روزے میں زبان چوسنا

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۳۵۷
حق اليقين
گڑیوں کی کھیل ایک نہایت مفید کھیل ہے اور اس سے لڑکیاں سینے پرونے اور امور خانہ داری کی
تعلیم نہایت سہولت ہے اور بلا طبیعت پر بوجھ پڑنے کے حاصل کر لیتی ہیں۔ ت پر بوجھ پڑنے کے حاصل کر یا
ایک اعتراض مصنف ہفوات نے یہ کیا ہے کہ سنن ابو داؤد روزے میں زبان چوسنا کی کتاب الصوم میں حضرت عائشہ کی روایت درج ہے
ہے۔ ہے کہ
أنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ وَيَمُصُّ لِسَانَهَا - ٥٢ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو بوسہ دیا کرتے تھے درانحالیکہ آپ روزہ دار ہوتے تھے اور اسی
طرح آپ ان کی زبان چوستے تھے۔
اس پر مصنف ہفوات یوں اعتراض کرتے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مَا عَبَدُ نَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ کو ہم مقام
تواضع و انکسار میں سمجھتے تھے لیکن روزہ میں زبان چوسنے سے معلوم ہوا کہ آپ نے
اپنی عبادت کی واقعیت بیان کی ہے"۔ "ایمان سے بولو کیا خدا کے رسول روزہ میں ایسا
فعل کر سکتے ہیں؟ کیا ایسا رسول امت کی ہدایت کر سکتا ہے؟ الہی تو بہ توبہ ۔
ی اعتراض مصنف ہفوات نے صفحہ ۴۵۔ ایڈیشن اول و صفحه ۷۰ ایڈیشن ثانی پر بعنوان
طغیانی در تقبیل و مباشرت رسول به صوم" درج کیا ہے۔ میں اس کو بھی اس اعتراض کے ساتھ
شامل کر لیتا ہوں کیونکہ اعتراض ایک ہی قسم کا ہے۔ اس جگہ مصنف ہفوات نے بخاری کتاب
الصَّوْمِ بَابُ الْمُبَاشَرَةِ لِلسَّائِمِ کی یہ حدیث درج کی ہے عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ
ال يُقَبِّلُ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ حضرت عائشہ فرماتی ہیں نبی کریم روزہ کی حالت میں
بوسہ لے لیا کرتے تھے اور مباشرت بھی کر لیا کرتے تھے۔
۔
اس حدیث پر صاحب ہفوات نے یہ اعتراض کیا ہے کہ
باب اول میں ہم لکھ چکے ہیں کہ بحالت صوم اپنی زوجہ کا بوسہ لینا حرام نہیں لیکن
مکروہ ضرور ہے۔ پس پیغمبر معصوم کا فعل مکروہ اختیار کرنا عقل سے بعید ہے اب تقبیل
کے بعد بے حیا راوی نے مباشرت کا لفظ کہا ہے۔ جو بحالت صوم بمعنی اقرب
بمواقعت ہے اور وہ حرام ہے نتیجہ رسول مرتکب حرام ہوئے لہذا رسالت سے
موقوف
اس کے بعد بَابُ الْقَبْلَةِ لِلصَّائِمِ میں سے حضرت عائشہ کی یہ حدیث نقل کی ہے گان

انوار العلوم جلد 9
۳۵۸
حق اليقين
رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَيُقَتِلُ بَعْضَ أَزْوَاجِهِ وَهُوَ صَائِم ۵۳ رسول كريم
صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بعض بیویوں کا بحالت صوم بوسہ لے لیا کرتے تھے۔
صاحب ہفوات کے تمام اعتراضات کا خلاصہ یہ ہے کہ بحالت صوم زبان چوسنا، بوسہ لینا،
مباشرت کرنا حرام یا مکروہ ہے اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب نہیں ہو
سکتا۔ پس یہ احادیث شرارت سے بنائی گئی ہیں اور کتب احادیث سے ان کا اخراج ضروری ہے۔
اخراج واحراق کے متعلق تو میں پہلے جواب دے آیا ہوں اس جگہ صرف نفس حدیث کے
متعلق جو اعتراض مصنف ہفوات نے کیا ہے اس کا جواب لکھتا ہوں۔
پہلا اعتراض مصنف ہفوات کو یہ ہے کہ ابو داؤد کی روایت میں یہ لکھا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم روزہ میں حضرت عائشہ کی زبان چوستے تھے۔ یہ آپ کی ذات پر حملہ ہے۔ اگر
مصنف ہفوات اعتراض کرنے سے پہلے کتب اہل سنت والجماعت کو دیکھ لیتے تو ان کو اس اعتراض
کے پیش کرنے کی ضرورت ہی نہ رہتی۔ لیکن یا تو انہوں نے بوجہ تعصب یا جہالت ان کتب کو دیکھا
ہی نہیں یا دیدہ و دانستہ نظر انداز کر دیا ہے۔ ابو داؤد کی شرح عون المعبود جلد ثانی صفحه ۲۸۵ پر
اس حدیث کے متعلق لکھا ہے۔ قَالَ فِي الْمِرْقَاةِ قِيلَ إِنَّ ابْتِلَاعَ رِيقِ الْغَيْرِ يُفْطِرُ
إِجْمَاعًا وَأُجِيبَ عَلَى تَقْدِيرِ صِحَةِ الْحَدِيثِ ۔۔۔۔ أَنَّهُ عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ كَانَ
يَبْصُقُهُ وَ لَا يَبْتَلِعُهُ ا یعنی مرقاۃ میں لکھا ہے کہ دوسرے کا تھوک نگلنا بالا جماع روزہ توڑ دیتا ہے ۔
اور اس حدیث کے متعلق بالا جماع کہا جاتا ہے کہ اگر یہ درست فرض کر لی جائے تو اس کی یہ تاویل
کی جائے گی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھوک نگلتے نہیں تھے بلکہ پھینک دیتے تھے۔ اس
جواب سے ظاہر ہے کہ اہل سنت والحدیث اس حدیث کو قابل قبول ہی نہیں سمجھتے اور اگر اس کو
صحیح فرض کر لیں تو اس کا یہ جواب دیتے ہیں کہ اس صورت میں یہ تاویل کرنی پڑے گی کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھوک پھینک دیتے تھے۔ پس جب ائمہ حدیث کے نزدیک یہ حدیث ہی
قابل قبول نہیں اور بصورت صحت قابل تاویل ہے تو اس پر اعتراض کیسا؟ کیا کسی شخص پر اس امر
کے متعلق بھی اعتراض ہوا کرتا ہے جسے وہ مانتا ہی نہیں۔ اگر کہا جائے کہ پھر انہوں نے اس حدیث
کو درج کیوں کیا ہے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ مؤلفین حدیث ہر
حدیث جسے وہ نقل کرتے ہیں اس کے مطلب کو صحیح قرار دے کر اسے درج نہیں کرتے بلکہ اس
کے لئے ان کے اور اصول ہیں اور بسا اوقات وہ ایک حدیث درج کرتے ہیں اور خود ان کو اس کے

انوار العلوم جلد 9
۳۵۹
حق الیقین
نَعَمْ
سان
مطلب سے اختلاف ہوتا ہے۔ چنانچہ بعض دفعہ وہ ایک ہی جگہ متضاد مضامین کی روایات لے آتے
ہیں اور یہ بات صرف اہل سنت والجماعت کی ہی کتب حدیث میں نہیں ہے بلکہ اہل شیعہ کی کتب
حدیث میں بھی ایسا ہی کیا گیا ہے چنانچہ آپ لوگوں کی سب سے معتبر کتاب فروع کافی ہے باب
الرَّجُلُ يُجَامِعُ أَهْلَهُ فِي السَّفَرِ میں امام عبد اللہ رحمتہ اللہ علیہ سے عمر بن یزید اور سمل عن
ابیہ اور ابو العباس سے ایسی روایات درج ہیں۔ جن کا مطلب یہ ہے کہ رمضان میں جو شخص سفر پر
ہوا سے جماع جائز ہے۔ عمر بن یزید کی روایت کے الفاظ یہ ہیں أَلَهُ أَنْ يُصِيبَ مِنَ النِّسَاءِ قَالَ
یعنی کیا اسے جائز ہے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرے فرمایا ہاں۔ مگر اسی جگہ ساتھ ہی ابن
نے انہی امام ابو عبد اللہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت درج کی ہے کہ ا اللہ علیہ نے روایت درج کی ہے کہ ایسا کرنا بالکل درست نہیں
اور راوی کے اعتراض کرنے پر کہ جب اس کو کھانا پینا جائز ہے تو جماع کیوں جائز نہیں؟ ان کی
طرف سے یہ دلیل بیان کی گئی ہے۔ اِنَّ اللهَ رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ فِي الْإِفْطَارِ وَالتَّقْصِيرِ
رَحْمَةً وَتَخْفِيفًا لِمَوْضِعِ التَّعْبِ وَالنَّصَبِ وَوَعْثِ السَّفَرِ وَلَمْ يُرَبِّ لَهُ فِي
مُجَامَعَةِ النِّسَاءِ فِي السَّفَرِ بِالنَّهَارِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ " یعنی اللہ تعالی نے مسافر کو افطار
اور قصر نماز کی اجازت تھکان اور تکلیف اور سفر کی کوفت کی وجہ سے دی ہے لیکن اسے دن کے
وقت سفر میں رمضان کے مہینہ میں عورتوں سے جماع کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان دونوں
حدیثوں میں کسی قدر اختلاف ہے ایک میں جماع کو جائز قرار دیا ہے دوسری میں بالکل رو کیا ہے۔
اور دونوں روایتیں ایک کتاب حدیث میں درج ہیں اور ایک ہی راوی سے درج ہیں اور بالکل پاس
پاس درج ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھول چوک سے ایسا نہیں ہوا بلکہ مصنف نے جان بوجھ
کر ان کو ایک جگہ جمع کیا ہے تا روایات کا اختلاف پڑھنے والے کے سامنے آجائے۔ اب یہ ظاہر
بات ہے کہ مصنف دونوں باتوں کا ایک ہی وقت میں تو قائل نہیں ہو سکتا ضرور ہے کہ وہ دونوں
باتوں میں سے ایک کو ترجیح دیتا ہو گا مگر باوجود اس کے وہ درج دوسری روایت کو بھی کر دیتا ہے۔
اسی طرح روزہ میں خوشبو سونگھنے کے متعلق مختلف روایتیں فروع کافی میں درج ہیں خالد
اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ امام ابو عبد اللہ روزہ میں خوشبو لگائے اور اسے تحفہ خداوندی
قرار دیتے۔ حسن بن راشد امام ابو عبد الله سے روایت کرتے ہیں کہ خوشبو کا سونگھنا روزہ میں منع
ہے۔
۵۷
غرض ہر ایک روایت جو مؤلف حدیث اپنی کتاب میں درج کرتا ہے اس کی صحت کا وہ قائل

انوار العلوم جلد و
نہیں
۳۶۰
حق الیقین
ہوتا بلکہ بعض اوقات اس حدیث کے مخالف رائے رکا ائے رکھتا ہے ہے اور اس حدیث کو متروک یا
منسوخ یا ضعیف یا نا قابل احتجاج سمجھتا ہے پس ابو داؤد میں اس روایت کے درج ہونے کے یہ معنی
نہیں کہ ابو داؤد اس کو صحیح سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے اس روایت کو درج کیا تھا۔
دوسرا جواب مصنف ہفوات کے اعتراض کا یہ ہے کہ اگر یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ ابو داؤد
نے اس حدیث کو صحیح سمجھ کر لکھا ہے تب بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا اس لئے کہ یہ
مسئلہ اخلاقی نہیں ہے بلکہ شرعی ہے۔ شرعی مسائل روایت سے ثابت ہوتے ہیں نہ کہ درایت
ہے۔ پس اگر کسی شخص کو کسی شرعی حکم کے متعلق جو اخلاق سے تعلق نہ رکھتا ہو کوئی روایت پہنچے
اور وہ اسے درج کر دے تو اس سے یہ کیوں کر سمجھا جائے گا کہ اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم پر اعتراض کیا ہے۔ یہ نا تو ایسی ہی بات ہے جیسے اہل سنت سنت شیعوں پر اس لئے اعتراض کریں کہ
ہے
ان کے نزدیک پاؤں پر مسح کیا جاتا ہے اور ان روایات کی بناء پر جو ان کے نزدیک ثابت ہیں اور جن
معلوم ۔ ہوتا ہے کہ ننگے پاؤں کے نہ دھونے سے وضو ہی با وضو ہی باطل ہو جاتا ہے اور نماز ہی نہیں ہوتی
یہ کہہ دیں کہ دیکھو شیعہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ وضو کرتے تھے اور
نماز پڑھتے تھے کیونکہ ان کے نزدیک آپ وضو میں پاؤں نہ دھوتے تھے۔ کیا یہ اعتراض سینوں کا
نہ
درست ہو گا؟
اصل بات یہ ہے کہ اس قسم کے اعتراض اخلاقی مسائل اور عقلی مسائل کے متعلق ہوا
کرتے ہیں نہ کہ شرعی کے متعلق۔ فرض کرو کہ روزہ میں بعض ملکی غذاؤں کا کھانا جائز ہوتا تو کیا
دشمنان اسلام اس پر اعتراض کرنے کا کوئی حق رکھتے تھے کہ یہ ایک خلاف اخلاق بات ہے۔ یا مثلاً
ظہر کی رکھتیں بجائے چار کے تین ہوتیں تو کیا اس پر کوئی یہ اعتراض کر سکتا تھا کہ یہ بد اخلاقی ہو
گئی۔ پس اسی طرح اگر کسی شخص کے نزدیک یہ ثابت ہو کہ زبان چوسنی جائز ہے کیونکہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کر لیا کرتے تھے تو اس پر یہ تو اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ یہ روایت ثابت
نہیں یا یہ کہ دوسری احادیث کے خلاف ہے یا یہ کہ اس نے ایک غلط روایت کو بیان کر دیا ہے۔
لیکن اس پر یہ اعتراض ہرگز نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت
یا آپ کے اخلاق پر کوئی اعتراض کیا ہے ایسے موقع پر یہ اعتراض کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک انسان
کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ اس نے اس قسم کی سودیشیں جب پڑھیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے نماز کے موقع پر کوئی بچہ اٹھالیا یا اس کو اتار دیا یا اور اس قسم کا کوئی کام کیا تو بے اختیار بول

انوار العلوم جلد 8
۳۶۱
حق اليقين
اٹھا کہ خو محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم) کا نماز ٹوٹ گیا۔ کیونکہ کنز (کنز العمال) میں لکھا ہے کہ
حرکت کرنے سے نماز ٹوٹ جاتا ہے۔
تیسرا جواب یہ ہے کہ میرے نزدیک اس حدیث کو درست سمجھ کر بھی کوئی اعتراض نہیں پڑ
سکتا کیونکہ ہو سکتا ہے کہ يَعضُّ لِسَانَها علیحدہ جملہ ہو یعنی راوی نے حضرت عائشہ سے یہ دو باتیں
سنی ہوں کہ آنحضرت روزہ میں بوسہ لے لیا کرتے تھے اور یہ کہ آپ اپنی ازواج کی زبان بھی پیار
میں چوس لیا کرتے تھے اور اس نے ان کو ایک ہی جملہ : ہی جملہ میں بیان کر دیا۔ حالانکہ اس کا مطلب یہ
نہ
تھا کہ آپ بحالت صوم ایسا کیا کرتے تھے۔ پس اس تاویل سے اس حدیث کا مطلب بالکل صاف ہو
جاتا ہے اور اس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت روزہ میں بوسہ
لینا اور پیار سے زبان کا چوسنا ثابت ہوتا ہے افطار میں نہ کہ روزہ میں۔
اگر کہا جائے کہ اگر روزہ کی حالت میں ایسا نہیں کیا گیا تو پھر اس کے بیان کرنے کی کیا ضرورت
تھی تو اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اسوہ تھے تمام مسلمانوں کے لئے
اس لئے آپ کی ہر ایک حرکت کو مسلمان غور سے دیکھتے اور جو نہ معلوم ہوتی اس کے متعلق
دریافت کرتے تا اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق بنائیں۔ اس وجہ سے آپ کی تمام باتیں احادیث
میں بیان کی جاتی ہیں حتی کہ یہاں تک بھی بیان کیا گیا ہے کہ آپ پیار سے کبھی اس جگہ گلاس پر منہ
رکھ کے پانی پیتے جہاں رکھ کر آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے پانی پیا ہوتا۔ اور غرض ان
احادیث کے بیان کرنے کی یہ ہے کہ تا لوگ عورتوں سے حسن معاشرت کریں اور ان کے
احساسات اور جذبات کا خیال رکھیں اور ان کے حقوق کو غصب اور ان کی خواہشات کو باطل نہ
کریں۔
دوسرا اعتراض مصنف ہفوات کا یہ ہے کہ ان احادیث میں یہ بات لکھی ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم روزہ میں بوسہ لے لیا کرتے تھے اور یہ بات مصنف ہفوات کے نزدیک مکروہ ہے
اور مکروہ فعل رسول نہیں کر سکتا۔
مجھے تعجب پر تعجب ان مسلمان کہلانے والوں پر آتا ہے جو اپنے پاس سے شریعت بھی بنانے
لگتے ہیں۔ یہ کب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ میں بوسہ لینا مکروہ ہے؟ یا آپ کی
کس بات سے یہ امر مستنبط ہوتا ہے ؟ خود ہی ایک مسئلہ گھڑا اور خود ہی اسے رسول پر حاکم بنا دیا جیسا
کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں مسائل اخلاقیہ ہی صرف ایسے مسائل ہیں کہ جن میں استنباط اور قیاس

انوار العلوم جلد 8
۳۶۲
حق الیقین
درست ہے لیکن تفاصیل شرعیہ ہمیشہ سند سے معلوم ہوتی ہیں۔ لیکن مصنف صاحب ہفوات کا
معاملہ بالکل الٹ ہے وہ اپنی عقل سے ایک مسئلہ تجویز کرتے ہیں اور اس سے نص صریح کو رد کر
دیتے ہیں اور نص بھی وہ کہ جو عقل سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ تفاصیل شریعت سے تعلق رکھتی
ہے۔ کل کو آپ کہہ دیں گے کہ ظہر کے وقت جب کام کا یا آرام کا وقت ہوتا ہے ظہر کی چار رکعت
قرار دینا خلاف عقل ہے اصل میں دو چائیں اور فلاں حدیث میں جو یہ آتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت یار رکعت ظہر کے وقت ادا کیا کرتے۔ تے تھے اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر حملہ ہے کہ گویا آپ دو کی بجائے چار پڑھ کر اپنی نماز فاسد کر دیتے تھے۔ پس ان محدثین نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک ظلم عظیم کیا ہے اور ایسی سب احادیث اور روایات قابل
احراق اور اخراج اور تنسیخ اور محمد ثین قابل تکفیر و تفسیق ہیں۔ برایں عقل و دانش بباید گریست۔
بوسہ کو روزہ میں مکروہ قرار دینا علماء کا اجتہاد ہے اور وہ اجتہاد بھی مشروط یعنی روزہ میں جو ان کو
بوسہ لینا مکروہ ہے کیونکہ وہ اپنے نفس پر قابو نہیں پا سکتا ممکن ہے کہ کسی ایسی بات میں مبتلا ہو جائے
جو شرعا نا جائز ہے۔ اور اس فتوے میں شیعہ اور سنی دونوں متفق ہیں۔ موطا میں عبداللہ بن عباس
کا فتویٰ درج درج ہے کہ اَرْخَصَ فِيهَا لِلشَّيْخِ وَ كَرِ وَ كَرِهَهَا لِلشَّابِ۔ ۵۸ انہوں نے روزہ میں
بوڑھے کے لئے بوسہ لینا جائز قرار دیا اور جو ان کے لئے منع کیا۔ عبداللہ بن عمر کا فتویٰ صرف ایک
ہے کہ بوسہ لینا دونوں کے لئے منع ہے مگر چونکہ وہ بلا قید ہے اس لئے نہیں کہہ سکتے کہ ان کا فتویٰ
عام تھا یا جوانوں کے متعلق۔ امام ابو حنیفہ کا فتوئی جو ہدایہ میں لکھا ہے یہ ہے وَلَا بَأْسَ بِالْقُبْلَةِ
إِذَا أَمِنَ عَلَى نَفْسِهِ وَ يَكْرَهُ إِذَا لَمْ يَأْمَنْ - " یعنی جب اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو تو جائز ہے اور
اگر اپنے نفس پر قابو نہ رکھتا ہو اور خطرہ ہو کہ حدیث شریعت کو توڑ ڈالے گا تو مکروہ ہے۔ شافعیہ کا
بھی یہی فتوئی ہے کہ تُكْرَهُ الْقُبْلَةُ لِلصَّائِمِ الَّذِي لَا يَمْلِكُ ارْبه 2 یعنی اس کے لئے بوسہ لینا
مکروہ ہے جو اپنی شہوت پر قابو نہیں رکھتا بلکہ امام شافعی کا قول تو یہ ہے کہ بوسہ لینا ہر حالت میں
جائز ہے اگر اس سے بڑھ کر کوئی شخص کوئی عمل خلاف شریعت کر بیٹھتا ہے تو اس کی سزا وہ الگ
پائے گا۔ یہ تو اہل سنت کے فتوے ہیں جن سے ظاہر ہے کہ بوسہ لینا روزہ میں مکروہ نہیں بلکہ اس
کے لئے مکروہ ہے جو جوان ہو اور اپنی شہوت پر قابو نہ رکھتا ہو۔ اب میں اہل شیعہ کا فتوئی درج کرتا
ہوں۔
فروع کافی جلد اول میں زرارہ کی ایک روایت امام ابو عبد اللہ سے درج ہے کہ لا تَنْقِضُ

انوار العلوم جلد 9
۳۶۳
حق اليقين
அ
۹۲
الْقَبْلَةُ الصَّوْمَ الله یعنی روزہ بوسے سے نہیں ٹوٹتا۔ اسی طرح منصور بن حازم سے ، سے روایت ہے کہ
میں نے ابو عبدالله سے پوچھا مَا تَقُولُ فِى الصَّائِمِ يُقَتِلُ الْجَارِيَةَ أَوِ الْمَرْأَةَ فَقَالَ أَمَّا
الشَّيْخُ الْكَبِيرُ مِثْلِى وَ مِثْلُكَ فَلَا بَأْسَ وَأَمَّا الثَّابِ الشَّبِقُ فَلَا لِأَنَّهُ لَا يُؤْمَنُ وَالْقُبْلَهُ
إِحْدَى الشَّهْوَتَيْنِ - ترجمہ ۔ آپ اس روزہ دار کے متعلق کیا فرماتے ہیں جو لڑکی یا عورت کا
بوسہ لے لے؟ آپ نے فرمایا بوڑھا جیسے تو یا میں ہوں اگر بوسہ لے تو کچھ حرج نہیں اور اگر جوان
ہو جو شہوت پر قابو نہ پاسکتا ہو تو اسے بوسہ لینا نہیں چاہئے۔ کیونکہ وہ محفوظ نہیں اور بوسہ بھی ایک
شہوت ہے۔ یعنی اس سے چونکہ شہوت پیدا ہوتی ہے اور وہ شخص شہوت پر قابو نہیں رکھتا اس
لئے ڈر ہے کہ اس قدم کے اٹھانے سے دوسرا بھی اٹھا لے۔
مذکورہ بالا فتووں سے جو سنیوں اور شیعوں کے ہیں ثابت ہے کہ روزہ دار کو بوسہ لینا یوں تو
جائز ہے مگر ایسی حالت میں منع ہے جب اس سے شر میں پڑ جانے کا خطرہ ہو اور بوڑھا چونکہ بظاہر
اس شر میں پڑنے سے محفوظ ہوتا ہے اس کے لئے انہوں نے جائز رکھا ہے کہ بوسہ لے لے۔ ان
فتووں کی موجودگی میں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کی
موجودگی میں مصنف ہفوات کا یہ لکھنا کہ یہ ایک مکروہ فعل ہے اور رسول مکروہ فعل نہیں کر سکتا۔
کیا میں دلالت نہیں کرتا کہ مصنف ہفوات اپنے فتوی پر خدا کے رسول کو بھی چلانا چاہتے ہیں اور
خود شریعت بنانے کا دعوے رکھتے ہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں جب تشریف لے گئے ہیں اس وقت آپ آر کی عمر
پچاس سے متجاوز ہو گئی تھی۔ پس اگر فتویٰ یہی سمجھا جائے کہ بوڑھے کو بوسہ لینا جائز ہے جو ان کو
نہیں تو بھی آپ کی طرف اس قسم کا عمل منسوب کرنا فتوی کے خلاف نہیں۔ اور مصنف ہفوات
کے مقرر کردہ معیار کے مطابق بھی محل اعتراض نہیں۔ اور اگر اس امر کو دیکھا جائے کہ یہ عمل
اس شخص کی نسبت بیان کیا گیا ہے جو خدا کے سامنے مقام شہود پر کھڑا تھا اور مقام شہود میں سے بھی
سدرۃ المنتہیٰ پر باریاب ہو چکا تھا تو پھر تو یہ اعتراض اور بھی لغو ہو جاتا ہے۔ آپ تو عین عنفوان
شباب میں بھی اس فتوئی کے ماتحت نہیں تھے کیونکہ آپ سے زیادہ کون شخص اپنی شہوات پر قابو
رکھنے والا تھا خواہ جوان ہو خواہ پیر فرتوت۔ مصنف ہفوات کے اعتراض کے تو یہ معنے ہیں کہ گویا
نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ سب سے زیادہ رسول کریم شہوات میں پے ات میں پڑ جانے کے محل تھے۔ اس لئے
آپ کو تو اس فعل کے قریب ہی نہیں جانا چاہئے تھا حالانکہ اس نہی کا باعث آنحضرت صلی اللہ علیہ

انوار العلوم جلد 9
۳۶
من التي
وسلم سے قطعی طور پر منقطع تھا اور آپ اس سے بالکل محفوظ تھے۔
شاید مصنف ہفوات اس موقع پر یہ کہہ دیں کہ گو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر زیادہ
ہو گئی تھی مگر آپ بہت قوی تھے اس لئے لئے آپ کے لئے یہ فعل درست نہیں ہو سکتا تھا مگر اول تو
اس اعتراض کا جواب مذکورہ بالا بات میں آچکا ہے کہ آپ کی نسبت تو نہی کی علت جو ان میں بھی
ثابت نہیں اس لئے آپ کے لئے کوئی شرط نہیں کہ آپ بڑھاپے میں ایسا کریں اور جوانی میں
نہیں لیکن اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ یہ مسئلہ شرعیہ ہے نہ کہ ایک احتیاطی حکم تب بھی
اعتراض نہیں پڑ سکتا کیونکہ فتوی کی رو سے بوڑھے کی شرط ہے نہ کہ مضبوط بوڑھے یا کمزور بوڑھے
کی۔ امام ابو عبد اللہ رحمتہ اللہ علیہ جن کا فتویٰ کافی میں درج ہے خود اپنی نسبت جو کچھ بیان کرتے
ہیں وہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کمزور بوڑھے نہ تھے بلکہ مضبوط تھے۔ مذکورہ بالا حدیث کے آخری حصہ
میں آتا ہے كَيْفَ أَنْتَ وَالنِّسَاءُ قُلْتُ وَلَا شَيْئَ قَالَ وَلَكِنِّي يَا أَبَا حَازِمٍ مَا أَشَاءُ شَيْئًا أَنْ
يَكُونَ ذَلِكَ مِنِّي إِلَّا فَعَلْتُ إلا فَعَلْتُ ٤٣ ترجمہ - ( امام ابو عبد اللہ راوی سے پوچھتے ہیں) تیرا عورتوں
کے متعلق کیا حال ہے؟ میں نے کہا بالکل بے طاقت ہوں فرمایا لیکن اے ابا حازم ! میں جو کچھ بھی
چاہوں عورتوں سے کر لیتا ہوں۔ یعنی میری طاقت بالکل محفوظ ہے۔ پس معلوم ہوا کہ امام عبد الله
کے نزدیک روزہ میں بوسہ لینا ہر ایک بوڑھے کو جائز ہے نہ کہ کمزور اور ناقابل بوڑھے کو۔
خلاصہ کلام یہ کہ روزہ دار کے لئے بوسہ لینا ہرگز منع نہیں ہے احادیث اور ائمہ اہل سنت
واہل شیعہ کے فتاوی اسی کے مطابق ہیں اور قیاساً اور احتیاطا ایسے جو ان کے لئے جس کو اپنے نفس
پر قابو نہ ہو اس امر کو روک دیا گیا ہے ورنہ یہ شرعی حکم نہیں ہے۔
تیسرا اعتراض مصنف ہفوات کا یہ ہے کہ حدیث میں جو یہ آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے روزہ میں اپنی بیویوں سے مباشرت کی اور یہ ایک سخت گناہ ہے۔ کیونکہ مباشرت
اقرب بالجماع ہے جو بالکل حرام ہے۔ اللہ تعالی رحم کرے ان جہلاء پر جو بلا اس کے کہ خدا اور
رسول کے کلام کے سمجھنے کی قابلیت رکھتے ہوں مذہب کے امور میں قیمہ بن جاتے ہیں اور اپنی
نا سمجھی اور نادانی سے دین کے مسائل کو نہ سمجھ کر ان کے احتراق و اخراج کا فتوی دے دیتے ہیں۔
مباشرت کا لفظ جس سے صاحب ہفوات کو دھوکا لگا ہے وسیع معنے رکھتا ہے۔ اس کے معنی عورت
کو ہاتھ لگانے اور اس کے ساتھ چھونے کے بھی ہیں اور اس کے معنی جماع کے بھی ہیں۔ لسان
العرب میں لکھا ہے وَ مُبَاشَرَةُ الْمَرْأَةِ مُلاَ مَسَتَهَا وَ قَدْ يَرِدُ بِمَعْنِي الْوَطْيِ فِي الْفَرْجِ

انوار العلوم جلد 9
۳۶۵
حق الیقین
۹۴
وَ خَارِجًا مِنْهَا - عورت عورت سے مباشرت کرنا اس ۔ اسے چھونے کو کہتے ۔ ستے ہیں۔ اور کبھی اس کے
معنے جماع کے بھی ہوتے ہیں۔ پھر صاحب لسان نے اس حدیث کی نسبت لکھا ہے وَ فِی
الْحَدِيثِ أَنَّهُ كَانَ يُقَبِّلُ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمُ أَرَادَ بِالْمُبَاشَرَةِ الْمُلَامَسَةِ - 20 یعنی
حدیث میں جو آیا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں بوسہ لیتے تھے اور مباشرت
کرتے تھے اس سے مراد چھونا اور ہاتھ لگانا ہے نہ کچھ اور۔ لسان العرب لغت کی کتابوں میں سے
اہم ترین کتاب ہے اور اس کی شہادت کے بعد مجھے کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں صرف اس قدر
نصیحت کر دینا میں مناسب سمجھتا ہوں کہ انسان کو اعتراض کرتے وقت اس امر کو ضرور مد نظر رکھنا
چاہئے کہ وہ ایسی بات نہ کیے جو قائل کے منشاء کے خلاف ہو۔ اور اگر دل سے انصاف اٹھ چکا ہو تو
کم سے کم ایسی بات تو نہ کیے جس کا بطلان بالبداہت ظاہر ہو۔ کیونکہ اس قسم کی باتوں کا لکھنا اس
امر کو ثابت کرتا ہے کہ لکھنے والا اپنی عداوت میں حد سے بڑھا ہوا ہے اور جن کے فائدے کے لئے
وہ بات کہتا ہے ان پر اس کی حرکت کا یہ اثر ہوتا ہے کہ ان کے دل ایسے شخص کی نسبت جذبہ
حقارت و نفرت سے بھر جاتے ہیں۔
میں مصنف ہفوات کی طرز تحریر سے سمجھتا ہوں کہ ان پر کوئی نصیحت جو غیر کے منہ سے نکلی
ہوئی ہو اثر نہیں کر سکتی اس لئے میں انہیں کی مسلّمہ کتب کے حوالہ سے بتاتا ہوں کہ مباشرت
حرام نہیں ہے جیسا کہ وہ لکھتے ہیں بلکہ جائز ہے۔ اور یہ بھی کہ مباشرت کے معنے کسی ایسی حرکت
کے ہی نہیں ہیں جو جماع کے مشابہ ہو بلکہ اس سے مراد صرف عورتوں کا چھوٹنا یا ان کے پاس بیٹھنا
بھی ہے۔ فروع کافی جلد اول کتاب الصیام میں ایک باب ہے ۔ بَابُ الصَّائِمُ يُقَبِّلُ أَوْ يُبَاشِرُ
یعنی اس امر کے متعلق باب کہ روزہ دار بوسہ دے یا مباشرت کرے۔ اور آگے یہ حدیث لکھی
ہے عَنِ الْحَلَبِي عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ يَمُسُّ مِنَ الْمَرْأَةِ
شَيْئًا أَيُفْسِدُ ذَلِكَ صَوْمَهُ أَوْ يَنْقُضَهُ فَقَالَ إِنَّ ذَلِكَ يُكْرَهُ لِلرَّجُلِ الثَّابِ مَخَافَةً أَنْ
يَسْبِقَهُ الْمَنِيُّ 2 یعنی حلبی نے امام ابو عبد اللہ سے روایت کی ہے کہ آپ سے ایک ایسے شخص
کے متعلق پوچھا گیا جو عورت کو کسی طرح چھوتا ہے کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا یا خراب ہو جائے
گا؟ فرمایا یہ بات نوجوان کے لئے مکروہ ہے اس ڈر سے کہ اس کی منی خارج نہ ہو جائے اس حدیث
سے دو باتیں ظاہر ہیں ایک تو یہ کہ مباشرت کے معنی عورت کو چھونے کے ہیں نہ کہ کچھ اور ۔
کیونکہ مباشرت کا باب مقرر کر کے عورت کے چھونے کا مسئلہ بیان کیا گیا ہے دوسرے یہ کہ

انوار العلوم جلد 9
۳۶۶
حق الیقین
مباشرت حرام نہیں بلکہ جو ان کے لئے مکروہ اور بوڑھے کے لئے جائز ہے اور جوان کے لئے بھی
اس ڈر سے مکروہ ہے کہ اس سے کوئی ایسی بات نہ ہو جائے جو روزہ کے ٹوٹنے کا موجب ہو۔ لیکن
اگر یہ وجہ کسی میں نہ پائی جائے تو کراہت کی پھر کوئی وجہ نہیں۔ اور ظاہر ہے کہ جو وجہ بتائی گئی ہے
وہ کسی بیمار میں ہی پائی جاسکتی ہے تندرست اور صحیح القوئی آدمی کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوتا جو بیان
کیا گیا ہے پس در حقیقت کسی کے لئے بھی سوائے قلیل استثنائی صورتوں کے مباشرت منع نہیں
رہتی۔ اور مباشرت کو حرام قرار دینا یا تو مصنف ہفوات کی جہالت پر یا شریعت سازی کی حد سے
بڑھی ہوئی خواہش پر دلالت کرتا ہے۔
مصنف صاحب ہفوات نے جو مضحکہ اوپر کی روایات بیان کر کے اُڑایا ہے اس کا جواب مکمل
نہ ہو گا اگر میں اس جگہ کتب شیعہ سے چند ایک روایات درج نہ کردوں۔ کافی جلد اول صفحہ ۳۷۷
پر کتاب روزہ میں امام ابو عبد اللہ کا فتویٰ درج ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا عورت کھانا پکاتے
ہوئے کھانے کا مزہ روزے میں چکھ سکتی ہے ؟ تو انہوں نے کہا لا ؟ نے کہا لا باس - 26 اس میں کوئی حرج
نہیں اور اسی حدیث میں لکھا ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا عورت روزہ میں اپنے بچہ کو منہ میں کھانا
چبا کر دے سکتی ہے ؟ تو انہوں نے کہا لا باس ۔ اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
اس کے بعد حسین بن زیاد کی روایت لکھی ہے کہ باورچی اور باور چن کھانا پکاتے ہوئے کھانا
چکھ سکتے ہیں۔ مگر اس سے بڑھ کر یہ کہ معدہ بن صدقہ کی ایک روایت امام ابو عبداللہ سے
لکھی ہے کہ حضرت فاطمہ اپنے بچوں کو رمضان کے مہینہ میں روٹی چبا چبا کر دیا کرتی تھیں۔ 29
بلکہ ان روایات پر بھی حمزہ وہ روایت ہے جس میں روزہ دار کے لئے پیاس بجھانے کا نسخہ بتایا گیا ہے
اور وہ یہ ہے کہ امام ابو عبد اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ روزہ دار کو پیاس لگے تو اس کے بجھانے کے
لئے وہ انگوٹھی منہ میں ڈال کر چوسے۔ عملے یہ سب روایات فروع کافی کے صفحہ ۳۷۷ پر درج ہیں
اور شید صاحبان کے لئے نہایت زبردست حجت ہیں۔ ان روایات کی موجودگی میں اس روایت پر
اعتراض جسے خود اہل سنت کمزور اور ضعیف قرار دیتے ہیں مصنف ہفوات کے لئے کب جائز ہو
سکتا ہے ؟ وہ ان احادیث کو مد نظر رکھتے ہوئے بتائیں کہ بقول ان کے ادنی امتی تو غبار سے بھی بے
چین اور حضرت فاطمہ روٹیاں چبا چبا کر بچوں کو دیں اور خوب لطف اُڑائیں۔ آخر منہ میں اس قدر
دیر روٹی چلانے سے ایک حصہ تو ان کے پیٹ میں بھی جاتا ہو گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی