حضرت عائشہ کا حبشیوں کا ناچ دئکھنا

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
٣٧٠
حق اليقين
حضرت عائشہ کا حبشیوں کا ناچ دیکھنا اس کے بعد مصنف ہفوات نے یہ اعتراض کیا ہے کہ بخاری کتاب الصلوٰۃ اور
کتاب العیدین اور کتاب الجھاد کی بعض احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم ا
نے حضرت عائشہ کو حبشیوں کا ناچ دکھایا اور یہ کہ آپ کے گھر میں بعض لڑکیوں نے شعر پڑھے۔
مصنف ہفوات اس پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ (۱) حضرت عائشہ نے نامحرموں پر نظر کیوں ڈالی؟
(۲) رسول کریم نے منع کرنا تو الگ رہا خود ان کو ناچ کیوں دکھایا ؟ (۳) با وجود حضرت ابو بکر
کے شعر پڑھنے سے اور حضرت عمرؓ کے ناچ سے روکنے کے آپ نہ سمجھے کہ یہ منع ہے اور فرمایا کہ
ناچے جاؤ چونکہ یہ امور آپ کی شان کے خلاف ہیں معلوم ہوا کہ یہ احادیث باطل ہیں۔
یہ سوال کہ گانے سے رسول کریم ال نے کیوں منع نہیں فرمایا اس کا جواب یہ ہے کہ
شعر خوش الحانی سے پڑھنا اسلام میں جائز ہے اور جب شریعت کے باقی احکام کو جو پردہ اور فحش سے
اجتناب کرنے کے متعلق ہیں مد نظر رکھ کر کوئی عورت یا مرد شعر پڑھے تو اسے شریعت باز نہیں
رکھتی نہ کہیں قرآن کریم میں نہ حدیث میں یہ مذکور ہے کہ شعر کا خوش الحانی سے پڑھنا حرام اور
ممنوع ہے۔ پھر رسول کریم ال جو دین فطرت لے کر آئے تھے اس امر سے کیوں روکتے؟
حضرت ابو بکر نے جو روکا تو یہ ان کا اجتہاد تھا اور رسول کریم ال نے چونکہ ان کو روکنے سے منع
فرما دیا تھا معلوم ہوا کہ ان کا یہ اجتہاد غلط تھا۔ پس جب شارع نبی ایک امر کو جائز قرار دیتا ہے تو کسی
شخص کا حق نہیں کہ عورت یا مرد کو خوش الحانی سے شعر پڑھنے سے روکے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ
شریعت کے پردہ کے حکم پر عمل کیا جائے اور فحش کلامی سے یا فحش کی طرف توجہ دلانے والے
جذبات سے پر ہیز کیا جائے۔ اگر قومی ترانے یا وعظ دنیکی کی باتیں یا مناظر قدرت کی تشریح یا قومی
جذبات کے اُبھارنے کے اشعار ہوں یا جنگوں کے واقعات یا تاریخی امور ان میں بیان ہوں تو ایسے
اشعار کا پڑھنا یا سننا نہ صرف یہ کہ ممنوع نہیں بلکہ بعض اوقات ضروری اور لازمی ہے اور فطرت
کے صحیح اور اعلیٰ مطالبہ کا پورا کرنا ہے اور جو شخص اس امر کو نا جائز قرار دیتا یا اسے بڑا مناتا ہے وہ
جاہل مطلق ہے اور مذہب اور فطرت کے تعلق اور شریعت کے اسرار سے قطعاً نا واقف ہے اور پھر
جو شخص رسول کریم کے فعل کو دیکھ کر بھی یہ کہتا ہے کہ اگر آپ نے اس کی اجازت دی ہو
تو اس سے آپ پر اعتراض آتا ہے اس کی مثال اس پٹھان کی سی ہے جس کی نسبت پہلے لکھا جا چکا
ہے کہ اس نے حدیث میں یہ پڑھ کر کہ رسول کریم ﷺ نے نماز میں حرکت کی تھی کہدیا تھا کہ

انوار العلوم جلد 9
۳۷۱
حق اليقين
خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔ کیونکہ کنز میں لکھا ہے کہ حرکت سے نماز ٹوٹ جاتی ہے
نادان مصنف ہفوات بھی اس پٹھان کی طرح نہیں جانتا کہ شریعت کے احکام کا بیان کرنا
رسول کا کام ہے نہ مصنف ہفوات جیسے لوگوں کا جو کنویں کے مینڈک کی طرح ایک محدود دائرے
میں چکر لگاتے رہتے ہیں اور قانون قدرت کی وسعت اور احکام شریعت کی غرض اور غایت سے ایسے
ہی نابلد ہیں جیسے کہ ایک جانور ایجادات انسانیہ سے۔ خدا کے رسول نے جب ایک کام کر کے دکھا
دیا تو اس کے خلاف جو مسئلہ کوئی بیان کرتا ہے وہ لغو اور بے ہودہ ہے اور اس سے اس مسئلہ کے
بیان کرنے والے کی جہالت اور حماقت سے زیادہ اور کچھ ثابت نہیں ہوتا سوائے اس صورت کے
کہ اس سے نادانستہ ایسا مسئلہ بیان ہوا ہو جو اقوال وافعال رسالت مآب کے خلاف ہو۔ مصنف
ہفوات کو یاد رکھنا چاہئے کہ خوش الحانی سے شعر پڑھنا یا سننا ایک فطرتی تقاضا ہے اور بچپن سے اس
کی لذت روح انسانی میں رکھی گئی ہے اور اسلام دین الفطرت ہے۔ خدا کا کلام اور اس کا فعل
مخالف نہیں ہو سکتے۔ جس خدا نے یہ جذبہ انسان کے اندر رکھا ہے وہ اس جذبہ کے صحیح استعمال
سے اسے روک نہیں سکتا تھا۔
باقی رہا دوسرا سوال کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت عائشہ کو حبشیوں کا ناچ کیوں دکھایا اور
غیر محرم پر نظر کیوں ڈلوائی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ دونوں اعتراضات بالکل باطل اور جھوٹے
ہیں۔ نہ رسول کریم ﷺ نے حضرت عائشہ کو ناچ دکھایا اور نہ غیر محرموں پر نظر ڈلوائی ہے۔ اور
مصنف ہفوات نے دیدہ و دانستہ یہ اعتراض کیا ہے کیونکہ جو احادیث انہوں نے نقل کی ہیں وہی
ان اعتراضات کو رد کر رہی ہیں۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں۔ وَكَانَ يَوْمُ عِيْدٍ يَلْعَبُ السُّوْدَانُ
بِالدَّرَةِ وَالْحِرَابِ فَإِمَّا سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِمَّا قَالَ أَتَشْتَهِينَ
تَنْظُرِينَ فَقُلْتُ نَعَمْ فَأَقَامَنِى وَرَاءَهُ خَدِى عَلَى خَدِهِ وَهُوَ يَقُولُ دُونَكُمْ يَا بَنِي
أَرْفِدَةً حَتَّى إِذَا مَلِلْتُ قَالَ حَسْبُكِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَاذْهَبي - ۱۴ یعنی عید کا دن تھا۔
اور حبشی لوگ ڈھالوں اور برچھوں سے کرتب کر رہے تھے مجھے یاد نہیں کہ میں نے خود کہا یا رسول
اللہ ا نے فرمایا کہ کیا تو دیکھنا چاہتی ہے؟ اس پر عائشہ فرماتی ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہاں۔ پس
آپ نے مجھے اپنے پیچھے کھڑا کر لیا اور آپ کی گال کے ساتھ میری گال لگی ہوئی تھی پھر آپ
نے
فرمایا اپنا کام کئے جاؤ اے بنوا رندہ! یہاں تک کہ جب میں ملول ہو گئی آپ نے فرمایا بس ؟ میں نے
کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا اچھا جاؤ۔

انوار العلوم جلد 9
۳۷۲
حق اليقين
حدیث کے الفاظ واضح ہیں اس کا مطلب ظاہر ہے اس میں کسی اندر کے دربار کے ناچ کا ذکر
نہیں جنگی مشق کا ذکر ہے جو مسجد کے صحن میں صحابہ رسول کریم لے کر رہے تھے۔ پس اس پر یہ
اعتراض کرنا کہ رسول کریم ﷺ نے اپنی بیوی کو ناچ دکھایا پس چاہئے کہ مسلمان تھیٹروں اور ناچ
گھروں میں اپنی عورتوں کو لے جایا کریں اول درجہ کی بے حیائی اور شرارت ہے اور ایسا انسان جو
جنگ کے فنون کو ناچ گھروں کے اعمال سے تشبیہہ دیتا ہے یا تو خر دماغ ہے جس کی عقل میں ادنی
سے ادنی بات بھی نہیں آسکتی یا بے شرمی وبے حیائی میں اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اس سے بڑھ کر
کسی بے شرمی کا خیال کرنا بھی مشکل ہے۔ کیا فنون حرب کا استعمال ناچ ہوتا ہے تو کیا جنگ کے
موقع پر آگے پیچھے حرکت کرنا ناچ ہے؟ اور حضرت علیؓ جنہوں نے سب عمر جنگ میں گزار دی وہ
ہمیشہ ناچ گھروں کو ہی زینت دیتے رہے تھے ؟ اگر کہو کہ وہ تو جنگ کے موقع پر اس فن کا استعمال
کرتے تھے نہ کہ بے موقع۔ تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی فن بلا سیکھے کے بھی آجاتا ہے؟ آخر پہلے
تلوار پکڑنی اور پیترے بدلنے انہوں نے سیکھے ہوں گے۔ نیزے کا دار اور ڈھال کا استعمال کرنے کی
مشق کی ہو گی تبھی آپ جنگ میں ان چیزوں کو استعمال کر سکتے ہوں گے تو کیا ان مشق کے ایام میں
آپ نا چا کرتے تھے ؟ وہ فن جو اعلیٰ درجہ کے شریف فنون میں سے ہے جس کے ساتھ قوموں کی
عزت اور ترقی وابستہ ہے اس کو ناچ قرار دینا سوائے بے شرموں اور بزدلوں کے کسی کا کام نہیں۔
اور اس کو ناچ قرار دینا گویا خدا کے انبیاء اور اولیاء کو ایکٹر قرار دینا ہے کیونکہ بہت سے انبیاء اور
اولیاء فنون حرب میں ماہر تھے اور ان کو استعمال کرتے تھے۔
مصنف ہفوات نے اس امر سے بالکل آنکھیں بند کرلی ہیں کہ جس قدر زندہ قومیں ہیں وہ
وقتاً فوقتاً فوجی کرتب دکھاتی رہتی ہیں جس سے ان کی ایک طرف تو یہ غرض ہوتی ہے کہ سپاہیوں
کے ہاتھ سست نہ ہو جائیں اور ان کی مشق جاتی نہ رہے۔ دوسرے نئی پود کے دل میں جنگی ولولوں
کا پیدا کرنا اور ان کے دلوں میں اپنی ذمہ داری کا شعور پیدا کرنا مقصود ہوتا ہے۔ تیسرے اس فطرتی
تقاضا کا پورا کرنا مطلوب ب ہوتا ہوتا ۔ ہے جو انسان کی طبیعت میں حصول فرحت و سرور کی خواہش کے رنگ
میں ازل سے ودیعت کیا گیا ہے۔ جو لوگ نادان اور بے وقوف ہوتے ہیں وہ اس خواہش کو لغو اور
بے ہودہ طریق پر پورا کرتے ہیں۔ لیکن نیک اور صالح لوگ اس خواہش کو ایسے رنگ میں پورا
کرتے ہیں کہ خوشی کا سامان بھی بہم پہنچ جاتا ہے اور نیک نتائج بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ پس بے
وقوف ہے وہ شخص جو ان مشقوں اور مظاہروں کو ناچ گھروں والے ناچوں سے تشبیہہ دیتا ہے اور

انوار العلوم جلد 9
۳۷۳
حق اليقين
ان کو اخلاق کے خلاف قرار دیتا ہے۔ در حقیقت کسی قوم کی مُردنی کی اس سے بڑھ کر کوئی علامت
نہیں کہ اس کے افراد فنون جنگ سے نفرت کرنے لگیں اور ان کو شان کے خلاف سمجھنے لگیں اور
جس خاندان سے مصنف ہفوات اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں اس کی ہلاکت کی ایک بہت بڑی
وجہ یہی تھی کہ وہ عیش پرست اور نکما ہو گیا تھا اور مجھے تعجب ہے کہ باوجود اس سخت گرفت کے جو
مصنف ہفوات کے خاندان پر اللہ تعالی نے کی ہے ان کی حکومت چھین لی ان کا مال چھین لیا ہے
ان کی عزت چھین لی ہے ابھی تک ان کے اندر انہی بیگمات کے خیالات جوش مار رہے ہیں جنہوں
نے دہلی کی جنگ کے موقع پر بادشاہ کو رو رو کر مجبور کر دیا تھا کہ وہ ان کے مکان کے سامنے سے جو
بہترین موقع توپ چلانے کا تھا توپ کو ہٹالے اور اس طرح اپنی بزدلی کا اظہار کر کے اور اس کے
مطابق بادشاہ سے عمل کرا کے شاہی خاندان اور دلی کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا تھا۔ اگر شاہی خاندان
کی عورتیں فنون جنگ کو دیکھنے کی عادی ہوتیں اگر ان کو جنگی مظاہرات کا معائنہ کرنے کا موقع دیا
جاتا اگر وہ اپنے زمانہ کے ہتھیاروں کے استعمال کو دیکھ دیکھ کر ان کی ہیبت کو دل سے نکال چکی
ہوتیں تو ایسی بد اندیشانہ حرکات ان سے کیوں ظاہر ہوتیں۔ اور اگر بادشاہ فنون جنگ کے ماہر ہوتے
اور ان کی عمر اس قسم کے کاموں میں بسر ہوتی وہ جنگ اور اسکے نتیجہ سے آگاہ ہوتے تو وہ بیگم کی
خواہش کو کیوں مانتے؟ وہ اس کی موت کو اس کی خواہش کے پورا کرنے سے ہزار درجہ بہتر سمجھتے
کیونکہ ملک کی عزت اور اس کے وقار کے مقابلہ میں کسی فرد کی خواہ وہ بادشاہ کی چہیتی بیوی ہی کیوں
نہ ہو کیا قدر ہوتی ہے؟۔
لوگ کہتے ہیں کہ بیگم نے انگریزوں سے ساز باز کیا ہوا تھا اور وہ تکلف سے کام لیتی تھی مگر
میں کہتا ہوں اگر جنگی مظاہرات ہوتے رہتے اور تو ہیں دفتی رہتیں اور ان کے دیکھنے اور ان میں
حصہ لینے کا بیگمات کو موقع ملتا رہتا تو بیگم یہ بہانہ کیونکر بنا سکتی تھیں کیا بادشاہ اور دوسرے لوگ ان
کو یہ نہ کہتے کہ یہ بات تو ہمیشہ تم دیکھتی رہی ہو آج یہ نیا ڈر کہاں سے پیدا ہو گیا ہے؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ عورت جنگ میں حصہ لینے کے لئے نہیں پیدا کی گئی۔ لیکن
عورت کا فنونِ حرب سے واقف ہونا نہایت ضروری ہے ورنہ اگر اس کا دل تلوار کی چمک سے کانپ
جاتا ہے اور اس کا خون بندوق یا توپ کی آواز کو سن کر خشک ہو جاتا ہے تو وہ اپنے بچوں کو خوشی سے
میدان جنگ میں جانے کی اجازت کب دے سکتی ہے؟ اور ان کے دل سے ان کے جھوٹے خوف
کو کب دور کر سکتی ہے؟ وہی اور صرف وہی عورت جو رات اور دن اپنے زمانہ کے ہتھیاروں کی

انوار العلوم جلد 9
۳۷۴
حق اليقين ۔
نمائش کو دیکھتی رہی ہے اور اس کے دل سے ان کا خوف دور ہو جاتا ہے اور وہ ان کو ایک کھلونا
سمجھنے لگتی ہے اپنے بچوں کو اس ذمہ داری کے اٹھانے کے لئے تیار کر سکتی ہے جو اپنے مذہب اور
اپنے ملک کی طرف سے ان پر عائد ہونے والی ہے۔ اور اس میں کیا شبہ ہے کہ جنگ سے قریب
ترین نظارہ مصنوعی جنگ کا ہوتا ہے جس میں دیکھنے والا بسا اوقات یہ خیال کرتا ہے کہ اب ایک
شخص دوسرے کے وار کے آگے زخمی ہو کر گر جائے گا اور ہتھیار کا حقیقی رعب اس سے قائم ہوتا
ہے۔
غرض جنگ کے کرتب کروانے یا کرنے ناچ کروانا یا کرنا نہیں ہے نہ ان کا عورتوں کو دکھانا ناچ
دکھاتا ہے بلکہ جنگ کے کرتبوں کی مشق کرانا مذہبی فرض ہے اور ملک کا حق ہے اور زندگی کا نشان
ہے اور عورتوں کو ان فنون کے دیکھنے کا موقع دینا ایک قومی ذمہ داری ہے جس کی طرف سے بے
تو جہی غداری ہے۔ بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر ممکن ہو سکے تو ان کو فنون جنگ سکھانے چاہئیں
جیسا کہ عرب لوگ سکھاتے تھے تاکہ وقت پر وہ اپنی عصمت اور عزت کی حفاظت کر سکیں اور
مصیبت کی ساعت میں اپنے مردوں اور اپنے بھائیوں کا ہاتھ بٹا سکیں۔ اسلام کی تاریخ ان مثالوں
سے پڑ ہے کہ عورتوں نے جنگ میں خطرناک اوقات میں جب اور لشکر میسر نہ آسکتے تھے مردوں کا
ہاتھ بٹایا اور ان کے ساتھ فتح میں شریک ہوئیں۔ ان کے حالات ہماری رگوں میں فخر کی لہر پیدا کر
دیتے ہیں اور ان کے کارنامے ہماری ہمتوں کو بلند و بالا کر دیتے ہیں اور مصنف ہفوات ہمیں یہ بتانا
چاہتے ہیں کہ وہ نچنیاں تھیں اور قوم اور ملک کے لئے ننگ۔ وہ غیر مردوں کا چہرہ دیکھنے والی تھیں
اور حیا اور شرم سے عاری۔ مگر میں کہتا ہوں یہ ننگ ہمارے لئے ستر کا موجب ہے اور یہ عار ہمارے
لئے عزت کا باعث ہے۔ تیری عزت اور تیری حیا تیرے لئے مبارک ہو کہ وہ ہمارے لئے موجب
ننگ و عار ہے۔
مصنف ہفوات کا یہ اعتراض کہ کیا حضرت عائشہ نے غیر محرم پر نظر ڈالی اور رسول کریم
نے نظر ڈلوائی ایسا ہی بے وقوفی کا سوال ہے جیسا کہ پہلا۔ غیر محرم پر نظر نہ ڈالنے کے یہ معنی
نہیں ہیں کہ کسی صورت اور کسی غرض سے غیر محرم کے کسی حصہ پر نظر ڈالنی منع ہے۔ اگر شریعت
اسلامیہ کا یہ مسئلہ ہوتا تو عورتوں کو چار دیواری سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہوتی اور مکان بھی بند
دریچوں کے بنائے جاتے جس قسم کا کہ ظالم بادشاہ قید خانے تیار کراتے ہیں۔ مصنف ہفوات کو یہ
معلوم ہونا چاہئے کہ عورت بھی اسی قسم کی انسان ہے جس قسم کا کہ مرد ہے اور اس کی طبیعی

انوار العلوم جلد 9
۳۷۵
حق الیقین
ضروریات بھی مرد ہی کی طرح ہیں۔ خدا کا طبعی قانون دونوں پر یکساں اثر کر رہا ہے اور وہ قانون
صحت کی درستی اور جسم کی مضبوطی کے لئے اس امر کا مقتضی ہے کہ کھلی ہوا میں انسان پھرے اور
روزانہ کافی مقدار میں نقل و حرکت کرے اور محدود دائرہ میں بند ہونے کا خیال اس کے اعصاب
میں کمزوری نہ پیدا کرے جس خدا نے عورت کو ان قوتوں اور ان تقاضوں کے ساتھ پیدا کیا ہے اور
جس خدا نے اس کا ایک ہی علاج مقرر فرمایا ہے اس کا کلام عورت کو اس ایک ہی علاج سے محروم
نہیں کر سکتا سزا ایک آدمی کو دی جاسکتی ہے دو کو دی جاسکتی ہے لیکن قوم کی قوم کو نسلا بعد نسل قید
میں نہیں رکھا جا سکتا۔ آخر فطرت بغاوت کرے گی اور قید خانوں کی دیواروں کو توڑ کر رکھ دے گی۔
شریعت کا مقرر کردہ پردہ فطرت کے خلاف نہیں ہے اس کو جو لوگ توڑنے کی کوشش کرتے
ہیں وہ فطرت کے تقاضے کو نہیں بلکہ ہوا و ہوس کے تقاضے اور عیش پرستی کے جذبات کو پورا کرنے
کے لئے ایسا کرتے ہیں فطرت کے تقاضے قانون قدرت کے اندر اپنے نشان رکھتے ہیں اور ان کا توڑنا
خدا کی کل کائنات کو مخالفت پر کھڑا کر دیتا ہے لیکن عورت کا بے محابا ہر مرد کے سامنے ہوتا اس کے
ساتھ بے تکلف ہونا اور علیحدہ ہو جانا کسی ایک قانون قدرت کو بھی مخالفت پر نہیں آمادہ کرتا بلکہ
اُلٹا انسان کو اس کے اعلیٰ مرتبہ سے گرا کر حیوانی تقاضوں اور جذبات کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے
پس اس پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا لیکن اس سے زیادہ پردہ کرانا یا اس کی خواہش کرنی خدا کے حکم
کی اتباع نہیں ہے بلکہ اس کا مقابلہ ہے اور صرف ایک عارضی اور زیادہ اہم ضرورت کے لئے اس
کو جاری کیا جا سکتا ہے جس طرح کہ ایک طبیب ایک بیمار کو چلنے پھرنے سے جو فطری تقاضے ہیں
روک دیتا ہے۔
جب کہ شریعت نے عورت کو باہر نکلنے کی اجازت دی ہے اور صرف منہ کا ایک حصہ اور بدن
کو ڈھانپنے کا حکم دیا ہے اور ہاتھ اور پاؤں اور دوسری چیزیں جو ایسے موقع پر ظاہر ہو ہی جاتی ہیں ان
کو ظاہر کر دینے کی اجازت دی ہے تو یہ ضروری بات ہے کہ ایک عورت جو گھر سے باہر اس حالت
میں نکلے گی اس کی نظر مردوں کے جسم کے بہت سے حصوں پر اسی طرح پڑے گی جس طرح کہ
عورت کے بعض حصوں پر مرد کی پڑتی ہے۔ غض بصر کے حکم نے یہ جا دیا ہے کہ اصل چیز جو پردہ کی
جان ہے دونوں کی نظروں کو ملنے سے بچاتا ہے اور جسم کا وہ حصہ جس پر نگاہ ڈالتے ہوئے آنکھیں
ملنے سے رہ ہی نہیں سکتیں یا اس امر کی احتیاط نہایت مشکل ہو جاتی ہے وہ چہرہ ہے۔ بقیہ جسم کو
جب کہ وہ مناسب کپڑوں سے ڈھکا ہوا ہو نہ چھپانے کی ضرورت ہے نہ اسے چھپایا جا سکتا ہے جب

انوار العلوم جلد 9
۳۷۶
حق الیقین
تک کہ عورتیں بازاروں اور گلیوں میں پھرنا نہ چھوڑ دیں یا قناتیں تان کر وہ ایک جگہ سے دوسری
جگہ کا سفر نہ کریں لیکن کیا یہ ہر عورت کے لئے ممکن ہے؟
امراء کی عورتیں تو اپنے مکانوں کی وسیع چار دیواریوں میں پھر بھی سکتی ہیں غرباء کی عورتیں
کہاں جائیں اور اوسط طبقہ کی عورتیں کس طرح گزارہ کریں؟ مگر امراء کی عورتوں کو بھی میل
ملاقات کے لئے ایک گھر سے دوسرے گھر کی طرف جانا پڑتا ہے جب تک کہ ان کی تمام زندگی کو
ایک سخت قید کی ہم شکل نہ بنا دیا جائے اس وقت تک ان کو بھی کبھی نہ کبھی باہر نکلنا ہو گا اور ان کی
نظر بھی لازما گلیوں اور سڑکوں پر پھرنے والے اور برآمدوں اور سٹیشنوں اور گاڑیوں پر بیٹھنے والے
لوگوں کے بعض حصہ جسم پر پڑے گی سوائے اس صورت کے کہ گھر سے نکلتے ہی ان کی آنکھوں پر
پٹیاں باندھ دی جائیں۔ جو عورت یہ کہتی ہے کہ باوجود باہر نکلنے کے اس کی نظر کسی مرد کے کسی
حصہ جسم پر کبھی نہیں پڑی وہ جھوٹی ہے اور جو مرد یہ امید رکھتا ہے کہ اس کی بیوی نے کسی مرد کو
مذکورہ بالا طریق پر کبھی نہیں دیکھا وہ پاگل ہے۔
پردہ مرد اور عورت کے لئے برابر ہے۔ جب عورت باہر برقع یا چادر اوڑھ کر نکلتی ہے تو کیا
مردوں کو اس کے پاؤں اور اس کی چال اور اس کا قد اور اس کے ہاتھوں کی حرکت اور ایسی ہی اور
کئی چیزیں نظر نہیں آتیں؟ اور کیا ان کا پردہ ممکن ہے؟ اگر عورت کے بعض حصے مرد کو ضرور نظر
آتے ہیں اور ان کا پر وہ نا ممکن ہے اور اس سے بھی زیادہ بعض حصے ایسے ہیں جن کا پر وہ غریبوں کے
لئے نا ممکن ہے تو پھر اگر اسی قدر حصہ یعنی مرد کا ڈھکا ہوا جسم اور اس کی حرکات عورت کو نظر آتی
ہیں تو یہ امر اس کے لئے ناجائز کیونکر ہو گیا ؟
پر وہ مرد اور عورت کے لئے برابر ہے جیسے عورت کے لئے پر وہ ہے ایسے ہی مرد کے لئے۔
بعض لوگوں نے یہ سمجھ کر کہ پردہ صرف عورت کے لئے ہے پردہ کے مسئلہ کو عقل کی روشنی میں
مسائل کی چھان بین کرنے والے لوگوں کے لئے لا يَنْحَلْ عُقدہ بنا دیا ہے۔ اگر عورت کو چادر
اوڑھ کر باہر نکلنے کا حکم دیا گیا ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ پردہ کا حکم صرف اسی کے لئے ہے بلکہ
اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد کا اصل دائرہ عمل گھر سے باہر ہے اور عورت کا اصل دائرہ عمل گھر کی چار
دیواری ہے۔ پس چونکہ عورت مرد کے اصل دائرہ عمل میں جاتی ہے وہ چادر اوڑھ لیتی ہے اور مرد
چونکہ اپنے اصل دائرہ عمل میں ہوتا ہے وہ کھلا پھرتا ہے اگر اس کو اپنے دائرہ عمل میں چادر اوڑھنے
