نجات رسول از سکرات بلعاب عائشہ
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
۳
اس تعلق کو ظاہر کر کے ایک گہرا نقش اس کے دل میں جمایا جاتا ہے۔
حق الیقین
میں نے خود کئی دفعہ اللہ تعالیٰ کو انسانی شکل میں دیکھا ہے اور مضمون رویا کے مطابق اس کی
شکل مختلف طور پر دیکھی ہے۔ میں ہرگز نہیں سمجھتا کہ وہ شکل خدا تھی یا اس میں خدا تعالی حلول کر
آیا تھا۔ لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کا ایک جلوہ تھی اور اس رویا کے مضمون کے مطابق
الہی صفات کی جلوہ گری پر دلالت کر رہی تھی وہ ایک رؤیت تھی مگر تصویری زبان میں۔ اور اس
تعلق کو ظاہر کرتی تھی جو اللہ تعالیٰ کو مجھ سے یا ان لوگوں سے تھا جن کے متعلق وہ رویا تھی حضرت
استاذی المکرم مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول اپنی طالب علمی کے زمانہ کا ایک واقعہ سناتے تھے
کہ ایک دفعہ آپ کے استاذ مولوی عبد القیوم صاحب بھوپالوی نے جو مجدد عصر حضرت سید احمد
صاحب بریلوی کے خلفاء میں سے تھے خواب دیکھا کہ ایک شخص کوڑھی اندھا اور دیگر ہر قسم کی
بیماریوں میں مبتلا بھوپال کے باہر پل پر پڑا ہے اس سے آپ نے پوچھا کہ تو کون ہے؟ تو اس نے
جواب دیا کہ میں اللہ میاں ہوں۔ انہوں نے کہا اللہ میاں تو سب حسنوں کا جامع ہے اور تو سب
عیبوں سے پُر ہے تو اس نے کہا کہ وہ بھی درست ہے لیکن میں بھوپال کے لوگوں کا خدا ہوں یعنی
انہوں نے مجھے ایسا سمجھ چھوڑا ہے۔
غرض خدا تعالی کی رویت کی بناء پر کی صورتوں میں مومن کو ہوتی ہے اور اس کے ایمان کی
زیادتی کا موجب بنتی ہے اور اس پر اعتراض کرنا ایک جاہل اور نادان انسان کا کام ہوتا ہے واقف
حقیقت اس گڑھے میں نہیں گرتا۔ پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کی شکل
میں اللہ تعالیٰ کی رؤیت ہوئی ہو تو اس میں کچھ تعجب کی بات نہیں اور یہ اعتراض کا مقام نہیں اکثر
دفعہ رویا کی تعبیر ناموں کے معنوں پر ہوتی ہے۔ اگر ایسی رویا کسی کو ہو تو اس کے یہ معنی ہوں گے
کہ اللہ تعالی اس کو ایک سلسلہ بخشے گا جو ہمیشہ قائم رہے گا کیونکہ عائشہ کے معنے زندہ رہنے والی کے
ہیں اور اس نام کی عورت کی شکل میں اگر اللہ تعالیٰ اپنا جلوہ ظاہر کرے تو اس کے یہ سنے ہوتے ہیں
کہ یہ جلوہ نہ مٹنے والا ہے اور عورت اس پر دلالت کرتی ہے کہ یہ جلوہ امت کے متعلق ہے جو
مؤنث ہے۔ ایسی رویا پر اعتراض کرنا کو رباطنی اور روحانیت سے حرمان پر دلالت کرتا ہے۔
نجات رسول از سکرات بلعاب عائشہ ایک اعتراض مصنف ہفوات نے یہ کیا ہے کہ فردوس آسیہ میں لکھا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے وفات کے وقت مسواک چبوائی تاکہ آپ پر
انوار العلوم جلد ؟
۳۵
حق الیقین
سکرات موت کی آسانی ہو۔ اور اس پر اعتراض کیا ہے کہ یہ کونسی طب کا نسخہ ہے کہ مسواک کسی
کے منہ میں چھوا کر لی جائے تو اس سے سکرات موت میں آسانی ہوتی ہے۔
میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ فردوس آسیہ نہ حدیث کی کتاب ہے اور نہ اس پر اہل سنت
والجماعت کے مذہب کا انحصار ہے پس اس کے حوالہ سے کوئی حدیث پیش کرنا درست ہی نہیں ہو
سکتا جب کتب احادیث موجود ہیں تو ان کا حوالہ دینا مصنف ہفوات کے لئے کیا مشکل تھا صاف ظاہر
ہے کہ مصنف ہفوات کو اس میں اپنے ارادہ کی قلعی کھل جانے کا احتمال تھا اور وہ جانتے تھے کہ
اصل حوالہ جات کے ظاہر ہوتے ہی بہت سی روایات کی حقیقت ظاہر ہو جائے گی۔
چونکہ یہ واقعہ بخاری میں بھی آتا ہے اس لئے میں بخاری کی روایت اس جگہ نقل کر دیتا
ہوں۔ اس سے مصنف ہفوات کے اعتراض کی حقیقت خود بخود ظاہر ہو جائے گی امام بخاری رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے ذکر میں حضرت عائشہ کی روایت لکھتے ہیں۔ كَانَتْ تَقُولُ
إِنَّ مِنْ نِعَمِ اللَّهِ عَلَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُو فِي فِي بَيْتِي وَفِي
يَوْمِي وَبَيْنَ سَحْرِى وَنَحْرِى وَأَنَّ اللَّهَ جَمَعَ بَيْنَ رِيْقِي وَرِيقِهِ عِنْدَ مَوْتِهِ - دَخَلَ
عَلَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَبِيَدِهِ السّوَاكَ وَأَنَا مُشْتِدَةً رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَرَأَيْتُهُ يَنظُرُ إِلَيْهِ وَعَرَفْ وَعَرَفْتُ أَنَّهُ يُحِبُّ التِوَاكَ فَقُلْتُ أَخُذُهُ لَكَ فَأَشَارَ بِرَأْسِهِ أَنْ
نَعَمْ فَتَنَا وَلَتَهُ فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ فَقُلْتُ اليَّتَهُ لَكَ فَأَشَارَ بِرَ أَسِهِ أَنْ نَعَمْ فَلَيَّنَتُهُ
ترمہ حضرت عائشہ فرمایا کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر احسان کئے ہیں ان میں سے ایک یہ
بھی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں اور میری باری میں فوت ہوئے ہیں اور
میری گردن اور سینہ کے درمیان (یعنی اس مقام پر آپ نے ٹیک لگائی ہوئی تھی) اور یہ کہ اللہ
تعالی نے میرے اور آپ کے لعاب کو آپ کی وفات کے وقت جمع کر دیا۔ اور یہ اس طرح ہوا کہ
عبدالرحمن ( حضرت عائشہ کے بھائی اندر آئے اور ان کے پاس مسواک تھی اور میں نے اس
وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نیک دی ہوئی تھی میں نے دیکھا کہ آپ مسواک کی طرف
دیکھ رہے ہیں اور میں نے سمجھا کہ آپ مسواک کرنا چاہتے ہیں پس میں نے آپ سے دریافت کیا
کہ کیا آپ کے لئے یہ مسواک لے لوں؟ آپ نے سر سے اشارہ فرمایا کہ ہاں۔ میں نے مسواک
لے کر آپ کو دی لیکن آپ کو وہ سخت معلوم ہوئی اس پر میں۔ ں پر میں نے کہا کہ کیا میں اسے آر اسے آپ کے لئے
نرم کر دوں؟ آپ نے سر سے اشارہ فرمایا کہ ہاں۔ پس میں نے مسواک کو نرم کر دیا اور آپ نے
انوار العلوم جلد 9
٣
حق الیقین
اپنے منہ میں مسواک کرنی شروع کر دی۔
دو طرح اور بھی بخاری میں روایت آتی ہے۔ لیکن مفہوم یہی ہے۔ اس امر کا کہیں بھی ذکر
نہیں کہ عائشہ کی مسواک کرنے سے آپ پر سکرات موت کی سہولت ہو گئی جب کہ مصنف
ہفوات نے بخاری کو بہ نیت اعتراض پڑھا تھا تو ضرور اس روایت پر بھی ان کی نظر پڑی ہو گی۔ پھر
اس کو چھوڑ کر فردوس آسیہ کی طرف توجہ کرنے کی یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ اس حدیث پر
اعتراض نہیں پڑ سکتا تھا بلکہ اگر وہ اس حدیث کو نقل کر دیتے تو اس سے اعتراض ہی رو ہو جاتا
کیونکہ اس حدیث میں اس روایت کے بالکل خلاف مضمون ہے۔ فردوس آسیہ کی عبادت سے
مصنف ہفوات نے یہ مطلب نکالا ہے کہ گویا حضرت عائشہ کی برکت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی سکرات میں کمی ہوئی حالانکہ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ اس کو ایک
فخر سمجھتی ہیں کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری وقت میں خدمت کا موقع ملا۔
بخاری میں اسی موقع کے متعلق ایک اور روایت ہے اور وہ بھی حضرت عائشہ" سے مروی ہے۔ اس
سے اس بہتان کی قباحت اور فضاحت اور بھی زیادہ واضح ہو جاتی ہے۔ کتاب فضائل القرآن میں
امام بخاری حضرت عائشہ سے باب المعوذات کے نیچے ایک روایت لکھتے ہیں جو یہ ہے عن
عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى يَقْرَأُ عَلَى نَفْسِهِ
بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُتُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجْعُهُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ بِيَدِهِ رَجَاءَ بَرَ كَتِهَا
ترجمہ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی بیماری ہوتی آپ
اپنے جسم پر معوذات پڑھ کر پھونک لیا کرتے۔ پس جب آپ کی بیماری بڑھ گئی تو میں ان سورتوں کو
پڑھ کر آپ کا ہاتھ جسم پر پھیر دیتی اور آپ کا ہاتھ اس لئے پھیرتی تا برکت ہو۔
اس روایت سے ظاہر ہے کہ حضرت عائشہ یا ائمہ حدیث کے ذہن کے کسی گوشہ میں بھی یہ
بات نہ تھی کہ حضرت عائشہ کو ایسی برکت حاصل تھی کہ ان کے لعاب کے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے لعاب سے مل جانے سے آپ پر سکرات موت آسان ہو جائیں گے۔ اگر یہ بات ان
کے ذہن میں ہوتی اور وہ بقول مصنف ہفوات اس خیال کے پھیلانے کے خواہش مند ہوتے تو وہ
مذکورہ بالا حدیث کو کیوں اپنی کتب میں درج کرتے۔
خلاصہ یہ کہ صحیح احادیث میں یہ بات کہیں بھی بیان نہیں ہے کہ حضرت عائشہ کو رسول کریم
نے فرمایا کہ مجھے مسواک اس لئے چبا کر دے کہ مجھ پر سکرات موت آسان ہو جائے گی۔
انوار العلوم جلد 9
۳۴۷
جس بات کو مصنف ہفوات نے چھپایا ہے میں اس کو ظاہر کر دیتا ہوں کہ عقیلی کی ایک
روایت میں یہ الفاظ میں اُمَضِفِيْهِ ثُمَّ أَتِيْنِى بِهِ أُمَضِعَهُ لِكَيْ يَخْتَلِطَ رِيْقِي بِرِيقِكِ لِكَيْ
يَهُونَ عَلَيَّ عِنْدَ الْمَوْتِ ۳ اس کے معنے بے شک یہ کئے جاسکتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے مسواک چبا کر دے تا موت کے وقت کا حال مجھ پر آسان ہو ۔ لیکن اس
کے بھی یہ معنے نہیں نکل سکتے کہ لعاب عائشہ میں کوئی ایسی برکت تھی بلکہ زیادہ سے زیادہ یہ معنی
نکلیں گے کہ آپ کو چونکہ عائشہ سے محبت تھی اور پیاروں کا قرب انسان کی تسلی کا موجب ہوتا ہے۔
اس لئے جس طرح آپ کبھی اس جگہ منہ لگا کر پانی پی لیتے تھے جس جگہ منہ لگا کر عائشہ نے پیا ہو
اسی طرح آپ نے اس وقت ایسی خواہش کی۔
مگر میرے نزدیک حق یہی ہے کہ یہ روایت باطل ہے۔ کیونکہ گو اس روایت سے قطعی طور
پر وہی معنے نہیں نکلتے جو مصنف ہفوات نے کئے ہیں۔ لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جو معنے
بھی اس کے کئے جائیں وہ واقعات کے خلاف ہیں۔ بخاری کی روایت جو میں اوپر بیان کر آیا ہوں
اور دوسری روایات جن کو میں نے بخوف طوالت نقل نہیں کیا یہ روایت ان کے خلاف ہے۔ اور
اس لئے قابل اعتبار نہیں۔ بخاری اور دوسری معتبر کتب حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایسے ضعیف ہو چکے تھے کہ اس قدر بھی گفتگو نہیں کر سکتے تھے۔
بخاری کی حدیث میں صاف لکھا ہے کہ حضرت عائشہ کے دریافت کرنے پر کہ کیا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مسواک لینا چاہتے ہیں؟ آپ نے منہ سے ہاں نہیں فرمایا بلکہ سر کا اشارہ فرمایا اور پھر جب
آپ چبا نہیں سکے تو خود منہ سے نہیں فرمایا کہ اس کو چبا دو بلکہ حضرت عائشہ کے پوچھنے پر بھی سر
سے فرمایا کہ ہاں چبا دو۔ پس جب کہ خود حضرت عائشہؓ کی روایت معتبر کتب احادیث میں یوں درج
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک چبانے کے لئے منہ سے کچھ نہیں کہا بلکہ صرف سر
ہلایا۔ تو عقیلی کی روایت جس میں ایک فقرہ کا فقرہ درج ہے کس طرح درست ہو سکتی ہے؟ اور جب
کہ وہ روایت اہل سنت کی معتبر کتب کی روایات کے خلاف ہے تو اسے ائمہ حدیث اور اہل سنت
کے خلاف کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