افراد سلسلہ کی اصلاح و فلاح کے لئے دلی کیفیت کا اظہار

انوارالعلوم (جلد 9), حصہ 2

انوار العلوم جلد 9
۱۵
افراد سلسلہ کی اصلاح و فلاح کے لئے دلی کیفیت کا اظہار
زندہ کون ہے تم مردہ اس کو سمجھتے ہو جو دنیا میں کھاتا پیتا چلتا پھرتا نہ ہو اور زندہ اس کو سمجھتے ہو جو
چلتا پھرتا ہو اور خوب کھاتا پیتا ہو حالانکہ مردہ وہ ہے جو کھاتا پیتا اور چلتا پھرتا ہو لیکن اس کے دل
میں خدا کی یاد نہیں۔ ایک انسان جس کی روحانیت اور اخلاق بگڑے ہوئے ہیں جس کے اندر
ایمان نہیں وہ مردہ ہے اور جس کے اندر یہ باتیں ہوں وہ ہمیشہ زندہ ہے۔ تمہارا چلنا پھرنا اور کھانا
پینا یہ کوئی زندگی نہیں۔ زندگی تو احساس کو کہتے ہیں کیا انجن کو کوئی زندہ کہہ سکتا ہے ، مشینوں کو
زندہ کہتا ہے حالانکہ وہ بھی تو چلتے ہیں۔ انہیں اس لئے زندہ نہیں کہتے کہ ان میں احساس نہیں۔
زندگی احساس کا نام ہے اگر تمہارے اندر احساس ہے تو تم اگر کروڑوں من مٹی کے ڈھیروں کے
نیچے بھی ہو گے تو بھی زندہ ہی رہو گے ۔
A
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر بھی وہ احساس ہی کام کرتا تھا اور اس احساس کی وجہ
سے آپ ہمیشہ زندہ ہیں ۔ حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ سے اس
طرح رونے کی آواز آتی تھی جس طرح ہنڈیا کے اُبلنے کی آواز آتی ہے۔ ۔ اس زمانہ میں تو
جذبات کا اظہار کر لیا کرتے تھے لیکن آج اس قسم کا زمانہ ہے کہ ہمیں اپنے جذبات کو دبانا پڑتا
ہے ۔ نماز میں رفت آتی ہے تو اسے دبا جاتے ہیں۔
پس میرے دل پر صدمہ ہے کہ تم میں ابھی تربیت کے آثار نظر نہیں آتے جب تک مجھے یہ
تسلی نہ مل جائے کہ بوجھ اٹھانے والے اور سنبھالنے والے لوگ موجود ہیں۔
بعض لوگوں کو میرے متعلق خوابیں آئی ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ میری بیوی کے متعلق ہوں
کیونکہ بیوی بھی مرد کا ایک حصہ ہوتی ہے۔ پس میرے غم اور میرے رونے کی وجہ تمہاری حالت
ہے۔ تمہاری حالت کو دیکھ کر مجھ پر جنون کی حالت طاری ہوتی ہے کہ تمہارے اندرا بھی وہ قوت و
طاقت نہیں کہ جس کے ساتھ تم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکو۔ تم میں وہ وجود نظر نہیں آتے کہ
دوسروں کے لئے اپنے دل میں درد پیدا کر سکیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تمہارے اندر
رقت پیدا کرے ، قربانی کا جوش پیدا کرے ، باہم محبت پیدا کرے۔ پس اپنے اندر اخلاص ، محبت
دین کے لئے قربانی اور خدا سے محبت اور اس کی خشیت پیدا کرو۔
دوسری وجہ میرے غم کی یہ ہے کہ میں اب آئندہ کے متعلق بھی خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہوں۔
رسول کریم ال بجلی چمکنے پر بہت گھبرائے پھرتے تو ایک شخص نے پوچھا یا رسول اللہ بجلی چمکنے پر
آپ کیوں گھبراتے ہیں۔ اس نے سمجھا کہ بچے ہی بجلی سے ڈرا کرتے ہیں۔ تو آپ نے فرمایا کہ مجھے

