رسول کریم ﷺ پر بد اخلاقی کا الزام

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۳۵۰
حق الیقین
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بد اخلاقی کا الزام فردوس آسیہ ہی کے
حوالہ سے
الْأُمَّةِ عَنْ جَمِيعِ الْأَئِمَّةِ کی ایک روایت درج کر کے مصنف ہفوات نے ایک اعتراض ائمہ
حدیث پر یہ کیا ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے شرمی کا الزام لگایا ہے۔ وہ
روایت بقول مصنف ہفوات یہ ہے کہ
جب آنحضرت میرے (عائشہ کے گھر تشریف لاتے تو دونوں گھٹنے میرے دونوں
زانووں پر رکھتے اور دونوں ہاتھ مونڈھوں پر اور مجھ پر اوندھے ہو جاتے اور سانس
چڑھ جاتی تھی"
میں پہلے لکھ آیا ہوں کہ فردوس آسیہ کوئی حدیث کی کتاب نہیں ہے اور نہ اس کی روایات
اہل سنت کی مسلمہ ہیں بلکہ ہم اس کے مصنف کی حالت تقومی اور علم کو بھی نہیں جانتے۔ پس اس
کی روایات پر بناء رکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ شیعہ مذہب پر اعتراض کرنے کے لئے کوئی شخص
حشاشین اور بھنگی، چرسی، فقیروں کے اقوال پر اپنے دلائل کی بناء رکھے کیونکہ اس قسم کی کتاب
کے مصنفین کی اصل غرض عجیب و غریب روایات کا جمع کرنا ہوتی ہے نہ کہ تحقیق و تدقیق۔
اسی طرح فردوس آسیہ نے جس کتاب سے یہ روایت نقل کی ہے وہ کتاب بھی حدیث کے
علم کے لئے مستند نہیں ہے۔ امام شعرانی ان علماء میں سے ہیں جو روایت کی تحقیق سے زیادہ اس
بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم کسی روایت سے عبرت کیا حاصل کر سکتے ہیں پس خواہ روایت جھوٹی ہو
خواہ کچی وہ اس کو درج کر دیتے ہیں۔ انہوں نے صوفیاء کرام کے سوانح میں جو کتاب لکھی ہے اس
میں ایسی روایات بہت سی جمع کر دی ہیں جو گو شیعوں کی روایات کا تو مقابلہ نہیں کر سکتیں مگر پھر بھی
عقل کو چکرا دینے کے لئے کافی ہیں اور ان کی غرض اس قسم کی روایات کو نقل کر دینے سے محض یہ
ہوتی ہے کہ ہم ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں مگر محقق صوفیاء اور محقق ائمہ حدیث کا یہ طریق نہیں
ہے وہ جب روایات کو جمع کریں گے تو بے شک ہر قسم کی حدیث جو اس خاص قانون کے مطابق ہو
جسے انہوں نے اپنی تصنیف کے وقت مد نظر رکھا ہو درج کر دیں گے لیکن استعمال کے وقت اس امر
کو مد نظر رکھیں گے کہ آیا کوئی حدیث تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی پایہ کی ہے۔
اس بات کو کھول دینے کے بعد کہ نہ فردوس آسیہ کا مصنف نہ امام شعرانی روایہ بت کے معاملہ
میں اس مقام پر ہیں کہ ان کی بیان کردہ روایت حدیث کی تحقیق کے متعلق کوئی وقعت رکھتی ہو

انوار العلوم جلد 9
۳۵۱
حق الیقین
میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے کشف الغمہ میں وہ روایت نہیں ملی جو مصنف ہفوات نے درج کی ہے۔
ہاں ایک حدیث اس میں ایسی موجود ضرور ہے جس کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف
ہفوات کا اسی کی طرف اشارہ ہے۔ مگر اس حدیث کے الفاظ اور ہیں اور مطلب اور ۔
میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ حدیث کس پانیہ کی ہے کیونکہ کشف الغمہ کے مصنف مستقل
محدث نہیں ہیں اور انہوں نے حوالہ بھی نہیں دیا کہ معلوم ہوتا کہ انہوں نے اس حدیث کو کہاں
سے نقل کیا ہے تا اس کی حقیقت معلوم کی جاتی۔ لیکن اس بات میں کچھ شک نہیں کہ کشف الغمہ
کی روایت خواہ بچی ہو خواہ جھوٹی اس اعتراض کی حامل نہیں ہو سکتی جو مصنف ہفوات نے کیا ہے
مزید وضاحت کے لئے میں اس روایت کے الفاظ کشف الغمہ میں سے درج کر دیتا ہوں جو یہ ہیں۔
كَانَ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ عَلَى وَضَعَ رُكْبَتَيْهِ عَلَى فَخِذِى وَيَدَيْهِ عَلَى
عَاتِقِي ثُمَّ أَكَبَّ فَاحْنَى عَلَى یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے گھر میں
تشریف لاتے تو میری رانوں پر اپنے گھٹنے ٹیکتے اور میرے کاندھوں پر اپنے ہاتھ رکھ دیتے پھر میری
طرف جھکتے اور مجھ سے شفقت و پیار کا معاملہ کرتے۔ کشف الغمہ کی اصل روایت اور ہفوات
المسلمین کی بیان کردہ عبارت میں یہ نمایاں فرق نظر آرہا ہے کہ اس میں سانس چڑھ جاتی تھی کے
الفاظ بالکل موجود نہیں۔ اور اگر یہ روایت کسی اور جگہ بھی درج ہے اور اس میں یہ الفاظ موجود
ہیں تو مصنف ہفوات کا فرض ہے کہ اس کا حوالہ دے۔
اصل بات یہ ہے کہ ان الفاظ کو جدا کر کے اعتراض کی جان نکل جاتی ہے کیونکہ
شہوت و بوالہوسی کی روح انہی الفاظ سے پیدا ہوتی ہے۔ پس اگر فردوس آسیہ میں یہ الفاظ موجود
بھی ہیں تب بھی باوجود اس کے کہ عام طور پر یہ کتاب مل جاتی ہے کشف الغمہ سے حوالہ نہ دینے کی
غرض ہی مصنف ہفوات کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ کسی طرح ایک اعتراض کی اور زیادتی ہو جائے۔
مصنف ہفوات کا منشاء اس روایت کے نقل کرنے سے یہ ہے کہ وہ اسے حالت جماع کا نقشہ
قرار دیتے ہیں حالانکہ یہ اس تلطف و مہربانی کا اظہار ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی
بیویوں پر فرمایا کرتے تھے۔ اور جو تمدن و اخلاق کی اساس ہے جس قدر متمدن اقوام ہیں ان میں یہ
بات خصوصیت سے پائی جاتی ہے کہ خاوند کو اپنے گھر میں داخل ہونے پر بیوی سے خاص طور پر
تلطف سے پیش آنا چاہئے اور اس روایت میں اگر یہ صحیح ہے اسی نقشہ کو کھینچا ہے اور اس روایت
کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ اس میں اس حالت کا ذکر ہے جب کہ حضرت عائشہ بیٹھی ہوا کرتی تھیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی