حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد
۵۹
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
( تحریر فرموده جون ۱۹۲۵ء)
(1)
چونکہ ان دنوں حج بیت اللہ کے جواز یا عدم جواز کا سوال پیش ہے۔ اور مختلف لوگ اس کے
متعلق اپنی آراء شائع کر رہے ہیں۔ اور ہندوستان کے مسلمان سیاسی لیڈروں نے تو زور دے کر
اس سال حج کے لئے جہاز روانہ کرائے ہیں۔ اس لئے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ میں
احمد یہ جماعت کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے اپنی رائے ظاہر کردوں تا ہماری جماعت کے لوگ
بے فائدہ تکلیف اور دکھ سے بچ جائیں۔ اور تاجو اور لوگ مجھ پر حسن ظنی رکھتے ہیں اور ان
لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے ایک مخلصانہ مشورہ سے محروم نہ رہ جائیں۔
میں اپنے تمام دوستوں کو شروع مضمون میں ہی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس سال حج کرنا فتنہ کا
موجب ہے۔ اور شریعت کے حکم کے ماتحت اس سال حج کے ارادہ میں التواء کرنا بہتر ہے۔ یاد
رکھنا چاہئے کہ حج بہر صورت اور ہر حالت میں فرض نہیں ہے بلکہ اسی وقت اور اسی پر فرض ہوتا
ہے جب اور جس شخص میں بعض شرائط پائی جاویں۔ اور انہی شرائط میں سے ایک امن کا وجود
بھی ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ حج اس پر فرض ہے کہ جس میں وہاں پہنچنے کی
استطاعت ہو ۔ یعنی آمد و رفت کا کرایہ ہو گھر والوں کا خرچ ہو ، راستہ میں امن ہو اس کی صحبت
اچھی ہو اور سفر کی تکالیف کو برداشت کر سکتا ہو وغیرہ وغیرہ۔ اور چونکہ اس سال مکہ مکرمہ کی راہ
مخدوش ہے اس لئے میرے نزدیک ہندوستان کے لوگوں کے لئے اور ان دیگر ممالک کے لوگوں
انوار العلوم جلد 9
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
کے لئے جن کو بحری سفر کے ذریعہ سے مکہ مکرمہ تک پہنچنا پڑتا ہے اس سال حج ضروری نہیں ہے
بلکہ اس کا ملتوی کرنا بہتر ہے۔ انسان غیب کے حالات کو نہیں جانتا اور ہم نہیں کہہ سکتے کل کیا ہو ۔
مگر فیصلہ موجودہ حالات پر لگایا جاتا ہے اور وہ حاجیوں کے لئے مخدوش ہیں۔
১১
میری رائے کی بنیاد مندرجہ ذیل امور پر ہے۔ ان دنوں امیر ابن سعود اور شریف علی
والی حجاز کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔ اور باوجود کوشش کے فریقین نے جنگ کو ملتوی کرنے کا
ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ اس لئے بالکل ممکن ہے کہ حاجیوں کو لڑائی کے قدرتی نقصانات برداشت
ہیں۔ اور وہی مثل صادق آئے کہ "جوگی جو گی لڑیں اور کھپروں کا نقصان دو جنگجو مسلح کرنے پڑیں۔ ا
ایک دوسرے کو فنا کر دینے کا ارادہ کرنے والی قوموں کے درمیان ایک غیر مسلح بے بس جماعت کا
آجانا جن خطرات کا موجب ہو سکتا ہے ان کا قیاس کر لینا کچھ مشکل نہیں اور ان کی موجودگی میں
حج کا ارادہ کرنا جائز نہیں ہو سکتا۔
موجودہ حالت مجاز کی یہ ہے کہ امیر ابن سعود امیر نجد اس وقت مکہ مکرمہ پر قابض ہیں۔
شريف على ملك الحجاز جدہ اور ساحل سمندر کے اکثر علاقہ پر قابض ہیں۔ امیرابن سعود کی
فوجوں نے جدہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ اور ان کی پوری کوشش اس امر میں خرچ ہو رہی ہے کہ
شریف علی کا تعلق عرب کی ان جنگجو قوموں سے نہ ہو جو اندرون عرب میں بستی ہیں تاکہ وہ اپنی
فوجی طاقت کو بڑھا سکیں ۔ شریف علی ایک قلیل فوج کے ساتھ جس کے افسراکثر شامی لوگ ہیں جو
