ایل لاکھ روپیہ کی تحریک

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۲۷
من انصاری الی الله
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک لاکھ روپیہ کی تحریک
(فرموده ۱۲- فروری ۱۹۲۵ء بعد از نماز عصر بمقام مسجد اقصیٰ قادیان)
سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
دوستوں کو یاد ہو گا کہ سفر ولایت کے اختیار کرنے سے پہلے میں نے تمام جماعت سے مشورہ
لیا تھا کہ میں اس سفر کو اختیار کروں یا نہ کروں اور اس وقت میں نے ان کو یہ بھی جتلا دیا تھا کہ اگر
میرے جانے کے متعلق جماعت کا مشورہ قرار پایا تو پھر اس کے لئے ضروری ہے کہ جماعت کو
زیادہ بوجھ کا متحمل ہونا پڑے گا کیونکہ کام بہت بڑے پیمانے پر ہو جائے گا اور اخراجات بہت
زیادہ ہو جائیں گے۔ اور اگر میری بجائے کوئی اور بھیجا گیا تو اخراجات کم ہوں گے۔ لیکن باوجود
اس علم کے اکثر احباب کی طرف سے مشورہ یہی قرار پایا کہ میں خود اس سفر کو اختیار کروں اور
جماعت کے نوے فی صدی نے یہی رائے دی کہ مجھے خود جانا چاہئے اور اس سفر کے اخراجات
کے لئے اس وقت قرض لے لیا جائے جس کو بعد میں جماعت ادا کر دے گی۔ چنانچہ دوستوں کے
مشورہ کے مطابق میں نے اس سفر کو اختیار کیا اور اس کے اخراجات کی مقدار جو وفد کے ممبروں
کی آمد و رفت پر یا اس سفر کی تبلیغی کوششوں پر صرف ہوا پچاس ہزار روپیہ ہے اور میں ہزار
روپیہ ان کتابوں پر صرف ہوا جو اس سفر کی غرض کے لئے چھپوائی گئیں جو چھ یا سات کی تعداد میں
ہیں۔ اسی طرح جماعت سے مشورہ لیتے وقت میں نے یہ سوال بھی پیش کیا تھا کہ جب میرے جانے
سے تبلیغ کے لئے زیادہ تحریک کی گئی تو پھر اس تحریک کو جاری بھی رکھنا پڑے گا۔ اور اس طرح
مشن کے اخراجات آگے سے بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ ملک شام میں جب
ہمارا وفد پہنچا تو وہاں ایک بڑی جماعت کو سلسلہ میں داخل ہونے کے لئے تیا ر پایا اور وہ اب بھی

انوار العلوم جلد و
۲۸
من انصاری الی الله
سلسلہ میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے اور اگر کوشش کی گئی اور اس تحریک کو وہاں جاری رکھا۔
گیا تو انشاء اللہ ملک شام ترقیات سلسلہ کے لئے ایک اعلیٰ ذریعہ ثابت ہوگا کیونکہ پہلی
پیشگوئیوں اور حضرت مسیح موعود کے الہامات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک سلسلہ کی ترقیات
میں خاص دخل رکھتا ہے ۔ خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ ابدال شام مسیح موعود کے لئے دعا کر رہے ہیں
اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ ملک شام کی طرف بھی ہو گی اور وہ سلسلہ
میں داخل ہو کر مسیح موعود کے لئے دعائیں کریں گے اور اس کی تبلیغ کو زیادہ وسعت دیں گے
کیونکہ دعا دنیا میں دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک خالق کی طرف اور ایک مخلوق کی طرف۔ پس ان کی
دعا کے صرف یقینا یہی معنے نہیں کہ وہ مسیح موعود کے لئے خدا سے دعا کریں گے بلکہ اس کے یہ
بھی معنے ہیں کہ مسیح موعود کے ذریعے دوسرے لوگوں کو خدا کی طرف بلائیں گے ۔ دعا کے معنے
پکارنے اور بلانے اور التجاء کرنے کے ہیں۔ پس ان کا پکارنا اور بلانا اور التجاء کرنا خد اتعالیٰ سے بھی
