نیکی کی اسقدر طاقتوں کی موجودگی میں گناہ کہاں سے آتا ہے؟
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 3
۱۹۳
منهاج الطالبين
نیکی کیا ہے ؟ تیکی وہ اعمال ہیں کہ جن سے انسانی روح کو اپنی صحت حاصل ہو جائے کہ رویت الہی کے قابل ہو جائے۔ تندرست آدمی کا یہی مفہوم ہوتا ہے کہ وہ
وہ
کام کاج کر سکے۔ ورنہ ڈاکٹر تو ہر ایک میں کوئی نہ کوئی بیماری بتا دے گا۔ پس نیکی یہ ہے کہ رؤیت
الہی کی قابلیت انسان میں پیدا ہو جائے۔ اس میں بھی روحانی اور مادی دونوں قسم کے افعال شامل
ہیں۔
اصل مضمون کے سمجھنے کے لئے یہ بات سمجھنی بھی ضروری ہے۔ ہے کہ گناہ کی گناہ کی اقسام اقسام کتنی ہیں۔ سو یاد رکھو کہ اس کی تین اقسام ہیں (۱) دل کا گناہ۔ یہ م سو
یہ
اصل گناہ ہے۔ (۲) زبان کا گناہ۔ (۳) جو ارح یعنی ہاتھ اور پاؤں اور دیگر اعضاء کا گناہ ۔ جار یعنی ہاتھ اور کا
نیکی کی کتنی اقسامہیں نیکی کی اقسام بھی تین ہی ہیں (۱) دل کی نیکی۔ یہ اصل ہے (۲)
زبان کی نیکی (۳) جوارح کی نیکی۔
نیکی کی اسقدر طاقتوں کی موجودگی اُوپر کے بیان کو پڑھ کر یہ خیال ہو سکتا ہے کہ جب بندہ کی ترقی کے لئے خدا تعالی نے اسقدر
طاقتیں رکھی ہیں تو گناہ کہاں سے آتا ہے؟ اس کا میں گناہ کہاں سے آتا ہے ؟ جواب یہ ہے ہر نام کی ابتداء مندرجہ ذیل امور کہ گناہ
سے ہوتی ہے جہالت یا عدم علم ہے۔ یعنی بعض دفعہ انسان طبعی تقاضوں کے پورا کرنے میں قوت
فکر سے کام نہیں لیتا اور عارضی خوشی کو مقدم کر لیتا ہے۔ پس عارضی خوشی دائمی راحت سے اس
کی نظر کو ہٹا دیتی ہے۔ اس کے موجبات یہ ہیں۔
اول جهالت مستقل ہو یا عارضی۔ جہالت مستقل تو ظاہر ہی ہے عارضی جہالت یعنی با وجود علم
کے ایک وقت میں جاہل کی طرح ہو جائے۔ اس کے مندرجہ ذیل اسباب ہیں۔ (۱) لالچ ۔ اس سے
بھی جہالت پیدا ہوتی ہے (۲) غصہ (۳) سخت ضرورت (۴) صحت کی خرابی (۵) سخت خوف (۱)
سخت محبت۔ اس سے بھی جہالت پیدا ہوتی ہے (۷) انتہائی اُمید (۸) سخت مایوسی (۹) ضد (۱۰)
خواہش کی کی زیادتی (1) خواہش کی کی کمی کمی ) (۱۳) ورثہ یعنی بعض خیالات ورثہ ہے ۔ ملتے ہیں اور بسا اوقات
دوسرے تمام خیالات پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔ یہ بارہ ذریعے ہیں جن سے جہالت پیدا ہوتی ہے۔
(۲) دوسری چیز جس سے گناہ پیدا ہوتا ہے۔ وہ صحبت کا اثر ہے۔ انسان کے اندر نقل کی
طاقت رکھی گئی ہے۔ وہ اپنے ارد گرد جو کچھ دیکھتا ہے اس کی نقل کرتا ہے اور اس کے نتائج پر غور
انوار العلوم جلد 9
۱۹۴
منهاج الطالبين
نہیں کرتا۔ صحبت کا اثر زیادہ تر ماں باپ یا دوسرے رشتہ داروں کی طرف سے، کھیلنے والوں کی
طرف سے اور اُستادوں کی طرف سے پڑتا ہے۔ قومی رسوم سے جو اثر انسان پر پڑتا ہے وہ بھی اسی
قسم میں شامل ہے۔
(۳) گناہ کا ایک موجب غلط علم بھی ہے۔ ایسی باتوں کو انسان علم سمجھ لیتا ہے جو علم نہیں
ہوتیں۔ ایسے اُصول پر عمل کرتا ہے جو غلط ہوتے ہیں۔
(۴) گناہ کا ایک موجب عادت بھی ہے۔ باوجود اس کے کہ انسان سچائی سے واقف ہوتا ہے
مگر جب موقع آتا ہے اس برائی سے بچ نہیں سکتا۔ مثلا جانتا ہے کہ شراب پینا بڑا ہے اور ارادہ کرتا
ہے کہ نہیں پیوں گا۔ لیکن باہر جاتا ہے، بادل آیا ہوتا ہے، ایک ایسی صحبت میں جا کر بیٹھتا ہے جہاں
شراب اُڑ رہی ہے وہاں دوسرے کہتے ہیں لو تم بھی پیو تو اس نے نہ پینے کے متعلق جو ارادہ کیا تھا وہ
ٹوٹ جاتا ہے۔
(۵) گناہ کا ایک موجب سُستی اور غفلت ہے۔ ایک بات کا علم ہوتا ہے۔ عادت بھی نہیں
ہوتی۔ مگر باوجود اس کے کام کرنے کی امنگ نہیں ہوتی۔ کہتا ہے پھر کر لیں گے۔ اس میں وقت گزر
جاتا ہے اور وہ بڑائی میں مبتلاء ہو جاتا ہے۔ رسول کریم ﷺ کے وقت ایک ایسا ہی واقعہ ہوا۔
ایک مخلص صحابی تھے جو جنگ کے لئے جانے کی تیاری کرنے کی بجائے اس خیال سے بیٹھے رہے کہ
جب چاہوں گا چل پڑوں گا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ لشکر کے ساتھ نہ جاسکے۔ ۲۳ غرض کبھی سستی سے
بھی انسان گناہ میں مبتلاء ہو جاتا ہے۔ ایسے انسان کے اندر یہ مادہ نہیں ہوتا کہ اُسے مجبور کرے کہ
اُٹھو یہ کام کرو۔
(1) گناہ کا ایک موجب عدم موازنہ بھی ہے۔ یعنی یہ فیصلہ کرنے کی طاقت نہ رکھنا کہ یہ کام
اچھا ہے یا وہ۔ یا یہ کہ فلاں جذبہ کو کس حد تک کس سے اور کس حد تک کس سے استعمال کرنا
چاہئے۔ مثلاً محبت ایک اچھا جذبہ ہے لیکن ایک شخص بیوی سے زیادہ محبت کرے اور ماں سے کم
حالانکہ ماں کا اس پر احسان ہے۔ وہ اس کے عدم سے وجود میں لانے کا باعث ہوتی ہے اور بیوی سے
اس کا تعاون کا رشتہ ہے وہ صرف اس کی خواہشات کو پورا کرتی ہے یا جیسے آجکل بعض لوگ کہتے
ہیں حضرت مرزا صاحب بچے ہیں مگر ہم فلاں پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دے چکے ہیں۔ یہ سب باتیں
قوت فیصلہ کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
(۷) گناہ کا ایک موجب اس زمانہ کے خیالات کی مخفی رو بھی ہے۔ باقی اُمور کی میں نے
انوار العلوم جلد 9
۱۹۵
منهاج الطالبين
تفصیل نہیں بیان کی مگر اس کی بیان کروں گا۔ کیونکہ تفصیل کے بغیر آپ لوگ اسے سمجھ نہیں
سکتے۔
بلا اس کے کہ کوئی تحریک کرے یا منوانے کے لئے دلیل دے۔ جب کسی خیال کی رو دُنیا میں
چلے گی تو وہ متاثر کرے گا۔ دس بد معاشوں میں ایک اچھے انسان کو بٹھا دو، وہ بد معاش خواہ دل میں
بدی رکھیں اور اس پر ظاہر نہ کریں تو بھی اس کے دل پر بڑائی کا اثر ہونا شروع ہو جائے گا۔ ایک
دفعہ ایک سکھ لڑکا جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے اخلاص تھا، اس نے حضرت خلیفہ
اول کی معرفت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پیغام بھیجا کہ میرے دل میں کچھ دنوں سے
دہریت کے خیالات پیدا ہو رہے ہیں۔ جب حضرت خلیفہ اول نے یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کو سنائی تو آپ نے فرمایا اسے کہو کالج میں جہاں اس کی سیٹ ہے اُسے بدل لے۔
اُس نے ایسا ہی کیا اور بعد میں پتہ لگا جس دن سے اُس نے سیٹ تبدیل کی اُسی دن سے اس کے
خیالات میں اصلاح ہونی شروع ہو گئی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے دل میں دہریت کے خیالات
پیدا ہونے کا سبب ایک دہر یہ لڑکے کا قرب تھا۔ بغیر اس کے کہ وہ لڑکا اپنے خیالات کو ظاہر کرتا اس
کے ولی خیالات کا اثر اُس سکھ لڑکے پر پڑتا رہتا تھا۔
پس خیالات کی روایسی چیز ہے کہ جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ اور یہ بات قرآن کریم اور
رسول کریم سے بھی ثابت ہے۔ اس کی مثال حیوانوں میں بھی بڑی وضاحت کے ساتھ ملتی
ہے۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ دو بلیاں آپس میں لڑنے لگتی ہیں لیکن تھوڑی دیر غوں غوں کرنے
کے بعد ان میں سے ایک اپنی ذم نیچی کر کے چلی جاتی ہے اور لڑائی نہیں ہوتی۔
اسی طرح شیروں کے متعلق تجربہ کیا گیا ہے۔ چار پانچ کو اکٹھا ایک جگہ چھوڑ دیا جائے تو ان
میں سے جو سب سے زبردست ہو گا وہ کھڑا رہے گا اور باقی اپنی زمیں نیچی کر کے ادھر ادھر هر سرک
جائیں گے۔ اس وقت اگر ان کے درمیان گوشت ڈالا جائے تو صرف وہی کھائے گا جو زبردست ہو
گا۔ اور باقی بغیر پنجہ مارے چپکے کھڑے رہیں گے۔
مسمریزم جو خیالات کی رو سے ہی متاثر کرنے والا علم ہے اس کے متعلق میں ایک دفعہ تجربہ
کر رہا تھا تا کہ اس علم کے ذریعہ روحانیت پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں ان کا جواب دیا جا سکے۔ اس
وقت ہماری نانی اماں صاحبہ نے کہا۔ یہ یونہی باتیں ہیں یہ سامنے چڑیا بیٹھی ہے اسے پکڑ کر دکھا دو تو
جائیں۔ چڑیا دو اڑھائی گز کے فاصلہ پر بیٹھی تھی۔ میں نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اُسے
انوار العلوم جلد 9
194
منهاج الطالبين
متأثر کیا اور اُس کے پاس چلا گیا۔ لیکن جب میں نے اُسے پکڑنے کے لئے ہاتھ ڈالا تو چونکہ میرا
ہاتھ میری اور اُس کی آنکھوں کے درمیان آگیا اس لئے وہ ہاتھ سے نکل کر اُڑ گئی۔
ایک سیاح لکھتا ہے۔ میں نے جنگل میں دیکھا کہ ایک گلہری بے تحاشا دوڑ رہی ہے مگر دور
نہیں جاتی۔ ہر پھر کر اسی جگہ آجاتی ہے۔ میں نے قریب جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک سانپ سر
نکالے اس کی طرف دیکھ رہا ہے۔ آخر وہ بالکل اس کے نزدیک چلی گئی اور سہانپ اُسے منہ میں
ڈالنے ہی والا تھا کہ میں نے اُسے کوڑا مارا اور وہ بھاگ گیا۔ یہ سانپ کے خیالات کا ہی اثر تھا کہ وہ
گلہری بھاگ کر دُور نہ جاسکتی تھی اور آخر بالکل قریب آگئی۔
ایک اور سیاح لکھتا ہے۔ افریقہ کے ایک جنگل میں میں نے دیکھا کہ ایک پرندہ پھڑ پھڑا رہا
ہے قریب جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سانپ اس کی طرف نظر جمائے بیٹھا ہے۔ میں نے سانپ کو مار
دیا۔ بعد میں دیکھا تو وہ جانور بھی اس خوف اور صدمہ سے کہ میں پکڑا جاؤنگا، مرا پڑا تھا۔
انگلستان میں ایک اور طریق سے تجربہ کیا گیا ہے۔ اور وہ اس طرح کہ ایک جنس کے دو
کیڑے لائے گئے۔ ان میں سے ایک پانچ میل کے فاصلہ پر رکھ دیا گیا مگر وہ دوسرے کیڑے کے
پاس خود بخود پہنچ گیا۔ یہ خیالات کی روکا ہی نتیجہ تھا۔
امریکہ کے ایک ڈاکٹر نے چیونٹیوں کا گھر بنایا جسے چاروں طرف سے بند کر دیا۔ اس کے بعد
دیکھا گیا کہ باہر کی طرف سے چیونٹیاں چمٹی ہوئی تھیں۔ جب اس کمرہ کو کھولا گیا تو معلوم ہوا کہ اسی
جگہ چیونٹیاں چمٹی ہوئی تھیں جس طرف چیونٹیوں کا گھر تھا۔ پھر اسے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا گیا
اور چیونٹیاں ادھر ہی جا چمٹیں، حالانکہ درمیان میں دیوار حائل تھی۔
۲۴
ان واقعات سے ثابت ہے کہ خیالات کی رو ایک زبردست طاقت ہے۔ رسول کریم ا
سے بھی ثابت ہے کہ جب آپ کسی مجلس میں بیٹھتے تو ستر بار استغفار پڑھتے۔ آگے اس کا یہ
مطلب نہیں کہ آپ ڈرتے تھے کہ آپ گندے نہ ہو جائیں۔ لیکن یہ ضرور ہے کہ نبی گندگی کے
پاس آنا بھی پسند نہیں کرتے اس لئے آپ بھی استغفار پڑھتے تھے کہ گندگی دور ہی رہے۔ پھر بعض
لوگ ایسے بھی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں جو خود گندے نہیں ہوتے مگر دوسروں کا اثر قبول
کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ پس آپ اس لئے بھی استغفار پڑھتے تھے کہ ان پر کسی گندگی کا اثر
نہ ہو۔