قدیم ترکی فوج کے بقیہ ہیں اور انہوں نے ترکی کالجوں میں فنون حرب سیکھے ہوئے ہیں فوج کا ایک
حصہ بھی شامی لوگوں پر مشتمل ہے ۔ اور باقی حجازی قبائل کے لوگ ہیں ۔ جدہ اور اس کے
گردو نواح میں اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ غلہ جو حجاز کو سمندر کی جانب سے آیا کرتا ہے
مکہ مکرمہ اور پاس کے علاقہ میں نہ پہنچنے دیں تاکہ امیر نجد تنگ آکر محاصرہ اٹھا لیں اور لوگوں میں
بھی فاقوں کی وجہ سے امیر نجد کی حکومت کے خلاف بے اطمینانی پیدا ہو جائے اور وہ ان کو چھوڑ
کر شریف علی سے مل جاویں۔ چونکہ حج کا مروجہ راستہ جدہ میں سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس لئے اس
راستہ سے ہو کر حج کو جانا تو بالکل ناممکن ہے۔ مگر اس راستہ کے سوا کچھ اور راستے بھی ہیں۔ جن
میں سے ایک رابغ ہے جو مکہ مکرمہ کی قدیم بندرگاہ ہے ۔ آنحضرت ا کے زمانہ میں اسی بندر
(بندرگاہ) سے مکہ کے لوگ پار کے ممالک کی طرف جاتے تھے۔ اور صحابہ کرام ہجرت حبشہ کے
وقت اسی بندر سے ابی سینیا یا بعض لوگوں کے نزدیک یمن کی طرف ہجرت کر کے گئے تھے ، یہ بندر
انوار العلوم جلد 9
4
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
مکہ مکرمہ سے پانچ منزل پر واقع ہے۔ اور معمولی حالات میں مکہ سے رابغ تک انسان پانچ دن میں
پہنچ جاتا ہے۔ رابغ اور دو اور بندر اس وقت امیر ابن سعود کے قبضہ میں ہیں۔ اور اس وجہ سے
تحریک کی جا رہی ہے کہ حاجیوں کے جہاز اگر اس بندر پر جاویں تو آسانی سے مکہ پہنچ سکتے ہیں۔ مگر
اس خیال کے لوگوں کی نظروں سے چند امور پوشیدہ ہیں۔
ا- رابغ گو پر انا بند رہے لیکن بڑے جہازوں کے ٹھرنے کے قابل نہیں۔ کیونکہ وہاں عام طور
پر بڑے جہاز نہیں ٹھہرتے اور خصوصاً چونکہ وہ اب مکہ کا بندر نہیں ہے اس لئے وہ اور مکہ مکرمہ
کے درمیان کی منزلیں غیر آباد ہو چکی ہیں۔ پس نہ تو رابغ میں حاجیوں کے آرام کے لئے کافی جگہ
مل سکتی ہے اور نہ راستہ کی منزلوں میں ان کے ٹھرنے کی کوئی مناسب صورت ہو سکتی ہے ۔ مزید
بر آل عرب میں سب سے اہم سوال کھانے پینے کا ہوتا ہے اور پانچ منزلوں پر کافی ذخیرہ کھانے پینے
کا مہیا کر دینا ایک بہت بڑا کام ہے۔ امیر ا بن سعود نے انتظام کا وعدہ کیا ہے مگر یاد رکھنا چاہیے کہ امیر
ابن سعود جنگی آدمی ہیں۔ اور عرب کے باشندے ہیں۔ وہ انتظام کے جو معنے سمجھتے ہیں وہ بالکل اور
ہیں ۔ ایک عرب سپاہی کھجور کی گٹھلیاں کھا کر یا درختوں کی چھال کھا کر کئی دن گزارہ کر لیتا ہے۔
اور پانی کا ایک گھونٹ اس کی تشنگی کے بجھانے کے لئے کافی ہوتا ہے یہ چیزیں ہندوستانی آدمیوں
کے لئے گزارہ نہیں کہلا سکتیں۔ اور خصوصاً عورتوں بچوں کے لئے تو ایسے حالات میں یقینی تباہی
ہے۔ وہ جو کچھ بھی انتظام کریں گے اس میں ہندوستانی طریق رہائش کا لحاظ نہیں رکھا جا سکتا۔ میرا یہ
مطلب نہیں کہ وہ ہوٹلوں اور اعلیٰ قہوہ خانوں کا انتظام نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ یہ انتظام تو پہلے بھی نہ
تھا۔ میرا مطلب انتظام سے یہ ہے کہ پینے کو پانی مل جائے اور کھانے کو غلہ اور کافی اونٹ ہوں۔
جن پر لوگ سوار ہو کر مکہ پہنچ سکیں۔ میرا جہاں تک خیال ہے امیر بن سعود کے لئے باوجود اس
کے کہ ان کی کامیابی اس سال کے حج کی کامیابی پر منحصر ہے یہ انتظام بھی مشکل ہو گا۔
۲۔ دوسری وقت یہ ہے کہ رابغ گو امیر ابن سعود کے قبضہ میں ہے مگر اس کا راستہ ساحل کے
کنارے کنارے مکہ کی طرف جاتا ہے اور یہ علاقہ شریف علی کے قبضہ میں ہے۔ چونکہ جیسا کہ
میں بیان کر چکا ہوں شریف علی کو حاجیوں کے مکہ پہنچنے میں سخت نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے وہ
بھی آسانی سے ان قافلوں کو گزرنے نہیں دیں گے۔ اور ضرور ہے کہ اگر خود مصلحتا حاجیوں کے
قافلوں پر دست درازی نہ کریں تو ارد گرد کے قبائل کو اکسا کر ان سے حملہ کروادیں اور حاجیوں
کو مال اور جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔
انوار العلوم جلد 9
۶۲
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
۳۔ مگر سب سے اہم سوال رابغ تک پہنچنے کا ہے۔ قوانین ڈول کے مطابق ہر بادشاہ اپنے
ساحل کے تین میل کے اندر سمندر کا مالک سمجھا جاتا ہے۔ اور کھلے سمندر میں بھی ہر بادشاہ کا جو
دوسرے بادشاہ سے لڑائی کر رہا ہو حق ہے کہ اس کے ملک میں جانے والے غلہ اور ان اشیاء کو
لوٹ لے جو جنگ میں کام آتی ہیں۔ چونکہ شریف علی کے پاس جنگی بیڑا ہے اور امیرا بن سعود کے
پاس نہیں ہے اس لئے امیر ابن سعود تو حاجیوں کے جہازوں کی حفاظت نہیں کر سکتے ۔ مگر شریف
علی ہر اس جہاز کو جس کی منزل مقصود امیر ابن سعود کا علاقہ ہو ، لوٹ سکتے ہیں اور پکڑ سکتے ہیں۔
چونکہ شریف علی کی کامیابی کا انحصار ہی اس امر پر ہے کہ امیرا بن سعود کو غلہ نہ پہنچے ۔ اس لئے وہ
پورا زور لگائیں گے کہ حاجیوں کے جہاز جو کئی ہزار ٹن غلہ بھی لے جا رہے ہیں منزل مقصود تک
نہ پہنچ سکیں اور راستہ میں ہی پکڑ لئے جاویں۔ اس سے ایک تو امیر ابن سعود کو نقصان ہو پہنچے گا
دوسرے غلہ کی بہتات کی وجہ سے شریف علی کی طاقت بڑھ جائے گی۔ پس اندریں حالات
شریف علی حتی المقدور حاجیوں کو رابغ نہیں پہنچنے دیں گے اور راستہ میں ہی گرفتار کر کے جدہ
لے جانے کی کوشش کریں گے اور یہ کام ان کے لئے بہت آسان ہے ۔ اگر رابغ پر کھڑے ہوئے
جہاز کو بھی وہ جنگی جہاز کے ذریعہ سے گرفتار کرنے کی کوشش کریں تو امیر بن سعود بوجہ جنگی بیڑا
نہ رکھنے کے کچھ نہیں کر سکتے اور اس امر میں شریف علی بالکل قوانین ڈولی کے دائرہ کے اندر کام
کر رہے ہوں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ حاجیوں کے اُتر جانے کے بعد جہاز پر قبضہ کرنے کی
کوشش کریں۔ اگر ایسا ہوا تو حاجی خوراک سے بالکل محروم رہ جائیں گے۔
شریف علی کو یہ بھی تقویت حاصل ہے کہ بوجہ ان خبروں کے کہ امیر ابن سعود اور شیخ سنوسی
کا آپس میں کوئی سمجھوتہ ہوا ہے اٹلی کا میلان ان کی طرف ہے اور اٹلی کا علاقہ مسووا رابغ کے
مقابلہ پر ہے اور وہاں اٹلی کے ساحلی جہاز ملک کی حفاظت کے لئے رہتے ہیں ۔ یہ جہاز بغیر اس امر
کے ظاہر ہونے دینے کے کہ وہ شریف علی کی حمایت کر رہے ہیں بحیرہ احمر میں سے گزرنے والے
ان جہازوں کی خبر رکھ سکتے ہیں جو رابغ جا رہے ہوں۔ اور وقت پر تشریف علی کو اطلاع دے سکتے
ہیں۔ اٹلی آگے بھی کافی ذخیرہ سامان حرب کا حجازی حکومت کو دے چکا ہے ۔ ان حالات میں حاجیوں
کے جہازوں کی حالت بہت خطرہ میں ہو گی۔
میں یہ نہیں کہتا کہ ان حالات میں جہازوں کا پہنچنا نا ممکن ہے۔ نہایت زبردست بیٹوں کی
موجودگی اور تجربہ کار بحری کمانڈروں کی موجودگی میں بھی بعض جہاز دھوکا دے کر نکل جاتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 9
۶۳
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