کا حکم دیا جاتا تو چونکہ اس کا وہاں ہر وقت کا کام ہے اس کے لئے کام مشکل ہو جاتا اور وہ تھوڑے ہی

انوار العلوم جلد 9
۳۷۷
حق الیقین
دنوں میں اپنے مرتبہ عمل سے گر جاتا جس طرح کہ اگر عورت کو اس کے دائرہ عمل یعنی گھر کی چار
دیواری میں چادر اوڑھ کر کام کرنے کا حکم دیا جائے تو وہ گھبرا جائے اور کام نہ کر سکے۔ اس فرق کے
مقابلہ میں مرد کو یہ حکم ہے کہ وہ عورت کے دائرہ عمل میں بالکل گھسے ہی تھے ہی نہیں اور اس کو آزادی
سے اپنا کام کرنے دے پس حکم برابر ہے عورت اگر مرد کے دائرہ عمل میں گھستی ہے تو اس کے لئے
حکم ہے کہ چادر اوڑھ لے اور مرد اگر عورت کے دائرہ عمل میں جانا چاہتا ہے تو اسے حکم ہے کہ بلا
عورت کی اجازت کے ایسا نہ کرے اور مرد کے لئے یہ سختی بھی عورت کی رعایت کے طور پر نہیں
بلکہ اس لئے ہے کہ مرد کے دائرہ عمل میں عورت کے بھی حقوق ہیں اور عورت کے دائرہ عمل سے
مرد کے حقوق وابستہ نہیں۔ پس عورت کو اجازت کی ضرورت نہیں رکھی بلکہ صرف اوٹ کر لینا
کافی رکھا ہے اور عورت کے دائرہ عمل میں مرد کے بلا اجازت داخلہ کو روک دیا ہے۔
پردہ کے مسئلہ کو اچھی طرح سمجھ لینے کے بعد حضرت عائشہ کے واقعہ کو سمجھ لینا کچھ بھی
مشکل نہیں۔ حضرت عائشہ رسول کریم ال کی اوٹ میں کھڑے ہو کر ان فوجی کرتبوں کو دیکھ
رہی تھیں جن کو مصنف ہفوات اپنی نادانی سے ناچ گھروں کے ناچ سے تشبیہہ دیتا ہے پس ان کا
چہرہ تو اوٹ میں تھا اور وہ لوگ جو کرتب کر رہے تھے ہاتھوں سے یہ کام کر رہے تھے ال رہے تھے ان کے چہرہ پر نظر
ڈالے بغیر اور آنکھ سے آنکھ ملائے بغیر آپ ان کے فنون کو دیکھ سکتی تھیں پس یہ بھی شریعت کے
خلاف بات نہ تھی اس طرح ضروری اور علمی امور کو دیکھنا نہ صرف یہ کہ جائز ہے بلکہ جیسا میں پہلے
ثابت کر آیا ہوں ضروری ہے۔
حضرت فاطمہ کی نسبت روایات شیعہ اور سنی سے ثابت ہے کہ وہ بھی گھر سے باہر نکلتی تھیں
اور رسول کریم ﷺ کے پاس بھی تشریف لاتی تھیں اور حضرت ابو بکر سے فدک کا مطالبہ کرنے
بھی تشریف لے گئی تھیں اور کہیں تاریخ سے ثابت نہیں ہوتا کہ اس وقت قناتیں کھینچ کر پردہ کر
دیا جاتا تھا یا یہ کہ مردوں کو راستہ چلنے سے روک دیا جاتا تھا ایسے اوقات میں لازماً ان کی نظر بھی
گلیوں میں چلنے والے مردوں کے بعض حصص پر پڑتی ہو گی جس طرح کہ گلیوں میں چلنے والے
مردوں کی نظر آپ کے ایسے حصص پر جو چھپائے نہیں جاسکتے پڑتی تھی۔ پس جو امور کہ خودان
لوگوں سے سرزد ہوتے رہے ہیں جن کو کہ آپ لوگ بھی بزرگ سمجھتے ہیں ان پر اعتراض کرنا حد
درجہ کی ڈھٹائی نہیں تو اور کیا ہے ؟ حضرت عائشہ کا صرف اس قدر قصور ہے کہ جس بات کو بہت
سے لوگ اپنی منافقت کے پردہ میں چھپانے کی کوشش کرتے ہیں حضرت عائشہ اس کو مؤمنانہ

آج 10 میں سے 10 باقی