برادران جماعت احمدیہ!
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
۳۲
من انصاری الی الله
سے
مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ
( تحریر فرموده ۱۰- فروری ۱۹۲۵ء)
أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هُوَ النَّاصِرُ
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ "۔
ماہ پہلے میں
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔ آج سے آٹھ ماہ :
برادران جماعت احمدیہ نے آپ لوگوں سے مشورہ دریافت کیا تھ ره دریافت کیا تھا کہ کانفرنس مذاہب
لندن نے جو مجھے لیکچر کی درخواست دی ہے کیا میں اس کو قبول کر کے خود انگلستان جاؤں یا مضمون
لکھ کر بعض اور دوستوں کے ہاتھ روانہ کردوں۔ میری تحریر کے جواب میں جماعتہائے احمد یہ میں
نوے فی صدی نے یہ مشورہ دیا تھا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانا ۔ ہ اٹھانا چاہیئے اور مجھے خود جا کر اہل
مغرب کو اسلام کی طرف بلانا چاہئے ۔ اخراجات کثیرہ جن کا اس سفر میں پیش آنا ایک لازمی امر تھا
ان کے متعلق احباب نے یہ مشورہ دیا تھا کہ اس وقت قرضہ کے طور پر ان کا انتظام کر لیا جائے بعد
میں جماعتہائے احمد یہ اس روپیہ کو خاص چندہ کے طور پر جمع کر دیں گی۔ میں نے اس مشورہ کو
با وجود سخت مشکلات کے قبول کر لیا اور انگلستان کی طرف روانہ ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے جس رنگ
میں اس سفر کو برکت دی اور سلسلہ احمدیہ کی شہرت دوام کا موجب بنایا اور اس کے ذریعہ سے دنیا
کے گوشہ گوشہ میں اس کا نام بلند کیا اور ہزاروں قلوب میں سلسلہ کی ہیبت اور عظمت کو قائم کیا وہ
محتاج بیان نہیں سب احباب اس سے واقف ہیں یہ شہرت قادیان بیٹھے ہوئے دس پندرہ سال
میں بھی لاکھوں روپیہ خرچ کر کے نہیں ہو سکتی تھی مگر یہ جو کچھ تھا ایک پیچ تھا۔ تیرہ سو سال کی
پیشگوئیاں صرف اسی قدر شہرت کا سامان پیدا کر کے ختم نہیں ہو سکتیں اس سفر کا نتیجہ موجودہ نتیجہ
انوار العلوم جلد 9
٣٣
من انصاری الی الله
سے بہت زیادہ اہم انشاء اللہ نکلے گا اور مخالفوں کی آنکھوں کو خیرہ اور مومنوں کے دلوں کو مسرورو
خوش کرے گا مگر اب تک بھی جو نتیجہ نکل چکا ہے دوست تو دوست دشمن بھی اس کا اعتراف کر
رہے ہیں خصوصاً شام اور انگلستان میں سلسلہ احمدیہ کی محبت کا بیج اس قدر سعید روحوں میں بو دیا
گیا ہے کہ انسانی عقل اس کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو جاتی ہے اور خدا کی قدرت نمائی پر ششدر
اس سفر میں اور اس کے بعد جو جو تکالیف مجھ کو پہنچی ہیں اور جو تکالیف دوسرے ممبران وند
کو پہنچی ہیں وہ بھی آپ لوگوں کو معلوم ہیں ان کے بیان کرنے کی مجھے ضرورت نہیں ۔ ہاں میں یہ
کہنے سے نہیں رک سکتا کہ وہ دلوں کو ہلا دینے والی اور کمروں کو جھکا دینے والی ہیں خصوصاً وہ
تکالیف جو مجھے اس سفر میں یا اس کے معا بعد پیش آتی ہیں اور جن کی مجھے اللہ تعالی نے قبل