انوار العلوم جلد 9
14
افراد سلسلہ کی اصلاح و فلاح کے لئے دلی کیفیت کا اظہار
ڈر آتا ہے کہ کہیں یہ عذاب کا نشان نہ ہو اور قوم پر عذاب نہ آجائے ۔۔
اب ان تین ماہ کے اندر ہمارے خاندان سے چار آدمی فوت ہو گئے ہیں۔ یہ موتیں کبھی
رحمت کا موجب ہوتی ہیں اور کبھی عذاب کا موجب ہوتی ہیں۔ مجھے کیا علم ہے یہ کس بات کا باعث
ہے۔
پس میری تو یہ حالت ہے کہ میں ہوا کا رخ دیکھتا ہوں اور تم آندھیوں میں اڑتے پھرتے ہو
اور تمہیں احساس تک نہیں۔ تمہاری مثال اس شخص کی ہے جو کہ ہاتھی کے پاؤں کے نیچے
آجائے یا کسی مکان کے نیچے آجاوے بدن چور چور ہو ، مرنے کے قریب ہو ، مگر اس پر بھی یہ
کہے کہ کون گر گیا ہے یا کون دب گیا ہے ۔ ۔
پس تمہیں تو گر کر بھی جس نہیں ہوتی اور میرے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے اور میں خدا سے
ڈرنے پر فخر کرتا ہوں۔ میں کسی انسان سے نہیں ڈرتا۔ میں خدا کے افعال کو اس کے اشاروں سے
تاڑتا ہوں اور تم اس کے افعال سے بھی کچھ نہیں سمجھتے۔ دیکھو جب حضرت صاحب کو اپنی وفات
کے متعلق خدا کی طرف سے علم دیا گیا تو آپ کرب کی وجہ سے گھنٹوں ٹہلا کرتے ۔ اور اسی وقت
بچوں تک کو استخارہ اور دعاؤں کے لئے کہتے ۔ مجھے بارہ بلا کر کہتے کہ محمود ! متواتر الهام وفات کے
ہو رہے ہیں۔ یہی حال رسول کریم اللہ اور آپ کے صحابہ کا تھا جب سورة إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ
والفتح نازل ہوئی تو حضرت ابو بکر کی روتے روتے ہچکیاں بندھ گئیں لوگوں نے کہا کہ بڑھے کو
کیا ہو گیا یہ تو انعام ہوا ہے ۔ حضرت ابو بکر نے کہا تم نہیں جانتے یہ تو آنحضرت ا کے جدا
ہونے کی خبر ہے ۔ انعام نہیں۔ پس جب تک تم چھوٹے چھوٹے اشاروں سے نہ سمجھو انعام اللہی
کو سمجھ نہیں سکتے ۔ اسی طرح نبی کریم کا حال تھا۔ پس کیا حضرت صاحب تمہاری شکلوں کو دیکھنے
کے لئے دنیا میں اور زندہ رہنا چاہتے تھے اور گھبراتے تھے کہ یہ صورتیں میری نظروں سے غائب
ہو جائیں گی۔ کیا تم انہیں خدا سے زیادہ محبوب تھے ۔ تم بھی کبھی خدا کے قرب اور تقوی میں ترقی
نہیں کر سکتے جب تک تم چھوٹی چھوٹی باتوں سے اپنے اندر خشیت پیدا نہ کرو اور پھر اس کے ساتھ
ہمت نہ ہو ۔ میں اپنے گھر میں عزیزوں کو بھی کئی دنوں سے یہی کہہ رہا ہوں کہ وہ سب ان دنوں میں
استخارے اور دعائیں کریں تاخد اتعالیٰ ان پر ظاہر فرمادے کہ یہ واقعات کیا نتیجہ پیدا کرنے وا۔
ہیں اور ساتھ ہی وہ ہمت کو نہ چھوڑ بیٹھیں اور مایوس نہ ہوں خوف اور رجا کے اندر اپنے ایمان
رکھیں۔ پس یہ وجہ تھی اس دردو غم کی۔ اور میرے اندر تو ان دنوں تمہارے لئے دعاؤں کے
والے

انوار العلوم جلد 9
14
افراد سلسلہ کی اصلاح و فلاح کے لئے دلی کیفیت کا اظہار
واسطے ایک جوش تھا اور میرا دل پگھلا ہوا تھا۔ اس درد اور غم میں میں تمہارے لئے دعاؤں میں لگا
ہوا تھا لیکن تمہاری حالت نے میرے دل میں قبض پیدا کر دی ہے۔
میرے اندر اس درجہ گداز کی حالت تھی کہ ممکن تھا اور میں چاہتا تھا کہ کچھ دن اسی گداز
میں گذر جاتے تاکہ میں تمہارے لئے ایسی دعائیں کرتا جو عرش پر پہنچتیں اور اسے ہلا دیتیں۔
آنحضرت ا کو لیلۃ القدر کا علم دیا گیا تھا اور آپ چاہتے تھے کہ اس سے لوگوں کو واقف
کریں گے مگر دو آدمیوں کی لڑائی نے اس علم کو اٹھا لیا ۔ لیکن بعض نادانوں کی حالت نے میرے
دل میں قبض پیدا کر کے جماعت کو بھی ان دعاؤں سے محروم کر دیا ہے۔ مجھے آتی دفعہ ماسٹر عبد
الرحمن نے ایک رقعہ دیا ہے اور میں اس کو پڑھ کر خوش ہو گیا کہ انہوں نے میرے خطبہ کے
مفہوم کو سمجھ لیا ہے۔
1
التوبة : ۱۲۸
الفضل ۳- جنوری (۱۹۲۵ء)
طبقات ابن سعد (عربی) جلد ۳ صفحه ۱۳ زیر عنوان حمزه ابن عبد المطلب مطبوعہ بیروت
۶۱۹۸۵
بخاری کتاب المناقب باب تزويج النبي صلى الله عليه وسلم خديجة وفضلها رضى الله
عنها
م بخاری کتاب الجنائز باب البكاء على الميت
بخاری کتاب المرضى باب قول المريض أني واجع وار اساة اوشتدبى الوجع۔
بخاری کتاب الجنائز باب ما ينهى عن النوح والبكاء والزجر عن ذلك
بخاری کتاب المغازى باب قتل حمزة
شمائل ترمذی باب ماجاء في بكاء رسول الله صلى الله عليه وسلم مطبوعہ فاروقی کتب
خانه بیرون بوہڑ گیٹ ملتان
بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الاحقاف باب فلما راوه عارضا مستقبلا اوديتهم۔
الخ
۱۰ بخاری کتاب فضائل الصحابة باب سدوا الابواب الاباب ابی بکر

انوار العلوم جلد و
۱۹
مستورات سے خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
مستورات سے خطاب

آج 10 میں سے 10 باقی