گناہ آلودہ حالتیں

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۱۹۷
منهاج الطالبين
گناہ آلود حالتیں گناہ کے خلاف جدوجہد کرنے کے لئے گناہ آلود حالتوں کا جانتا بھی نہایت ضروری ہے اس لئے اب میں گناہ آلود حالتوں کا بھی اس جگہ
ذکر کر دیتا ہوں۔
پہلی حالت یہ ہے کہ انسان گناہ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے مگر کبھی کبھی اس سے گناہ سرزد
ہو جاتا ہے۔
دوسری حالت یہ ہے کہ گناہ کو بڑا تو سمجھتا ہے مگر اکثر لالچوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور گناہ میں
مبتلاء ہو جاتا ہے۔
تیسری حالت یہ ہے کہ انسان گناہ کو بڑا تو نہیں سمجھتا مگر گناہ کی خواہش بھی نہیں ہوتی۔ یعنی
اگر موقع پیش آجائے تو گناہ سے نفرت بھی نہیں کرتا۔
چوتھی حالت یہ ہے کہ انسان گناہ کو پسند کرتا ہے مگر اس میں حیا کا مادہ ہوتا ہے اس لئے
پوشیدہ گناہ کرتا ہے۔ اور اگر گناہ سے رکتا ہے تو عادت یا رسم کی وجہ سے رکتا ہے۔
پانچویں حالت یہ ہوتی ہے کہ انسان عادت اور رسم کو توڑ کر گناہ کے ارتکاب پر دلیر ہو جاتا ہے
اور گناہ کو پسند کرتا ہے۔
چھٹی حالت یہ ہوتی ہے کہ انسان دوسروں کو بدی کی ترغیب دیتا اور اسے اچھا قرار دیتا ہے۔
ساتویں حالت یہ ہوتی ہے کہ انسان شیطان کا بروز ہو جاتا ہے اور اس کا مقصد ہی بدی پھیلانا
ہو جاتا ہے۔
اس کے مقابلہ میں نیکی کی یہ حالتیں ہیں۔
اول بخواہش ثواب نیکی کرنا۔ دوم۔ بطور فرض نیکی کرنا کہ خدا کا حکم ہے۔ سوم۔ نیکی کو نیکی
کی خاطر کرنا۔ چہارم ۔ نیکی کو بطور عادت کرنا۔ پنجم۔ نیکی میں ہی اپنی خوشی پانا۔ ششم۔ دنیا میں نیکی
پھیلانے کی کوشش کرنا۔ ہفتم۔ نیکی کا مجسم ہو جانا اور نیکی کے پھیلانے کو اپنا مقصد وحید قرار دے
لینا۔ یعنی ملائکہ کی طرح ہو جاتا۔
اس کے اوپر اور بھی درجے ہیں۔ مگر وہ کسی نہیں بلکہ وہی ہیں۔ یعنی نبوت کے مدارج۔
میں اوپر بتا آیا ہوں کہ اخلاق اور روحانیت میں صرف اس قدر فرق ہے کہ وہی صفات جب
بندوں کے متعلق استعمال ہوں تو اخلاق کہلاتی ہیں۔ اور جب خدا تعالیٰ کے متعلق استعمال ہوں تو
روحانیت۔ اس لئے جو اصولی علاج ایک کا ہو گا وہی دوسرے کا۔ اس لئے مجھے اخلاقی اور روحانی

انوار العلوم جلد 8
۱۹۸
منهاج الطالبين
بیماریوں کے علاج الگ بتانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ میں اس جگہ ان علاجوں کے بیان کرنے
کی گنجائش پاتا ہوں جو دوسرے مذاہب نے بیان کئے ہیں یا صوفیاء نے بیان کئے ہیں اس لئے میں
اُوپر کی ابتدائی تشریحوں کے بعد گناہ کے علاج کے متعلق وہ اسلامی تعلیم جو میری سمجھ میں آئی ہے
بیان کرتا ہوں۔
اسلام نے علاج گناہ کے متعلق گناہ پیدا ہونے کے بعد، اس کا علاج کس طرح کیا جائے؟ کے
سوال سے پہلے یہ سوال اُٹھایا ہے کہ کیا احتیاط کی جائے کہ گناہ پیدا ہی نہ ہونے پائے۔ اور اس میں
کوئی شک نہیں کہ اس سوال کے جواب میں گناہ کے دُور کرنے کی کنجی ہے۔ کپڑے کے میلا ہو
جانے کے بعد اس کے دھونے سے کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم ایسی تدبیر اختیار کریں کہ وہ میلا ہی نہ ہو۔
اس میں کیا شک ہے کہ یہ سب سے بہتر اور ضروری امر ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام نے
دوسرے مذاہب کے برخلاف صرف اسی طرف توجہ نہیں دلائی کہ گناہ کا قلع قمع کسی طرح کیا
جائے، بلکہ اس طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ سب سے پہلے یہ کوشش کرو کہ گناہ پیدا ہی نہ راہی نہ ہو۔
مگر میں افسوس سے کہتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ قرآن کریم نے ادھر توجہ دلائی اور بعض
اسلامی بزرگوں نے بھی اس پر زور دیا ہے، بحیثیت قوم مسلمانوں نے ادھر پوری توجہ نہیں کی اور
اس امر کو نظر انداز کر دیا ہے کہ گناہ انسان کے بلوغ سے پہلے پیدا ہوتا ہے۔ جب لوگ یہ کہتے ہیں
کہ فلاں اب گناہ کرنے لگا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ گناہ کا بیج جو اس کے اندر تھا وہ درخت
بن کر ظاہر ہو رہا ہے۔ ورنہ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ بیج نہ ہو اور درخت پیدا ہو جائے؟ ہرگز نہیں۔
اگر گناہ کی قابلیت پہلے ہی نہ تھی تو پھر وہ بالغ ہونے پر کہاں سے آگئی۔ پس اصل بات یہ ہے کہ گناہ
بچپن سے پیدا ہوتا ہے اور ہر ایک بدی بلوغ سے پہلے انسان کے دل میں جاگزیں ہو جاتی ہے، بلکہ
بعض دفعہ تو پیدا ہونے سے بھی پہلے بعض بدیوں کی ابتداء شروع ہو جاتی ہے۔ جب ایک شخص
بالغ ہو جاتا ہے اور علماء کہتے ہیں اسے بدیوں سے بچاؤ، تو اس وقت وہ شخص پورے طور پر شیطان
کے قبضہ میں جا چکا ہوتا ہے۔ میرے اِس کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ اس میں سب بدیاں پائی جاتی
ہیں بلکہ یہ ہے کہ اس میں گناہ کی طاقت اور ان کا شکار ہو جانے کا میلان پیدا ہو چکا ہوتا ہے۔ میں
پہلے بتا چکا ہوں کہ اخلاق مادہ کی چند خاصیتوں سے پیدا ہوتے ہیں۔ وہی میلان اگر بچپن میں خراب
ہو جائیں تو گو بچہ بالکل بے گناہ نظر آئے، مگر اس کے اندر گناہ کے ارتکاب کا پورا سامان موجود ہو
گا۔

انوار العلوم جلد 9
۱۹۹
منهاج الطالبين
اب ذرا سوچو تو سہی کہ گناہ کہاں سے پیدا ہوتا ہے۔ کیا گناہ ورثہ سے نہیں پیدا ہوتے؟ وہ
قومیں جو کوئی خاص کام کرنے والی ہوتی ہیں اسی قسم کا میلان ان کی اولاد میں پایا جاتا ہے۔ ایک ایسی
قوم جس میں نسلا بعد نسل بہادری کی روح نہ ہو اور اُسے بہادر بنانے کی کوشش کی جائے وہ لڑائی ربنانے کی کوشش کی جانے
والی
کے وقت ضرور بزدلی دکھائے گی۔ یا ویسی بہادری نہیں اس سے ظاہر ہو گی جیسی کہ ایک نسلی بہادر
قوم سے ظاہر ہو گی۔ تو گو اس قسم کی باتوں کی اصلاح ہو سکتی ہے، مگر پھر بھی ورثہ کا اثر ضرور ہوتا
ہے۔
اسی طرح گناہ لالچ، غصہ، ڈر، محبت، خواہش کی زیادتی وغیرہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اب غور کرو
کیا یہ وہی خصلتیں نہیں جو بچپن میں ہی بچہ سیکھتا ہے۔ کیا وہ اس کی چھوٹی چھوٹی بے ضرر نظر آنے
والی عادتیں ہی نہیں ہیں جو سارے گناہوں کا موجب ہوتی ہیں۔ ماں باپ کہتے ہیں کہ جی بچہ ہے۔
اس لئے فلاں فلاں فعل کرتا ہے۔ مگر کیا بچپن ہی کا زمانہ وہ زمانہ نہیں ہے جب سب سے زیادہ
گہری جگہ پکڑنے والے نقش جمتے ہیں۔ ایک شخص جو کسی کا مال چوری کر کے لے جاتا ہے اسے
اگر بچپن میں اپنے نفس پر قابو کرنا سکھایا جاتا تو وہ بڑا ہو کر چوری کا کیوں مرتکب ہوتا۔ ایک شخص
جہاد کے لئے جاتا ہے مگر دشمن سے ڈر کر بھاگ آتا ہے لوگ کہتے ہیں کیسا خبیث ہے۔ مگر غور کرو کیا
اُسے وہی بزدلی پیدا کرنے والے قصے نہیں بھگالائے جو ماں اُسے بچپن میں سنایا کرتی تھی۔
اسی طرح غصہ ہے۔ بچپن میں ماں باپ خیال نہیں رکھتے اس وجہ سے بچہ بڑا ہو کر ہر ایک
سے لڑتا پھرتا ہے۔
پھر کیا گناہ قوت ارادی کی کمی سے پیدا نہیں ہوتا؟ اور کیا یہ کمی کسی سبب کے بغیر ہی پیدا ہو
جاتی ہے۔ آخر وجہ کیا ہے کہ انسان ساری عمر ارادے کر کر کے توڑتا رہتا ہے مگر اس سے کچھ نہیں
بنتا؟ یہ ارادہ کی کمی ایک ہی دن میں تو نہیں پیدا ہو جاتی۔ بلکہ یہ بھی بچپن میں اور صرف بچپن میں
پیدا ہوتی ہے۔ ورنہ کیا سبب ہے کہ باوجود بچی خواہش کے کہ میں فلاں بدی کو چھوڑ دوں یہ اسے
چھوڑ نہیں سکتا۔ اگر تربیت خراب نہ ہوتی تو انسان کی اصلاح کے لئے صرف اس قدر کہہ دینا کافی
تھا کہ فلاں بات بڑی ہے اور وہ اسے چھوڑ دیتا۔ اور وہ بات اچھی ہے اور وہ اسے اختیار کر لیتا۔
آب میں اس نقص سے اولاد کو محفوظ کرنے کا طریق بتاتا ہوں۔ پہلا دروازہ جو انسان کے
اندر گناہ کا کھلتا ہے وہ ماں باپ کے ان خیالات کا اثر ہے جو اُس کی پیدائش سے پہلے اُن کے دلوں
میں موجزن تھے۔ اور اس دروازہ کا بند کرنا پہلے ضروری ہے۔ پس چاہئے کہ اپنی اولادوں پر رحم کر

انوار العلوم جلد 9
۲۰۰
منهاج الطالبين
کے لوگ اپنے خیالات کو پاکیزہ بنائیں۔ لیکن اگر ہر وقت پاکیزہ نہ رکھ سکیں تو اسلام کے بتائے
ہوئے علاج پر عمل کریں تا اولاد ہی ایک حد تک محفوظ رہے۔ اسلام ورثہ میں ملنے والے گناہ کا یہ
علاج بتاتا ہے کہ جب مرد و عورت ہم صحبت ہوں تو یہ دُعا پڑھیں۔ بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا
الشَّيْطَنَ وَ جَيِّبِ الشَّيْطَنَ مَا رَزَقْتَنَا ٢٥ اے خدا ہمیں شیطان سے بچا اور جو اولاد ہمیں
دے اُسے بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔
یہ کوئی ٹوٹا نہیں، جادو نہیں اور ضروری نہیں کہ عربی کے الفاظ ہی بولے جائیں بلکہ اپنی زبان
میں انسان کہہ سکتا ہے کہ الہی گناہ ایک بڑی چیز ہے اس سے ہمیں بچا اور بچہ کو بھی بچا۔ اُس وقت
کا یہ خیال اس کے اور بچہ کے درمیان دیوار ہو جائے گا۔ اور رسول کریم ا نے فرمایا ہے کہ یہ
دُعا کرنے سے جو بچہ پیدا ہو گا اس میں شیطان کا دخل نہیں ہو گا۔
کئی لوگ حیران ہوں گے کہ ہم نے تو کئی دفعہ دُعا پڑھی مگر اس کا وہ نتیجہ نہیں نکلا جو بتایا گیا
ہے۔ مگر ان کے شبہ کا جواب یہ ہے کہ اول تو وہ لوگ اس دعا کو صحیح طور پر نہیں پڑھتے صرف
ٹونے کے طور پر پڑھتے ہیں۔ دوسرے سب گناہوں کا اِس دُعا سے علاج نہیں ہوتا بلکہ صرف ورثہ
کے گناہوں کے لئے ہے۔
ورثہ کے گناہ کے بعد گناہ کی آمیزش انسان کے خیالات میں اُسکے بچپن کے زمانہ میں ہوتی
ہے۔ اس کا علاج اسلام نے یہ کیا ہے کہ بچہ کی تربیت کا زمانہ رسول کریم اللہ نے وہ قرار دیا ہے
جبکہ بچہ ابھی پیدا ہی ہوا ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے اگر ہو سکتا تو رسول کریم ا یہ فرماتے کہ جب
بچہ رحم میں ہو اُسی وقت سے اس کی تربیت کا وقت شروع ہو جانا چاہئے۔ مگر یہ چونکہ ہو نہیں سکتا
تھا اس لئے پیدائش کے وقت سے تربیت قرار دی اور وہ اس طرح کہ فرما دیا کہ جب بچہ پیدا ہو اسی
وقت اس کے کان میں اذان کہی جائے۔ اذان کے الفاظ ٹونے یا جادو کے طور پر بچہ کے کان
میں نہیں ڈالے جاتے، بلکہ اس وقت بچہ کے کان میں اذان دینے کا حکم دینے سے ماں باپ کو یہ امر
سمجھانا مطلوب ہے کہ بچہ کی تربیت کا وقت ابھی سے شروع ہو گیا ہے۔
اذان کے علاوہ بھی رسول کریم اے نے بچوں کو بچپن ہی ۔ ہی سے ادب سکھانے کا حکم دیا ہے۔
اور اپنے عزیزوں کو بھی بچپن میں ادب سکھا کر عملی ثبوت دیا ہے۔ حدیثوں میں آتا ہے۔ امام
حسن جب چھوٹے تھے تو ایک دن کھاتے وقت آپ نے ان کو فرمایا: كُلِّ بِيَمِينِكَ وَ كُلِّ مِمَّا
ے ہے کہ دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔ حضرت امام حسن کی عمر اس وقت
یلیک

آج 10 میں سے 10 باقی