مگر خطرہ کا حصہ ایسے موقعوں پر بہت زیادہ ہوتا ہے اور ایسے خطرہ میں اپنی جان کو ڈال کر حج کر
لئے جانا شریعت کے حکم کے خلاف ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ اس دفعہ کا حج سیاسی حج ہے۔ امیرابن سعود کی تمام کوششیں حج کی تائید
میں صرف اس لئے ہیں کہ اگر اس سال حج نہ ہو تو ڈیڑھ دو لاکھ من غلہ جو ان دنوں عرب میں پہنچ
جاتا ہے وہ نہیں پہنچے گا۔ اور اس سے ان کو بہت نقصان پہنچے گا۔ دوسرے وہ چونکہ بیرونی اسلامی
دنیا سے بالکل بے تعلق ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اس موقع پر تمام دنیا کے مسلمانوں سے ان کے
تعلقات قائم ہو جائیں۔ تیسرے حج کی آمد پر اہل مکہ اور ارد گرد کے قبائل کا سال بھر گزرتا ہے۔
اگر حج نہ ہو تو ان لوگوں کی حالت پریشان ہو جائے گی۔ اور حکومت نجد پر ان کا بوجھ پڑے گا۔ اور
اگر حکومت ان کا انتظام نہیں کرے گی تو ملک میں ایسی بے چینی پیدا ہو گی جس کا سنبھالنا حکومت
کے لئے مشکل ہو گا۔ پس امیرابن سعود اپنا سارا زور اس امر کے لئے خرچ کر رہے ہیں کہ کسی
طرح لوگ حج کے لئے آویں تاکہ غلہ بھی مکہ میں پہنچ جائے ، لوگوں کے گزارہ کا بھی سامان ہو
جائے اور عالم اسلام کی رائے کو بھی وہ اپنے حق میں کر لیں۔
ہندوستان کے مسلم لیڈر بھی حج کی تائید محض سیاست کی وجہ سے کر رہے ہیں۔ وہ شریف علی
کے دشمن ہیں کیونکہ انہوں نے ترکوں کے خلاف جنگ کرنے میں سب سے زیادہ حصہ لیا تھا۔ اور
وہ جانتے ہیں کہ اگر اس سال حج نہ ہوا تو شریف علی کی طاقت بہت بڑھ جائے گی۔ امیر ابن سعود
کی نسبت یہ مشہور کیا جا رہا ہے کہ وہ ترکوں کے ساتھ ہیں۔ وہ ایک زمانہ میں ترکوں کے سخت
دشمن تھے ۔ موجودہ زمانہ میں ان کا میلان ترکوں کی طرف اگر ہے تو اس کی وجوہ محض سیاسی ہیں
ولی محبت اس کا باعث نہیں ۔ مگر بہر حال چونکہ شریف کی طاقت کو توڑ رہے ہیں اس لئے ہندوستان
کے مسلمان ان کی تائید میں ہیں۔ گو وہ مذہبا ہندوستان کے رائج الوقت مذہب کے خلاف ہیں یعنی
حنفی مذہب کے سخت مخالف ہیں۔ اور اس خاندان کے درخشندہ گوہر ہیں جن سے وہابیت نکلی ہے ۔
پس ہندوستان کے لیڈروں کی تائید امیر ابن سعود کی محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ شریف علی کی
مخالفت کی وجہ سے ہے۔ لَا بِحُبِّ عَلِيّ بَلْ بِبَغْضِ مُعَاوِيَةَ پھر ایک دفعہ اپنا رنگ دکھا رہا
ہے۔ مگر خدا کرے کہ اس ذاتی بغض و عناد کا شکار وہ غریب حاجی نہ ہوں جو اپنی سادہ لوحی سے
مؤیدین امیرا بن سعود کے مواعید و مواثیق پر یقین کر کے حج کے لئے روانہ ہو چکے ہیں یا ہو رہے
ہیں ۔ آئندہ واقعات ہی اس امر کو ظاہر کیں گے جو خدا تعالیٰ کے علم میں ہیں ۔ مگر موجودہ حالات پر
انوارالعلوم جلد 9
الم
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
قیاس کر کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ حاجیوں کی جانیں اور مال سخت خطرہ میں ہیں۔ گو دل سے یہی دعا
نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے کہ وہ غریب لوگ جو اس کے جلال کے ظاہر کرنے
والے گھر کی زیارت کی غرض سے اس خطرہ کے وقت میں گھروں سے نکلے ہیں ہر قسم کے شرسے
محفوظ رہیں۔ آمین۔
میں انشاء الله تعالیٰ اگلے مضمون میں عرب کے موجودہ فتنہ کے متعلق سیاسی نقطہ نگاہ
سے بھی کچھ روشنی ڈالوں گا۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
الفضل ۴ جون ۱۹۲۵ء)