حلول خدابہ صورت عائشہ

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۳۴۱
حق الیقین
نَعُوذُ بِاللهِ الزام دیں کہ انہوں نے حضرت ابو بکر کو بد نام کرنے کے لئے ان پر ان پر ایک اتهام لگایا یا
مصنف ہفوات کو بے دین قرار دیں کہ بخاری کی عداوت میں اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی عزت پر حملہ کیا۔
د نے یہ کیا ہے کہ مصنف حلول خدا به صورت عائشہ ایک اعتراض مصنف ہفوات نے یہ کتاب فردوس آسیہ لکھتے ہیں کہ قرآن کریم میں
أولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ١٨ کے الفاظ آتے ہیں ان کے یہ معنی ہیں کہ صفوان اور
عائشہ اور صدیق بری ہیں اس سے جو منافق کہتے ہیں اور اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ فردوس آسیہ
کے مصنف کے نزدیک حضرت عائشہ پر نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذُلِک کسی منافق نے حضرت ابوبکر کے
ساتھ ناجائز تعلق کا بھی الزام لگایا تھا۔
اللہ
تعجب ہے کہ مصنف ہفوات نے دعوئی تو یہ کیا تھا کہ احادیث میں جو ہتک رسول کریم صلی
علیہ وسلم کی کی گئی ہے اس کو پیش کریں گے لیکن آگئے فردوس آسیہ پر اور وہ بھی اس کے
اقوال اور خیالات پر جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل غرض ان کی صرف اعتراض کرنا اور اہل
سنت سے لوگوں کو بد ظن کرنا ہے نہ کہ احادیث کی تحقیق و تدقیق۔
چونکہ میرا کام ان احادیث اور ائمہ احادیث کے متعلق حقیقت کو ظاہر کرنا ہے جن پر مصنف
ہفوات نے اعتراض کئے ہیں اس لئے فردوس آسیہ کے مصنف کے بریت کی کوشش کرنا میرے
مقصد سے دور ہے۔ مگر ضمنا میں اس قدر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ گو میں نہیں جانتا کہ مصنف فردوس
آسیہ کس تقومی اور کس علم کا آدمی تھا۔ مگر اس کی مذکورہ بالا تحریر سے وہ نتیجہ نکالنا جو مصنف
ہفوات نے نکالا ہے درست نہیں۔
مصنف ہفوات کو معلوم ہونا چاہئے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اولاد کے
افعال پر ماں باپ کے افعال کو قیاس کر لیا کرتے ہیں اور کسی بچہ کے بد فعل کو دیکھ کر کہہ دیا کرتے
ہیں کہ اس کے ماں باپ بھی ایسے ہی ہوں گے۔ پس کیا تعجب ہے کہ بعض منافقوں نے جن کو
حضرت ابو بکر سے بلا وجہ بغض تھا اور جو ان کو اسلام کے لئے بمنزلہ ستون دیکھ کر ان کی تباہی اور
بربادی کی فکر میں لگے رہتے تھے۔ یہ بھی کہہ دیا ہو کہ جیسی بیٹی ثابت ہوتی ہے ( نَعُوذُ بالله ) ایسا
ہی باپ ہو گا۔ یا کم سے کم مصنف آسیہ کو یہ خیال پیدا ہوا ہو۔ پس اس صورت میں اس آیت میں
حضرت ابو بکر کی بریت بھی خود بخود آگئی کیونکہ جب حضرت عائشہ پر سے اللہ تعالیٰ نے اعتراض دور

انوار العلوم جلد 9
マ٢
کر دیا تو حضرت ابو بکر پر سے خود ہی اعتراض دور ہو گیا۔
حق الیقین
قرآن کریم میں بھی اسی قسم کے خیالات کے لوگوں کا ذکر ہے۔ چنانچہ حضرت مریم کی نسبت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ان کے ہاں حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوئے تو لوگوں نے ان سے
مخاطب ہو کر کہا يُمَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا - يَا أُخْتَ هُرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ
وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا " ترجمہ ۔ اے مریم تو - تو نے ایک حیرت انگیز کام کیا ہے۔ اے ہارون کی
بہن تیرا باپ تو برا آدمی نہ تھا اور نہ تیری ماں فاحشہ تھی۔ یعنی یہ کس طرح ہوا کہ ان نیکوں کی اولاد
خراب ہو گئی ہو۔ خراب اور بدکار تو بدوں کی اولاد ہوتی ہے۔ اللہ تعالی نے حضرت مریم کو بھی وہ
جواب سکھایا کہ ان کا منہ بند ہو گیا یعنی انہوں نے اس اعتراض کے جواب میں صرف اتنا کیا کہ
فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ ی حضرت مسیح علیہ السلام کی طرف اشارہ کر دیا۔ یعنی ان کو انہی کے معیار سے
ملزم کیا۔ ان کا تو یہ اعتراض تھا کہ بد کی اولاد بد ہوتی ہے اور نیک کی نیک۔ حضرت مریم علیہا السلام
نے حضرت مسیح کی زندگی کو پیش کر دیا کہ اگر یہ معیار درست ہے تو دیکھو یہ میرا لڑکا کیسا ہے ؟ اگر
تمہارا خیال درست ہے تو پھر بد کاری کے نتیجہ میں یہ نیک اور نمونہ پکڑنے کے قابل لڑکا کہاں سے
پیدا ہوا؟ تمہارے اصل کے مطابق تو خود اس لڑکے کا چال چلن ہی میری بریت کے لئے کافی ہے۔
چنانچہ ان کے اس دعوی کی تصدیق میں اللہ تعالیٰ حضرت مسیح کا یہ دعوی پیش کرتا ہے۔ قَالَ انتي
عَبْدُ اللَّهِ أَتْنِيَ الْكِتَبَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَنِي
بِالصَّلوةِ وَالزَّكوة مَا دُمْتُ حَيًّا وَبِرَا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارً ا شَقِيًّا وَالسَّلَامُ
عَلَى يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ أَمُوْتُ وَيَوْمَ أَبْعَثُ حَيًّا ذَلِكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ الله ترجمه :
مسیح نے اس پر کہا کہ میں اللہ کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے اور مجھے
مبارک کیا ہے۔ جہاں بھی میں رہوں اور مجھے تاکید کی ہے کہ جب تک میں زندہ رہوں عبادت اور
زکوۃ کی ادائیگی پر کار بند رہوں۔ اور مجھے اس نے اپنی ماں سے بہت ہی نیک سلوک کرنے والا بنایا
ہے (یعنی اگر میری ماں بدکار ہوتی تو میری ماں بدکار ہوتی تو اللہ تعالیٰ اس سے نیک سلوک کرنے کا خاص حکم کیوں دیتا؟
اور اس کی مرضی کا پاس کیوں رکھتا؟) اور مجھے لوگوں کے حقوق چھینے والا اور نیکی سے محروم رہنے
والا نہیں بنایا۔ اور اس نے میرے تینوں زمانوں پر سلامتی نازل کی ہے جب میں پیدا ہوا اس وقت
بھی اور جب میں مروں گا اور جب دوبارہ اٹھوں گا اس وقت بھی ایسا ہی ہو گا۔ مریم کا بیٹا عیسی ایسا تھا
یعنی ایسے آدمی کی والدہ پر وہ لوگ اعتراض کر سکتے تھے کہ وہ بدکار تھی۔ اور پھر مذکورہ بالا حالات کی

انوار العلوم جلد 9
موجودگی میں۔
۳۲۳
حق الیقین
مصنف ہفوات بجائے اس گندے اعتراض کے جو انہوں نے اپنی جبلی کمزوری کے ماتحت
اختیار کیا ہے اگر قرآن کریم پر غور کرتے اور انسانوں کے مختلف طبقات کو دیکھتے تو مصنف فردوس
آسیہ کے قول کے وہ معنی بھی کر سکتے تھے جو اوپر بیان ہوئے ہیں اور جن پر کوئی اعتراض نہیں پڑ
سکتا۔
اسی اعتراض کے تحت میں مصنف ہفوات نے ایک اور اعتراض بھی کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ
مصنف آسیہ نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنا جمال عائشہ کی شکل
میں دکھلایا اور پھر درمیان سے پردہ اٹھا دیا اس پر مصنف ہفوت کو اعتراض ہے کہ کیا اللہ تعالی نے
نَعُوذُ بِالله رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتوں کو محبت دیکھ کر عائشہ کی شکل میں حلول کیا۔
اس اعتراض کی بناء بھی کسی حدیث پر نہیں ہے۔ مصنف ہفوات کو چاہئے تھا کہ اول وہ
حدیث لکھتے جس میں یہ بات بیان ہے پھر اعتراض کرتے اور اگر ایسی کوئی حدیث ان کو معلوم نہ
تھی یا اگر کوئی تھی تو ایسی تھی کہ اس کو پیش کرتے ہوئے ان کو اپنی انصاف پسندی پر سے پردہ اٹھنے
کا احتمال تھا تو خاموش رہتے۔ اگر ایسی ہی باتوں پر اعتراض کیا جائے تو شیعہ صاحبان میں بھی ایسی
روایات مشہور ہیں کہ جن کو سن کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ ایک روایت مشہور ہے کہ معراج کے
دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرش پر حضرت علی کی ہی تصویر کو دیکھا تھا۔ پس اس قسم کی
روایات اگر عوام الناس میں پھیل جائیں تو ان کی وجہ سے کسی مذہب یا اس کے ائمہ پر اعتراض
نہیں ہو سکتا۔
یہ جواب تو اس بات کو مد نظر رکھ کر ہے کہ ایسی کوئی صحیح حدیث اہل سنت میں نہیں ہے جس
سے معلوم ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کی شکل میں اللہ تعالیٰ کو دیکھا۔
لیکن اگر اس کو تسلیم کر لیا جائے تو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں پڑ سکتا کیونکہ یہ ایک عام نظارہ ہے
جس سے تمام روحانیت رکھنے والے مومن آگاہ ہیں اور اس پر اعتراض کر کے مصنف ہفوات نے
صرف اس امر کو ظاہر کیا ہے کہ ان کو روحانیت سے ذرہ بھی میں نہیں۔
یہ امر لاکھوں مومنوں کے تجربہ سے ثابت ہے کہ اللہ تعالٰی عام کشف اور رویا میں انسانوں کی
شکل میں نظر آجاتا ہے اور اس سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ محدود ہے یا حلول کرتا ہے بلکہ اس رویا
سے صرف اس تعلق کا اظہار مراد ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو بندے سے ہے اور تصویری زبان میں

آج 10 میں سے 10 باقی