حضرت علی کی محبت میں رسول کریمؐ کا انحراف حق سے

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد ؟
۳۷۸
حق اليقين
سادگی سے بیان کر دیتی تھیں اور یہ قصور عقلمندوں کے نزدیک قصور نہیں بلکہ قابل فخر جرات ہے۔
حضرت علی کی محبت میں رسول کریم کا انحراف حق سے ایک
اعتراض
مصنف ہفوات نے یہ کیا ہے کہ تاریخ بغداد اور شرح نہج البلاغہ معتزلی میں لکھا ہے کہ عبداللہ بن
عباس روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک دفعہ ایک صاع کھجور کا ٹوکرا پڑا تھا اور آپ
اس میں سے کھا رہے تھے میں جو گیا تو مجھے بھی کہا کہ کھاؤ میں نے ایک کھجور اٹھائی اور حضرت عمر
نے سب کھجوریں کھالیں اور ایک ٹھلیا پانی کی پی اور بار بار شکر خدا کا کرنے لگے۔ پھر مجھ سے پوچھا
کہ کہاں سے آئے ہو؟ میں نے کہا مسجد ہے۔ حضرت عمر نے پوچھا تمہارے عمزاد بر اور کیا کرتے
ہیں؟ میں نے کہا اپنے ہم سنوں میں کھیلتے ہوں گے (یعنی عبداللہ بن جعفر) انہوں نے کہا نہیں میں
تمہارے بزرگ اہل بیت (یعنی علی) کا پوچھتا ہوں؟ میں نے کہا وہ ایک باغ میں اُجرت پر پانی
بھرنے جاتے ہیں اور قرآن کی تلاوت کرتے جاتے ہیں۔
اس کے آگے مصنف ہفوات نے ان کتب کی عربی عبارت یوں درج کی ہے۔ قَالَ يَا
عَبْدَ اللَّهِ عَلَيْكَ دِمَاء الْبُدْنِ إِنْ كَتَمْتَهَا هَلْ بَقِيَ فِي نَفْسِهِ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْخِلَافَةِ قُلْتُ
نَعَمْ وَأَزِيدُكَ سَئَلْتُ أَبِي عَمَّا يَدَّ عَيْهِ فَقَالَ صَدَقَ فَقَالَ عُمَرُ لَقَدْ كَانَ مِنْ رَسُولِ
اللَّهِ مِنْ أَمْرِ ذَرُو مِنْ قَوْلٍ لَا يُثْبِتُ حُجَّةً وَلَا يَقْطَعُ عُذْرَا وَ لَقَدْ كَانَ يَزِيغُ فِي
أَمْرِهِ وَقْتًا مَا وَ لَقَدْ أَرَادَ فِي مَرَضِهِ أَنْ يُصَرِّحَ بِاسْمِهِ فَمَنَعْتُ مِنْ ذَلِكَ اشْفَاقًا
وَحِيْطَةٌ عَلَى الَّا سَلَامٍ وَرَبِّ هُذِهِ الْبَيْتِ لَا تَجْتَمِعُ عَلَيْهِ قُرَيْشٍ أَبَدًا وَلَوْ وَلِيَهَا لَا
انْتَقَضَتُ عَلَيْهِ الْعَرَبُ مِنْ أَقْطَارِهَا فَعَلِمَ رَسُولُ اللَّهِ أَنِّي عَلِمْتُ مَا فِي نَفْسِهِ
فَأَمْسَكَ وَإِلَى اللَّهِ إِلَّا مَضَاءُ مَا حَتَمَ - ۱۰۵ اس کا ترجمہ ۔ ان کے اپنے الفاظ میں یوں ہے۔
حضرت عمر نے فرمایا اے عبداللہ تم پر اونٹوں کی قربانی فرض ہو جائے جو تم چھپاؤ ۔ سچ کہو کیا علی کے
دل میں اب بھی ادعائے خلافت ہے؟ میں نے کہا ہاں بلکہ میں اس سے زیادہ بتاؤں کہ میں نے اپنے
باپ سے بھی یہ بات دریافت کی تو انہوں نے فرمایا کہ علی کا دعوی سچا ہے۔ حضرت عمر نے کہا کہ
آنحضرت سے علی کے باب میں چند بار ایسے کلمات نکلے ہیں کہ وہ ثابت نہیں ہوتے اور نہ ان سے
حجت قطع ہوتی ہے اس محبت کے سبب سے جو ان کو علی سے تھی اور آنحضرت نے اپنے مرض
موت میں حق سے باطل کی طرف میل کرنا چاہا تھا کہ نام علی کی صراحت کر دیں لیکن خدا کی قسم ہیں
ا

حق الیقین
۳۷۹
انوار العلوم جلد 9
نے شفقت امت اور محبت اسلام کے سبب سے آنحضرت کو منع کیا کیونکہ قریش خلافت علی پر اتفاق
نہ کرتے اگر وہ خلیفہ ہو جاتے تو اطراف عرب میں (یعنی مہاجرین قریش) شورش کرتے۔ پس
آنحضرت نے جان لیا کہ میں اس بھید کو سمجھ گیا جو بات آنحضرت کے دل میں تھی بایں وجہ
آنحضرت ساکت ہو گئے اور نام علی کی صراحت نہ کر سکے اور اللہ تعالیٰ کو جو منظور تھا وہ حکم جاری
ہوا۔
اور اس سے نتیجہ یہ نکالا ہے کہ (۱) کیا رسول خدا علی کی محبت میں ایسے گرفتار تھے کہ
معاذ اللہ حق سے باطل کی طرف میل کر جاتے تھے (۲) اور ایسے کو نہ عقل ( نَعُوذُ بِاللهِ ) کہ جو
حضرت عمر کو سو جھتی تھی وہ رسول اللہ کو نہ سوجھتی تھی (۳) پھر حضرت عمر کو تو رسول اللہ اور آپ
کی امت پر شفقت مگر خود رسول اللہ کو اپنی امت پر شفقت نہ ہو (۴) حضرت عمر کو گستاخ و بے
ادب ثابت کر کے ان کے ایمان کی نفی کی گئی ہے۔
پیشتر اس کے کہ میں ان اعتراضات کا جواب دوں۔ اول تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ترجمہ میں
صاحب مصنف نے خیانت سے کام لیا ہے پہلی خیانت تو یہ ہے کہ لَقَدْ كَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ مِنْ
أَمْرِ ذَرُو مِنْ قَوْلٍ لَا يُثْبِتُ حُجَّةً کا ترجمہ مصنف نے یہ کیا ہے کہ آنحضرت سے علی کے باب
میں چند بار ایسے کلمات نکلے ہیں کہ وہ ثابت نہیں ہوتے؟ ہوتے جس کے یہ معنے بنتے ہیں کہ گو رسول کریم
نے حضرت علی کے حق میں بعض باتیں فرمائی ہیں لیکن وہ غلط ہیں حالانکہ اصل عبارت کے
یہ معنے ہیں کہ رسول کریم اللہ کی طرف سے ایسی باتیں بیان کی جاتی ہیں جو محض اشارات کسی جا
سکتی ہیں یا عبارتوں کے ٹکڑے ہیں لیکن ان سے دلیل نہیں پکڑی جاسکتی کیونکہ وہ باتیں واضح نہیں
ہیں۔ دُرُو مِنْ قَوْلِ کے معنے یا حصہ کلام یا اشارہ کے ہوتے ہیں اسی طرح لا يُثبِتُ حُجَّةٌ کے
معنے نہیں کہ وہ کلمات غلط ہیں بلکہ یہ کہ وہ ایسے واضح نہیں ہیں کہ ان سے دلیل پکڑی جاسکے۔
دوسری خیانت مصنف کی یہ ہے کہ انہوں نے وَ لَوْ وَلِيَهَا لَا انتَقَضَتْ عَلَيْهِ الْعَرَبُ مِنْ
أطرافها کا ترجمہ یہ کیا ہے کہ اگر وہ خلیفہ ہو جاتے تو اطراف عرب میں (یعنی مہاجرین قریش)
شورش کرتے۔ گویا حضرت عمر نے یہ فرمایا تھا کہ اگر علی کو رسول کریم ال خلیفہ مقرر کر دیتے تو
مہاجرین ان کا مقابلہ کرتے اور سارے عرب میں شور ڈال دیتے۔ حالانکہ یہ ترجمہ بالکل غلط ہے۔
اس عبارت کا ترجمہ یہ ہے کہ اگر علی خلیفہ ہو جائیں تو عرب لوگ چاروں طرف سے ان کی مخالفت
شروع کر دیں گے اور اس میں مہاجرین کی مخالفت یا ان کی شورش کا اشارہ بھی نہیں۔ اگر کہا جائے

انوار العلوم جلد 9
۳۸۰
حق الیقین
کہ عرب میں مہاجرین بھی شامل تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اس طرح عرب کے لفظ کے عام
معنی کرتے ہیں تو پھر عرب میں حضرت علی کے اپنے رشتہ دار بھی اور تمام بنو ہاشم اور بنو مطلب بھی
شامل تھے مگر یہ کوئی نہیں کہتا کہ اس بات کا یہ مطلب تھا کہ حضرت عباس اور عقیل بھی حضرت علی
کے مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔
مصنف کے ترجمہ کی ایسی غلطیوں کی طرف اشارہ کر کے جو اپنی وضع سے بتا رہی ہیں کہ جان
بوجھ کر اپنے مضمون کو زور دار بنانے کے لئے کی گئی ہیں اب میں اس حدیث کی حقیقت پر روشنی
ڈالتا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس حدیث کے بعض حصے نہایت قابل اعتراض ہیں اور اگر
وہ ثابت ہوں تو حضرت عمر پر اعتراض آتا ہے اور اگر نہ ثابت ہوں تو حدیث جھوٹی قرار پاتی ہے میں
اس امر میں مصنف ہفوات سے بالکل متفق ہوں کہ یہ حدیث بالکل جھوٹی ہے لیکن اس کا اثر
علمائے اہل سنت پر کچھ نہیں پڑتا کیونکہ یہ حدیث اہل سنت کی کتب معتبرہ میں سے نہیں ہے بلکہ
اس کا اول راوی ایک ایسا شخص ہے جو گو نہ سنی کہلا سکے اور نہ شیعہ مگر اس کی طبیعت کا اصل
رجمان شیعیت کی طرف ہے۔ پس اول تو جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں بعض حدیثوں کے جھوٹا
ثابت ہونے سے نہ نہ علم حدیث پر اور نہ علمائے اہل سنت پر کوئی حرف آسکتا ہے۔ دوم یہ حدیث
اہل سنت کی کتب سے نہیں شروع ہوئی اس کی ابتداء ان لوگوں سے شروع ہوئی ہے جو شیعیت کی
طرف راجح ہیں۔ پس اگر اس سے کسی پر الزام لگ سکتا ہے تو شیعوں پر۔ سوم میں جہاں تک سمجھتا
ہوں یہ حدیث ان بعض شیعوں کی بنائی ہوئی ہے جو جھوٹ کو اپنی تائید کے لئے جائز سمجھتے ہیں اور
تقیہ کو دین کا ایک جزو قرار دیتے ہیں۔ اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ احادیث پر ایک مجموعی
نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض اہل شیعہ نے ظلماً اپنے مقاصد کے حصول کے لئے جھوٹی
حدیثیں اہل سنت سے بیان کی ہیں تاکہ ان کی کتب سے اپنے مطلب کی روایات پیش کر سکیں۔
ایسی کئی حدیثیں ہیں جن کو درایا اور روایتاً انسان جھوٹا ماننے پر مجبور ہو جاتا ہے اور پھر ساتھ ہی اس
کو یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ یہ اہل سنت کی بنائی ہوئی نہیں ہیں بلکہ اہل شیعہ کی ہیں۔
میرا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اہل سنت لوگوں میں ایسا کوئی شخص نہیں گزرا جس نے جھوٹی
حدیث بنائی ہو۔ بنائی ہو یا یہ کہ شیعہ لوگ مذہباً جھوٹ بولتے ہیں۔ حاشا و کلا اس سے کلا اس سے زیادہ میرے ذہن
اور کوئی بات دور نہیں ہو سکتی۔ میں میں طبعاً طبعاً اور اور اخلاقاً ا اور علمی اور مذہباً اس امر کا مخالف ہوں کہ
کسی قوم کو محض اختلاف عقائد کی وجہ سے ایسا سمجھ لیا جائے کہ اس میں گویا اخلاقی طور پر کوئی نیک
ہے اور

انوار العلوم جلد 8
۳۸۱
حق الیقین
ہی نہیں۔ میرے نزدیک شیعوں میں بھی سچ بولنے والے موجود ہیں جس طرح کہ ہندوؤں اور
مسیحیوں اور یہودیوں اور سکھوں اور اہل سنت میں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جس قوم میں
روحانیت زیادہ ہو گی اس کے زیادہ افراد با اخلاق ہوں گے اور اس کا معیار اخلاق بھی بالا ہو گا لیکن
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ دنیا کی ہر قوم میں ایسے لوگ موجود ملیں گے جو ایک حد تک اخلاق
کے پابند ہوں گے اور بڑی بڑی بد خلقیوں سے پاک ہوں گے۔ اسی طرح خواہ کوئی مذہب کتنا ہی
تصرف اپنے پیروؤں پر رکھتا ہو اس کے پیروؤں میں ایسے لوگ ضرور پائے جائیں گے جو بد اخلاقیوں
کے مرتکب ہوں گے اور انسانیت کا جامہ پھاڑ چکے ہوں گے۔ پس میں بو ضاحت بتا دینا چاہتا ہوں کہ
میں ہرگز کسی قوم کو جو میرے ساتھ مذہباً اختلاف رکھتی ہو اخلاق سے عاری نہیں سمجھتا اور نہ خیال
رکھتا ہوں کہ جو لوگ میرے ہم خیال یا ہم مذہب ہیں وہ تمام کے تمام بلا استثناء بدیوں اور گناہوں
سے پاک ہیں اور ان میں کوئی بھی بد خلقی نہیں پائی جاتی مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ اگر کسی قوم میں
یہ عقیدہ ہو کہ انسان اپنے عقیدہ اور یقین کے خلاف ضرورت وقت کو مد نظر رکھ کر بیان کر سکتا ہے
اور عمل پیرا ہو سکتا۔ ا ہے وہ قوم بہت زیادہ اس اس خطرہ میں ہے کہ اس کے کمزور اور ضعیف الاخلاق
لوگ جھوٹ اور فریب کی مرض میں مبتلاء ہو جائیں اور میں سمجھتا ہوں کہ بعض اہل شیعہ نے اس
قسم کا عقیدہ ایجاد کر کے اپنے ہم مذہبوں پر ایک اخلاقی ظلم کیا ہے اور دوست بن کر دشمنوں کا کام کیا
ہے۔
مگر میں فطرت انسانی کو پر نظر رکھتے ہوئے کہتا ہوں کہ اکثر اہل شیعہ یقینا اس خیال سے نفرت
رکھتے ہوں گے اور ائمہ اہل بیت کو اس ناپاک خیال سے پاک سمجھتے ہوں گے اور اس گند کو ان کی
طرف منسوب نہیں کرتے ہوں گے بلکہ یقین رکھتے ہوں گے کہ بعض نادان لوگوں نے یہ باتیں
بعد میں گھڑی ہیں نہ تو ائمہ اہل بیت نہ کبار شیعہ اس جرم کے مرتکب ہو سکتے ہیں مگر بہر حال چونکہ
بعض لوگوں نے اس قسم کا عقیدہ گھڑا ہے اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اہل شیعہ میں سے اہل
سنت کی نسبت بہت زیادہ لوگوں کو جھوٹی حدیثیں بنانے کا موقع مل گیا ہے اور ان میں سے بعض
نے افسوس سے کہنا چاہئے کہ اہل سنت کا جامہ پہن کر شیعیت کے عقائد کو پردے پر دے میں اہل
سنت کی روایات میں داخل کرنا چاہا ہے۔
میں کہہ چکا ہوں کہ ائمہ اہل حدیث کا طریق یہ تھا کہ وہ احادیث کے لئے ایک خاص معیار
مقرر کر کے جو حدیث اس معیار کے مطابق ان کو پہنچتی تھی وہ اسے روایت کر دیتے تھے۔ گوان

انوار العلوم جلد ۔
۳۸۲
حق الیقین
میں سے بعض جھوٹی بھی ہوں۔ اور جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں ان کا یہ طریق نہایت عمدہ اور دُور
اندیشی پر مبنی تھا پس اگر اس حدیث کے راوی کو گو یہ صحاح میں یا معتبر کتب حدیث میں درج نہیں
دیانتدار قرار دیا جائے تو اس کی نسبت میں کہا جائے گا کہ اس نے اپنے مقرر کردہ معیار پر اس
حدیث کو صحیح پاکر اسے اپنی کتاب میں درج کر دیا۔ گو ممکن ہے کہ وہ خود بھی اسے جھوٹا سمجھتا ہو۔
اور جیسا کہ قومی قرائن سے ثابت ہے یہ کسی ایسے ہی شیعہ کی بنائی ہوئی ہے جس نے اپنے مذہب
کو چھپا کر اپنے عقیدہ کی اشاعت کے لئے جھوٹ کو اپنا شیوہ بنایا ہوا ہو۔
میں اپنے اس خیال کی تائید میں مندرجہ ذیل شہادت پیش کرتا ہوں (۱) یہ حدیث جیسا کہ
خود اس کی عبارتوں سے ثابت ہے جھوٹی ہے (۲) جب یہ جھوٹی ہے تو اس کو بنانے والا وہی ہو سکتا
ہے جس کو اس حدیث کے مضمون سے فائدہ پہنچ سکتا ہو اور (۳) یہ فائدہ ایک شیعہ کو ہی پہنچ سکتا
ہے (۴) پس یہ کسی اہل شیعہ کی بنائی ہوئی ہے۔
اس امر کا ثبوت کہ یہ روایت محض جھوٹی اور بناوٹی ہے مندرجہ ذیل ہے۔
ا۔ اس روایت کی بنیاد اس امر پر ہے کہ حضرت علی کو خواہش خلافت تھی اور وہ اپنے آپ
کو اس کا حق دار سمجھتے تھے حتی کہ حضرت عمر کے وقت تک اس کا اظہار کرتے رہتے تھے اور یہ امر
روایت و درایتاً بالکل باطل ہے پس معلوم ہوا کہ یہ روایت بالکل جھوٹی ہے کیونکہ واقعات کے
بر خلاف ہے۔
در ایتا تو یہ امر اس لئے غلط ہے کہ یہ خیال کر لینا کہ حضرت علی جیسا بہادر اور شجاع انسان |
ایک امر کو حق سمجھ کر پھر اس پر خاموش رہے اور رسول کریم ﷺ کی وصیت کو پس پشت ڈال
دے اور عالم اسلام کو تباہ ہونے دے بالکل عقل کے خلاف ہے۔ یہ امر ثابت ہے کہ حضرت علی
نے حضرت ابو بکر کی بھی بیعت کی اور پھر حضرت عمر کی بھی بیعت کی اور پھر ان کے ساتھ مل کر کام
کرتے رہے ایسا ایک شخص جو دوسرے کی غلامی کا جوا اپنی گردن پر رکھ لیتا ہے اور اس کی بیعت
میں شامل ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اس کی نسبت یہ خیال کرنا کہ وہ دل میں
نیابت کو اپنا حق سمجھتا تھا اور حق بھی لیاقت کی وجہ سے نہیں بلکہ منشائے شریعت کے ماتحت۔ اس
کے معنے دوسرے الفاظ میں یہ ہیں کہ وہ شخص اول درجہ کا منافق تھا اور یہ بات حضرت علی کی
نسبت امکانی طور پر ذہن میں لانی بھی گناہ معلوم ہوتی ہے کجا یہ کہ اس کے وقوع پر یقین کیا جائے۔
پس حضرت علی کا طریق عمل اس خیال کو باطل کر رہا ہے اور جب کہ عقل اس امر کو تسلیم نہیں کر

انوار العلوم جلد 8
۳۸۳
حق الیقین
سکتی کہ حضرت علی ظاہر میں حضرت عمر کے دوست بنے ہوئے ہوں اور ان کی بیعت میں ہوں اور
دل میں یہ خیال کرتے ہوں کہ خدا اور اس کے رسول کے حکم کے ماتحت وہ خلیفہ ہیں تو مانا پڑتا ہے
کہ یہ روایت عقل کے خلاف ہونے کے سبب بناوٹی اور جھوٹی ہے۔
دوسری بات جو اس کو بالبداہت باطل ثابت کرتی ہے یہ ہے کہ حضرت علی نے اپنی لڑکی کی
شادی حضرت عمر سے کی ہے۔ اب کون سا شخص ہے جو حضرت علی کو ایک اعلیٰ درجہ کا ولی تو الگ
رہا ایک غیور مسلمان سمجھتے ہوئے بھی یہ خیال کر سکے گا کہ انہوں نے اپنی لڑکی ایک منافق کو دے
دی حالانکہ قرآن کریم میں رشتہ ناطہ کے تعلقات میں سب سے زیادہ زور تقوی پر دیا ہے۔ اگر
حضرت علی جیسا انسان خوف سے یا لالچ سے اپنی لڑکی ایک منافق کو دے سکتا ہے تو ایمان کا ٹھکانا
کہیں نہیں رہتا اور اسلام ایک موہوم بات ہو جاتا ہے۔ پس حضرت علی کا حضرت عمر کو اپنی لڑکی بیاہ
دینا اس امر پر شاہد ہے کہ وہ ان کو غاصب اور منافق خیال نہیں کرتے تھے بلکہ ایک سچا متقی اور حق
دار خلافت سمجھتے تھے۔ میں تو حیران ہوتا ہوں کہ وہ لوگ جو خیال کرتے ہیں کہ حضرت علی حضرت
عمر کو منافق سمجھتے تھے کس طرح خوارج کو اس بات کے کہنے کا موقع دیتے ہیں کہ حضرت علی نَعُوذُ
بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ خلافت کی خواہش میں ایسے مخمور تھے کہ انہوں نے اپنی بے گناہ لڑکی، حضرت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی ایک منافق اور بے دین شخص کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی کی وصیت کے خلاف خلافت اور نیابت کے حق کو غصب کر کے دین کی بربادی اور تباہی میں
مشغول تھا ديدى إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - مصنف صاحب ہفوات کو اگر اس نکاح
میں شبہ ہو تو وہ شیعہ کتب مثلاً کلینی وغیرہ دیکھیں انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کتب اہل شیعہ میں
بھی اس نکاح کا ذکر ہے گو ایسے الفاظ میں ہے کہ شریف آدمی رسول کریم ال کے خاندان کے
متعلق انہیں استعمال نہیں کر سکتا۔
درایت کے علاوہ تاریخی طور پر بھی ایسے ثبوت ملتے ہیں کہ جو اس بات کو باطل قرار دیتے ہیں
کہ حضرت علی دل میں خواہش خلافت رکھتے تھے یا یہ کہ حضرت عمر کو ان پر شبہ تھا۔ چنانچہ تاریخ
سے ثابت ہے کہ حضرت عمر نے اپنے زمانہ خلافت میں بعض سفروں کے پیش آنے پر حضرت علی کو
اپنی جگہ مدینہ کا امیر مقرر فرمایا تھا۔ چنانچہ تاریخ طبری میں لکھا ہے کہ واقعہ جسر کے موقع پر جو
مسلمانوں کو ایرانی فوجوں کے مقابلہ پر ایک قسم کی زک اٹھانی پڑی تو حضرت عمر نے لوگوں کے
مشورہ سے ارادہ کیا کہ آپ خود اسلامی فوج کے ساتھ ایران کی سرحد پر تشریف لے جائیں تو آپ

انوار العلوم جلد 9
۳۸۴
حق العين
نے اپنے پیچھے حضرت علی کو مدینہ کا گورنر مقرر کیا ہے اب ہر اک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اگر
حضرت علی پر حضرت عمر کو ذرا بھی شبہ ہو تا جیسا کہ اوپر کی روایت کے راوی نے ثابت کرنا چاہا ہے تو
پھر وہ اپنی غیبت کے دنوں میں ان کو دارالخلافہ مدینہ کا گورنر کیوں مقرر کرتے؟ کیا ایسے شخص کو جس
پر بد ظنی ہوتی ہے کوئی عقلمند صدر مقام کا با اختیار حاکم بنا سکتا ہے؟ وہ ضرور خوف کرتا ہے کہ ایسا نہ
ہو میرے جانے کے بعد ملک میں بغاوت کر کے یہ شخص حکومت پر قابض نہ ہو جائے پس اگر
فی الواقع حضرت عمر کو حضرت علی پر کوئی شبہ ہوتا تو کسی صورت میں بھی آپ ان کو اپنی غیبت کے
ایام میں مدینہ کا گورنر نہ مقرر کرتے۔ اگر کوئی شیعہ صاحب یہ کہیں کہ اس سفر میں تو حضرت عمر چار
پانچ دن کے بعد ہی واپس آگئے تھے اور لشکر کی کمان حضرت سعد بن ابی وقاص کو سپرد کر دی تھی تو
انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اس کے بعد جب بیت المقدس کا محاصرہ مسلمانوں نے کیا ہے اور وہاں کے
لوگوں نے اس وقت تک ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا ہے جب تک کہ خود حضرت عمر وہاں تشریف نہ
لائیں تو اس وقت بھی حضرت عمر حضرت علی کو ہی اپنے بعد مدینہ کا گورنر مقرر کر گئے تھے ۱۰۸
حالانکہ آپ کو کئی ماہ کا سفر پیش تھا جس میں دشمن کچھ کا کچھ کر سکتا ہے۔ پس اگر یہ درست ہے کہ
حضرت عمر کو حضرت علی پر شک تھا یا ان کے حضرت علی سے تعلقات اچھے نہ تھے تو کب ممکن تھا کہ
وہ انہیں مدینہ جیسے اہم مقام کا جو تمام فوجی طاقت کی کنجی تھی والی مقرر کر جاتے۔ اگر فی الواقع ان
کے دل میں کوئی شک ہوتا تو وہ ضرور انہیں اپنے ساتھ لے جاتے تاکہ وہ ان کے پیچھے کوئی فتنہ نہ
کھڑا کر دیں۔ اب ایک طرف تو حضرت عمر کا فعل ہے کہ آپ دو دفعہ حضرت علی کو اپنے بعد مدینہ
کا گورنر مقرر کرتے ہیں اور ان پر اس انتہائی درجہ کے اعتماد کا ثبوت دیتے ہیں جو ایک بادشاہ اپنی
رعایا کے متعلق رکھ سکتا ہے دوسری طرف مذکورہ بالا روایت ہے کہ حضرت عمر کو حضرت علی پر
شک رہتا تھا کہ شاید خلافت کے حصول کا خیال اب تک ان کے دل میں باقی ہے ان دونوں چیزوں
میں ہم کیسے ترجیح دیں؟ حضرت عمر کی فعلی شہادت کو یا ایک راوی کی روایت کو جس کی روایات فتنہ
پردازی میں خاص شہرت رکھتی ہیں۔ پس مندرجہ بالا واقعات سے درایت و روایتاً دونوں طرح روز
روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ حضرت علی کو حضرت عمر سے کچھ پر خاش نہ تھی اور نہ حضرت
عمر کو ان پر کسی قسم کی بدظنی تھی اور اوپر کی روایت محض جھوٹ اور افتراء ہے۔
دوسرا ثبوت اس روایت کے جھوٹے ہونے کا خود اس کی اپنی عبارت ہے اس میں لکھا ہے
کہ حضرت علی حضرت عمر کے زمانہ میں اُجرت پر پانی بھرنے جایا کرتے تھے حالانکہ ایک بچہ بھی جانتا

انوار العلوم جلد و
۳۸۵
حق الفين
ہے کہ حضرت عمر نے اپنے زمانہ خلافت میں تمام اہل بیت کے بیش بہا وظائف مقرر کر چھوڑے
تھے اور حضرت علی کو حسنین کے وظائف ملا کر کوئی پندرہ بیس ہزار سالانہ مل جاتا تھا۔ اب ایسے
شخص کی نسبت جس کی آمد پندرہ ہیں ہزار روپیہ سالانہ ہو۔ یہ کہنا کہ وہ کسی کے باغ میں پانی بھر کے
روٹی کھایا کرتا تھا کس قدر خلاف عقل ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ کسی شخص نے جسے علم تاریخ سے
کوئی لگاؤ نہ تھا آنحضرت ﷺ کے زمانہ کے بعض حالات سن کر جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت علی کسب حلال کے لئے مزدوری کر لیا کرتے تھے اس حدیث میں یہ بات بھی درج کر دی
ہے اور یہ خیال نہیں کیا کہ حضرت عمر کے زمانہ میں مسلمانوں کی حالت اور تھی اور رسول کریم
کے زمانہ میں اور ۔
جب یہ ثابت ہو گیا کہ یہ روایت جھوٹی ہے تو ساتھ ہی یہ بھی ثابت ہو گیا کہ یہ کسی ایسے ہی
شخص نے بنائی ہے جسے اس حدیث سے فائدہ پہنچتا ہے اور یہ ظاہر ہے کہ اس کا فائدہ سیٹیوں کو نہیں
پہنچتا ہے بلکہ اس حدیث میں حضرت عمر پر اعتراض کیا گیا ہے اس لئے سنی جان بوجھ کر ایسی حدیث
ہرگز نہیں بنا سکتا۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس حدیث سے کس قوم کو فائدہ پہنچتا ہے؟ سو ظاہر ہے کہ
اس حدیث سے شیعوں کو کئی طرح فائدہ پہنچتا ہے۔ اول اس میں حضرت عمر پر ہنسی اڑائی گئی ہے کہ
آپ ایک ٹوکرا کھجوروں کا کھا گئے۔ اور ایک ٹھلیا پانی کا پی گئے۔ دوم حضرت علی کی مظلومیت بتائی
گئی ہے کہ جب کہ تمام مسلمانوں کے گھر دولت سے بھر رہے تھے اور ادنیٰ سے ادنیٰ صحابی کا بھی چار
ہزار درہم سالانہ مقرر تھا آپ کو کوئی نہیں پوچھتا تھا اور آپ لوگوں کے کھیتوں پر پانی بھر بھر کر گزارہ
کیا کرتے تھے۔ تیسرے یہ بتایا گیا ہے کہ جب کہ حضرت عمر ٹوکرے بھر بھر کر کھجوریں کھاتے اور
غیبت میں مشغول رہتے حضرت علی مزدوری کرتے اور تلاوت قرآن میں مشغول رہتے۔ چوتھے یہ
بتایا گیا ہے کہ حضرت عباس بھی حضرت علی کے دعوئے خلافت کے مؤید تھے۔ اب ہر اک شخص جو
تعصب سے خالی ہوا سے تسلیم کرے گا کہ ان سب باتوں کا فائدہ شیعہ صاحبان کو ہی پہنچتا ہے اور
انہی کے عقائد اور دعوؤں کی اس میں تصدیق ہوتی ہے۔ پس جب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ حدیث
روایا اور در ایتا جھوٹی ثابت ہوتی ہے تو اس امر کے ثابت ہو جانے پر کہ اس حدیث کے مضمون کا
فائدہ شیعہ صاحبان کو ہی پہنچتا ہے کسی عقل مند کو اس بات کے تسلیم کرنے میں شبہ ہو سکتا ہے کہ
اس حدیث کا بنانے والا کوئی دھو کا خوردہ شیعہ تھا جس نے مذہب کی حقیقت کو نہ سمجھتے ہوئے بیچ کی
تائید کے لئے ہر ایک تدبیر کا اختیار کرنا جائز ہے کے شرمناک مسئلہ پر عمل کیا ہے۔ پس مصنف

آج 10 میں سے 10 باقی