱ آیت ۱۳ ۱۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
متی باب ۲۳ آیت ۳۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
۷ فاطر: ۲۵
لا إكراه فى الدين قد تبين الرشد من الغى ۔۔۔۔۔۔ ( البقرة : ۲۵۷)
و نمی باید مرا یک ذرہ عز بتائے ہیں دنیا۔ منہ از بهر ما کرسی که ماموریم خدمت را (در ثمین
فارسی صفحه ۱۳۵ طبع بار اول ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ)
"سيد القوم خادمهم "كنز العمال جلد ۶ صفحہ ۷۱۰ روایت نمبر۷۵۱۷ ۱ مطبوعہ حلب ۱۹۷۹ء
یوحنا باب ۸ آیت ۴۶ نارتھ انڈ رتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
انوار العلوم جلد ۸
الدار
دورہ یورپ
९९
ينظرون اليك وهم لا يبصرون " تذکرہ صفحہ ۷۸ - ایڈیشن چهارم
۱۳ اشاعة السنه نمبر ۶ جلدے صفحہ ۱۷۶۱۶۹(مفہوم))
۱۴ استثناء باب ۱۸ آیت ۲۰۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء میں آیت کے
الفاظ یہ ہیں۔ لیکن وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے جس کے
کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا۔ یا اور معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی قتل کیا جاوے"۔
۱۵ الحاقة : ۴۵ تا ۴۷
۱۷
ازالہ اوہام حصہ دوئم صفحہ ۷ ۲۷ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۷ ( مفهوماً)
۱۸ تحفه غزنویه صفحه ۲۹ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۵۹ ( مفهوماً)
19 الكهف : ۸۶ تا ۸۹
۲۰ سعید زغلول پاشا۔ پیدائش ۱۸۵۷ء وفات ۱۹۲۷ء
۲۱ متی باب ۱۲ آیت ۳۲٬۳۱ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء
۲۲ فاطر : ۲۵
۲۳ رساله الوصیت صفحه ۱۱- روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۹
۲۴ رساله الوصیت صفحه ۱۰۹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۸٬۳۰۷
۲۵
۲۶ کشتی نوح صفحه ۲۷٬۲۶۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۴-۲۵
۲۷ کشتی نوح صفحه ۲۲- روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۰
۲۸ کشتی نوح صفحه ۲۰- روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۸
۲۹ کشتی نوح صفحه ۱۲- روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲ ( مفهوماً )
۳۰ کشتی نوح صفحه ۱۳ ۱۴- روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲٬۱۱
۳۱ رساله الوصیت صفحه ۱۰ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۸
۳۲ کس نے اس راستباز کو یورپ کی طرف سے برپا کیا " یسعیاہ باب ۴۱ آیت ۲ نارتھ انڈیا
بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
٣٣ العنكبوت : ۷۰ ۳۴ الصف : ١٠
انوار العلوم جلد ۸
۶۴۵
دورہ یورپ
۳۵ امیر امان اللہ خان (۱۸۹۲ء- ۱۹۶۰ء) شاہِ افغانستان امیر حبیب اللہ خان کا تیسرا بیٹا جو ۱۹۱۹ء
میں اپنے باپ کے قتل کے بعد افغانستان کا حکمران بنا۔ ۶- ران بنا۔ ۱۹۲۶ء میں امان اللہ خان نے امیر کی
بجائے ”شاہ" کا لقب اختیار کیا۔ اس کے خلاف جب شورش ہوئی تو یہ کابل سے قندھار چلا
گیا۔ ۱۹۲۹ء میں اٹلی روما چلا گیا اور وہیں وفات پائی۔ نادر شاہ کے قتل کے بعد ان کا بیٹا محمد
ظاہر شاہ بادشاہ بنا تو اس کی میت روم سے کابل منگوائی گئی ۔ (اردو انسائیکلو پیڈیا جلد اول
صفحه ۷ ۱۲ مطبوعہ لاہورے ۱۹۸ء)
۳۶ جمال پاشا۔ احمد جمال ۱۸۷۲ء میں استنبول میں پیدا ہوا۔ فوج میں بطور کپتان متعین ہوا۔
1911ء میں بغداد کا والی مقرر کر دیا گیا بعد لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دیا گیا ۔ ۱۹۱۴ء میں وزارت
بحریہ اسکے سپرد کر دی گئی اس نے بحریہ کو مؤثر و مضبوط بنایا ۔ ۱۹۱۸ء میں فرار ہو کر برلن اور
وہاں سے سوئٹزرلینڈ چلا گیا۔ قیام یورپ کے دوران میں اس نے افغانستان کے امیر امان
اللہ خان کی ملازمت قبول کرلی۔ ۱۹۲۲ء میں کر کن لالیان (KEREKIN LALAYAN)
اور سر گورتیان (SERGO VARTAYAN) نامی دوار منوں نے اسے گولی مار کر ہلاک
کر دیا۔ پہلے ” تفلس" اور پھر کچھ دن بعد "ارز" روم میں دفن کیا گیا (اردو دائرہ معارف
اسلامیہ جلدے صفحہ ۳۶۹ مطبوعہ لاہو را ۱۹۷ء)
۳۷ مولوی عبدالرحمن صاحب - شهادت وسط ۱۹۰۱ء ( تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحه ۱۸۵ طبع بار
دوئم)
۳۸ امیر عبدالرحمن (۱۸۴۴ء - یکم اکتوبر ۱۹۰۱ء) امیر محمد افضل خان کا بیٹا اور امیر دوست محمد خان
کا پوتا۔ ۱۸۸۰ء میں برسراقتدار آیا۔ اس کے عہد میں ۱۸۹۳ء میں چترال سے بلوچستان تک
ایک سرحدی خط متعین کیا گیا جسے ڈیورنڈ (Durand Line) کہتے ہیں۔ یہ ایک سخت گیر
حکمران تھا۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۵۹٬۹۵۸ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
۳۹ حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب تاریخ شهادت -۱۴ جولائی ۱۹۰۳ء (تاریخ احمدیت
جلد ۳ صفحه ۳۲۷ طبع بار دو تم)
۲۰ امیر حبیب اللہ خان (عہد حکومت (۶۱۸۷۲-۱۹۱۹ء) والی افغانستان۔ اپنے والد امیر
عبدالرحمن کی وفات کے بعد یکم اکتوبر ۱۹۰۱ء میں مسند نشین ہوا۔ ۲۰ فروری ۱۹۱۹ء کو اس
انوار العلوم جلد ۸
۴۱
دورہ یورپ
نے وادی النگار (Alingar) میں قلعہ السراج (نعمان) کے قریب گوش" میں پڑاؤ
ڈال رکھا تھا کہ اسے قتل کر دیا گیا۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۵۳۷ مطبوعہ لاہور
۱۹۸۷ اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلدے صفحہ ۸۸۷٬۸۸۶ مطبوعہ دانش گاہ پنجاب لاہور)
UNDER THE ABSOLUTE AMIR BY FRANK A۔ MARTIN
P-203 Published in 1907۔
۴۲ الاعراف : ٣٦ ۴۳ البقرة : ۲۵۴
۴۴ رولٹ ایکٹ۔ ۱۹۱۹ء میں جنگ عظیم کے بعد ہندوستان میں تحریک آزادی کی ایک لہر پیدا
ہوئی۔ جسے روکنے کیلئے جسٹس رولٹ کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم ہوئی۔ کمیٹی کی
رپورٹ پر ایسا قانون بنایا گیا جسکی رو سے حکومت کو تخریبی کار روائیاں روکنے کیلئے وسیع
اختیارات مل گئے۔ اس قانون کو رولٹ ایکٹ کا نام دیا گیا۔
۴۵ سوراج : حکومت خود اختیاری
۲۶ مانگیگو چیمسفورڈ ریفارم سکیم ۔ جنگ عظیم اول میں حکومت برطانیہ نے ہندوستانیوں سے
وعدہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے حکومت کو امداد پہنچائی تو انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات کا مستحق
سمجھا جائے گا۔ جب جنگ ختم ہوئی تو ہندوستانیوں کی طرف سے مطالبات شروع ہوئے جو
ایجیٹیشن کا رنگ اختیار کر گئے۔ لارڈ چیمسفورڈ جو لارڈ ہارڈنگ کے بعد ۱۹۱۶ء میں
ہندوستان آئے تھے اور اب وائسرائے تھے نے مسٹر مانٹیگو (MONTEGUE) کی معیت
سے ہندوستان کے سیاستدانوں اور مدبروں سے تبادلہ خیالات کر کے ایک مانٹیگو چیمسفورڈ
سکیم بنائی جو پارلیمینٹ سے منظوری کے بعد ”گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ ۱۹۱۹ء“ کے نام
سے شائع ہوئی۔ اسکا نفاذ ۱۹۲۱ء میں ہوا جس کے تحت ہندوستانیوں کو حکومت کے انتظام میں
حصہ دیا گیا اور بغض وزارتوں پر ہندوستانیوں کو مقرر کیا گیا۔
१९
۴۷ الاصابة في تمييز الصحابة جلد ۴ صفحه ۲۸۲٬۲۸۱ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۳۲۸هـ
۴۹٬۴۸ بخاری باب کیف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم
۵۰ تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه ۳۵ نور محمد اصح المطابع کارخانه تجارت کتب آرام
باغ کراچی
ال الاصابة في تمييز الصحابة جلد ا صفحه ۵۴۵ مطبوعہ بیروت لبنان ۱۳۲۸ھ
انوار العلوم جلد ۸
۶۴۷
دورہ یورپ
۵۲ بخاری کتاب بنيان الكعبة باب ما لقى النبى صلى الله عليه وسلم واصحابه من
المشركين
۵۳ سیرت ابن هشام (اردو) جلد احصه اول صفحه ۱۷۲
۵۴ بخاری کتاب المغازي باب غزوة احد
۵۵ اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۲ صفحہ ۳۷۶
۵۶ سیرت ابن ہشام (اردو) جلد احصہ دوئم صفحه ۸۴
۵۷ سیرت ابن ہشام (عربی) جلد ۳ صفحه ۹ ذكر غزوة حنين
۵۸ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۳۵۸
۵۹ کنز العمال جلد ۱۰ صفحه ۴۹۸ حدیث نمبر ۳۰۱۵۸
٢٠ البيئة : ٤
جو زف رڈیارڈ کپلنگ KIPLING JOSEPH RUDYARD (برطانوی شهری)
۳۰۔ دسمبر ۱۸۶۵ء کو برطانوی والدین کے ہاں بمبئی میں پیدا ہوا اور ۱۸۔ جنوری ۱۹۳۶ء کو
لندن میں وفات پائی۔ ناولسٹ، شاعر اور کہانی نویس بالخصوص بچوں کے لئے چھوٹی چھوٹی
کہانیاں لکھنے اور برطانوی سپاہیوں کے متعلق اس کی کہانیوں اور نظموں کو بہت شہرت
حاصل ہوئی۔ اسے ۱۹۰۷ء میں ادب کے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
(The New Encyclopaedia Britannica Vol۔ 5 Edition 15th P۔828
۶۲ النساء : ٦٦ ١٣ التوبة : ٦١
۱۴ اسد الغابة في معرفة الصحابة لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۳۵۲ باب السین والميم مطبوعه
دار احیاء بیروت
۶۵ الذريت : ۵۰
۲۶ ملا کی باب ۴ آیت ۲۵ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء
۶۷ متی بابا آیت ۱۱ تا ۱۶ بائبل سوسائٹی انار کلی مطبوعہ لاہور ۱۹۹۴ء
۶۸ متی باب ۲۳ آیت ۳۹ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء
۶۹ متی باب ۱۷ آیت ۲۰ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء
٧٠ البقرة : ٢٨٦
انوار العلوم جلد ۸
۶۴۸
دورہ یورپ
اے متی باب ۵ آیت ۳۹ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء
۷۲ ۷۳ الشورى : ۴۱
۷۴ نسائي كتاب عشرة النساء باب حب النساء میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں
حبب الى من الدنيا النساء والطيب وجعلت قرة عيني في الصلوة "
۷۵ مؤطا امام مالک کتاب الجامع باب ما جاء في المهاجرة مطبوعہ کتب خانہ دار الاشاعت
بندر روڈ کراچی۔
ال عمران: 9 - التوبة : ۱۰۸ ۷۸ الانعام : ۱۶۳
تذكرة الشهادتين صفحه ۵۷ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۵۷
۸۰ پیدائش باب ۱۸ آیت ۲۳ تا ۳۲۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
ال عمران : ۱۷۰