ہو سکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کے ذریعے خدا تعالیٰ کی طرف لوگوں کو
بلائیں گے ۔ گو ہر شخص جو دعا کرتا ہے وہ بندوں کے لئے خدا کو پکارتا ہے مگر اس کا مفہوم یہ بھی ہے
کہ وہ لوگ حضرت مسیح موعود کی محبت میں اس قدر سرشار ہوں گے کہ ساری دنیا کو حضرت
مسیح موعود کی طرف دعوت دینے کے لئے کھڑے ہو جائیں گے تا لوگ اس ذریعہ سے خدا کا قرب
حاصل کریں۔ تو اللہ تعالی نے خصوصیت کے ساتھ ان لوگوں کو اس کام کے لئے چنا ہے اور
پیشگوئیوں میں ان کا ذکر فرمایا ہے ۔ اسی طرح ولایت اور دوسرے ممالک میں اس سفر کی وجہ سے
خاص تحریک پیدا ہو گئی ہے اور ایک خاص جوش پیدا ہو گیا ہے اور سلسلہ کو خاص شہرت حاصل ہو
گئی ہے۔ مجھے خط آیا ہے کہ ۳- دسمبر تک اخباروں میں برابر ہمارے متعلق مضامین شائع ہو رہے
ہیں حالانکہ ۲۴- اکتوبر کو ہم نے ولایت کو چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد ڈیڑھ ماہ تک ہمارے وفد کے
متعلق مضامین اخباروں میں نکلتے رہے۔ اب اگر اس تحریک کو چھوڑ دیا جائے اور جاری نہ رکھا
جائے تو نتیجہ یہ ہو گا کہ سارا کا سارا روپیہ جو اس سفر پر خرچ ہو ا ضائع چلا جائے گا اور سب محنت
برباد ہو جائے گی۔ اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ اس سفر کا نتیجہ ہے کہ بیت المال کے بل رُک گئے
ہیں اور اب تک ادا نہیں ہوئے اور تین ماہ کی تنخواہیں بیت المال کے ذمہ ہیں اس تکلیف کا
باعث بھی سفر ولایت کے اخراجات ہیں۔ پہلا ستر ہزار روپیہ تو ایسا ہے کہ جس کے ادا کر دینے کا
ذمہ خود جماعت نے لیا ہے ۔ باقی تمیں ہزار روپے ایسے ہیں جن کے کچھ بل رُکے پڑے ہیں یا جن

انوار العلوم جلد 9
۲۹
من انصاری الی الله
کی آئندہ کام جاری رکھنے کے لئے ضرورت ہے۔ اور یہ بھی عقلا ماننا پڑتا ہے کہ گو جماعت نے
مشورہ دیتے وقت لفظا اس روپے کی ادائیگی کا ذمہ نہیں لیا مگر کام کے بڑھنے اور اخراجات کے
ترقی کر جانے کا ان کو علم دیا گیا تھا اس لئے گویا جماعت کا یہ بھی اقرار تھا کہ وہ ان اخراجات کو بھی
برداشت کرے گی۔ پس میں نے جماعت سے ایک لاکھ روپیہ کی اپیل شائع کی ہے جس کی ادائیگی
کی تجویز میں نے یہ کی ہے کہ جماعت کے افراد اپنی ایک ماہ کی آمدنی تین ماہ کے اندر اندر ادا کر
دیں جس سے ستر ہزار سے تو وہ قرضہ ادا کیا جائے جو اس سفر ولایت کے اختیار کرنے کے لئے لیا گیا
اور اس کی ادائیگی کے دن اب قریب آگئے ہیں۔ اور باقی تمہیں ہزار سے وہ بل جو رکے پڑے ہیں
ادا کئے جائیں اور نظارت کے کام کو ترقی دی جائے اور تبلیغ کو زیادہ وسیع کیا جائے اور اسی طرح
ملک شام کی طرف بھی خاص توجہ کی جائے ۔ اس ایک لاکھ کے پورا کرنے کے لئے جو ایک ماہ کی
آمدنی تین ماہ میں ادا کرنے کی میں نے تجویز کی ہے اس سے زیادہ سے زیادہ جماعت پر یہی بوجھ ہو
گا کہ ان کو سال میں ایک ماہ کی بجائے دو ماہ کی آمدنی دینی پڑے گی۔ کیونکہ اگر باقی چندوں کا حساب
کیا جائے تو سال میں ایک ماہ کی آمدنی جماعت دیتی ہے اس لئے سال میں ایک ماہ کی بجائے دو ماہ کی
آمدنی دے دینا ان پر کوئی بوجھ نہیں ہو سکتا کو بعض پہلے سے اپنی آمد کا پانچواں حصہ ادا کرتے
ہیں۔ ممکن ہے وہ استثناء کی صورت میں چندہ کا بوجھ محسوس کریں ۔ اور اگر اس چندے کو بوجھ بھی
فرض کر لیا جائے تو بھی جو بوجھ خدا کے لئے اور اس کے دین کی اشاعت کے لئے ہم نے اپنے سر
پر اٹھایا ہے تو بہر حال اسے اٹھانا ہی چاہئے۔ ضرب المثل ہے کہ جب اُکھلی میں سر دیا تو پھر جو ضربیں
پڑیں ان سے کیا ڈرنا ۔ جب کوئی شخص الہی سلسلوں میں داخل ہوتا ہے تو پھر اس کو ان سب
بوجھوں کو بھی اٹھانا پڑتا ہے جو اس سلسلہ کی ترقی کے لئے کام کرنے والوں کے حق میں مقدر
ہوتے ہیں۔ اس سفر میں میں نے جو یورپ اور اسلام کی حالت دیکھی ہے۔ اور اسلام کے مقابلہ
میں دشمنوں کی کوششوں کو دیکھا ہے تو میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اسلام کی اشاعت میں ہمیں ایک
ذرہ بھر بھی دل میں ڈر نہ رکھنا چاہئے پہلے تو مجھے یہ خیال آجاتا تھا کہ جماعت کے کمزور لوگوں کا
خیال رکھا جائے ایسا نہ ہو کہ وہ بوجھ کے متحمل نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹھو کر کھائیں۔ مگر اب میں
نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کمزوروں کی کمزوری کا خیال رکھنا اتنا ضروری نہیں جتنا کہ اسلام کی
کمزوری کا خیال ضروری ہے ۔ ان کی کمزوری سے دین کی کمزوری زیادہ حق رکھتی ہے کہ اس کی
طرف توجہ کی جائے ۔ اور اس کا زیادہ خیال رکھا جائے ۔ ایک ایسا شخص جو خدا کی راہ میں قدم

انوار العلوم جلد و
۳۰
من انصاری الی الله
بڑھاتا ہے اور اس کے لئے ہر ایک قسم کی قربانی اختیار کرتا ہے وہ ایسے ہزار آدمیوں سے بھی
بدرجہا بہتر ہے جو نہ خود آگے بڑھیں بلکہ دوسروں کے بڑھنے میں بھی روک ہوں اس لئے میں
نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس امر کا خیال ہر گز نہ کروں کہ اس بوجھ کا کمزوروں پر کیا اثر پڑے گا۔
جس قدر کوشش کرنے والے اور خدا کی راہ میں ہر طرح کی قربانی کرنے والے ہیں وہ ممتاز ہو
جائیں اور کمزوروں کا خیال چھوڑ دیا جائے بلکہ ان کا جدا ہو جانا ہی بہتر ہے ۔
یہ وقت ہے کہ جو کچھ بھی ہے ہم خدا کی راہ میں قربان کر دیں اور ہماری کوئی کوشش
ادھوری نہ رہے تاکہ خدا کی نصرت بھی ہم پر ادھوری نہ ہو ۔ جب انسان ڈرتے ڈرتے خدا کی
راہ میں کوشش کرتا ہے تو اس کی نصرت بھی کھلے طور پر نازل نہیں ہوتی ۔ چونکہ ہمیشہ ایسی تحریکوں
میں حصہ ۔ لینے کا قادیان کے لوگوں کو سب سے پہلے موقع دیا جاتا ہے اس لئے اب بھی عام جماعت
میں اس اعلان کے شائع کرنے سے پہلے آپ کو موقع دیا جاتا۔ دیا جاتا ہے ۔ منافق اور کمزور لوگ ایسی قربانی
کی تحریکوں میں بہت گھبراتے ہیں اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ اس قربانی سے بچ جائیں یا ان کے
کان میں وہ آواز نہ پڑے یا سب سے آخر ان کے کان تک وہ تحریک پہنچے۔ لیکن مومن ایسی
تحریکوں پر گھبرا تا نہیں بلکہ خوش ہوتا ہے اور اس کو فخر ہوتا ہے کہ تحریک سب سے پہلے مجھ تک
پہنچی۔ وہ ڈرتا نہیں بلکہ اس پر اس کو ناز ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا وہ شکریہ ادا کرتا ہے اور سب
سے زیادہ اس کی راہ میں قربانی کرتا ہے اور درجہ بھی سب سے بڑھ کر پاتا ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا
ہے کہ جو جو قربانیاں حضرت ابو بکر نے کیں یا جس جس خدمت کا ان کو موقع حاصل ہوا ہے وہ
آرزو کرتے تھے کہ مجھے سب سے پہلے ان قربانیوں کا کیوں موقع ملا ۔ انہوں نے بڑی خوشی کے
ساتھ اپنے آر اپنے آپ کو خطرات میں ڈالا اور خدا کی راہ میں تکلیفیں اٹھائیں اس لئے انہوں نے وہ
درجہ پایا جو حضرت عمر بھی نہ پاسکے۔ کیونکہ جو پہلے ایمان لاتا ہے اس کو سب سے پہلے قربانیوں کا
موقع ملتا ہے حالانکہ خطرات حضرت عمر کے ایمان لانے کے وقت بھی تھے۔ تکلیفیں دی جاتی
تھیں ، نمازیں نہیں پڑھنے دیتے تھے ، صحابہ وطنوں سے بے وطن ہو ر۔ رہے تھے ، پہلی ہجرت حبشہ
جاری تھی، ترقیوں کا زمانہ ان کے ایمان لانے کے بہت بعد شروع ہوا مگر پھر بھی جو مرتبہ حضرت
ابو بکر کو ابتداء میں ایمان لانے اور ابتداء میں قربانیوں کا موقع میسر آنے کی وجہ سے حاصل ہوا
حضرت عمر اس کی برابری نہ کر سکے ۔ یہی وجہ ہے ایک دفعہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کا اختلاف
ہو گیا تو آپ نے فرمایا کہ تم لوگ جس وقت اسلام سے انکار کر رہے تھے اس وقت ابو بکر نے

انوارالعلوم جلد 9
۳۱
من انصاری الی الله
اسلام کو قبول کیا اور جس وقت تم اسلام کی مخالفت کر رہے تھے اس نے اسلام کی مدد کی اب تم
اس کو کیوں دکھ دیتے ہوا، تو ان کے پہلے ایمان لانے اور قربانیوں کا اظہار آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا حالانکہ تکلیفیں حضرت عمر نے بھی اٹھائیں اور قربانیاں انہوں نے بھی کی تھیں۔
پس حضرت ابو بکر کو اس سبقت پر فخر حاصل تھا۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ حضرت ابو بکر یہ چاہتے ہوں
گے کہ کاش ! فتح مکہ کے وقت ان کو ایمان لانے کا موقع ملتا بلکہ اگر دنیا کی بادشاہت کو بھی ان کے
سامنے رکھ دیا جاتا تو حضرت ابو بکر اس کو نہایت حقیر بدلہ قرار دیتے اور منظور نہ کرتے بلکہ وہ اس
مرتبہ کے معاوضہ میں دنیا کی بادشاہت کو پاؤں سے ٹھو کر مارنے کی تکلیف بھی گوارا نہ کرتے۔
حالانکہ ان تکلیفوں سے طبعی طور سے مومن کو رنج بھی ہوتا ہے مگر ایمان کی وجہ سے اس تکلیف
کو بھی وہ انعام سمجھتا ہے جیسا کہ کسی کا باپ شہید ہو جائے تو کچھ شک نہیں کہ اس کو طبعی طور پر
اس کا رنج بھی ہو گا مگروہ یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اس کے باپ کو شہادت کا مرتبہ کیوں ملا ۔ اگر بظاہر
اس کو رنج پہنچتا ہے تو دل میں فرحت اور اطمینان بھی اس کو ہوتا ہے ۔ مومن کے اس رنج میں
بھی ایک ایسی بار یک خوشی ہوتی ہے کہ دنیا کی کسی خوشی کو بھی وہ اس کے برابر قرار نہیں دے
سکتا۔ پس اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سب سے پہلے قادیان کے احباب کو جو اپنا سب کچھ
چھوڑ چھاڑ کر اور تمام رشتہ داریوں کو قطع کر کے قادیان میں ہجرت کر آئے ہیں اور ان کو جو
دراصل اس بستی کے رہنے والے ہیں جو جو کہ خدا کے مسیح کی بہتی ہے اس فضیلت کی وجہ کی وجہ سے ان
کو اس تحریک میں حصہ لینے کا حق دار کا حق دار سمجھتا ہوں تاکہ آپ دوسروں۔ پ دوسروں کے لئے نمونہ بنیں ۔ اور
آپ کے نمونہ سے دوسروں کو اس تحریک میں شامل ہونے کا موقع حاصل ہو ۔ اب میں وہ اپیل
پڑھ کر سناتا ہوں۔
الفضل ۱۷- فروری ۱۹۲۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی