اعلیٰ اخلاق کا خیال کیوں رکھا جائے؟
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
ہیں۔
۱۸۵
منهاج الطالبين
توکل، غفلت اور حیاء کے اخلاق قوت خفاء یعنی پوشیدہ ہو جانے کے مادہ سے ترقی کر کے پیدا
ہوتے ہیں۔
استهزاء، مزاح، جھوٹی گواہی، رازداری، جھوٹ، اخفاء کی خاصیت کا غیر مادی ظہور معلوم
ہوتے ہیں۔
بعض اخلاق مرکب ہوتے ہیں جیسا کہ حسد، جذب اور افناء سے مرکب ہے اور حقد اعراض
اور افتاء سے مرکب ہے۔
بعض اخلاق مختلف حالتوں میں مختلف خاصیتوں کے ماتحت پیدا ہوتے ہیں جیسا کہ مراء اور
جدال یعنی ہمت کرنا اور جھگڑنا کبھی اعراض کے ماتحت ہوتا ہے۔ اس وقت اس کی غرض دوسرے کا
دعوی باطل کرنا ہوتا ہے۔ کبھی ہمت اور جھگڑا حق لینے کے لئے ہوتا ہے۔ اس وقت یہ جذب کی
خاصیت کے ماتحت ہوتا ہے۔
غرض انسانی اخلاق کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ در حقیقت مادہ کے خواص کی ایک
ترقی یافتہ صورت ہیں اور صرف ارتقاء کی حالت میں غیر مادی صورت اختیار کر گئے ہیں اور بعض
صورتوں میں مرکب ہو گئے ہیں۔ اس اصل کے ماتحت جو میں نے اُوپر بیان کیا ہے نہ صرف یہ کہ
اخلاق کی جڑ اور حقیقت ہی معلوم ہو جاتی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ صاف
ظاہر ہو جاتا ہے کہ اخلاق کی برائی اور بھلائی ذاتی نہیں ہے بلکہ ان کے استعمال کی طرز اور موقع سے
وابستہ ہے کیونکہ خاصیات اپنی ذات میں نہ بڑی ہیں نہ اچھی۔ مگر اس سے بھی بڑھ کر اس تحقیق
سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کو پیدا کرنے والی ایک ہستی ہے کیونکہ اخلاق کی ایسی گہری جڑ آپ ہی
آپ پیدا نہیں ہو سکتی تھی۔ صاف ظاہر ہے کہ ابتدائے عالم سے اس امر کا خیال رکھنا کہ انسان
کے دل میں اخلاق کی ایک گہری جڑ قائم کی جائے جس سے وہ آزاد ہو ہی نہ سکے بغیر کسی بالا رادہ
ہستی کے فعل کے نہیں ہو سکتا۔ اس نے انسان کی پیدائش کی عرض کو مد نظر رکھ کر اس کے خمیر میں
ہی اخلاق کی آمیزش کی تاوہ ہر حالت اور ہر عمر میں اخلاق کے اثر کو قبول کرنے کی قابلیت رکھے اور
ان کی طرف اسے فطرتی میلان ہو۔
اعلیٰ اخلاق کا خیال کیوں رکھا جائے؟ اخلاق کی حقیقت کے بیان کرنے کے بعد میں اس سوال کا جواب دینا چاہتا ہوں کہ
انوار العلوم جلد 9
اعلیٰ اخلاق کیوں برتے جائیں اور بڑے اخلاق سے کیوں اجتناب کیا جائے؟
منهاج الطالبين
یورپ کے لوگ چونکہ فلسفہ اشیاء کی طرف زیادہ متوجہ ہیں انہوں نے اس سوال کو خاص
اہمیت دی ہے اور ان میں سے محققین نے بڑے غور کے بعد اس سوال کا یہ جواب دیا ہے کہ اعلیٰ
اخلاق اپنی ذات میں اچھی چیز ہیں اس لئے خود اعلیٰ اخلاق کی خاطر نہ کہ کسی اور غرض سے ان کو
قبول کرنا چاہئے۔
اسلامی ماہرین اخلاق نے اس سوال کا یہ جواب دیا ہے کہ انسان کو اخلاق کا اظہار بہ نیت
ثواب کرنا چاہئے۔ اور امام غزالی یہاں تک کہتے ہیں کہ اگر کوئی صحت کے خراب ہونے کے خیال
سے زنا سے بچے تو وہ متقی نہیں ہے۔
اس خیال پر مغربی خیال کے دلدادہ دو اعتراض کرتے ہیں (۱) جو شخص کسی مریض کا علاج
اس کی صحت کے خیال سے نہیں بلکہ ثواب کی خاطر سے کرتا ہے کیا وہ تاجر نہیں۔ پھر جو شخص
تجارت کے طور پر ان کاموں کو کرتا ہے وہ کیوں اچھا سمجھا جائے۔ (۲) اگر کوئی شخص زنا سے اپنی
حفاظت عزت یا صحت کے لئے بچے تو وہ کیوں عفیف نہیں ہے اور اگر عفیف نہیں ہے تو شریعت
نے زنا سے منع کیوں کیا ہے؟ تم کہتے ہو چونکہ اس طرح زنا سے بچنے میں ثواب کی نیت نہیں اس
لئے وہ اخلاق نہیں کہلا سکتے۔ ہم پوچھتے ہیں خدا کسی کام کا ثواب کیوں دیتا ہے، اسی لئے نا کہ جس
کام کے متعلق وہ کہتا ہے یوں نہ کرو وہ نہ کیا جائے اور جس کام کے متعلق وہ کے کرو وہ کیا جائے۔
اب سوال یہ ہے کہ وہ کیوں کسی کام کے متعلق کہتا ہے کہ یہ کرو اور کیوں کہتا ہے کہ فلاں کام نہ
کرو۔ اگر بغیر کسی حکمت کے تو اس کی شریعت بے معنی اور فضول ہوئی اور اگر کسی سبب سے اور
حکمت کے ماتحت تو اس حکمت کو مد نظر رکھ کر کام کرنا کیوں اخلاق فاضلہ میں شامل نہ ہو گا۔ جس
حکمت کو خدا تعالیٰ حکم دیتے وقت مد نظر رکھتا ہے اگر بندہ اسے کام کرتے وقت مد نظر رکھے تو اس
کے کام کی قدر کیوں کم ہو جائے۔ مثلاً خدا تعالیٰ نے اگر زنا صحت یا قیام امن کے لئے منع فرمایا ہے تو
جب ہم اسی غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے زنانہ کریں تو یہ کیوں اچھا مخلق نہ سمجھا جائے اور ہم کیوں
ثواب کے مستحق نہ ہوں۔ اور اگر زنا سے منع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تو معلوم ہوا خدا تعالیٰ نے
اس کی ممانعت کا یونہی حکم دیا ہے۔
پہلے اعتراض یعنی تجارت کا جواب یہ ہے کہ اس فعل اور تجارت میں کوئی مناسبت نہیں
کیونکہ اخلاق حسنہ کی جزاء خدا تعالیٰ نے پہلے مقرر کر رکھی ہے اور کہہ چھوڑا ہے کہ جو فلاں افعال
انوار العلوم جلد 9
۱۸۷
منهاج الطالبين
سے بچے گا اُسے یہ بدلہ دیا جائے گا اور جو فلاں افعال کرے گا اُسے یہ بدلہ دیا جائے گا۔ پس یہ
تجارت نہیں بلکہ انعام ہے کیونکہ تجارت میں انسان اپنے کام کی قیمت خود مقرر کرتا ہے یہاں بدلہ
اس کی پیدائش سے بھی پہلے کا مقرر شدہ ہے اور طبعی بدلہ ہے۔ خواہ ہم خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کی
نیت رکھیں یا نہ رکھیں وہ بدلہ ہمیں مل رہا ہے اور ملے گا پس یہ تجارت نہیں۔ تجارت تو یہ ہے کہ
مثلاً ایک کے پاس گھی ہے اور دوسرے کے پاس روپیہ۔ وہ روپیہ دے کر گھی خرید لیتا ہے لیکن بیچنے
والا مختار ہے خواہ اپنی چیز دے یا نہ دے۔ مگر یہاں معاملہ برعکس ہے کیونکہ کام لینے والے نے خود
ہی انعام کا وعدہ کیا ہے اور کام کرنے والے نے اس سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ پھر یہ فرق ہے کہ
وعدہ کرنے والا وہ ہے جس کے ہم بہر حال محتاج ہیں۔ اگر وہ افعال جنہیں ہم بہ نیت ثواب کرتے
ہیں نہ بھی ہوں تب بھی اس کے احسان سے جیتے ہیں۔ اس ایسے شخص کے انعام کو جس کے انعام
کے بغیر ہم زندہ ہی نہیں رہ سکتے تجارت نہیں کہا جا سکتا تجارت اسی سے ہوتی ہے جس سے ہم
مستغنی ہوں خواہ تعلق رکھیں یا نہ رکھیں۔
دوسرا الله
به
انہ ہو تو وہ
اعتراض بالکل ٹھیک ہے بشرطیکہ یہ کہا جائے کہ ا ئے کہ اگر یہ نیت ثوا ثواب کوئی کام نہ :
اخلاق سے نہیں۔ اصل جواب ان اعتراضوں کا یہ ہے کہ تم لوگ ثواب کی حقیقت کو نہیں سمجھے،
ثواب کے معنے اگر روپیہ پیسہ کے ہوں تو بیشک تمہارا اعتراض درست ہو سکتا ہے، مگر ثواب کے
معنے روپیہ اور پیسہ کے نہیں ہیں بلکہ اس اعلیٰ مقصد کے حاصل ہونے کے ہیں جس کے لئے انسان
پیدا کیا گیا ہے اور وہ مقصد صد یہ ہے کہ ہم کامل الصفات ہو جائیں۔ ہمارے اندر وہ طاقت پیدا ہو جائے
جس سے پاکیزگی ہمارا ذاتی جوہر ہو جائے اور ہم طہارت کا سرچشمہ ہو جائیں۔ جو انعامات کہ بظاہر
مادی معلوم ہوتے ہیں وہ یا تو استعارے ہیں اور یا پھر اصل مقصد نہیں بلکہ لوازمات سے ہیں، اور
لوازمات اصل مقصد نہیں ہوتے۔ ایک دوست کی انسان خاطر کرتا ہے، وہ خاطر اصل نہیں بلکہ
لازمہ ہے، اصل دلی میلان اور اندرونی اتصال ہے۔ اسی طرح ثواب سے مراد کھانا اور پینا نہیں
بلکہ کمال ذاتی کا حصول ہے جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ یعنی انسانی پیدائش کی غرض عبد بننا ہے۔ پس ثواب یہ ۔ کہ انسان کو عبد بننے کی
توفیق عطا ہو اور وہ کامل ہو جائے۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ اس غرض سے کام کرنے سے ہی
اخلاق اخلاق کہلا سکتے ہیں ورنہ وہ صرف ظاہری مشقیں ہیں اور کچھ نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں
کہ جو شخص ظاہری اخلاق کے مطابق عمل کریگا وہ دنیا میں ایک حد تک فائدہ اٹھائے گا۔ لیکن اگر
!