بہتان دراعانت شرک از پیغمبر
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
:
۳۵۲
حق الیقین
کیونکہ رانوں پر گھٹنوں کا ٹیکنا اور کندھوں پر ہاتھوں کا رکھنا بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی حالت کو بتاتا ہے
نہ کہ لیٹنے کی حالت کو۔ عاتق پر ہاتھ ہمیشہ بیٹھے یا کھڑے ہوئے انسان کے رکھا جا سکتا ہے۔ اور یہ
بات تو بچے بھی جانتے ہیں کہ لیٹے ہوئے آدمی کی رانوں پر اگر گھٹنوں کو ٹیک دیا جائے تو وہ سخت
تکلیف کا موجب ہوتا ہے نہ کہ محبت کے اظہار کا ذریعہ ۔ غرض جو مفہوم مصنف ہفوات نے اس
روایت سے سمجھا ہے وہ ہرگز درست ہرگز درست نہیں بلکہ اس کے الفاظ سے فقط یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ
جب گھر میں داخل ہوتے تو اپنی بیویوں کو پیار کرتے اور یہ قابل اعتراض بات نہیں بلکہ ایک اُسوہ
حسنہ ہے بشرطیکہ کوئی بے رحم سنگدل یا ریا کار صوفی نہ ہو۔
بهتان در اعانت شرک از پیغمبر ایک نئے اعتراض کے پیدا کرنے کے لئے پھر وہی
کتاب فردوس آسیہ مصنف ہفوات کے ہاتھ میں
باطل ہو
آئی ہے اور اب کے بھی اسی غرض کے لئے کہ اگر اصل کتاب کا حوالہ وہ دے دیں تو اعتراض
ہو جاتا ہے۔ وہ فردوس آسیہ کے حوالہ سے سنن ابو داؤد کی یہ روایت درج کرتے ہیں کہ
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جنگ تبوک سے واپس آئے تو حضرت عائشہ کی
گڑیوں کا پر وہ ہوا سے اُڑ گیا آنحضرت نے پوچھا یہ کیا ہے؟ حضرت عائشہ نے عرض کیا
کہ یہ میری بیٹیاں ہیں۔ ان میں ایک پر دار گھوڑا بھی تھا آنحضور نے پوچھا کیا گھوڑے
کے پر بھی ہوا کرتے ہیں؟ حضرت عائشہ نے عرض کیا کیا حضرت سلیمان کے گھوڑے
کے پر نہ تھے پس آنحضرت ہنس کر چپ ہو گئے۔"
اس روایت کو نقل کر کے مصنف ہفوات ان الفاظ میں اعتراض کرتا ہے۔ راوی نے
حضرت عائشہ میں طباعی کی فضیلت ظاہر کرنے کی دھن میں رسالت کو غارت کر دیا۔ کیونکہ ذی
روح کی تصویر سایہ دار کے دیکھنے پر پیغمبر خدا کا ہنس کر چپ رہ جانا منافی رسالت ہے۔ بلکہ ان
تصاویر کا گھر سے اخراج بلکہ احراق شرط تھا جو نہ ہوا اس وجہ سے پیغمبر بشیر و نذیر نہ رہے۔ کیونکہ
ان سے نہی عن المنکر ترک ہو گیا۔ پس اس بناء پر ماننا پڑے گا کہ مَعَاذَ اللَّهِ آیت ان
الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیم ۸ ہے"۔ صفحہ ۲۲۔ ایڈیشن دوسرا۔ دوسرا اعتراض مصنف ہفوات
نے یہ کیا ہے کہ تبوک کے وقت حضرت عائشہ کی عمر سترہ سال کی تھی اور اس عمر میں بیاہی لڑکیاں
بالعموم گڑیاں نہیں کھیلا کرتیں۔
یہ حدیث بے شک ابو داؤد میں ہے۔ لیکن اس میں ایک جملہ ایسا بھی ہے جو مصنف ہفوات
انوار العلوم جلد 9
۳۵۳
حق الیقین
کے اعتراض کے ایک حصہ کو باطل کر دیتا ہے اور غالبا اسی وجہ سے انہوں نے ابو داؤد کو نکال کر
نہیں دیکھا بلکہ فردوس آسیہ کے حوالہ سے اعتراض کر دیا ہے اور وہ جملہ یہ ہے۔ قَدِمَ رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ أَوْ خَيْبَرَ » یعنی جب رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک سے یا خیبر سے واپس تشریف لائے تھے تب یہ واقعہ ہوا تھا۔ اس جملہ
سے ظاہر ہے کہ راوی کو وقت کے متعلق شک ہے کہ وہ کون سا تھا تبوک اور خیبر میں دو سال سے
زائد کا فرق ہے یعنی غزوہ خیبر دو سال پہلے ہوا ہے۔ پس اگر خیبر کو صحیح سمجھا جائے تو اس وقت
حضرت عائشہ کی عمر پندرہ سال سے کچھ کم ہی بنتی ہے۔ لیکن جب راوی وقت کے متعلق خود شک
میں ہے اور اس شک کا اظہار کرتا ہے اور دو ایسی جنگوں کا نام لیتا ہے جن میں دو سال سے زیادہ کا
فرق ہے تو کیا تعجب ہے کہ در حقیقت جس جنگ کے بعد یہ واقعہ ہوا ہے وہ ان دونوں جنگوں کے
سوا کوئی اور جنگ ہو اور خیبر سے بھی پہلے ہو اور یہی قرین قیاس معلوم ہوتا ہے اور اسی شک کو
پوشیدہ رکھنے کے لئے غالبا مصنف ہفوات نے سنن ابو داؤد کی روایت کو نقل نہیں کیا جو زیادہ
معروف کتاب ہے اور فردوس آسیہ کا حوالہ دے دیا ہے۔
اب میں اس اعتراض کا جواب دے کر کہ حضرت عائشہ کی عمر گڑیاں کھیلنے کی اجازت دے
سکتی تھی کہ نہیں؟ اس دوسرے سوال کا جواب دیتا ہوں کہ کیا گڑیاں کھیلنا شرک ہے اور کیازی
روح کی تصویر یا تمثال سے کھیلنا شرک ہے۔ اور اِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمُ عَظِيمٌ کی آیت کے خلاف
ہے؟۔
اول تو میں مصنف ہفوات اور ان کی طرز کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ روپیہ پیسہ کا
استعمال کرتے ہیں یا نہیں؟ کیا اسی کتاب کے چھپوانے پر ان کو کاتبوں، پریس مینوں، مطبع والوں،
کاغذ فروشوں کو ان کی مزدوری اور ان کے بل ادا کرنے پڑے تھے یا نہیں؟ اور وہ بل کس سکہ میں
انہوں نے ادا کئے تھے ؟ کیا جس وقت وہ رائج الوقت سکہ کو استعمال کرتے ہیں یا کسی سے لے کر اپنی
جیب میں ڈالتے ہیں تو اپنے آپ کو مشرک قرار دیا کرتے ہیں؟ یا مومن سمجھتے ہیں؟ ان کا گڑیوں پر
اس طرح غضبناک ہو کر اعتراض کرنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب کو بھی نظر انداز کر
کے یہ فقرہ لکھ دینا کہ۔ "رسالت کو غارت کر دیا " بتاتا ہے کہ وہ شرک کے بڑے سخت دشمن ہیں
لیکن کیا روپیہ پیسہ کا استعمال انہوں نے چھوڑ دیا ہے یا ان کے کسی بزرگ مجتہد نے چھوڑ دیا ہے؟
حالانکہ روپیہ اور نوٹ اور پیسہ سب پر ذی روح کی تصویر ہوتی ہے۔
انوار العلوم جلد 9
۳۵۴
حق الیقین
اسی طرح کیا آپ نے یا آپ کے ہم خیال لوگوں نے آئینہ دیکھنا چھوڑ دیا ہے کہ اس میں بھی
ذی روح کی تصویر بن جاتی ہے اگر کہو کہ اس تصویر کو ہم تو نہیں بناتے۔ مگر سوال یہ ہے کہ آپ
اس کو دیکھتے بھی ہیں یا نہیں یا آئینہ کا احراق کر دیا کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ سے اور اسی ذی روح
کی تصویر بن جاتی ہے۔ اگر کہیں کہ وہ تو عارضی تصویر ہوتی ہے قائم نہیں رہتی تو کیا عارضی طور پر
گڑیاں بنا کر پھر ان کو توڑ ڈالنا جائز ہے ؟ اور اس طرح شرک نہیں رہے گا۔ اگر یہ درست ہے تو
گڑیاں سب ہی ٹوٹتی رہتی ہیں ان کو کون ہمیشہ کے لئے رکھتا ہے؟۔
مجھے افسوس آتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ لوگ اپنی نادانی اور جہالت سے اسلام کو نہایت
تنگ اور محدود مذہب بنا دیتے ہیں حالانکہ جس طرح کسی مذہب میں اپنے پاس سے بڑھا دینا منع ہے
اسی طرح اس میں سے کسی حصہ کا کم کر دینا منع ہے۔ قرآن کریم میں جس طرح ان لوگوں کو بڑا کہا
گیا ہے جو اپنے پاس سے احکام بنا کر خدا تعالی کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ اسی طرح ان لوگوں
کو بھی بڑا کہا گیا ہے جو بعض احکام الہی کو چھپا دیتے اور مخفی کر دیتے ہیں۔ پس ایمان کا تقاضہ ہے کہ
مذہب میں زیادتی اور کمی کسی قسم کی نہ کی جائے بلکہ اس کو اپنی اصل حالت میں رہنے دیا جائے۔
شرک ایک خطرناک شئے ہے اور اس کا مرتکب خدا تعالی کے غضب کو اپنے اوپر نازل کر لیتا
ہے لیکن جو شخص شرک کے مفہوم کو خلاف منشائے شریعت کھینچ تان کر کچھ کا کچھ بنا دیتا ہے وہ بھی
کم مجرم نہیں۔ کیونکہ وہ بھی در حقیقت اپنے آپ کو خدائی کی طاقتیں دے کر شریعت کے احکام کی
وسعت و تنگی کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتا ہے۔
تعجب ہے کہ ایک طرف مسلمانوں میں سے وہ لوگ ہیں جو کسی کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونے
کو شرک کہتے ہیں۔ عکس اُتروانے کو شرک کہتے ہیں۔ حتی کہ غلو کرتے کرتے شرک فی الرسالت
کا ایک مرتبہ ایجاد کر لیتے ہیں اور اس طرح شرک کے مسئلہ کو جو خاص ذات باری سے تعلق رکھتا
ہے مبہم و مخلوط کر دیتے ہیں بعض بچوں کی کھیلوں تک کا نام شرک رکھ دیتے ہیں۔
دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو بزرگوں کی قبروں پر سجدہ کرتے ہیں۔ ان سے مرادیں مانگتے
ہیں۔ بزرگوں کے نام پر بکرے دیتے ہیں ان کے نام پر جانوروں یا بچوں یا اور چیزوں کو وقف کر دیتے
ہیں ان کو عالم الغیب خیال کرتے ہیں ان کو خدائی طاقتوں کا وارث سمجھتے ہیں اور بعض تو ان کے
مکان یا مزار کی طرف منہ کر کے نماز بھی پڑھ لیتے ہیں اور یہاں تک سمجھ بیٹھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بھی
ان سے خائف اور مرعوب ہے
انوار العلوم جلد 9
۳۵۵
حق الیقین
7
ببین تفاوت ره از کجاست تا بکجا
کاش یہ لوگ دین کو اس کی اصل حالت پر رہنے دیتے اور خدا تعالیٰ کے کام کو اپنے ہاتھ میں
لینے کی جرات نہ کرتے تو نہ یہ خود تکلیف میں پڑتے نہ لوگوں کے ایمان خراب ہوتے اور نہ
دشمنوں کو اسلام پر ہنسی اور ٹھٹھا کرنے کا موقع ملتا۔ اور نہ یہ ضَلُّوا وَأَضَلُّوا کی جماعت میں داخل
ہو کر خدا کے غضب کو بھڑ کا لیتے۔
کیسی عجیب بات ہے کہ یہی لوگ جو گڑیاں کھیلنے کا نام شرک رکھتے اور حضرت عائشہ اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ا پر بالواسطہ زبان طعن دراز کرتے ہیں قرآن کریم میں جب آنی
اَخْلُقُ لَكُمْ مِنَ الطَّيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيَكُوْنُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ ن اللہ کے پڑھتے ہیں تو
اس کا ترجمہ یہ کرتے ہیں کہ میں مٹی سے پرندے بنا کر ان ؟ بنا کر ان میں پھونکتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم کے
ماتحت پرندے ہو جاتے ہیں۔ اور نہیں سمجھتے کہ اگر تمثال بنانی شرک ہے تو پھر کیا مسیح علیہ السلام
جو ان کے خیالوں کے مطابق پرندے بنایا کرتے تھے مشرک تھے ؟ اگر مسیح علیہ السلام پرندے بنائیں
اور ان کو اڑا اڑا کر دکھائیں تو وہ مشرک نہ بنیں اور خود نبی ہو کر ایسی کھیلوں میں مشغول رہیں
( حَا شَا وَ كَلَّا وَ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ) تو ان کی ہتک نہ ہو لیکن حضرت عائشہ اگر بچپن کی عمر
میں گڑیوں سے کھیلیں تو یہ شرک ہو جائے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اگر ان کو نہ روکیں تو
اس سے آیت إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمُ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ باطل ہو جائے۔
پھر یہ لوگ قرآن کریم میں پڑھتے ہیں کہ يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِنْ مَّحَارِيبَ وَتَمَاثِيْلَ
وَجِفَانِ كَالْجَوَابِ وَقَدْ وَرِرْسِيتٍ اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا وَ قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ
الشكور الى یعنی حضرت سلیمان کے لئے وہ لوگ ان کی مرضی کے مطابق قلعے اور مجتمے حیوانوں
کے اور بڑے بڑے برتن حوضوں کی طرح کے اور بڑی بڑی دیگیں جو ایک جگہ ٹکی رہتی تھیں
بناتے تھے۔ اے داؤد کی اولاد ! شکر گزاری سے گزر کرو اور میرے بندوں میں سے تھوڑے ہی ہیں
جو شکر گزار ہیں۔ لیکن باوجود اس آیت کے پڑھنے کے ہر ایک قسم کا مجسمہ بنانے کو شرک قرار
دیتے ہیں اگر ہر ایک قسم کا مجسمہ بنانا شرک ہے تو اللہ تعالیٰ حضرت سلیمان علیہ السلام پر یہ کیسا
احسان ظاہر فرماتا ہے کہ تمہارے لئے ایک قوم جانداروں کے مجسمے بنایا کرتی تھی۔ اس صورت
میں تو یہ ایک غضب بن جاتا ہے نہ کہ احسان۔
مگر افسوس کہ یہ لوگ قرآن کریم کو آنکھیں بند کر کے پڑھتے ہیں اور دلوں پر غلاف چڑھا کر
انوار العلوم جلد 9
۳۵۶
حق الیقین
پڑہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سمجھوں پر پردہ پڑ جاتا ہے اور یہ اسی طرح کورے کے کورے اس
سے نکل جاتے ہیں گویا کہ انہوں نے اسے پڑھا ہی نہیں۔
مصنف ہفوات نے شرک کی تعریف میں ذی روح کی تصویر کو شامل کیا ہے حالانکہ قرآن
کریم میں جو حضرت سلیمان علیہ السلام کی نسبت آیا ہے کہ وہ تماثیل بنواتے تھے اس لفظ تماثیل
کے معنوں میں خصوصیت کے ساتھ ذی روح چیزوں کے مجسمے داخل ہیں حتی کہ بعض لوگوں کے
نزدیک تو تمثال کہتے ہی ذی روح چیز کے مجسمے کو ہیں۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس وقت تمثال بنانی
جائز ہوتی ہو گی شرک ان گناہوں میں سے نہیں ہے جو وقتاً فوقتاً بدلتا رہے اللہ تعالیٰ کی توحید اور
تفرید کا ظہور اسی طرح ابتداء میں ضروری تھا جس قدر کہ آجکل ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ہر قسم کی تمثال بنانی منع نہیں ہے بلکہ ایسی ہی صورتیں نا جائز ہیں جن
کے نتیجہ میں شرک پیدا ہو جایا کرتا ہے اور اس کا احتمال ہوتا ہے یا ایسی صورتوں میں تصاویر کا
استعمال منع ہے جہاں شرک کے علاوہ کچھ اور اخلاقی امور مد نظر ہوں ورنہ ان کے سوا اگر کسی اور
غرض کے پورا کرنے کے لئے تصویر یا تمثال ہو تو وہ منع نہیں ہے جیسے بچوں کے کھیلنے کے لئے
کھلونے بنا دیئے جاتے ہیں یا گڑیاں یا اور اسی قسم کی چیزیں ان چیزوں کا تو وجود ہی ان کی حقارت کے
لئے ہوتا ہے ان سے شرک کا احتمال کب ہو سکتا ہے؟ یا آج تک دنیا میں کبھی ان چیزوں سے شرک
ہوا ہے ؟ ادنیٰ سے ادنی اقوام میں بھی کبھی گڑیوں اور کھلونوں کے سبب سے شرک پیدا نہیں ہوا۔
ہاں بزرگوں اور صلحاء اور اور قومی لیڈروں کی تصاویر یا ان کے مجسموں یا اخلاق یا مخفی طاقتوں کی خیالی
تصاویر یا مجسموں سے بے کہ شرک پیدا ہوتا رہا ہے اور ہوتا ہے پس ان چیزوں کی تصویر میں بنانی یا
ان کے مجسمے بنانے یا شرک ہیں یا شرک کے پیدا کرنے کا موجب اور ان سے بچنے اور احتراز رکھنے
کا شریعت اسلام حکم دیتی ہے۔
اس کے علاوہ شرک کے خیال سے نہیں بلکہ بعض اور مختلف وجوہ کی بناء پر خاص خاص
موقعوں پر تصاویر کے استعمال کو ناپسند کیا گیا ہے۔ جیسے مثلاً خواہ گھروں میں خواہ مساجد میں اور ایسے
ہو قعوں پر صرف تصویریں ہی نہیں بلکہ ہر ایک چیز جو ایسی زینت کی ہو کہ توجہ میں یکسوئی نہ رہنے
دیتی ہو اور عبادت کی سادگی میں خلل انداز ہوتی ہو منع ہے۔ کیونکہ گو وہ شرک نہ پیدا کرتی ہو مگر
ایک نیک کام میں روک ہوتی ہے جیسے کہ باجہ وغیرہ عبادت کے وقت بجانا درست نہیں ہے۔ وہ
شرک کا موجب نہیں ہیں لیکن ان سے عبادات کی حقیقت میں فرق پڑتا ہے برخلاف اس کے