اخلاق کی تعریف
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
124
منهاج الطالبين
کے ساتھ تعاون کرے۔ (ii) اس کے تعلقات انسانوں کے علاوہ خدا تعالی کی دوسری مخلوق سے
بھی درست ہوں۔
پھر آگے ان کی دو شاخیں ہیں۔ (الف) ان امور سے مجتنب رہے جو بنی نوع انسان یا
دوسری مخلوق کے ساتھ اس کے تعلق کو خراب کرتے ہوں۔ (ب) ان امور پر کار بند ہو جن سے
بنی نوع انسان یا دوسری مخلوق سے اس کا تعلق احسان پر مبنی ہو جائے۔
پھر خدا تعالیٰ سے تعلق درست رکھنے کے بھی دو حصے ہیں۔ (۱) ان افعال سے اجتناب کرے
کہ جو اس تعلق کو توڑنے والے ہیں۔ (۲) ان افعال پر کاربند ہو جو خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق کو
بڑھاتے ہیں۔
اس تقسیم کے بعد میں یہ بتاتا ہوں کہ دین اور مذہب کے کیا معنے ہیں کیونکہ ان سب باتوں
کا خلاصہ دین ہے۔ اور اب میں یہ بتاتا ہوں کہ دین کی تشریح کیا ہے۔ یہ نکتہ یاد رکھنے کے قابل ہے
کہ دین دو رشتوں میں منقسم ہے۔ یعنی دین کے دو حصے ہیں (۱) اخلاق۔ (۲) روحانیت۔ میں نے
بہت لوگوں کو دیکھا ہے۔ جنہیں یہ دھوکا لگا ہے کہ وہ اخلاق کو ہی دین سمجھتے ہیں۔ جس کے اخلاق
اچھے ہوں اُس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ وہ بڑا نیک ہے حالانکہ اس کے متعلق ہم یہ تو کہہ سکتے
ہیں کہ اس کا آدھا حصہ درست ہے مگر اسے نیک یعنی دیندار اور متقی نہیں کہہ سکتے۔
اخلاق کی تعریف انسان کے اعمال کا وہ حصہ جو بنی نوع انسان سے تعلق رکھتا ہے اخلاق کہلاتا ہے۔ اور وہی معالمہ جب خدا تعالٰی سے کیا جائے تو اسے
روحانیت کہتے ہیں۔ اگر کوئی انسان بندوں سے جھوٹ بولتا ہے تو وہ بد اخلاق ہے اور اگر خدا سے
جھوٹ بولتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ اس کی روحانیت مردہ ہو گئی ہے۔ اور جب کسی کے
دونوں پہلو درست ہوں تب ہی وہ دیندار اور متقی کہلا سکتا ہے۔ پس جب اخلاق مطابق شریعت کئے
جائیں تو وہ روحانیت کے ساتھ مل کر دین کہلاتے ہیں۔ لیکن جب وہی افعال بغیر روحانیت سے
اشتراک کے تمدن کے طور پر کئے جائیں تو ایسے انسان کے متعلق کہتے ہیں کہ بڑا با اخلاق ہے۔
میں پہلے اخلاق کو لینا ہوں پھر روحانیت کو بیان کرونگا۔ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اخلاق
اور روحانیت میں فرق صرف یہی ہے کہ ہماری طاقتوں کا ظہور انسانوں کے ساتھ معاملات میں
اخلاق کہلاتا ہے اور انہی طاقتوں کا خدا تعالی کے متعلق ظہور روحانیت کہلاتا ہے۔ اس لئے جہاں
میں اخلاق بیان کرونگا وہاں ساتھ ہی روحانیت کا بھی پتہ لگ جائے گا۔ اور جہاں فرق بتانے کی
انوار العلوم جلد 8
۱۷۷
منهاج الطالبين
ضرورت ہو گی وہاں فرق بیان کردوں گا۔
اخلاق کے مسئلہ پر غور کرنے سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ خُلق کیا چیز ہے۔ اس کے
متعلق اسلام کے سوا سب مذہبوں نے اور فلسفیوں نے لغزشیں کھائی ہیں اور اس کی عجیب عجیب
تعریفیں کی ہیں۔ مثلاً (1) بعض کے نزدیک خُلق اس گہری جڑ رکھنے والے ملکہ کا نام ہے جس سے
انسانی اعمال بلا فکر و رویہ آپ ہی آپ سرزد ہوتے ہیں۔ یا جس کے ماتحت انسان بلا فکر و رویہ کسی
فعل کے کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ (۲) بعض کے نزدیک خلق وہ نیک مادہ ہے کہ جو انسان کے
اندر خدا کی ذات پر دلالت کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ (۳) بعض کے نزدیک معلق وہ مادہ ہے جو
لمبے تجربہ کے بعد انسان میں پیدا ہو گیا ہے اور اب ورثہ کے طور پر انسانوں میں آتا ہے۔ یورپ کے
فلاسفر اسی نتیجہ پر پہنچے ہیں۔
میرے نزدیک مخلق اس حالت کا نام ہے جبکہ طبعی تقاضے قوتِ فکر کے ساتھ ملا دیئے جائیں
اور ان تقاضوں سے کام لینے والی ہستی مقتدر ہو۔ یعنی چاہے تو ان سے کام لے اور چاہے تو ترک کر
دے۔ اگر یہ افعال ایسے وجود سے ظاہر ہوں جس میں قوت فکر نہ ہو تو وہ طبعی تقاضے کہلاتے ہیں
جیسے حیوانوں میں ہوتا ہے۔ حیوان محبت اور پیار کرتے ہیں مگر ان کو با اخلاق نہیں کہہ سکتے بلکہ طبعی
تقاضے کہتے ہیں۔ پھر اگر اس قسم کے افعال ایسے وجودوں سے ظاہر ہوں جنہیں خاص رنگ میں بنایا
گیا ہو جیسے نباتات یا جمادات تو انہیں ظہور قدرت کہیں گے۔
مضمون کا یہ حصہ مشکل ہے۔ اگر بعض دوست اسے نہ سمجھ سکیں تو جب یہ کتاب کی شکل
میں چھپ جائے گا اُس وقت سمجھ جائیں گے۔ مگر اس کے بغیر چونکہ مضمون کا اگلا حصہ نہیں چل
سکتا اس لئے بیان کرتا ہوں۔ اگلا حصہ آسان ہے وہ سب دوست سمجھ سکیں گے۔
میں اخلاق کی تعریف بیان کر چکا ہوں۔ اخلاق وہ افعال ہیں جو ایسے لوگوں سے صادر ہوں
جن میں سوچنے اور فکر کرنے کی طاقت ہو اور کام کرنے یا نہ کرنے کی قابلیت پائی جائے۔
اب میں اخلاق حسنہ کی تعریف بیان کرتا ہوں۔ اخلاق حسنہ کی تعریفیں بھی مختلف لوگوں نے
مختلف کی ہیں۔ (۱) چنانچہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اخلاق حسنہ انسانی طاقتوں کے عقل کے ماتحت
استعمال کرنے کا نام ہے۔
(۲) بعض کے نزدیک اخلاق حسنہ وہ افعال ہیں جو انسان کو حقیقی خوشی پہنچاتے ہیں۔
(۳) بعض کے نزدیک اخلاق حسنہ وہ افعال ہیں جن میں ایثار سے کام لیا گیا ہو یعنی اپنا نقصان
انوار العلوم جلد 9
۱۷۸
منهاج الطالبين
کر کے دوسروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہو۔
(۴) بعض کہتے ہیں کہ اخلاق حسنہ وہ افعال ہیں جو عقل کی روشنی اور اس کے انتظام کے
ماتحت ذاتی نفع کی غرض سے ایثار کے طور پر کئے جائیں۔
(۵) مسلمان صوفی کہتے ہیں جو افعال عقل اور شریعت کے ماتحت کئے جائیں وہ اخلاق حسنہ
ہوتے ہیں۔
امام غزالی نے اخلاق حسنہ کی یہی تعریف کی ہے لیکن یہ تعریف میرے نزدیک کچھ اصلاح کی
محتاج ہے۔ اور وہ اصلاح یہ ہے کہ وہ افعال عقل اور شریعت کے مطابق بھی ہوں اور ساتھ ہی یہ
بات بھی پائی جائے کہ ان کا مرتکب اپنی مرضی، ارادہ اور مقدرت سے ان افعال کو کرے۔ اگر یہ
شرط نہیں پائی جاتی تو وہ اخلاق حسنہ نہیں کہلا سکتے۔ مثلاً اگر کوئی شخص نیم خوابی کی حالت میں کسی کو
ایک روپیہ دیدے اور جو ، اور جاگتے ہوئے صدقہ و خیرات سے پر ہیز کرے تو اس کا نیم خوابی میں صدقہ کرنا
اچھا مطلق نہیں کہلائے گا۔ کیونکہ اس کا یہ فعل ارادہ کے ماتحت نہیں ہو گا۔ پس وہ افعال اخلاق
حسنہ ہوتے ہیں جو شریعت اور عقل کے ماتحت ارادہ سے کئے جائیں۔ پھر ایک یہ شرط بھی ہے کہ وہ
اعمال خدا تعالیٰ کی صفات کے مطابق ہوں خلاف نہ ہوں۔ یہی تعریف صحیح ہے۔ کیونکہ خوبی وہی ہو
سکتی ہے جو نقص اور غلطی سے پاک ہو۔ اور کوئی شئے ہماری عقل کے پاک کہنے سے پاک نہیں ؟
سکتی بلکہ خدا تعالیٰ کی صفات کی شہادت سے جو چیز پاک ہے وہی حقیقی طور پر پاک ہو سکتی ہے اور
ہو
خوبی کہلانے کی مستحق ہے کیونکہ صرف خدا تعالیٰ کی ذات ہی کامل طور پر بے عیب ہے۔
اب میں اخلاق کے منبع کو بیان کرتا ہوں کہ اخلاق کہاں سے پیدا ہوتے ہیں۔ مختلف لوگوں
نے مختلف سر چشمے بتائے ہیں۔ بعض کہتے ہیں اخلاق کا منبع قوت فکر یہ یعنی عقل، غضب اور
شہوت ہیں۔ عقل کام کرتی ہے جیسے سوار کام کرتا ہے اور رتا ہے اور غضب اور شہوت دو گھوڑوے
عقل کا سوار جب ان دو گھوڑوں کو درست چلاتا ہے تو خلق پیدا ہوتا ہے اور اگر سوار غلطی کرے تو
بد خلقی پیدا ہوتی ہے محی الدین ابن عربی اس قوت فکر کا نام نفس ناطقہ رکھتے ہیں۔
ہیں۔
ان کا دعوی ہے کہ تمام اخلاق ان تینوں مادوں کے ملنے سے پیدا ہوتے ہیں۔ یعنی عقل اور
شہوت کے ملنے سے یا عقل اور غصہ کے۔ غصہ کے ملنے سے یا تینوں کے ایک جگہ جمع ہو جانے سے۔ وہ عقل
کو مرد قرار دیتے ہیں اور شہوت اور غصہ کو دو بیویاں۔ جس طرح مرد کے عورت کے ساتھ ملنے
سے بچہ پیدا ہوتا ہے اس طرح کہتے ہیں عقل کے قوت غضبیہ یا قوت شہوت کے ساتھ ملنے سے
انوار العلوم جلد 9
۱۷۹
منهاج الطالبين
اخلاق پیدا ہوتے ہیں۔
بعض کے نزدیک انسان میں خوشی حاصل کرنے کی زبردست خواہش ہے یہ جب عقل سے
ملتی ہے تو اخلاق پیدا ہوتے ہیں۔
میرے نزدیک اخلاق کے منبع کو مسلمانوں نے قرآن کریم کی روشنی میں بھی اچھی طرح نہیں
سمجھا۔ میں نے قرآن کریم پر غور کر کے یہ سمجھا ہے کہ اخلاق کا منبع بہت گہرا ہے اور دُور تک چلا
جاتا ہے۔ اگر صرف انسان میں افعال پائے جاتے جن کو اخلاق کہا جاتا ہے تو جو تعریف پہلوں نے کی
ہے وہ صحیح ہوتی مگر اس قسم کے افعال نچلی چیزوں میں بھی نظر آتے ہیں۔ مثلاً وہ کہتے ہیں عقل،
شہوت اور غصہ سے مل کر اخلاق بنتے ہیں اور محبت بھی ایک خُلق ہے جو حیوانوں میں بھی پائی جاتی
ہے۔ وہ کہتے ہیں عقل اور شہوت یا عقل اور غصہ کے ملنے سے تمام اخلاق بنتے ہیں مگر حیوانوں میں
عقل نہیں ہوتی لیکن باوجود اس کے محبت جسے اخلاق میں شمار کیا جاتا ہے پائی جاتی ہے۔ اس لئے
معلوم ہوا عقل، شہوت اور غصہ اخلاق کا منبع نہیں ورنہ حیوانوں میں کوئی مخلق نہ پایا جاتا۔
میں نے اس مضمون پر غور کیا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا جدید مضمون میری سمجھ
میں آیا ہے کہ جس نے اخلاق کے مسئلہ کی کایا پلٹ دی ہے۔ دراصل اخلاق کی جڑ چند قوتیں ہیں
جو نہ صرف انسانوں میں بلکہ حیوانات میں بلکہ نباتات میں بلکہ جمادات میں بھی پائی جاتی ہیں اور نہ
صرف جمادات میں ہی پائی جاتی ہیں بلکہ ان ذرات میں بھی پائی جاتی ہیں جن سے جمادات بنتے ہیں۔
چنانچہ دیکھ لو انسان سے اُتر کر حیوان میں بھی انسان کے مشابہ اعمال پائے جاتے ہیں۔ انسان میں
غصہ ہے، حیوان میں بھی غصہ ہوتا ہے۔ انسان محبت کرتا ہے حیوان بھی محبت کرتا ہے۔ اب ہم
اس سے اور نیچے چلتے ہیں یعنی نباتات کو لیتے ہیں۔ ان میں بھی ہمیں ایسے افعال ملتے ہیں جو
حیوانات اور انسانوں میں پائے جاتے ہیں۔ ہاں یہ فرق بے شک ہے کہ نباتات میں وہ افعال بہت
ادنی درجہ کے نظر آتے ہیں۔ مثلاً جس طرح انسان میں لینے اور دینے کی خواہش ہے اسی طرح
نباتات میں بھی ہوتی ہے۔ اور اب نئی تحقیقات سے ثابت ہو گیا ہے کہ قریباً تمام نباتات میں نرو
مادہ ہیں (کو قرآن کریم میں یہ مضمون پہلے سے بیان ہو چکا ہے) اور جب نر مادہ سے ملے تب پھل
بنتا ہے۔ کھجور کے متعلق یہ بات ہزاروں سال سے معلوم ہو چکی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ
نباتات میں شہوت موجود ہے۔ پھر ان میں غصہ بھی پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بوس نے آلات کے ذریعہ یہ
ثابت کر دیا ہے۔ موٹی مثال چھوئی موئی کی ہوئی دیکھ لو۔ انگلی لگاؤ تو سکڑ جائے گی۔ اگر اس کے پھل
انوار العلوم جلد 8
۱۸۰
منهاج الطالبين
کو ہاتھ لگایا جائے تو اپنے اندر کا بیج باہر پھینک کر سکڑ جاتا ہے۔ امریکہ میں ایک درخت ہے اگر
گوشت والی چیز اس کے قریب جائے تو خوش ہو کر پھیل جاتا ہے اور اگر وہ چیز اس کے ساتھ لگ
جائے تو سکڑ جاتا ہے اور اس کا خون چوس کر اُسے پھینک دیتا ہے۔ اس قسم کی مثالوں سے ثابت
ہے کہ نباتات میں بھی یہ احساس پائے جاتے ہیں۔ اب ہم اور نیچے چلتے ہیں اور جمادات کو لیتے
ہیں۔ کہتے ہیں انسان میں محبت ایک بہت اعلیٰ خلق ہے۔ مگر محبت کیا ہے۔ محبت اپنی طرف کھینچنے کو
کہتے ہیں۔ پھر کیا مقناطیس لوہے کو اپنی طرف نہیں کھینچتا۔ اس میں بھی یہ جذبہ ہے مگر بہت سادہ
جذبہ ہے۔ اس کے مقابلہ میں بجلی کی ایک ہی قسم کی طاقت اگر دو چیزوں میں پیدا کر دی جائے تو وہ
دونوں چیزیں ایک دوسرے سے پیچھے ہٹتی ہیں۔ گویا ایک دوسرے سے نفرت کا اظہار کرتی ہیں۔
پس ثابت ہو گیا کہ محبت اور کشش نفرت اور غصہ کا مادہ جمادات میں بھی پایا جاتا ہے۔
پھر میں نے بتایا ہے کہ یہ طاقتیں باریک ذرات میں بھی موجود ہیں۔ اگر ان با میں بھی موجود ہیں۔ اگر ان میں یہ طاقتیں نہ
ہوتیں تو پھر دُنیا بن ہی نہ سکتی تھی۔ اگر ذرات ایک دوسرے کو کھینچ کر آپس میں اکٹھے نہ ہوں تو
کسی چیز کا دنیا میں قائم ہونا نا ممکن ہو جائے۔ یہ جذب کرنے کی طاقت ہی ہے جس نے ذرات کو
آپس میں ملایا ہوا ہے۔ پس ثابت ہو گیا کہ اخلاق کا مادہ بہت گہرا ہے۔ گو یہ درست ہے کہ جتنے جتنے
ہم نیچے جائیں بعض اخلاق کا ہی پتہ لگتا ہے اور بعض کا نہیں لگتا۔ مگر اس میں بھی شک نہیں کہ جڑ
ہر جگہ موجود ہے۔
اس امر کو مثالوں سے ثابت کر دینے کے بعد کہ اخلاق کا ظہور جن خاصیتوں سے ہوتا ہے وہ
ذرات عالم میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اب میں یہ بتاتا ہوں کہ وہ کونسی خاصیتیں ہیں جو اخلاق کا مادہ
ہیں۔ یاد رکھنا چاہئے کہ مادہ کی ابتدائی حالت پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح مادہ میں
شش جہات ہیں یعنی اُوپر نیچے، دائیں بائیں، آگے پیچھے۔ اسی طرح چھ باطنی جہات بھی ہیں اور وہ
بھی اپنی نسبت کے لحاظ سے اسی طرح جوڑا جوڑا ہیں جس طرح ظاہری جہات جوڑا جوڑا ہیں۔ یعنی
جس طرح ظاہری جہات ایک نسبت کے لحاظ سے مثلاً دائیں ہوتی ہیں تو دوسری نسبت سے بائیں،
ایک نسبت سے آگے ہوتی ہیں اور ایک نسبت سے پیچھے ، ایک نسبت سے اوپر ہوتی ہیں تو دوسری
نسبت سے نیچے۔ اسی طرح باطنی چھ جہات بھی نسبتوں کے لحاظ سے دو دو قسم ہوتی ہیں یعنی ذکوری و
انائی، دوسروں پر اپنی تاثیر ڈالنے والی اور دوسروں سے اثر قبول کرنے والی۔ یہ ظاہر بات ہے کہ
اس چیز پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا جو اثر نہ قبول کر سکے ۔ مثلاً آٹا نرم ہوتا ہے، اس میں مٹھی گھس جاتی
انوار العلوم جلد و
معهاج الطالبين
ہے مگر میز میں نہیں گھس سکتی کیونکہ یہ اس کے اثر کو قبول نہیں کرتی۔ اس سے معلوم ہوا تبھی
کوئی کام ہو سکتا ہے جبکہ ایک طرف کام کرنے کی طاقت اور دوسری طرف اثر قبول کرنے کی
قابلیت ہو۔ ہر ذرہ جو پایا جاتا ہے اس میں کھینچنے اور کھینچے جانے کی طاقت ہے۔
پہلی باطنی جهت جذب یعنی کھینچنے کی طاقت ہے اور اس کے ساتھ کی میل یعنی جھکنا۔ جب
موافق سامان پیدا ہو جائیں گے وہ کھینچنے لگ جائے گایا دوسری طرف کھینچ جائے گا۔ اسی طرح دوسری
جہت دفع کی ہے اور اس کے ساتھ کی دوسری طاقت اعراض کی۔
تیسری خصوصیت ہر ذرہ میں افتاء کی ہے۔ ہر چیز جو اپنا وجود قائم کرتی ہے دوسری اشیاء کو فنا
کرتی ہے۔ مثلاً میں اپنا ہاتھ یہاں سے اُٹھا کر وہاں رکھوں تو پہلے ہاتھ رکھنے کی جو شکل بنی تھی وہ فتا
کر کے دوسری بنائی گئی۔ اسی طرح ذرات جب اثر قبول کر کے نئی شکل اختیار کرتے ہیں تو پہلی پر فتا
وارد ہو جاتی ہے۔ اس کے مقابل کی خصوصیت فنا کی ہوتی ہے۔ یعنی ہر ذرہ میں جہاں دوسرے کو فنا
کرنے کی قابلیت ہے وہاں اس میں خود فنا ہونے کی بھی قابلیت ہے۔
چوتھی خصوصیت ابقاء کی ہے۔ کوئی چیز گراؤ آگے دیوار ہو تو وہ اُسے ٹھہرا لے گی۔ یہ باقی
رکھنے کی طاقت ہے۔ اس کے مقابل کی خصوصیت بقاء ہے یعنی باقی رہنے کی قابلیت۔
پانچویں خصوصیت اظہار کی ہے۔ یعنی بعض چیزوں کو اُبھارنا، ظاہر کرنا۔ ہر ذرہ دوسرے کو
اُبھارتا ہے، اسے موٹا اور نمایاں کر دیتا ہے۔ اس کے مقابلہ کی خصوصیت ظہور ہے یعنی ہر ذرہ میں
نمایاں ہونے اور ظاہر ہونے کی خصوصیت بھی ہے۔
چھٹی خصوصیت اخفاء ہے۔ یعنی کسی چیز کو مخفی کر دینا۔ مثلاً میرے ہاتھ کے پیچھے کوئی چیز ہو تو
وہ اسے چھپا دیگا۔ اس کے مقابلہ میں خفاء یا چھپنے کی طاقت ہے یعنی اپنے وجود کو مخفی کر دینا اور
دوسرے کے سایہ میں آجاتا۔
یہ طاقتیں جو مادہ کے باریک سے باریک حصہ میں پائی جاتی ہیں اخلاق کی بنیاد ہیں۔ تمام اخلاق
کی بنیاد انہی پر ہے۔ اور یہی ترقی کرتے کرتے انسان میں ایک حیرت انگیز صورت میں ظاہر ہو جاتی
ہیں۔ جوں جوں مادہ مرکب ہوتا جاتا ہے اجزاء ملتے جاتے ہیں اس کے افعال میں زیادتی اور صفائی
پیدا ہوتی جاتی ہے۔ جوں جوں مادہ ترقی کرتا ہے یہ خاصیتیں اعلیٰ پیرایہ میں اور مختلف اقسام سے ظاہر
ہوتی ہیں۔ اور جس قدر اونی ہوتا جاتا ہے ان خصوصیات کا ظہور اوٹی اور محدود ہوتا جاتا ہے جب
تک خالص مادی قوانین کے ماتحت یہ خاصیتیں عمل کرتی ہیں اُس وقت تک ہم ان کے ظہوروں کو
انوار العلوم جلد 9
۱۸۲
منهاج الطالبين
اچھا اور بڑا تو کہہ سکتے ہیں مگر اخلاق فاضلہ یا سینہ نہیں کہہ سکتے۔ جس طرح ہر چیز جو کام نہ دے ہم
اُسے بڑا اور جو کام دے اسے اچھا کہنے لگ جاتے ہیں اور اس کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ ان چھ
خاصیتوں کا ظہور ان سے قانونِ قدرت کے مطابق پوری طرح ہو رہا ہے یا نہیں ہو رہا۔ دیکھو یہ
سوئی اگر کسی پر جا گرے تو اسے بڑا محسوس ہو گا مگر یہ نہیں کہے گا کہ یہ سوئی کی بد خلقی ہے۔ اس
طرح اگر کسی کو کہیں پڑا ہوا ایک پیسہ مل جائے تو وہ کہے گا اچھی بات ہے مگر یہ نہ کہے گا کہ پیسہ کی
بڑی مہربانی ہے۔ پس جب تک افعال مادی ظہور کے مطابق ہوں ہم انہیں اچھا یا بڑا تو کہہ سکتے ہیں
مگر اخلاق نہیں قرار دے سکتے۔ اچھا یا بڑا کہنے سے مراد صرف یہ ہوتی ہے کہ ہمارے منشاء کے
مطابق وہ کام کر رہے ہیں یا ہمارے منشاء کے خلاف۔
بعض دفعہ اچھائی یا برائی نسبتی ہوتی ہے۔ مثلاً ایک شخص کو گولی لگی تو جو اُس شخص کے ہمدرد
ہوں گے وہ کہیں گے بڑا ہوا لیکن جو مخالف ہوں گے وہ کہیں گے اچھا ہوا ۔ یہ بڑائی اور اچھائی نسبتی
ہے ہم اسے خُلق نہیں کہہ سکتے۔ یہ ایک طبعی قوت کا اظہار ہے جو طبعی قوانین کے ماتحت ظاہر ہو
رہی ہے۔ ارادہ کا چونکہ دخل نہیں اس لئے اسے خلق بھی نہیں کہتے مگر فعل ایک ہی قسم کا ہے۔
ہاں مگر جب ترقی کرتے کرتے مادہ انسانی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ چھ خاصیتیں سینکڑوں شکل
میں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ چونکہ انسان مادہ سے مرکب در مرکب ہو کر بنا ہے اور اس وجہ سے یہ
خاصیتیں بھی اس کے اندر مرکب در مرکب ہوتی چلی گئی ہیں۔ ان کی مثال رنگوں کی ہے جو اصل
میں تو صرف چھ سات ہیں مگر ان کو مرتب کر کے سینکڑوں رنگ پیدا کر لئے گئے ہیں۔ چونکہ انسان
میں ان خاصیتوں کا ظہور نئے رنگ میں ہونے لگتا ہے اسے خلق کہتے ہیں۔ گویا وہ ایک نئی پیدائش
ہے۔ اور خلق یعنی جسمانی پیدائش سے ممتاز کرنے کے لئے اسے خُلق کہنے لگے ہیں ورنہ اصل میں
وہی چھ خاصیتیں ہیں جو ابتدائی سے ابتدائی مادہ میں بھی پائی جاتی ہیں۔ جب تک وہ جمادات میں کام
کرتی ہیں ان کو طاقتیں کہتے ہیں۔ جب نباتات میں ایک زیادہ مکمل ظہور ان کا ہوتا ہے انہیں
حتیں کہتے ہیں۔ جب حیوانات میں اس سے بھی زیادہ مکمل ظہور ہوتا ہے تو انہیں شہوات یا طبیعی
تقاضے کہتے ہیں۔ اور جب اس سے بھی زیادہ مکمل صورت میں انسان میں ان کا ظہور ہوتا ہے تو فکر
اور ارادے کے بغیر ان کے ظہور کو طبعی تقاضے یا اظہار فطرت کہتے ہیں۔ اور جب ارادے یا فکر کے
ما تحت ان کا ظہور ہوتا ہے اسے مخلق کہتے ہیں۔ یعنی ترقی کے اعلیٰ درجہ پر پہنچ گئیں۔ جیسے قرآن
کریم میں بھی انسان کی تخلیق کے متعلق آتا ہے۔ وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ مِنْ سُلْلَةٍ مِّنْ مِيْنِ -
انوار العلوم جلد 9
۱۸۳
منهاج الطالبين
ثُمَّ جَعَلْنَهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِيْنٍ - ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا
الْمُضْغَةَ عِظماً فَكَسَوْنَا الْعِظْمَ لَحْمًا ثُمَّ أَنْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ
الْخَالِقِينَ - اے انسان کو خدا نے سب سے اعلیٰ مخلوق بنا دیا اور سب خلق اس کے ماتحت آگئی۔
اب اس اصل کو سمجھ لینے کے بعد انسانی اخلاق پر غور کرو۔ سب اخلاق کا باعث یہی سیدھے
سادھے خواص جو مادے میں پائے جا میں پائے جاتے ہیں نظر آتے ہیں جو مختلف مدارج ارتقاء کے بعد ا بعد اس حالت
کو پہنچ گئے ہیں اور اس وجہ سے ان کو اپنی ذات میں ہم ہر گز بڑا نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ طبعی تقاضے
ہیں۔ ہم انہیں تبھی بڑا کہہ سکتے ہیں جب وہ بے محل استعمال ہوں۔ مثلاً بزدلی ہے، سب لوگ
اسے بڑا کہتے ہیں۔ لیکن کیا اس کا یہی مطلب نہیں ہے کہ ایک بات سے انسان پیچھے ہٹتا ہے اور خالی
پیچھے ہٹنا بڑا نہیں کہلا سکتا وہ اعراض کے قدرتی جذبہ کا اظہار ہے۔ ہم اسے تبھی بڑا کہیں گے جب
کہ وہ فعل عقل اور مقتضائے وقت کے خلاف کیا گیا ہو۔ چنانچہ ہم زہر کو دیکھتے ہیں تو وہ بھی پیچھے
ہٹنے کا ہی فعل ہے لیکن سب لوگ اسے اچھا کہتے ہیں حالانکہ دونوں فعلوں کی شکل ایک ہے۔ لیکن
حق یہ ہے کہ یہ فعل بھی اپنی ذات میں نہ اچھا ہے نہ بڑا۔ بلکہ جب عقل اور مقتضائے وقت کے
مطابق یہ فعل ہو تو اچھا ہے ورنہ بڑا خواہ اس کا نام زہد رکھویا کچھ اور۔ اسی طرح صبر ہے، اس میں
بھی خاصیت اعراض کا ہی ظہور ہے۔ اور ہم اسے اچھا تبھی کہیں گے جب یہ عقل و مقتضائے
وقت کے مطابق ہو ورنہ نہیں۔
اب میں ایک مثال خاصیت میل کی بیان کرتا ہوں اور وہ عاشقانہ محبت کی یعنی اُس محبت کی
جو محبت اپنے محبوب سے کرتا ہے مثال ہے۔ ایک مرید اپنے پیر سے یا شاگرد اپنے اُستاد سے اس
قسم کی محبت کرتا ہے۔ وہ اس کے حسن کو دیکھ کر جو اپنے اندر جذب رکھتا ہے اس کی طرف جھک
جاتا ہے۔ جب یہ محبت عقل و مقتضائے وقت کے ماتحت ہوتی ہے مخلق حسن کہلاتی ہے۔ اور جب
ایسی نہ ہو تو آوارگی اور کمینگی۔ لیکن دونوں حالتوں کے اندر حقیقت ایک ہی پوشیدہ ہے اور وہی
خاصیت دوسرے کی کشش کو قبول کر لینے کی جو مادہ میں بھی موجود تھی ایک دوسری شکل میں ظاہر
ہوئی ہے۔
قوت دفع سے پیدا ہونے والے اخلاق کی مثال میں بہادری کو پیش کیا جا سکتا ہے۔ بہادری کیا
ہے۔ وہی خاصیت دفع کی جو مادہ میں موجود تھی اس شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور جب موقع مناسب
پر استعمال کی جائے تو مخلق حسن کہلاتی ہے وار نہ بد خلقی۔ گالیاں دینے کی عادت بھی اسی خاصیت کی
انوار العلوم جلد 9
۱۸۴
منهاج الطالبين
ایک شاخ ہے۔ اس کی غرض بھی دوسرے کے الزام یا حملہ یا ظلم کو اپنے سے دور کرنا ہوتی ہے۔
قوت جذب کا ایک ظہور ہے۔ قوت جذب دوسری اشیاء کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ یہی مادہ
حرص جس وقت انسانی افعال میں ظاہر ہوتا ہے تو کبھی حرص کی شکل میں اموال اور رتبوں کو کھینچنے
میں لگ جاتا ہے اور جب ناجائز طور پر ظاہر ہوتا ہے تو اسے بڑا۔ ورنہ اچھا کہتے ہیں۔ اسی خاصیت
کے ماتحت بشاشت یعنی خوش خلقی سے ملنا بھی ہے اور مدح اور محبت، محبوبی اور ورع اور ان
حق کے لئے جھگڑنے کی صفات بھی اسی جذبہ کے ماتحت ہیں۔
اشاعت
فناء کی خاصیت سے پیدا ہونے والے اخلاق کی مثال میں تہور کو پیش کیا جا سکتا ہے۔ تہور
اس جذبہ کو کہتے ہیں کہ انسان اپنی فنا کا فیصلہ کر لیتا ہے اور کہ دیتا ہے کہ میں اپنی جان کی بالکل پر واہ
نہیں کرونگا۔ یہ جذبہ بھی کبھی عقل کے ماتحت ہوتا ہے۔ اس وقت یہ جذبہ نہایت اعلیٰ ہوتا ہے
جیسے نعمت اللہ خان نے کیا کہ جان دینے کا قطعی فیصلہ کر لیا مگر ایمان کی حفاظت کی۔ جب عقل کے
ساتھ صحیح طور پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں یہ قربانی ہے لیکن جب عقل کے ماتحت نہ ہو
جیسے آگ جل رہی ہو اور کوئی اس میں گر کر اپنے آپ کو جلا دے تو یہ بھی تہورہی ہے۔ لیکن عقل
کے ماتحت نہیں اس لئے بڑا ہے۔
دوسری مثال اس جذبہ کی احسان ہے۔ یعنی ایک شخص دوسرے کی خاطر اپنا حق چھوڑ دیتا ہے
اور ایک حد تک اپنے لئے فنا کے سامان پیدا کرتا ہے، کیونکہ وہ ان اشیاء کو جو اُسکے بقاء کے لئے
تھیں دوسروں کو دیدیتا ہے۔
افتاء کی خاصیت سے پیدا ہونے والے اخلاق کی مثال میں قتل ، غارت ، کینہ کو پیش کیا جا سکتا
ہے کہ ان اخلاق کی تہہ میں افتاء کی خواہش کا زور معلوم ہوتا ہے۔
ابقاء کی خاصیت کے ماتحت پیدا ہونے والے اخلاق کی مثال میں سخاوت، امید، احسان اور
اسی قسم کے اور اخلاق کو پیش کیا جا سکتا ہے ( احسان کو پہلے فناء کے نیچے بیان کیا گیا ہے۔ اس کی یہ جا
وجہ ہے کہ بعض اخلاق مرکب ہوتے ہیں اور دو خاصیتوں سے مل کر پیدا ہوتے ہیں یا مختلف وقتوں
میں مختلف جذبات کا ظہور ہوتے ہیں)
کبر، دوسروں سے آگے بڑھنے کی خواہش، شجاعت، خود پسندی، ظہور کی خاصیت سے پیدا
ہونے والے اخلاق میں شمار ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ ان کی تہہ میں ظاہر ہونے کی خواہش مخفی ہے۔
انشاء ستر، ریاء، بے حیائی، صدق ایسے اخلاق میں جو اظہار کی خاصیت کے غیر مادی ظہور