از وقت اطلاع دے دی تھی وہ ایسی ہیں کہ انہوں نے میری ہستی کی بنیاد کو ہلا دیا ہے اور اگر اللہ
تعالیٰ کی معرفت کی امید اور اس کے دین کا کام میرے سامنے نہ ہو تا تو اس دنیا میں میری دلچسپی کا
سامان بہت ہی کم باقی رہ گیا ہے۔ میری صحت متواتر بیماریوں سے جو تبلیغ ولایت کے متعلق
تصانیف اور دورانِ سفر کے متواتر کام کرنے کے نتیجہ میں پیدا ہوئیں بالکل ٹوٹ چکی ہے اور
غموں اور صدموں نے میرے جسم کو زکریا علیہ السلام کی طرح کھوکھلا کر دیا ہے اور میں محسوس
کرتا ہوں کہ اگر کبھی بھی میرا جسم راحت اور آرام کا مستحق اور میرا دل اطمینان کا محتاج تھا تو وہ
یہ وقت ہے لیکن صحت کی کمزوری، جانی اور مالی ابتلاؤں کے باوجود بجائے آرام ملنے کے میری
جان اور بھی زیادہ بوجھوں کے نیچے دبی جا رہی ہے کیونکہ سفر مغرب کی وجہ سے اور اشاعت کتب
کی غرض سے جو روپیہ قرض لیا گیا تھا اس کی ادائیگی کا وقت سر پر ہے بلکہ شروع ہو چکا ہے اور
بیت المال کا یہ حال ہے کہ قرضہ کی ادائیگی تو الگ رہی کارکنوں کی تنخواہیں ہی تین تین ماہ کی
واجب الاداء ہیں ۔ پس یہ غم مجھ پر مزید برآں پڑ گیا ہے کہ قرضہ کے ادا نہ ہونے کی صورت میں
ہم پر نادہندگی اور وعدہ خلافی کا الزام نہ آئے۔ اور اسی طرح وہ لوگ جو باہر کی اچھی ملازمتوں کو
ترک کر کے قادیان میں خدمت دین کے لئے بیٹھے ہیں ان کو فاقہ کشی کی حالت میں دیکھنا اور ان کو
ان کی ان تھک خدمت کے بعد قوت لایموت کے لئے روپیہ بھی نہ دے سکنا کوئی معمولی صدمہ
نہیں ہے۔ تیسرا صدمہ مجھے یہ ہے کہ اس قدر تکالیف برداشت کر کے جو سفر کیا گیا تھا اس کے
اثرات کو دیر پا اور وسیع کرنے کے لئے ضروری تھا کہ فوراً سفر کے تجربہ کے ماتحت شام اور
انگلستان میں تبلیغ کا راستہ کھولا جاتا مگر مالی تنگی کی وجہ سے اس کام کو شروع نہیں کیا جا سکتا اور سب
انوارا العلوم جلد 9
سم
من انصاری الی الله
محنت کے برباد ہونے کا خطرہ ہے۔ ان صدمات کے بعد جو میری صحت اور میرے جسم کو پہنچے ہیں
اور جو اپنی ذات میں ہی ایک انسان کو ہلاک کر دینے کے لئے کافی ہیں اس قدر قومی صدمات کا
بوجھ میرے لئے نا قابل برداشت ہوا جا رہا ہے ۔ پس میں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اس وعدہ کے
مطابق جو احباب نے سفر ولایت کے متعلق مشورہ لیتے وقت کیا تھا ایک خاص چندہ کی اپیل کروں۔
سفر ولایت پر پچاس ہزار روپیہ خرچ آیا ہے اور اس خاص لٹریچر کی اشاعت پر جو اس سفر کی
غرض کے لئے چھپوایا گیا ہمیں ہزار روپیہ موجودہ مالی تنگی کو رفع کرنے اور سفر سے جو تحریک اسلامی
اور مغربی بلاد میں پیدا کی گئی تھی اس کے چلانے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے تیں
ہزار روپیہ کی ضرورت ہے۔ یہ کل ایک لاکھ روپیہ ہوتا ہے اور میں اس کے لئے اب جماعت
سے اپیل کرتا ہوں اور اس کے پورا کرنے کے لئے یہ تجویز کرتا ہوں کہ ہر شخص جو احمدی کہلاتا
ہے اس غرض کے لئے اپنی ایک مہینہ کی آمد تین ماہ میں یعنی پندرہ فروری سے پندرہ مئی تک
علاوہ ماہواری چندہ کے جو وہ دیتا ہے اس خاص تحریک میں ادا کرے ۔ زمیندار لوگ دونوں
فصلوں کے مواقع پر علاوہ مقررہ چندہ کے دو سیر فی من پیداوار پر ادا کریں اور اس طرح جماعت
کی عزت اور سلسلہ کے کام کو نقصان پہنچنے سے بچایا جائے ۔
ہا
اے عزیزو ! آپ لوگوں کے کہنے پر ولایت کے وفد کے لئے لوگوں سے قرض لیا گیا ہے کیون؟
برلن کی کی زبا زمین فروخت نہ ہو سکی تھی اور آپ آپ لوگ یہ بھی سمجھ سکتے تھے کہ جب اس قدر زور سے
غیر ممالک میں سلسلہ کی تبلیغ کی جائے گی تو ضرور ہے کہ اس کام کو جاری رکھنے اور اس سے فائدہ
اٹھانے کے لئے بھی بہت سے روپیہ کی ضرورت ہوگی پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اس رقم کو
جلد سے جلد مہیا کر دیں تا وہ لوگ جن سے روپیہ قرض لیا گیا تھا ان کو حسب وعدہ وقت پر روپیہ ادا
کیا جا سکے اور تاکہ آئندہ کام کو اس صورت میں چلایا جائے کہ سب محنت اکارت نہ جائے۔
چاہئے کہ ہر ایک احمدی بچے جوش سے اس کام کو پورا کرنے کے لئے لگ جائے اور آرام نہ
کرے جب تک کہ وہ خود اس ذمہ داری کو ادا نہ کرلے اور جب تک کہ دوسروں کو بھی اس کام
میں شریک نہ کرلے اور چاہئے کہ احباب اس طرح تندہی اور انتظام سے کام کریں کہ کوئی
احمدی ایسا نہ رہے جس نے اس تحریک میں حصہ نہ لیا ہو ۔
یہ ایک ماہ کی آمد تین ماہ میں دینے کی شرط میں نے صرف کمزوروں اور ایسے لوگوں کو مد نظر
رکھ کر لگائی ہے جو پہلے ہی بعض مالی مشکلات میں مبتلاء ہوں ورنہ میں جانتا ہوں کہ کئی مخلصین
انوار العلوم جلد 9
۳۵
من انصاری الی الله
کی
اپنے اخلاص کی وجہ سے اور کئی آسودہ وجہ سے اور کئی آسودہ حال لوگ اپنی آسودگی کی وجہ سے ایسے ہیں کہ وہ ایک ماہ
امد سے زائد دینا چاہتے ہیں اور دب اور دینے کی مقدرت رکھتے ہیں میں 1 میں ایسے لوگوں سے کہوں گا کہ
میری قیدوں کی وجہ سے اپنے ایمان اور اپنے اخلاص کو مقید نہ کرو بلکہ آگے بڑھو اور خدا کے
فضل سے حصہ لینے کی بیش از پیش کوشش کرو کہ یہ دن روز نہیں آتے اور ایسی عیدوں کے چاند
ہر سال نہیں چڑھتے ۔ خدا کے رسولوں کا زمانہ ڈھونڈنے سے نہیں ملتا نہ تلاش کرنے سے حاصل
ہوتا ہے یہ دن تو خدا ہی لاتا ہے اور اپنی پوشیدہ حکمتوں کے ماتحت لاتا ہے پس ان دنوں سے بڑھ
کر قیمتی اور نایاب دن اور کوئی نہیں پس ان سے جس قدر فائدہ حاصل کر سکتے ہو کر لو۔
اے بھائیو! آپ لوگوں نے اس شخص کا زمانہ پایا ہے جس کے زمانہ کی خبر نوح سے لے کر
رسول کریم ال تک سب رسولوں نے دی تھی ۔ ہاں اس اس کا زمانہ جو دنیا کے لئے منجھی ہے اور
سارے جہان کو ایک دین پر جمع کرنے کے لئے آیا ہے جس کا زمانہ قیامت کا زمانہ ہے کیونکہ اس
میں سب دنیا کو اکٹھا کرنے کے لئے خدا کی قرنا پھونکی گئی ہے ۔ وہ آدم ثانی ہے کیونکہ اس کی قدی
تاثیرات سے اب دنیا کو ایک نئی پیدائش حاصل ہونے والی ہے جس طرح پہلے آدم کے ذریعہ
سے اس کو جسمانی پیدائش ملی تھی اب اس آدم ثانی کے ذریعہ سے اسے ایک روحانی پیدائش
ملے گی۔ دل بدل دیئے جائیں گے علوم و عرفان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے خدا تعالیٰ کے
زندہ اور قدیر ہونے کے ثبوت اس طرح مہیا کئے جائیں گے کہ گویا انسان اپنی آنکھوں سے اس
کو دیکھ لے گا اور قیامت اور حشر ما بعد الموت کی حقیقت اس طرح منکشف کی جائے گی کہ گویا
لوگ مردوں کو اپنے سامنے دیکھیں گے ۔ آپ لوگوں نے خدا تعالی کی قدرت کانشان پر نشان دیکھا
اور معجزہ پر معجزہ مشاہدہ کیا اور نہ صرف یہ کہ خدا کے جری حضرت احمد علیہ السلام کے ہاتھ پر ہی
لاکھوں معجزات دیکھے بلکہ آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے ہاتھ پر بھی آپ نے زندہ خدا کے
قادرانہ نشانات کا مشاہدہ کیا۔ پس کیا اس زمانہ کو پاکر اور اس قدر نشان کو دیکھ کر بھی آپ لوگوں
کے دلوں میں دنیا کی کوئی ملونی رہ سکتی ہے ؟ اگر شہزادہ عبد اللطیف اور مولوی نعمت اللہ صاحب
شہید کے نمونے ساری جماعت کی ایمانی حالت کا نقشہ ہیں تب مجھے یہ کہنا چاہئے کہ نہیں اور ہرگز
نہیں۔ پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ لوگوں میں سے آج مجھے کوئی بھی یہ جواب دے گا کہ
اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلاً إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ " - بلکہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے
نشانات کو جو بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں دیکھ کر آپ میں سے ہر ایک شخص یہ کہتے ہوئے
و
انوار العلوم جلد 9
۳۶
من انصاری الی الله
آگے بڑھے گا کہ ہم آپ کے آگے لڑیں گے اور پیچھے لڑیں گے اور دائیں لڑیں گے اور بائیں
لڑیں گے اور اس روحانی اور علمی مقابلہ کے میدان کو نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ اسلام کی
فتح نہ ہوئے اور دشمن پیٹھ دکھا کر بھاگ نہ نہ جائے اور میں امید واثق رکھتا ہوں کہ آر رکھتا ہوں کہ آپ لوگ
میری اس آواز کے جواب میں کہ مَنْ أَنْصَارِی إِلَى الله "۔ خدا کے دین کی اشاعت کے
لئے کون میری مدد کے لئے آگے بڑھتا ہے یک زبان ہو کر بلا استثناء پکار کر کہیں گے کہ نَحْنُ
أَنْصَارُ اللهِ ، ہم خدا کے دین کے خادم اور مددگار ہیں جو اپنے مالوں سے کیا اپنے خون کے
قطروں سے دین کے پودوں کی آبیاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔
♡
اے بھائیو! میں اس سفر سے پہلے کئی دفعہ یہ خیال کیا کرتا تھا کہ جماعت سے کام لیتے وقت مجھے
اس سر کا خیال رکھنا چاہئے کہ لوگ کام سے ملول نہ ہو جاویں اور ان کے دل تھک نہ جاویں لیکن
اس سفر میں جو نازک حالت اسلام کی میں نے دیکھی ہے اور جو طاقت اور قوت اور ہوشیاری اس
کے دشمنوں میں میں نے پائی ہے اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یہ زمانہ ڈرنے کا زمانہ نہیں
اور یہ وقت ادھوری کوششوں کا وقت نہیں۔ جو بزدل ہے اس کو واپس جانے دینا چاہئے اور
صرف بہادروں کو لے کر جو اسلام کے لئے ہر ایک شئے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں آگے بڑھنا
چاہئے اور بلا کسی قربانی کے خوف کے بلا کمزوروں کے لحاظ کے آگے ہی بڑھتے چلے جانا چاہئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالی کے آپ پر اور آپ۔ پر اور آپ کے اور ہمارے مطاع پیارے محمد
عربی پر بے انتہاء درود ہوں سچ فرمایا تھا کہ نرم پاؤں والوں کو جو کانٹوں کے چبھنے سے ڈرتے ہیں
واپس ہو جانا چاہئے کیونکہ میرا رستہ خطرناک ہے اور دشوار گزار گھاٹیوں میں سے میں نے گذرنا
ہے وہی میرے ساتھ چلے جو موت میں راحت دیکھتا ہو اور قربانی میں لذت پاتا ہو ۔ اس میں کوئی
بھی شک نہیں کہ کفر کو جو ظاہری غلبہ حاصل ہے اور اسلام کی اشاعت کے جو آسمانی سامان پیدا ہو
رہے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک زبردست حملہ کی ضرورت ہے ایسا حملہ کہ اس میں ہمیں ا
اپنے سر اور پاؤں اور پاؤں کی کچھ خبر نہ رہے ، عزیز رشتہ دار دوست مال جائداد اپنی جان اور عزت
کسی چیز کی بھی پروانہ ا پروانہ ہو صرف اور صرف ایک خیال ہو کہ خدائے واحد کا نام دنیا میں قائم ہو اور
اسلام کی حکومت دنیا میں پھیل جائے نہ زمینوں پر بلکہ لوگوں کے دلوں پر۔ پس اب اس تجربہ کے
مطابق میرا رویہ ہو گا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان بیش از پیش قربانیوں کے کرنے میں جن کا اب
آپ سے مطالبہ کیا جائے گا میں آپ میں سے ہر ایک کو دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتا ہوا
انوار العلوم جلد 9
۳۷
من انصاری الی الله
دیکھوں گا اور آپ میں سے ہر ایک شخص اپنے عمل سے ثابت کر دے گا کہ وہ شہزادہ عبداللطیف
اور مولوی نعمت اللہ صاحب کا ہم عنان ہے اور ان سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں رہنا چاہتا ۔
جس امر کا میں نے اس وقت مطالبہ کیا ہے یہ بالکل حقیر اور ذلیل قربانی ہے اس سے بڑی
قربانیاں سامنے ہیں اور بعد کو آنے والی ہیں کیونکہ اسلام کی ترقی کے دن آ رہے ہیں بلکہ دروازہ
پر آچکے ہیں اور ترقی کے ساتھ ساتھ قربانیاں بھی بڑھتی چلی جائیں گی۔ ایک ماہ کی آمد سال میں
دینے کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ ماہواری اور دوسرے چندوں کو ملا کر گویا آپ لوگ سال میں
سے دو ماہ کی آمد خدا کے نام پر دیتے ہیں اور دس ماہ کی آمد اپنے پر خرچ کرتے ہیں یا دوسرے
لفظوں میں یہ کہ صرف چھٹا حصہ خدا کی راہ میں دیتے ہیں حالانکہ بیعت کے وقت آپ نے قرار
کیا تھا کہ آپ کا جو کچھ بھی ہے وہ خدا کا ہی ہے۔ پس یہ قربانی کوئی قربانی نہیں اور سچا مومن است
قربانی کہتے ہوئے بھی شرماتا ہے اور میں عنقریب اس مالی قربانی کے علاوہ بعض جسمانی اور علمی
انیوں کا آپ سے مطالبہ کرنے والا ہوں جس کے لئے میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ پہلے۔
تیار ہو جائیں گے۔
سے
میرے پیارے بھائیو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور آپ کے لئے اپنی رحمت کے
دروازے کھولے یہ زمانہ اشاعت کا زمانہ - ہے اور اشاعت کا زمانہ سخت مالی قربانیوں کو چاہتا ہے
پس نہ صرف یہ کہ آپ کو ہر سال مالی امداد میں پہلے سالوں سے زیادہ حصہ لینا چاہئے بلکہ چاہئے کہ
آپ لوگ کوشش کریں کہ آپ اپنی آمدنوں کو بڑھائیں اور اپنے وقت کو ضائع ہونے سے
بچائیں۔ ہر ایک احمدی کو چاہئے کہ وہ خود بھی کام کرے اور گھر کے ہر ایک ممبر سے اس کی حیثیت
اور اس کے علم کے مطابق کام لے اور کوئی شخص فارغ نہ بیٹھے تاکہ دین کو طاقت حاصل ہو اور
اسلام دوسرے دینوں پر غالب ہو جائے ۔ اور وہ کیسی خوش گھڑی ہو گی جب ایسا ہو گا اس نتیجہ کے
مقابلہ میں ہماری کوششیں کیسی حقیر اور بے حقیقت ہیں ۔
میں یہ بھی تاکید کرنی چاہتا ہوں کہ چاہئے کہ اس تحریک کی طرف متوجہ ہو کر ہمارے احباب
ماہواری چندہ سے غافل نہ ہوں اس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ اور یہ بھی چاہئے کہ ہر
جگہ پر میری یہ تحریر سنادی جائے اور فوراً اس کے مطابق عمل شروع کر دیا جائے اور جماعت کے
تمام افراد امیروں اور سیکرٹریوں کی مدد کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں اور اس ذمہ داری
کو محسوس کریں کہ یہ خدا کا کام ہے کسی شخص کا کام نہیں کہ وہ اکیلا کرتا پھرے اور چاہئے کہ
انوارالعلوم جلد و
۳۸
من انصاری الی الله
1
جماعت کی عورتوں کو بھی ان کے ذرائع کے مطابق اس تحریک میں شامل کیا جائے تاکہ سب لوگ
ثواب میں شریک ہوں۔
اب اس دعا پر اس تحریر کو ختم کرتا ہوں کہ اے میرے رب! میرے مولا! تو اس کمزور
جماعت کے افراد کو دیکھتا ہے کہ وہ کس طرح تیرے دین کی اشاعت کے لئے کوشش کر رہے ہیں
تو ان کی ہمت میں برکت دے ان ۔ ان کے عرفان میں برکت دے ان کے ایمان میں برکت دے
ان کے علم میں برکت دے ان کے اخلاص میں برکت دے ان کے عمل میں برکت دے ان
کے دین میں برکت دے ان کی دنیا میں برکت دے ان کی جانوں میں برکت دے اور ان کے
مالوں میں برکت دے ۔ ہر ایک جو اس تحریک میں حصہ لیتا ہے اس پر خاص الخاص فضل فرما اور ہر
ایک جو اس تحریک کو کامیاب بنانے میں کوشش کرتا ہے اس کو اپنی رحمت سے حصہ وافر عطا فرما
اور ان تمام کے لئے غیر معمولی اور غیر مترقب طور پر دینی اور دنیاوی ترقی کے راستے کھول دے
اللهمَّ أَمِينَ وَآخِرُ دَعَوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار میرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی قادیان
(۱۰- فروری ۱۹۲۵ء)
بخاری کتاب المناقب باب قول النبى صل الله عليه وسلم لوكنت متخذا خليلا
مطبوعہ آرام باغ کراچی ۱۹۳۸ء
الانعام : ١٦٣
المائدة : ۲۵
۵٬۴ آل عمران : ۱۵۳
انوار العلوم جلد ؟
۱۳۹ حکومت کامل کی ظالمانہ کارروائیوں پر صبر و سکون سے کام لو
حکومت کابل کی ظالمانہ کارروائیوں پر
صبر و سکون سے کام لو
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني