پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 9)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالی کے فضل و احسان اور اس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤ نڈیشن کو
حضرت اس المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی کی پر معارف تصنیفات کی نویں جلد احباب جماعت
کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ
اس جلد میں جو کتب شامل ہیں وہ دسمبر ۱۹۲۴ء تا ستمبر ۱۹۲۷ء کے زمانہ کی ہیں۔
علوم ظاہری و باطنی سے پر اس وجود کی تحریرات و تقاریر نے جماعت کی روحانی ترقی اور
تزکیہ نفوس میں بھر پور کردار ادا کیا۔ یہ رشد و ہدایت کا ایک ایسا یاد گار خزانہ ہے جس کی
افادیت اور عظمت دائمی حیثیت رکھتی ہے۔
زیر نظر مجموعہ میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے قلب صافی کی ایک نہایت
خوبصورت جھلک سامنے آتی ہے وہ ہے سیدنا حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
سے بے انتہا عشق اور شیفتگی کے جذبات۔ یہ جذبات ایسے ہیں جو گہری عقل و دانش
مندی اور پوری سنجیدگی سے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور محض سطحی
جوش یا جذباتیت کا نتیجہ نہیں ہیں۔ یہ وہ وقت تھا جب بعض نادان ہندؤوں نے مسلمانوں
کے پاک نبی حضرت محمد ملی تعلیم کی شان میں گستاخی کی جس کے نتیجہ میں مسلمانوں کے دل
چھلنی ہو گئے ۔ عدالت عالیہ نے بھی ان کی تائید کی اور ایک مخلص احمدی سید دلاور علی شاہ
صاحب نے اس عدالت کے فیصلہ پر تنقید کی تو ان کو اور ان کے ساتھی کو توہین عدالت
کے مجرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ انہوں نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے مشورہ کی
تعمیل میں کسی قسم کی معذرت کرنے سے انکار کر دیا اور نبی کریم میں یہ کی شان کو بلند
رکھنے کے معاملہ میں قید و بند کی صعوبت گوارا کرلی۔
جب بعد میں ان گستاخان رسول ہندؤوں کو بھی سزا ہو گئی تو حضرت خلیفہ امر
المسيح

الثانی نے اس پر کسی قسم کی خوشی کا اظہار نہ فرمایا جیسا کہ مسلمانان ہند کر رہے تھے۔ بلکہ
فرمایا :
” میرا دل غمگین ہے کیونکہ میں اپنے آقا اپنے سردار حضرت محمد مصطفیٰ
سلیم کی ہتک عزت کی قیمت ایک سال کے جیل خانہ کو قرار نہیں دیتا میں ان
لوگوں کی طرح جو کہتے ہیں کہ رسول اللہ ملی لیہ کو گالیاں دینے والے کی سزا
قتل ہے۔ ایک آدمی کی جان کو بھی اس کی قیمت قرار نہیں دیتا، میں ایک قوم کی
تباہی کو بھی اس کی قیمت قرار نہیں دیتا۔ میں ایک دنیا کی موت کو بھی اس کی
قیمت قرار نہیں دیتا بلکہ میں اگلے اور پچھلے سب کفار کے قتل کو بھی اس کی قیمت
قرار نہیں دیتا کیونکہ کیا یہ سچ نہیں کہ میرا آقا دنیا کو جلا دینے کیلئے آیا تھا نہ کہ
تارنے کیلئے ، وہ لوگوں کو زندگی بخشنے آیا تھا نہ کہ ان کی جان نکالنے کیلئے وہ زمین
کو آباد کرنے کیلئے آیا تھا نہ کہ ویران کرنے کیلئے ۔ "
९९
(فیصلہ ورتمان کے بعد مسلمانوں کا اہم فرض صفحہ 1)
چشم فلک ۔ فلک نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ کا ایسا بے نظیر عاشق کہاں دیکھا ہو گا؟ کہیں
نہیں ہرگز کہیں نہیں۔ ان باتوں میں عشق کی والہانہ شیفتگی بھی ہے اور گہری محبت بھی مگر
کسی بھی مرحلے پر یہ غیر معمولی محبت عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتی۔ یہ مقام اس
شخص کو حاصل ہو سکتا ہے جس کا راہنما خود خدا ہو جس کو خدا نے اپنی تقدیر خاص سے
اس وقت دنیا کی اصلاح پر خود مقرر فرمایا ہو۔ بلا شبہ حضرت مصلح موعود کا یہی مقام تھا۔
اس جلد میں ایک اہم کتاب "منہاج الطالبين" ہے جو جلسہ سالانہ ۱۹۲۵ء کی دو
تقاریر پر مشتمل ہے اس میں حضور نے نہایت سادہ اور عام فہم انداز میں وہ طریق بتائے
ہیں جن سے انسان گناہوں سے پاک ہو سکتا ہے اور نیکیوں کی راہ پر چل پڑتا ہے۔
ایک خاص کتاب مذہب اور سائنس" ہے یہ لیکچر حضور نے سائنس یونین
اسلامیہ کالج لاہور لاہور کی درخواست پر ۳ مارچ ۱۹۲۷ء کو جبیبیہ ہال میں دیا۔ تقریب کی
صدارت علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال نے کی۔ حضور نے یہ بنیادی نکتہ بتایا ہے کہ مذہب اور
سائنس میں مقابلہ ہی کوئی نہیں کیونکہ مذہب خدا کا کلام ہے اور سائنس خدا کا فعل اور

ج
کسی عقل مند کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہو سکتا۔
اس جلد میں ”مذہبی رواداری کی ایک بے نظیر مثال" کے نام سے ایک واقعہ کا ذکر
९९
ہے۔ قادیان کے کچھ سکھ صاحبان نے حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر شکایت کی کہ ماسٹر
عبد الرحمن صاحب (سابق مہر سنگھ) کی کتاب ”گرو بابا نانک کا مذہب میں ان کے پیشواؤں
پر حملہ کیا گیا ہے۔ حضور نے معاملہ کی تحقیق فرمائی تو فرمایا کہ اگر چہ یہ کتاب قانون کی زد
میں نہیں آتی مگر سکھوں کا دل دکھانے کیلئے کافی ہے۔ لہٰذا سکھوں کی دلداری کیلئے حضور
نے یہ غیر معمولی اور تاریخی اہمیت کا قدم اٹھایا کہ جماعتی طور پر اس کتاب کو ضبط کرنے کا
حکم فرما دیا اور حکم فرمایا کہ کوئی احمدی اس کتاب کو اپنے پاس نہ رکھے۔ دنیائے مذاہب کی
تاریخ میں اس قسم کے نادر واقعہ کی مثال شاید ہی کہیں مل سکے۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگوں اور مربیان سلسلہ نے
ولی محبت اور اخلاص سے خدمات انجام دی ہیں۔
نے مسودات کی ترتیب پروف ریڈنگ
حوالہ جات کی تلاش اور نظر ثانی کے سلسلہ میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔
فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
تعارف کتب
مربیان
سلسلہ کا تحریر کردہ ہے۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ
ان سب احباب کو اپنے افضال اور برکات سے نوازے۔ ان کے علم و معرفت میں برکت
ڈالے۔ بے انتہا فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں اس اہم ذمہ داری سے صحیح
طور پر عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی