حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۶۵
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
( تحریر فرموده جون ۱۹۲۵ء)
(۲)
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
میں نے پچھلے مضمون میں حج بیت اللہ کے متعلق اپنی رائے لکھی تھی کہ موجودہ حالات کو
مد نظر رکھتے ہوئے اس سال حج کے لئے جانا شریعت کے احکام کے خلاف ہے ۔ گو خطرات اس قسم
کے نہیں ہیں کہ کہا جا سکے کہ ضرور ہی ہر شخص تکلیف اٹھائے گا مگر ایسے ضرور ہیں کہ غالب گمان
یہ ہے کہ لوگوں کو تکلیف ہوگی اور ممکن ہے کہ وہ تکلیف سینکڑوں کے لئے ہلاکت کا موجب ہو یا
ان کی صحت اور دماغ پر ناقابل تلافی اثر ڈالے اور ایسے حالات میں حج فرض نہیں رہنا بلکہ
پسندیدہ بھی نہیں ہوتا۔ اور اس کی تحریک کرنے والے شریعت کی روح کو اور اس کے مغز کو نظر
انداز کر دیتے ہیں۔ مجھے خصوصیت سے اس امر پر تعجب آتا ہے کہ آج سے کچھ سال پہلے یہی
لوگ جو آج حج کے فرض ہونے پر زور دے رہے ہیں ، لوگوں کو روک رہے تھے کہ مکہ کی حالت
مخدوش ہے لوگوں کو حج کے لئے نہیں جانا چاہیے۔ اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت مکہ پر
شریف علی کا قبضہ تھا۔ اور یہ لوگ چاہتے تھے کہ ان کو کسی طرح نقصان پہنچے۔ پس اس وقت کا
طریق عمل موجودہ طریق عمل سے مل کر بتا رہا ہے کہ حج کی تحریک حج کی خاطر سے نہیں ہے بلکہ
محض سیاسی وجوہ سے ہے ۔ اور یہ بات نہایت قابل افسوس ہے اور دین کو بازیچہ اطفال بنانے کے
مترادف
اس سال حج کو جانے کے متعلق جو میری رائے ہے اس کو بیان کرنے کے بعد میں چاہتا ہوں
که فتنہ حجاز کے متعلق بھی کچھ بیان کروں۔ کیونکہ حجاز کی حکومت کا سوال سب مسلمان کہلانے

انوار العلوم جلد 9
44
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
والے فرقوں سے تعلق رکھتا ہے خواہ احمد ی ہوں خواہ غیر احمدی۔
جس وقت ترک جنگ عظیم میں شامل ہوئے ہیں اس وقت ڈول متحدہ یعنی برطانیہ، فرانس
اور اٹلی نے کوشش شروع کی کہ عرب لوگ ان کے ساتھ مل جاویں اور ترکوں کا ساتھ چھوڑ
دیں۔ اس سے ان کی تین غرضیں تھیں۔ ایک تو یہ کہ ترکوں کی طاقت کمزور ہو جائے گی۔ اور
ان کو کچھ حصہ فوج کا عربوں کے مقابلہ کے لئے رکھنا پڑے گا۔ خصوصاً یہ خیال تھا کہ مصر محفوظ ہو
جائے گا۔ کیونکہ مصر کی طرف راستہ عرب علاقہ میں سے گزر کر جاتا ہے۔ دوسری یہ کہ ترکوں کو
غلہ مہیا کرنے والے حصے زیادہ تر عرب علاقے ہیں۔ یعنی عراق اور شام - پس عربوں کو ساتھ ملانے
سے اتحادیوں کو امید تھی کہ ترکوں کو غلہ وغیرہ مہیا کرنے میں دقت ہو گی۔ تیسری وجہ یہ تھی کہ
اتحادی خیال کرتے تھے کہ اگر عرب لوگ ساتھ مل گئے تو عالم اسلامی کو جو ہمد ردی ترکوں سے
ہے وہ نہ رہے گی۔ کیونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساکنین ہمارے ساتھ مل جاویں گے۔
چونکہ ترکی حکومت کے دور جدید میں عربوں پر سخت ظلم کئے جاتے تھے ان کو اچھے عہدے
نہیں دیئے جاتے تھے عربی زبان کو مٹایا جاتا تھا اور عرب قبائل کو جو مد د سلطان عبد الحمید خان کی
طرف سے ملتی تھی وہ بند کر دی گئی تھی۔ اس لئے عرب بد دل تو پہلے ہی سے ہو رہے تھے بعض
شمالی امراء اور شریف مکہ کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کے بعد عرب لوگ اس شرط پر
اتحادیوں کے ساتھ ملنے کے لئے تیار ہو گئے کہ کُل عرب کی ایک حکومت بنا کر عربوں کو پھر متحد کر
دیا جائے گا۔ چونکہ شریف مکہ ہی اس وقت کھلے طور پر لڑ سکتے تھے اس لئے انہی کو امید دلائی گئی
اور انہی کو امید پیدا بھی ہوئی کہ وہ سب عرب کے بادشاہ مقرر کر دیئے جائیں گے ۔ اس معاہدہ کے
بعد شریف حسن شریف مکہ نے اپنے آپ کو اتحادیوں ۔ وں سے ملا دیا۔ اور ترکوں کے خلاف جنگ کا
اعلان کر دیا ۔ یہ جون ۱۹۱۶ء میں ہوا۔ جبکہ قطر پر مشہور انگریزی جنرل ٹاؤن شنڈ کو سب فوج
سمیت ترکوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے تھے ۔ اور جبکہ ترکی فوجیں غلبہ حاصل کر رہی تھیں۔
پس عربوں کا اس وقت اتحادیوں کی مدد کے لئے کھڑا ہونا بتاتا ہے کہ وہ نہایت سنجیدگی سے اپنی
آزادی حاصل کرنے کے درپے تھے۔ اور ساتھ ہی یہ بھی بتاتا ہے کہ اتحادیوں کو ان کا مدد دینا
انتہائی درجہ کی قربانی پر مشتمل تھا اور ان کا شکریہ اتحادیوں پر لازم ۔
اس بغاوت کا نتیجہ یہ ہوا کہ گو اتحادیوں کو کچھ تو فائدہ پہنچ گیا مگر جو فوائد ان کو مد نظر تھے وہ نہ
پہنچے۔ مسلمانوں کی عام ہمدردی ان کو حاصل نہ ہوئی بلکہ مسلمانوں کے دل اتحادیوں کے بغض

انوار العلوم جلد 9
५८
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
سے اور بھی بھر گئے ۔ اور عربوں کو بھی انہوں نے برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ شام اور عراق میں
سوائے معدودے چند لوگوں اور قبیلوں کے اکثر حصہ آبادی کھلے طور پر کچھ نہ کر سکی مگر یہ ضرور
ہوا کہ ترکوں کی توجہ بٹ گئی اور مصر پر حملہ کا خیال ان کو چھوڑنا پڑا۔ کیونکہ اس صورت میں ان کا
عقب غیر محفوظ ہو گیا۔
میرے نزدیک نز بغاوت بغاوت ہی ہے اور اس لحاظ اسے سے میں ترکوں سے پوری ہمدردی ہمد روی رکھتا ر
ہوں۔ اور شریف مکہ کے اس فعل کو نہایت برا اور قبیح خیال کرتا ہوں۔ مگر میں ساتھ ہی یہ خیال
کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق یہ فعل ہوا۔ کیونکہ اس طرح مقامات مقدسہ
اتحادیوں کی دست برد سے محفوظ ہو گئے ۔ آخری دو سالوں میں اٹلی اس قدر تنگ آچکا تھا کہ جنگ
کو جلد سے جلد ختم کرنا چاہتا تھا۔ اور کوئی تعجب نہیں کہ چونکہ اس کا افریقی علاقہ مسودا عرب کے
ساحل کے مقابل پر ہے، وہ کچھ فوج جدہ میں اتار کر مقامات مقدسہ پر قبضہ کرنا چاہتا۔ اور اما اٹلی جس
مقام تہذیب پر ہے اس کو سوچ کر جسم کے رونگٹے اس خیال سے کھڑے ے ہو جاتے ہیں۔ پس میں
ہمیشہ یہ خیال کرتا ہوں کہ اس طرح عربوں کا اتحادیوں سے مل جانا مقامات مقدسہ کی حفاظت کا
ایک ظاہری ذریعہ بن گیا اور خدا تعالیٰ کی تدابیر میں سے اسے ایک تدبیر سمجھنا چاہیے۔ مجھے حیرت
ہوتی ہے جبکہ میں ہندوستان کے لئے سوراج (حکومت خود اختیاری۔ مرتب) کا مطالبہ کرنے
والے اور حکومت به رضائے باشندگان کا اصل پکار پکار کر سنانے والے مسلمان لیڈروں کو دیکھتا
ہوں کہ وہ عربوں کی اس بغاوت کے خلاف جوش دکھاتے ہیں ۔ اگر ہندوستان کے باشندوں کا حق
ہے کہ وہ اپنے ملک کی حکومت کا آپ فیصلہ کریں تو باشندگانِ عرب کا کیوں حق نہیں کہ وہ اپنے
ملک کی حکومت اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں۔ ان کا عربوں کو گالیاں دینا ان کے دعوئی اور
ان کے عمل میں ایسا تضاد پیدا کرتا ہے کہ ہر عقلمند اس کو دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے۔
غرض کہ جون ۱۹۱۶ء میں شریف نے ترکوں کے خلاف جنگ شروع کی۔ اور جنگ کے بعد
شام کی حکومت امیر فیصل بن شریف حسن کو دے دی گئی۔ فلسطین اور عراق کے درمیان کا علاقہ
عبد اللہ بن شریف حسن کو اور حجاز کی حکومت خود شریف کے ہاتھ میں آئی ۔ اس عرصہ میں فرانس
نے شام کا مطالبہ کیا۔ اور انگریزوں نے وہ علاقہ اس کے سپرد کر دیا ۔ چونکہ فرانس نہیں چاہتا تھا کہ
شام آزادی حاصل کرے اور امیر فیصل کے ارادے اس وقت بہت بلند تھے وہ ایک متحدہ عرب
حکومت کے خواب دیکھ رہے تھے ۔ فرانس کے نمائندوں اور ان میں اختلاف ہوا۔ اور امیر فیصل

انوار العلوم جلد 9
く
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
کو شام چھوڑنا پڑا ۔ انگریزوں نے اس کو بدلہ میں ان کو عراق کا بادشاہ بنا دیا ۔ سیاسی طور پر عرب کی
آئندہ امیدوں پر یہ ایک بہت بڑا حربہ تھا۔ کیونکہ شام کی آزادی کا سوال بالکل پیچھے جا پڑا ۔ اور
شام کی شمولیت کے بغیر عرب کبھی متحد نہیں ہو سکتا تھا۔ کیونکہ شامی سب عرب میں سے سب سے
زیادہ تعلیم یافتہ اور ترقی کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔ اور پھر ان کا ملک نہایت سرسبز بھی ہے۔
عراق سرسبز ہے مگر عراق سے انگریزوں کے فوائد ایسے وابستہ ہیں کہ یہ امید نہیں کی جاسکتی تھی
اور نہ کی جاتی ہے کہ عراق کسی قریب زمانہ میں ایسا آزاد ہو جائے کہ عرب کو متحد کرنے میں
کامیاب ہو سکے ۔ دو سرے عراقی تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اور ان میں عرب کو متحد کرنے کی روح
بھی موجود نہیں۔
اس تبدیلی کا ایک اور بھی اثر پڑا۔ امیر فیصل نے دیکھ لیا کہ عرب کو متحد کرنے کے ان کے
ارادے خواب و خیال بن گئے ۔ وہ انگریزوں کے ممنون احسان بھی ہو گئے کیونکہ جب وہ سب کچھ
کھو چکے تھے ۔ انگریزوں نے ان کو حکومت دے دی نہ اور کچھ نہیں تو نام کا بادشاہ ان کو بنا دیا ۔
اس وجہ سے ان کی آزاد طبیعت واقعات کی غلام بن گئی۔ اور وہ ہمت و جوش جو انہوں نے پہلے
چند سالوں میں دکھایا تھا اب ایک مایو سانہ تسلی سے بدل گیا۔
جہاں اس تبدیلی کا یہ اثر پڑا کہ شریف حسن کے سب سے ہوشیار اور ذکی فرزند امیر فیصل کو
اپنی آئندہ امیدوں کو خیر باد کہہ کر ایک شام کی بادشاہت پر قناعت کرنی پڑی ۔ وہاں اس کا ایک اور
بھی اُلٹا اثر ہوا ۔ اور وہ یہ تھ ر وہ یہ تھا کہ امیر نجد ابن سعود سعود کے غضب کی آگ امیر فیصل کے امیر عراق
ہونے پر بھڑک اٹھی ۔ امیر نجد جیسا کہ آگے بیان ہو گا شریف مکہ کے خاندانی دشمن تھے ۔ اور ان
کی دشمنی کئی نسل پرانی دشمنی تھی۔ جب عرب کے شریف کے خاندان کے نیچے متحد کر دینے کا
سوالی اٹھتا تھا تو طبعا ان کو برا لگتا تھا۔ کیونکہ اس کے یہ معنی تھے کہ نہ صرف ان کا دشمن خاندان
اس قدر اقتدار دیا جائے بلکہ وہ ان کے علاقہ پر بھی قبضہ کرلے اور ان کو اس کے ماتحت ہو کر رہنا
پڑے ۔ پس جب انہوں نے دیکھا کہ امیر فیصل کو شام سے جواب مل گیا ہے تو ان کو بہت خوشی
ہوئی ۔ اور جب انہوں نے دیکھا کہ ڈول متحدہ نے خلاف وعدہ عرب کو مختلف ریاستوں میں تقسیم
کر دیا اور پاک حکومت میں جمع کرنے کی نہ خود کوشش کی اور نہ عربوں کو اس کے لئے کوشش
کرنے کی اجازت دی وہ طبعا خوش ہوئے اور انہوں نے مزید اطمینان کے لئے انگریزوں سے
ایک معاہدہ کر لیا ۔ بظاہر تو معاہدہ یہ تھا کہ وہ حجاز کے علاوہ پر حملہ نہ کریں گے مگر اس کالازمی مفہوم

انوار العلوم جلد 9
44
حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز
یہ بھی تھا کہ ان کے علاقہ پر بھی انگریز یا اور کوئی عرب حکومت حملہ نہیں کر سکے گی۔ گورنمنٹ کی
طرف سے کئی لاکھ روپیہ سالانہ ان کو اس معاہدہ کے بدلہ میں ممتا بھی تھا۔ جو بحرین کی انگریزی
قنصل کے ذریعہ سے ان کو دیا جاتا تھا اور اسی قنصل کے ذریعہ سے ان سے مراسم دوستانہ طے کئے
جاتے تھے ۔
غرض شریفی خاندان کے کمزور ہونے پر ابن سعود خوش تھے کہ امیر فیصل عراق کے بادشاہ
مقرر ہوں گے۔ امیر ابن سعود جانتے تھے کہ سر دست عراق انگریزوں کے تصرف میں ہے اور
نہایت ضرور حالت میں ہے۔ اس میں نجد پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں۔ لیکن ان کو یہ بھی نظر آتا تھا
کہ کسی نہ کسی دن عراق طاقتور ہو جائے گا۔ انگریزوں کی تربیت میں وہاں کے باشندے جنگی فنون
سیکھ جائیں گے اور مالدار بھی ہو جائیں گے ۔ اس وقت عراق اور حجاز اگر مل کر اس پر حملہ کر دیں
تو چونکہ نجد کا علاقہ عراق اور حجاز کے درمیان میں ہے، امیر نجد کو اپنی حفاظت نہایت مشکل ہو
جائے گی۔ مگر وہ اس وقت کچھ نہیں کر سکتے تھے ۔ وہ عراق پر حملہ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ عراق پر
حملہ انگریزوں پر حملہ تھا۔ جس کی ان میں تاب نہ تھی۔ وہ حجاز پر بھی حملہ نہیں کر سکتے تھے ۔ کیونکہ
وہ انگریزوں سے اسی غرض سے روپیہ لے رہے تھے کہ وہ حجاز پر حملہ نہ کریں گے ۔ مگر وہ ہو شیار
آدمی تھے اگر وہ عراق اور حجاز پر حملہ نہیں کر سکتے تھے تو کم سے کم اس کے لئے تیاری کر سکتے تھے ۔
چنانچہ اس عرصہ میں انہوں نے خوب تیاری شروع کر دی اور ایک لشکر جرار تیار کرتے رہے مگر
امیر حجاز انگریزوں کی مدد کے بھروسہ پر بالکل مطمئن رہے۔
الفضل ۹ جو ۹ جون ۱۹۲۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی