حضرت عائشہ کا بے اجازت حضرت زینب کے گھر میں جانا
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
۳۶۷
حق الیقین
حضرت عائشہ کا بے اجازت حضرت زینب کے گھر میں جانا ایک اعتراض
مصنف
ہفوات نے یہ کیا ہے کہ ابن ماجہ بَابُ حُسْنِ مُعَاشَرَةِ النِّسَاءِ میں روایت ہے کہ
مجھے معلوم نہ تھا کہ حضرت زینب مجھ سے ناراض ہیں اور میں بے اجازت اندر چلی
گئی انہوں نے کہا یا رسول اللہ جب ابوبکر کی بیٹی اپنا کرتا اُلٹ دے تو آپ کو کافی
ہے"۔
اس پر مصنف ہفوات کو یہ اعتراض ہے کہ (۱) کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فی الواقع
ایسے ہی تھے جیسا کہ حضرت زینب نے بیان کیا ہے (۲) کیا حضرت زینب ایسی تھیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کریں (۳) کیا حضرت عائشہ ایسی ناواقف تھیں کہ بلا اجازت گھر میں
گھس گئیں۔
ان تینوں سوالوں میں سے پہلے کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہرگز ایسے نہ
تھے کہ آپ کے دل پر کسی انسان کی یا کسی مخلوق کی محبت اس طرح حاوی ہو جائے کہ ماسواء کو بھلا
دے اور نہ حضرت زینب کے قول کا یہ مطلب ہے کہ آپ ایسے ہیں۔ بلکہ اصل الفاظ حدیث کے
یہ ہیں کہ احسبُكَ إِذَا قَلَبَتْ لَكَ بُنَيَّةُ أَبِي بَكْرٍ ذُريعَتَيْهَا۔ اللہ ترجمہ کیا کافی ہے آپ
کے لئے کہ جب ابو بکر کی لڑکی اپنی باہوں کو ننگی کرے۔ مصنف ہفوات کیا کے لفظ کو اُڑا کر خالی کافی
ہے پر کفایت کر لیتے ہیں اور اس پر اعتراض بھی وارد کر دیتے ہیں لفظ ”کیا ایسے موقع پر کئی معنے
دیتا ہے کبھی اس کے معنے تردید کے ہوتے ہیں یعنی ایسا نہیں ہے کبھی اس کے معنے سوال کے
ہوتے ہیں کیا یہ بات درست ہے؟ اور کبھی اس کے معنی تعریف کے ہوتے ہیں یعنی ایک شخص کسی
کی نسبت کوئی بات کہتا ہے یا سمجھتا ہے تو اس پر طنز کرنے کے لئے ایسے الفاظ کہہ دیئے جاتے ہیں
اور کبھی اس کے معنی ایک بات کے اثبات کے بھی ہوتے ہیں یعنی سوال سے مراد کسی امر کا اقرار
ہوتا ہے نہ کہ سوال۔ لیکن یہ معنی بعید مجاز کے ہیں اور اسی وقت اس کے یہ معنی کئے جاسکتے ہیں
جب کہ اصل معنے یا مجاز قریب کے معنے نہ لئے جاسکیں یا قرینہ ان پر شاہد ہو۔
اس جگہ اس کے معنی حقیقی یا مجاز قریب کے لئے جاسکتے ہیں۔ اور وہی بر محل ہیں۔ پس کوئی
وجہ نہیں کہ بات کو پھرا کر کہیں کا کہیں لے جایا جائے۔ بات صاف ہے کہ حضرت زینب استفہام
انکاری کے طور پر کہتی ہیں کہ کیا عائشہ کا اپنی باہوں کو ننگا کر لینا آپ کے لئے کافی ہے؟ یعنی ایسا نہیں
انوار العلوم جلد 9
۳۶۸
حق الیقین
ہے۔ یہ تمہید باندھ کر وہ آگے اپنا مطلب کہنا چاہتی ہیں جس کے لئے جیسا کہ الفاظ حدیث سے ظاہر
ہوتا ہے وہ حضرت عائشہ سے مخاطب ہو کر باتیں کرنے لگتی ہیں۔
پس یہ اعتراض ہی بالکل لغو ہے کہ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے تھے یا یہ کہ آپ کی
بیویاں ایسی گستاخ تھیں۔ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں الفاظ حدیث میں تو اس الزام کی نفی کی گئی
ہے۔ پس خود الفاظ حدیث ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناواجب محبت سے اور ام المومنین کو
الزام گستاخی سے بری کر رہے ہیں۔ پھر تعجب ہے مصنف صاحب ہفوات کی عقل پر کہ وہ اس سے
الثا نتیجہ نکال رہے ہیں اور لفظ کیا کو بالکل نظر انداز کر کے اپنا بغض نکالنا چاہتے ہیں۔
اب رہا یہ سوال کہ حضرت عائشہ جن سے شطر دین سیکھنے کا حکم تھا بلا اجازت حضرت زینب
کے گھر کیوں چلی گئیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت عائشہ ہرگز زینب کے گھر میں نہیں گئیں
پس حضرت عائشہ پر اعتراض ہی فضول ہے۔ اصل الفاظ حدیث کے یہ ہیں کہ مَا عَلِمْتُ حَتَّی
دَخَلَتْ عَلَى زَيْنَبُ بِغَيْرِ إِذْنِ وَهِيَ غَضْبَى ثُمَّ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ " یعنی مجھے یہ
امر نہیں معلوم ہوا حتیٰ کہ زینب میرے گھر میں بغیر اذن کے داخل ہو گئیں اس حال میں کہ وہ
غضب میں تھیں۔ پھر کہا یا رسول اللہ ۔ اس حدیث سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت زینب
حضرت عائشہ کے گھر میں چلی گئی نہ یہ کہ حضرت عائشہ حضرت زینب کے گھر میں گئیں۔ مصنف
ہفوات کو دھو کا اس سے لگا ہے کہ ابن ماجہ کے بعض حواشی میں غلطی سے اس کے اُلٹ معنی لکھے
گئے ہیں۔ چونکہ خود ان کو تمیز نہ تھی انہوں نے جھٹ ان معنوں کو لے کر اعتراض کر دیا۔ کسی
عرب کے سامنے اس حدیث کو رکھ کر پوچھو وہ یہی معنے کرے گا کہ حضرت زینب حضرت عائشہ کے
گھر گئی ہیں نہ حضرت عائشہ حضرت زینب کے گھر۔ کیونکہ مَا عَلِمْتُ وَهِيَ غَضْبَی اور ثُمَّ کے
الفاظ دوسرے معنی کرنے کی اجازت ہی نہیں دیتے۔ فقرہ کی بناوٹ پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ
داخل ہونے والی زینب ہیں نہ کہ عائشہ ۔ ابن ماجہ مطبوعہ مصر میں بھی اس حدیث کو اسی طرح لکھا
ہے جس طرح میں نے بیان کیا ہے اور حاشیہ سندہی میں لکھا ہے وَ عِنْدَ مَجِيْنِ زَيْنَبَ ظَهَرَ لَهَا
تَمَامُ الْحَقِيقَةِ - ١٠٣ یعنی زینب کے آنے پر عائشہ کو سب حال معلوم ہوا جس سے معلوم ہوا کہ
سندہی کے نزدیک بھی اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ زینب عائشہ کے گھر میں آئی تھیں نہ کہ
عائشہ زینب کے گھر گئی تھیں۔
اس جگہ یہ اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ خواہ زینب عائشہ کے گھر بلا اجازت گئیں یا عائشہ زینب
انوار العلوم جلد 9
۳۶۹
حق اليقين
کے گھر گئیں بہر حال یہ اعتراض تو قائم رہا کہ آنحضرت ا کی ایک بیوی بلا اذن خلاف شریعت
کے طور پر دوسری بیوی کے گھر میں چلی گئیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض اس وقت پڑ سکتا
ہے جب کہ حقیقت سے آنکھیں بند کرلی جائیں۔ لیکن ان واقعات کو مد نظر رکھ کر جن کے ماتحت یہ
معاملہ ہوا ہے اعتراض تو پڑتا ہی نہیں یا اس کا وہ وزن نہیں رہتا جو اس کو دیا گیا ہے۔ وہ واقعہ جو
اس حدیث میں بیان ہوا ہے اس طرح ہے کہ آنحضرت ا کی ازواج مطہرات کے دل میں یہ
خیال پیدا ہوا کہ جو لوگ هدایا لاتے ہیں وہ اس دن تک انتظار کرتے رہتے ہیں جس دن کہ حضرت
عائشہ کے گھر میں آنحضرت ا کی باری ہو۔ اور یہ بات ان کو طبعاً ناگوار گزری۔ اس پر انہوں
نے مشورہ کر کے حضرت فاطمہ کو آنحضرت ا کے پاس بھیجا کہ آپ یہ اعلان کر دیں کہ جو
لوگ ھدایا لاتے ہیں سب بیویوں کی باری میں مساوی طور پر لایا کریں حضرت عائشہ کی خصوصیت نہ
مد نظر رکھا کریں۔ اس امر کا اعلان اس شخص کی طرف سے جس کے پاس ھدایا آتے ہوں نہایت
مخفی طور پر ھدایا لانے کی ترغیب پر بھی مشتمل قرار دیا جا سکتا تھا اس لئے رسول کریم ال جو
اخلاق فاضلہ کا نمونہ تھے ایسے اعلان کا کیا جانا کب پسند فرما سکتے تھے۔ آپ نے حضرت فاطمہ سے
صاف کہدیا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔ چونکہ آپ کی بیویاں اس امر کو اور نظر سے دیکھتی تھیں اور
اس میں اپنی سبکی خیال کرتی تھیں انہوں نے پھر زور دینا چاہا اور اسی وقت حضرت زینب دوبارہ اس
امر کو پیش کرنے کے لئے رسول کریم ﷺ کے گھر تشریف لائیں۔ اور چونکہ اسی وقت حضرت
فاطمہ اس گھر سے رسول کریم ال سے بات کر کے نکلی تھیں انہوں نے اذن لینے کی ضرورت
نہیں سمجھی اور خیال کیا کہ اس عرصہ میں کوئی ایسی صورت نہیں پیدا ہو سکتی جس میں مجھے حجاب کی
ضرورت ہو۔ پس اس وقت ان کا داخل ہونا ایسا ہی ہے جیسے کسی ایسے گھر میں جس میں سے کہ
دوسرے لوگ نکل رہے ہوں کوئی دوسرا شخص اس خیال پر گھس جائے کہ پردہ ہی ہو گا۔
حضرت فاطمہ کو جس قدر پر وہ رسول کریم ال سے ہو سکتا تھا اس سے بہت کم پر وہ زینب
کو تھا جو آپ کی بیوی تھیں پس حضرت فاطمہ کے آنے کے بعد ان کا اس جوش میں جو اس واقعہ
سے ان کی طبیعت میں پیدا ہو گیا تھا بلا اذن اندر چلے جانا ہرگز اس نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا جس نظر
سے مصنف ہفوات کی آنکھ نے اسے دیکھا۔ ہے۔ زیادہ سے زیادہ وہ ایک اجتہادی غلطی تھی اور
ہیں۔