حضرت عائشہؓ کے ہاتھ دکھانے سے رسول کریمؐ کو سکرات موت سے نجات ہوئی؟
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
۳۴۸
حق اليقين
حضرت عائشہ کے ہاتھ دکھانے سے رسول مصنف ہفوات نے فردوس آسیہ کے ہی حوالہ سے ایک اور اعتراض ائمہ حدیث پر کیا ہے اور
کریم کو سکرات موت سے نجات ہوئی؟ وہ یہ کہ ان کی روایات کے مطابق رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو سکرات موت سے نجات
اس طرح ہوئی کہ آپ کو حضرت عائشہ کے ہاتھ اور ہتھیلیاں دکھائی گئی تھیں۔
اس روایت کو درج کر کے مصنف ہفوات نے یوں اعتراض کیا ہے
غنیمت ہے کہ پیغمبر معصوم کو دوزخ نہ دکھائی ہاتھ ہتھیلیوں ہی پر خیر گزری اور نہ ان
خوش اعتقاد مولویوں سے یہ بھی دور نہ تھا؟
پھر لکھا ہے۔
لطیفہ۔ معلوم ہوتا ہے کہ جناب عائشہ کے ہاتھوں کی قوت مقناطیسی بلکہ قوت برقی
بڑھتے بڑھتے ملک الموت کا کام کرنے لگی تھی مَا شَاءَ الله"
جس شرافت، جس ادب، جس سنجیدگی کے ساتھ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت عائشہ کا ذکر کیا گیا ہے وہ مصنف ہفوات کے اندرونے کے ظاہر کرنے کے لئے خود ہی کافی
ہے۔ اس پر مزید کچھ لکھنے کی مجھے ضرورت نہیں۔ میں اصل اعتراض ہی کے جواب پر کفایت کرتا
ہوں۔ یہ حدیث جس کی طرف مصنف ہفوات نے اشارہ کیا ہے مسند احمد بن حنبل اور ابن سعد کی
ہے۔ مسند احمد بن خلیل میں یہ الفاظ ہیں عَنْ عَائِشَةَ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَالَ إِنَّهُ لَيَهُونُ عَلَى الْمَوْتُ لِأَنِّي رَأَيْتُ بَيَاضَ كَفِّ عَائِشَةَ فِي الْجَنَّةِ - - یعنی
حضرت عائشہ نے یہ بھی روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر موت
آسان ہو گئی ہے کیونکہ میں نے عائشہ کے ہاتھوں کی سفیدی کو جنت میں دیکھا ہے اور ابن سعد نے
مرسل طور پر اس روایت کو یوں بیان کیا ہے اَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُهَا فِي
الْجَنَّةِ حَتَّى لِيَهُونَ عَلَيَّ بِذَلِكَ مَوْتِى كَانِي أَرَى كَفَيْهَا يَعْنِي عَائِشَةَ ٥- ترجمه - نبي
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے جنت میں اس کو دیکھا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہو ہے کہ
مجھ پر موت آسان ہو گئی ہے گویا کہ میں عائشہ کی ہتھیلیوں کو جنت میں دیکھ رہا ہوں۔
اصل روایات کو پڑھ لینے کے بعد کوئی عقلمند وہ اعتراض نہیں کر سکتا جو مصنف ہفوات نے
کئے ہیں۔ ان روایات سے نہ اشارہ نہ کنایہ بات معلوم ہوتی ہے کہ حضرت عائشہ کی ہتھیلیاں
انوار العلوم جلد 9
۳۹
حق الیقین
دکھانے کے سبب سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نکل گئی نہ یہ کہ ہتھیلیوں کے دیکھنے
کے سبب سے آپ کے سکرات موت کم ہو گئیں یہ تمام کی تمام بات ایک سر تا پا جھوٹ ہے جس
کے کہ مصنف ہفوات اور ان کے ہم آہنگ لوگ خاص طور پر مشتاق معلوم ہوتے ہیں۔
اس حدیث کے الفاظ صاف بتا رہے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ
عائشہ کو جنت میں دیکھ کر آپ پر موت آسان ہو گئی ہے اور اس پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
ہر انسان خواہ نبی ہو خواہ غیر نبی بلکہ نبی زیادہ اس امر کی فکر رکھتا ہے کہ اس کے عزیز اور رشتہ دار
بھی خدا کے غضب سے بچ جائیں اور اس کے فضلوں کے وارث ہوں۔ پس رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کا جنت میں دکھایا جانا واقع میں ایک خوشی کا امر تھا اور اس پر آپ کا یہ فرما
دینا کہ مجھ پر یہ بات دیکھ کر موت آسان ہو گئی ہے۔ آپ کی شان کو بڑھانے والا ہے نہ کہ آپ کی
شمان کے خلاف جس نبی کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ الَّا يَكُونُوا
مُؤْمِنِين ہی کیا تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اس غم میں کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔ کیا اس کو
اپنے اہل کی نسبت اس امر کی خواہش نہیں ہوگی کہ وہ بھی انعامات الہیہ کے وارث ہوں اور کیا اگر
اللہ تعالیٰ اس کے بعض اہل کی نسبت اس امر کی خوشخبری دے کہ وہ بھی اعلیٰ درجہ کے انعامات کے
وارث ہوں گے۔ اور ان کے جسم خاص طور پر روشن بنائے جائیں گے تو اس کی آخری گھڑیاں
خوشی سے معمور نہ ہوں گی؟ اے کاش! مصنف صاحب ہفوات اپنے پتھر سے زیادہ سخت دل اور
معکوس کوزے سے زیادہ ایمان سے خالی قلب سے اس واقعہ کو نہ جانچتے بلکہ ایک مومن دل کی
حالت سے اندازہ لگاتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ یہ حدیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان
کے خلاف نہیں ہے بلکہ آپ کی شان کو بڑھانے والی ہے اور اسی طرح حضرت عائشہ کی عظمت کا
اظہار کرنے والی ہے۔ اور غالبا یہی باعث ہے کہ مصنف ہفوات کو یہ حدیث گراں گزری ہے اور
ان کو اپنے دماغ پر پورا زور دے ردے کر عجیب قسم کے بے تعلق اعتراض ایجاد کرنے پڑے ہیں۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اس روایت میں سکرات موت کا کوئی ذکر نہیں ہے بلکہ یہ واقعہ
موت سے کسی قدر پہلے کا معلوم ہوتا ہے اور موت کے آسان ہونے کے معنے دل کی خوشی کی ہیں
نہ کہ موت کی ظاہری تکلیف کے۔ کیونکہ اس قسم کی تکلیف ایک طبعی امر ہے اور دل کی خوشی یا
عدم خوشی کا اس سے کچھ تعلق نہیں۔