ردبہتان در سُبکی عقل رسول ﷺ و گستاخی حضرت عمرؓ

انوارالعلوم (جلد 9)

1
انوار العلوم جلد 9
۳۸۶
حق الیقین
صاحب ہفوات کو ممیوں کے بزرگوں کو گالیاں دینے کا حق نہیں انہیں اپنے ہی بھائی بندوں کو کو سنا
چاہئے۔
یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ باوجود اس کے کہ اس ۔ اس حدیث کا جھوٹا ہونا روز روش اروز روشن کی طرح ثابت
ہے۔ میرے نزدیک اس کا احراق اور احکاک جائز نہیں کیونکہ جیسا کہ میں شروع میں ثابت کر چکا
ہوں کسی کا حق نہیں کہ کسی مصنف کی تصنیف میں اپنی مرضی کے مطابق کوئی تغیر کر دے۔ اگر
مصنف صاحب ہفوات فرمائیں کہ جب حدیث جھوٹی ثابت ہو گئی تو اس کے رکھنے کا کیا فائدہ؟ مگر
میں کہتا ہوں کہ فائدہ ہو نہ ہو تصنیف ایک امانت ہے اور اس میں تغییر ایک خیانت ہے جو مسلمان
کے لئے جائز نہیں۔ لیکن یہ بھی درست نہیں کہ ایسی حدیث کے رکھنے میں کوئی فائدہ نہیں کیونکہ
اس میں فائدہ ہے۔ ایسی احادیث انسانی اخلاق کے اس تاریک پہلو پر روشنی ڈالتی رہتی ہیں کہ
بعض لوگ اپنے خیال کی تائید میں خدا کے مقدس رسولوں پر جھوٹ باندھنے سے بھی پر ہیز نہیں
کرتے اور اس امر کے معلوم ہونے سے عقل مند انسان بہت سے گڑھوں سے بچ جاتا ہے۔
رو بهستان در شبکی عقل رسول الل و گستاخی حضرت عمر ایک
اعتراض
مصنف صاحب ہفوات نے یہ کیا ہے کہ مسلم کتاب الایمان جلد اول میں لکھا ہے کہ ایک
دفعہ رسول کریم ﷺ نے حضرت ابو ہریرہ کو اپنی جوتیاں دے کر کہا کہ جو شخص تم کو ملے اسے
کہدو کہ جو لا اله الا الله کے وہ جنت میں داخل ہو گا حضرت رت عمر سب سے پہلے ان کو ملے۔ ان کو
حضرت ابو ہریرہ نے یہ بات پہنچائی تو انہوں نے ابو ہریرہ کے اس زور سے گھونسا مارا کہ وہ گر پڑے
اور پھر فرمایا کہ واپس چلے جاؤ ۔ انہوں نے آنحضرت ﷺ کے پاس واپس آکر شکایت کی اتنے میں
حضرت عمر بھی پہنچ گئے۔ رسول کریم اللہ نے ان سے ابو ہریرہ کو مارنے کی وجہ پوچھی۔ انہوں
نے کہا کہ یا رسول اللہ ! کیا آپ نے ان سے کہا تھا کہ اس طرح لوگوں کو کہدو؟ آپ نے فرمایا کہ
ہاں۔ اس پر حضرت عمر نے کہا کہ ایسا نہ کیجئے ورنہ لوگ خدا تعالیٰ کی عبادت ترک کر دیں گے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا جانے دو 109۔
مصنف صاحب
ہفوات نے اس حدیث پر یہ اعتراض کئے ہیں (۱) کیا صحابہ جھوٹ بولا کرتے
تھے کہ رسول کریم ال کو ابو ہریرہ کے ہاتھ میں اپنی جوتیاں دینی پڑیں تاکہ لوگ ان کو جھوٹا نہ
سمجھیں؟ (۲) کیا حضرت عمر ایسے گستاخ تھے کہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کے ایلچی کو مارا؟

انوار العلوم جلد 8
۳۸۷
حق اليقين
(۳) کیا رسول کریم ا حضرت عمر سے کمزور تھے کہ حضرت عمر سے ڈر کر آپ نے پہلی بات کا
اعلان نہ کرایا ؟۔
"
مصنف صاحب ہفوات نے ۔ نے خود مضمون حدیث کو صحیح تسلیم کیا ہے کیونکہ وہ اس کی تشریح
کرتے ہیں کہ مراد یہ ہے کہ سردست جو توحید خدا کا بھی اقرار کرے وہ داخل امن ہے اس کی
جان و مال کو کوئی جو کھوں نہیں"۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ ان کو نہ قرآن کریم کا علم ہے نہ تاریخ کا
انہیں یہ معلوم نہیں کہ اسلام پر کوئی بھی ایسا زمانہ نہیں آیا کہ اس نے صرف توحید پر ایمان لانے کو
موجب نجات قرار دیا ہو۔ قرآن کریم کی نہایت ہی ابتدائی سورتوں میں بھی ایمان اور عمل دونوں کو
نجات کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ سورۃ العلق جو سب سے پہلی سورۃ ہے جو رسول کریم
پر نازل ہوئی اس میں اللہ تعالی فرماتا ہے گلا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَّاهُ اسْتَغْنَى إِنَّ
إلى رَبِّكَ الرُّجْعَى - اَرَعَيْتَ الَّذِي ي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى واللہ یعنی انسان سرکش ہے کہ
وہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی مدد سے مستغنی سمجھتا ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہی ہر ایک امر میں
لوٹنا پڑتا ہے۔ کیا تجھے اس شخص کا حال معلوم ہے جو ایک بندہ کو جب وہ نماز پڑھتا ہے روکتا ہے۔
سورہ شمس میں کہ وہ بھی مکیہ ہے فرماتا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَتْهَا الله
جو شخص اپنے نفس کو پاک کرے گا وہ کامیاب ہو گا اور جو اسے روند ڈالے گا وہ ناکام و نامراد رہے
گا۔ پھر سورة التين مكيه میں فرماتا ہے إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا اللَّهَ لِحْتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ
یعنی سب لوگ تباہ ہوں گے سوا۔ سوائے ان لوگوں کے کہ ایمان بھی لائیں اور نیک
منُونٍ
ں
عمل بھی کریں انہیں لازوال بدلے ملیں گے۔ سورۃ قارعہ میں جو وہ بھی مکی سورۃ ہے فرماتا ہے فَاما
مَنْ تَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَهُوَ فِي عِيْشَةٍ رَاضِيَةٍ وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُمُّهُ هَاوِيَةً ٣
جس کے نیک عمل زیادہ ہوں گے وہ تو پسندیدہ زندگی بسر کرے گا اور جس کے نیک عمل بدیوں سے
کم ہوں گے اس کا مقام دوزخ ہو گا۔ ان آیات سے ثابت ہے کہ شروع سے اسلام ایمان اور
اعمال کی اصلاح پر زور دیتا چلا آیا ہے۔ اور کسی وقت بھی اس نے یہ رخصت نہیں دی کہ صرف لا
اله الا الله اللہ پر ایمان لے آؤ۔ کیو نکر درست ہو سکتا ہے۔
اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ کوئی زمانہ اسلام پر ایسا بھی آیا ہے تب بھی اس حدیث کے یہ
معنی نہیں ہو سکتے کیونکہ جیسا کہ تاریخ اسلام کے واقف لوگ جانتے ہیں حضرت ابو ہریرہ ہجرت کے
بعد رسول کریم ﷺ کی وفات ۔ وفات سے صرف ساڑھے اڑھے تین سال پہلے ایمان لائے تھے یعنی صلح حدیبیہ

انوار العلوم جلد 8
۳۸۸
حق الیقین
اور جنگ خیبر کے درمیان کے زمانہ میں۔ دوسرے جیسا کہ اس حدیث کے الفاظ سے بھی ظاہر ہے
اور دوسری تاریخی شہادتوں سے بھی معلوم ہوتا ہے یہ واقعہ رسول کریم ﷺ کی وفات سے
صرف دو سال پہلے کا ہے جب کہ مدینہ پر بعض مسیحی قبائل کے حملہ کی افواہیں گرم تھیں ان ایام
میں رسول کریم ال کا ذرا بھی آنکھوں سے اوجھل ہونا مسلمانوں میں گھبراہٹ پیدا کر دیتا تھا۔
پس جو واقعہ کہ عرب کی فتح کے بعد اور مشرکوں کے مغلوب ہو جانے کے بعد ہوا ہے۔ اس کی
نسبت یہ کہنا کہ اس کا یہ مطلب ہے ہے کہ کہ ۔ سردست اتنا کافی ہے کہ لا اله الا اللہ الله کہہ کہہ دو کس قدر
حماقت اور بے وقوفی کی بات ہے۔ کیا اس قسم کی آسانیاں ابتداء میں دی جاتی ہیں یا آخر میں؟ پس
اس حدیث کا وہ مطلب ہرگز نہیں جو مصنف ہفوات نے سمجھا ہے۔ اور اسی غلط مطلب کا نتیجہ ہے
کہ انہیں دَخَلَ الْجَنَّةَ کا ترجمہ یہ کرنا پڑا ہے کہ وہ داخل امن ہے اس کی جان ومال کو کوئی
جو کھوں نہیں۔ جنت کا یہ ترجمہ خود مصنف ہفوات کی پریشانی پر دلالت کرتا ہے نعماء دنیوی کا نام تو
بے شک جنت رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ مضمون بیان کرنے کے لئے کہ ہم اسے کچھ نہیں کہیں گے
جنت کے لفظ کا استعمال صرف انہی کے دماغ کی اختراع ہے۔
جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ اس حدیث کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ جو صرف لَا إِلَهَ إِلَّا الله
کہدے وہ جنت میں داخل ہو جائے گا نہ یہ مطلب کہ اسے ہم کچھ نہیں کہیں گے تو اب سوال یہ
ہے کہ اس کا کیا مطلب تھا؟ سو یاد رکھنا چاہئے کہ ہر ایک تعلیم کا ایک مرکزی نکتہ ہوتا ہے اور
اختصار کے لئے کبھی اس مرکزی نکتہ کو بیان کر دیا جاتا ہے اور مراد یہ ہوتی ہے کہ تمام تفصیلات اس
کے اندر شامل ہیں اور یہی نکتہ تھا جسے سمجھانے کے لئے رسول کریم ﷺ نے حضرت ابو ہریرہ کو
بھیجا تھا۔ معلوم ہوتا ہے کہ تنہائی کے مقام پر توحید کے حقائق پر غور کرتے ہوئے رسول کریم
کو جوش پیدا ہوا ہے کہ میں ایک نئے رنگ میں امت کو توحید کے نکتہ مرکزی ہونے کی
طرف توجہ دلاؤں اور اس کے لئے آپ نے یہ طریق اختیار کیا کہ ایک صحابی کو اس کا اعلان کرنے
کے لئے مقرر کر دیا۔ حضرت عمر راستہ میں ملے تو آپ کو دو خیال پیدا ہوئے (۱) اگر اس پیغام کو
محدود معنوں میں لیا جائے (جن معنوں میں کہ مصنف ہفوات نے قلت تدبر کی وجہ سے لیا ہے ) تو
نہیں رسول کریم اکبھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ صرف لا لا اله الا اللہ کہنا کافی ہے جب
که قرآن و تعلیم رسول کریم ال ان معنوں کو رد کر رہے ہیں۔ پس ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو
سمجھنے میں غلطی لگی ہے اور ان کو روکنا ضروری ہے (۲) اگر اس کی بجائے اس کے عام معنے لئے
وه درست

انوار العلوم جلد 8
۳۸۹
حق الیقین
جائیں تو یہ درست ہے لیکن ممکن ہے کہ لوگ اس کے معنے غلطی سے کچھ اور لے لیں اور اسلام
میں رخنہ اندازی کریں۔ چونکہ آپ جانتے تھے کہ جس نکتہ کو رسول کریم ال سمجھانا چاہتے ہیں
خاص لوگ اسے پہلے ہی آپ کی تعلیم کے اثر سے سمجھ چکے ہیں اور عوام ان الفاظ سے دھوکا کھا
سکتے ہیں اس لئے آپ نے حضرت ابو ہریرہ کو روکا۔ حضرت ابو ہریرہ چونکہ اس باریک بینی سے حصہ
نہ رکھتے تھے جس سے عمر۔ انہوں نے نہ مانا اور اس پر حضرت عمر نے ان کو دھکا دے کر واپس کرنا
چاہا اور وہ گر گئے ورنہ عقل اس امر کو باور نہیں کر سکتی کہ بغیر کچھ بات کہنے کے حضرت عمر نے
ابو ہریرہ کو مارا ہو۔ غرض جب رسول کریم اس کے پاس پہنچ کر آپ نے حقیقت کا اظہار کیا تو
رسول کریم ال نے آ۔ انے آپ کی بات کو تسلیم کر لیا۔ اور آپ کا تسلیم کر لینا ہی بتاتا ہے کہ حضرت عمر
کے خیال کو آپ نے صحیح سمجھا۔ باقی رہا یہ خیال کہ کیا رسول کریم ﷺ نے اس بات کا خیال نہ کیا
جس کا حضرت عمر نے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم کا تعلق لوگوں سے اور قسم کا تھا
اور حضرت عمر کا اور قسم کا۔ حضرت عمر چونکہ بے تکلفی سے لوگوں میں ملتے تھے آپ اس گروہ سے
واقف تھے جو اپنی بے ایمانی یا عقل کی کمزوری کی وجہ سے رسول کریم ﷺ کی باتوں کو غلط رنگ
دینے یا غلط طور پر سمجھنے کی مرض میں مبتلاء تھا۔ پس جب انہوں نے رسول کریم ﷺ کو ان لوگوں
کی طرف توجہ دلائی کہ ایسے لوگ اس حدیث کو سن کر عمل ہی چھوڑ بیٹھیں گے تو آپ نے بھی ان
لوگوں کو ٹھوکر سے بچانے کے لئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ حضرت عمر جیسے لوگ اس مسئلہ کو سمجھ ہی
چکے ہیں پس یہ صداقت مسلمانوں میں سے مٹے گی نہیں اپنے حکم کو منسوخ کر دیا اور ان الفاظ میں
اعلان کرانے کی ضرورت نہ سمجھی جن الفاظ میں اعلان کرنے کا حکم کہ اس سے پہلے آپ نے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیا تھا۔
غرض یہ حدیث ہرگز قابل اعتراض نہیں ہے اور اس پر اعتراض صرف جہالت سے پیدا ہوا
ہے جو تدبر کرنے والے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس حدیث سے بجائے اعتراض کے صحابہ کا
درجہ عظیم ظاہر ہوتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ (1) وہ لوگ دین کے لئے غیرت رکھتے تھے اور رسول
کریم ا کے تعلیم کے مغز کی حفاظت پر بہت حریص تھے (۲) وہ لوگ آپ کے اشارات کو
خوب سمجھتے تھے اور پیشتر اس کے کہ آپ بالوضاحت کسی امر کو بیان کریں آپ کے کلام کی
تمہیدات سے ہی آپ کے مطلب کو سمجھ جاتے تھے (۳) یہ کہ رسول کریم ﷺ کو ان لوگوں کے
اخلاص پر پورا یقین تھا اور آپ ان کے مشوروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ تعجب ہے کہ

دار العلوم جلد 9
۳۹۰
حق الیقین
مصنف ہفوات اپنی اندرونی کیفیت کی وجہ سے اس خیال کی طرف تو چلے گئے کہ حضرت عمر کی سمجھ
میں جو بات آئی حضرت نبی کریم ا کی سمجھ میں نہیں آئی مگر ادھر ذہن نہ گیا کہ حضرت عمر
چونکہ رسول کریم ان کا مفہوم اچھی طرح سمجھ گئے تھے اس لئے آپ نے اس اعلان کرانے کی
ضرورت نہ سمجھی تا نا اہل لوگ دھوکا نہ کھائیں۔
مصنف صاحب ہفوات نے اس جگہ اپنے بغض کے اظہار کے لئے یہ طریق بھی اختیار کیا
ہے کہ بزعم خود حضرت عمر کے چند عیوب بیان کر کے لکھے ہیں کہ کیا ایسا شخص رسول کریم کی بات کو
رو کر سکتا تھا؟ میں جیسا کہ بتا چکا ہوں رسول کریم ال کی بات کے رد کرنے کا اوپر کے واقعہ سے
کوئی ثبوت ہی نہیں ملتا بلکہ آپ کی حقیقی تعلیم کے سمجھنے اور اس کی تصدیق کرنے کا علم ہوتا ہے۔
پس یہ تو سوال ہی نہیں۔ باقی رہا یہ کہ حضرت عمر حضرت رسول کریم اللہ سے ڈرتے تھے یہ عیب
کی بات نہیں، خوبی ہے۔ میں اس شیعہ کو دیکھنا چاہتا ہوں کہ جو یہ کہے کہ حضرت علی رسول کریم
سے نہیں ڈرتے تھے۔ نبیوں سے ڈرنا عین ایمان کی علامت ہے اور صرف بے ایمان ہی
اس جذبہ سے خالی ہوتا ہے جس طرح اللہ تعالی پر ایمان خوف و رجاء کے درمیان ۔ ہے اسی طرح
نبیوں پر ایمان بھی خوف و محبت کے درمیان ہے۔ جب تک دونوں جذبات نہ پائے جائیں ایمان
کامل ہو ہی نہیں سکتا۔ لیکن تعجب یہ ہے کہ مصنف ہفوات اپنے دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے جو
مثال پیش کرتے ہیں وہ حد درجہ کی کمزور اور بودی ہے وہ تفسیر حسینی اور ترندی کے حوالہ سے اول تو
یہ بیان کرتے ہیں کہ جو آیت حرمت شراب کے متعلق نازل ہوتی تھی وہ حضرت عمر اور معاذ کو
خاص طور پر بلا کر سنائی جاتی تھی۔ لیکن آپ ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ اے خدا! حرمت شراب کے
بارے میں اور واضح بیان نازل فرما۔ لیکن جب وہ نہ مانے تو پھر جو کچھ ہوا وہ بقول مصنف یہ تھا کہ
حضرت عمر شراب سے باز نہ آئے اور آخر رسول کریم ال نے ان کو مارا اور تب جا کر وہ باز
آئے۔
مذکورہ بالا بیان میں مصنف ہفوات نے یہ اعتراض کئے ہیں۔ اول حضرت عمر شراب پیا کرتے
تھے دوم ان کی حالت کو دیکھ کر رسول کریم ال خاص طور پر بلا کر انہیں احکام حرمت سنوایا
کرتے تھے۔ سوم باوجود اس کے وہ باز نہ آتے اور یہی کہتے جاتے تھے کہ خدایا حرمت شراب کے
حکم کو اور بھی واضح کر۔ مجھے ہفوات کے مصنف پر تعجب ہے کہ وہ صریح کلام کی موجودگی میں ہمیشہ
اُلٹی چال چلتے ہیں اور غلط معنے ہی لیتے ہیں اصل حدیث کو دیکھ کر کوئی شخص ایک منٹ کے لئے

انوار العلوم جلد و
۳۹۱
حق اليقين
بھی نہیں خیال کر سکتا کہ حضرت عمر کو شراب کی عادت تھی اور وہ اسے چھوڑتے نہ تھے اس لئے
ان کو احکام سنائے جاتے تھے مگر وہ پھر بھی نہ مانتے تھے بلکہ الفاظ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت عمر شراب کے مخالف تھے اور ان کے اس شوق کی وجہ سے رسول کریم ال ان کو شراب
کے متعلق آیات سنایا کرتے تھے مگر چونکہ اس وقت تک قطعی حکم ممانعت کا نہ آیا تھا حضرت عمر
خواہش کرتے کہ کاش اس سے بھی واضح الفاظ میں شراب حرام کی جائے تاکہ کوئی شخص اس کے
قریب بھی نہ جائے۔ چنانچہ حدیث یہ ہے۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ اللَّهُمَّ بَيِّنٌ لَنَا فِي
الْخَيْرِ بَيَانَ شِفَاءٍ فَنَزَلَتِ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْبَشِيرِ فَدْعِيَ
عُمَرُ فَقُرِأَتْ عَلَيْهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانَ شِفَاءٍ فَنَزَلَتِ الَّتِي فِي النِّسَاءِ
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَوَةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى - فَدْعِيَ عُمَرُ فَقُرِأَتْ عَلَيْهِ ثُمَّ
قَالَ اللَّهُمَّ بَيِّنُ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانَ شِفَاءٍ فَنَزَلَتْ الَّتِي فِي الْعَائِدَةِ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ
يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ إِلَى قَوْلِهِ فَهَلْ أَنتُمْ تُنْتَهُونَ -
قَدُ عِيَ عُمَرُ فَقُرِأَتْ عَلَيْهِ فَقَالَ إِنْتَهَيْنَا انْتَهَيْنَا - "الے یعنی عمر بن الخطاب کی روایت ہے
کہ آپ نے کہا کہ اے اللہ ہمارے لئے شراب کا مسئلہ اس طرح بیان کر دے کہ پھر اور حاجت نہ
رہے اس پر سورۃ بقرہ کی آیت يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَيْسِرِ (تجھ سے شراب اور جوئے
کے متعلق دریافت کرتے ہیں تو کہہ دے کہ ان سے پیدا ہونے والا گناہ ان کے نفع سے زیادہ ہے)
نازل ہوئی اس پر عمر کو بلایا گیا اور انہیں یہ آیت پڑھ کر سنائی گئی مگر انہوں نے اس آیت کو سن کر پھر
بھی یہ کہا کہ اے اللہ ! ہمارے لئے شراب کے متعلق کوئی ایسا حکم دے جو بالکل واضح ہو کہ کسی
تاویل کی گنجائش نہ ہو اس پر سورہ نساء کی یہ آیت نازل ہوئی کہ اے مومنو! جب تم نشہ کی حالت
میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ۔ اس پر عمر کو پھر بلایا گیا اور یہ آیت سنائی گئی مگر آپ نے پھر یہی کہا کہ
اے خدا! کوئی واضح حکم جس کے بعد تاویل کی گنجائش نہ رہے شراب کے بارہ میں بیان کی۔ اس پر
مائدہ کی یہ آیت اتری کہ شیطان تو شراب اور جوئے کے ذریعہ سے تم میں عداوت اور بعض ہی
پیدا کرنا چاہتا ہے اور اللہ کی یاد سے اور نماز سے روکنا چاہتا ہے پھر کیا تم ( شراب اور جوئے سے) باز
آؤ گے؟ (یا نہیں؟) اس پر حضرت عمر نے کہا اب ہم باز آگئے ہم باز آگئے۔
اس حدیث کے الفاظ سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت عمر شراب کے مخالف تھے کیونکہ حدیث
میں صاف بیان ہے کہ جس وقت شراب کے متعلق ابھی کوئی حکم نہ آیا تھا اس وقت حضرت عمر دعا
!

حق الیقین
۳۹۲
انوار العلوم جلد ۔
ا اور وا
کیا کرتے تھے کہ خدایا شراب کے متعلق کوئی حکم نازل فرما۔ اگر وہ شراب کے خواہشمند تھے تو
انہیں اس دعا کی کیا ضرورت تھی؟ شراب تو پہلے ہی ملک میں رائج تھی اور سب لوگ اس کو
استعمال کرتے تھے پھر اس کی حلت کے لئے دعا کرنے کی انہیں کیا ضرورت تھی؟ جو چیز ملک میں
پہلے ہی سے رائج ہو اور اس سے منع نہ کیا گیا ہو کیا اس کا مشتاق یہ دعا کر سکتا ہے کہ خدایا اس کے
بارہ میں کوئی واضح حکم دے۔ یہ دعا تو صرف وہی کر سکتا ہے جو اس چیز کو رکوانا چاہتا۔ پس جب کہ
شراب کی ممانعت نہ خدا تعالی کی طرف سے تھی نہ رسول کی طرف سے تو حضرت عمر کا خدائی حکم
کے لئے دعا مانگنا صاف بتاتا ہے کہ آپ اس کے حرام کئے جانے کی دعا کرتے تھے اور یہی وجہ تھی
کہ جب ایک آیت اس بارہ میں اُتری تو رسول کریم اللہ نے خاص طور پر انہیں بلا کر سنائی تا
انہیں خوشی ہو کہ میری خواہش اللہ تعالیٰ کی مرضی کے ساتھ مل گئی۔ مگر چونکہ ملک میں شراب کا
بہت رواج تھا حضرت عمر سمجھتے تھے کہ شراب اس طرح نہ رُکے گی۔ انہوں نے پھر دعا کی کہ خدایا
اور واضح کر۔ اس دفعہ کی دعا سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ شراب کے مخالف تھے کیونکہ
جب خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا تھا کہ شراب میں نقصان زیادہ ہے تو اور بھی وضاحت کی خواہش کے یہی
معنے ہیں کہ صرف یہ نہ فرما کہ اس میں نقصان ہیں بلکہ اس کو منع فرما۔ اگر وہ شراب کی تائید میں
ہوتے تو اس موقع پر چاہئے تھا کہ یہ دعا کرتے کہ اے خدا! شراب کی خوبیاں بیان فرما اور اس آیت
کو منسوخ کر دے مگر وہ تو وضاحت چاہتے ہیں اور بڑی چیز کے متعلق حکم کی وضاحت اس کی حرمت
کے ذریعہ سے ہی ہو سکتی ہے۔ جب ایک اور آیت نازل ہوئی کہ نشہ کے وقت نماز کے قریب نہ
جاؤ ( میں ان معنوں کو حدیث کے الفاظ کی بناء پر لے رہا ہوں ورنہ میرے نزدیک اس آیت کے
معنی بالکل اور ہیں) تو پھر آپ نے وہی خواہش ظاہر کی کہ اس سے بھی واضح حکم ہو۔ آخر صاف
الفاظ میں جب ممانعت ہوئی تو آپ کی تسلی ہو گئی۔ غرض الفاظ حدیث واضح طور پر بتاتے ہیں کہ
حضر پتہ عمر شراب کے مخالف تھے اور یہ جو آخر حدیث میں لفظ ہیں کہ ہم باز آگئے باز آگئے ان سے
مراد خود حضرت عمر نہیں بلکہ مسلمان بحیثیت قوم ہیں اور ان الفاظ کے یہ سنتے ہیں کہ اب ہماری
قوم باز آجائے گی کیونکہ حکم صاف طور پر نازل ہو گیا ہے اور اب کسی کو تاویل کی گنجائش نہ رہے گی
ورنہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ جو شخص شراب کی حرمت کی خواہش رکھتا ہو وہ خود شراب پیتا ہو
اور باز آجانے سے اس کی مراد اپنا نفس ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس جواب سے ہر شخص پر مصنف
ہفوات کے اعتراض کی لغویت ظاہر ہو جائے گی۔ اور جو ان کی دھمکی ہے کہ حضرت عمر کے باز نہ

انوار العلوم جلد 9
۳۹۳
حق اليقين
آنے پر جو کچھ ہوا اسے ہم آگے بیان کریں گے۔ میں بھی انشَاء اللہ اسی موقع پر ان کے اس بیان
کی قلعی کھولوں گا۔ وَالتَّوْفِيقُ مِنَ اللَّهِ
1 تاریخ احمدیت جلد ۵ صفحه ۵۵۶ مطبوعه ۱۹۶۴ء
متی باب ہے آیت ۱۷ تا ۲۰ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۵۶ء
الاعراف: ۱۵۷
التين :
القارعة : ١٠
۵ هود : ۱۰۹
ك كنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۵۲۷ روایت نمبر ۳۹۵۰۶ مطبوعہ حلب ۱۹۷۵ء میں حدیث کے
الفاظ یہ ہیں ” یاتی على جهنم يوم ما فيها من بنى ادم احد تخفق ابوابها"۔
التحريم : ١٣٠١٢ و الزخرف : ۵۸
جالینوس GALENOS (۲۰۰۶۱۳۰) نامور طبیب، جراح اور طبی کتابوں کا مصنف۔
طب کی تعلیم کے لئے سمرنا اور اسکندریہ کا سفر اختیار کیا۔ اس نے انسانی جسم کے اندرونی
اعضاء کا مطالعہ کیا اور تشریح الابدان (ANATOMY) اور افعال الاعضاء
(PHYSIOLOGY) کی بنیاد رکھی اس نے ارسطو کے نظریات کی بھی نفی کی۔ (اردو جامع
انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۴۴۴ مطبوعہ لاہوری ۱۹۷ء )
لا سقراط SOCRATES (۴۶۹۳۹۹ ق م) ایتھنز کا یونانی فلسفی جس کا شمار عموماً دانشور ترین
لوگوں میں ہوتا ہے۔ اس نے نوجوانوں کا ایک گروہ اپنے گرد جمع کیا اور ان میں تحقیق و جستجو
کی ایسی روح پھونکی جو انہیں علم و انصاف کی طرف لے جانے والی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ موجودہ
معلومات کی حد تک اس نے خود کچھ نہیں لکھا۔ اس کی تعلیمات افلاطون، ارسطو اور رینوفن
کے وسیلے سے ہم تک پہنچی ہیں۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۷۶۳ مطبوعہ لاہور
۱۹۷۷ء)
افلاطون (PLATO (۳۴۷ - ۴۲۷ ق م) یونانی فلسفی، دنیا کے نہایت ذی اثر اور بار سوخ
مفکروں میں شمار ہوتا ہے۔ سقراط سے تعلیم حاصل کی۔ اس کا فلسفہ مکالمات کی شکل میں بیان
ہوا ہے جو اسلوب بیان کی حسن و خوبی نیز فکر و نظر کی گہرائی اور وسعت خیال کے اعتبار سے
عالمی ادب کے شاہکار مانے جاتے ہیں۔ جمہوریت ( REPUBLIC) افلاطون کی مشہور ترین
تصنیف ہے جس میں ایک مثالی حکومت کا نقشہ سامنے رکھ کر بخشش و انصاف کا عملی مظاہرہ

انوار العلوم جلد 9
۳۹۴
حق الیقین
کیا گیا ہے۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۱۱۲ مطبوعہ لاہورے ۱۹۷ء )
۱۳ بو علی سینا (۶۹۸۰ - ۱۹۳۷ء) ایشیاء کا جامع العلوم طبیب، فلسفی اور ماہر ریاضیات۔ انہوں
نے بہت سی کتابیں لکھی جن میں "القانون" اور "الشفاء" کو بہت شہرت حاصل ہوئی۔
اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۵۱ مطبوعہ لاہورے ۱۹۷ء )
مسلم کتاب الایمان باب بيان الكبائر واكبر ها -
۱۵ سنن نسائى كتاب عشرة النساء باب حب النساء
على البقرة : ١٢٦
۲۰ ص : ۳۲ تا ۳۴
النمل : ٢٤
١٩ البقرة : ١٧٨
۲۲ الروم : ۲۲
۲۳ سنن نسائی کتاب عشرة النساء باب حب النساء
التوبة ٢٤٠
ال الحشر :
۲۴ لسان العرب جلد ۳ صفحہ ۷ ن نے زیر لفظ "حب" مطبوعہ دار احیاء التراث العربی بیروت
۱۹۸۸ء
٢٦ الانعام : ١٦٣
۲۷ یوسف : ۳۴
۲۵ القصص : ۵۷
۲۸ بخاری کتاب المغازی باب أحد يحبنا و نحبه
۲۹ لسان العرب جلد ۳ صفحه ۸ زیر لفظ "حب" مطبوعہ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱۹۸۸ء
۳۰ بخاری کتاب المرضى باب فضل من ذهب بصره
۳۱ تیمتھیں اباب ۲ آیت ۱۲ پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۹۴ء
٢ البقرة : ٢٢٩
مسلم كتاب الصلوة باب نهى من أكل ثو ما أو بصلا او کراتا او نحوها اس باب
کے تحت دو مختلف روایتوں میں یہ الفاظ مل جاتے ہیں۔
۱۳۴ تا ۳۷ فروع کافی جلد ۲ کتاب النکاح باب حب النسا۔ مطبوعہ نولکشور ۱۸۸۶ء
۳۸ فروع کافی جلد ۲ كتاب النكاح باب غلبة النساء مطبوعه نولکشور ۱۸۸۶ء
۳۹ جواب الکافی صفحہ ۱۸۷ مطبوعہ بار اول مطبع الخلیلی آرہ انڈیا
۴۰ بخاری کتاب التفسير باب تبتغى مرضاة ازواجك قد فرض الله لكم تحلة
ایمانکم

انوار العلوم جلد 9
۳۹۵
ان التحريم : ۵
التحريم :
المزمل : ۱۴
حق الیقین
المائدة :
۲۵ اقرب الموارد جلد ۲ صفحہ ۸۷۴ زیر لفظ " غص " مطبوعه قم ایران ۱۴۰۳ مرق
المجادلة : ١٥
الفاتحة :
النار: ۹۴
الفتح :
۵۰ الاعراف : ۱۲۸ ال الاعراف : ۱۵۱
۵۲ الاعراف : ۱۵۵ ۵۳ الانبيا ۔۸۸۰ ۵۴ الشورى : ۳۸
۵۵ بخارى كتاب النكاح باب مو عظة الرجل ابنته لحال زوجها
۵۲ یوسف :۹
۵۷ ابن ماجہ کتاب الدعاء باب اسم الله الاعظم
۵۸ الاعراف : ۱۸۱
۲۰٬۵۹ ابن ماجه کتاب الدعاء باب اسم الله الاعظم
ال هود : ۷۴
بخارى كتاب الاشربة باب الشرب من قدح النبى صلى الله عليه وسلم و
انيته
۶۴۰۶۳ بخارى كتاب الطلاق باب من طلق وهل يواجه الرجل امراته بالطلاق
الاحزاب : ۵۱
٢٥ البقرة : ۲۳۸
۱۷ فروع کافی جلد ۲ صفحہ ۱۷۶ ۷۷ اکتاب النکاح باب آخر منه مطبوعه نولکشور ۱۸۸۶ء
النور : ٢٧
ال مریم : ۳۵۲۳۱
۶۹ مریم : ۲۹٬۲۸
مریم : ٣٠
۷۲ بخاری کتاب المغازی باب مرض النبى صلى الله عليه وسلم و وفاته -
۷۳
فامر ہ " کا لفظ حاشیہ میں دیا گیا ہے۔
۷۴ مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحہ ۱۳۸ حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں " قال انه يهون على
اني رايت بياض كف عائشة في الجنة "-
دی

انوار العلوم جلد 8
الشعراء:
۳۹۶
كشف الغمة عن جميع الائمة جلد ۲ صفحہ ۸۷ مطبوعہ مصر ۱۹۵۱ء
لقمن : ۱۴
حق اليقين
۷۹ طبقات ابن سعد جلد ۸ صفحہ ۴۵ مطبوعہ ۱۳۲۱ھ میں روایت کے الفاظ اس طرح ہیں ” و قد
رايتها في الجنة ليهون بذلك على موتى كانى ارى كفيها يعنى عائشة "
۸۰ آل عمران : ۵۰
سبا : ۱۴
ابو داؤد كتاب الصوم باب الصائم يبلع الريق
۸۳ بخاری کتاب الصوم باب القبلة للصائم
عون المعبود ( شرح ابو داؤد) جلد ۲ صفحه ۲۸۵ مطبوعہ ملتان ۱۳۹۹
۸۷۰۸۵ فروع کافی جلد اول كتاب الصيام باب الرجل يجامع أهله في السفر مطبوع
لکشور ۱۳۰۲
فروع کافی جلد اول کتاب الصيام باب الطيب الريحان للصائم
۸۸ موطا امام مالك كتاب الصيام باب ماجاء في الرخصة في القبلة للصائم
۹
۰۹۱ ۹۲، ۹۳ فروع کافی جلد اول کتاب الصيام باب الصائم يقبل أو يباشر مطبوعه كلكتور
۱۳۰۲
۹۴ ۹۵ لسان العرب جلد ا صفحه ۴۱۳، ۴۱۴ زیر لفظ "بشر" مطبوعہ دار احیاء التراث
العربی بیروت ۱۹۸۸ء
فروع کافی جلد اكتاب الصيام باب الصائم يقبل او يباشر كشور ۱۳۰۲
۹۹۰۹۸۰۹۷ فروع کافی جلد ا كتاب الصيام باب في الصائم يذوق القدور و يرق
الفرخ مطبوعه کشور ۱۳۰۲ھ
١٠٠ فروع کافی جلد ا كتاب الصيام باب في الرجل يمص الخاتم والحصاة والنواة
مطبوعه ککشور ۱۳۰۲ در
۱۰۱ ۱۰۲ ۱۰۳ ابن ماجہ کتاب النکاح باب حسن معاشرة النساء

انوار العلوم جلد 9
۳۹۷
حق الیقین
۱۰۴ بخاری کتاب العيدين باب الحراب والدرق يوم العيد
۰۵
١٠٦ البقرة : ۱۵۷
۱۰۷ تاریخ طبری جلد ۴ صفحه ۳۰۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
١٠٨ البداية والنهاية جلدى صفحہ ۵۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۶ء
١٠٩ مشكوة كتاب الايمان الفصل الثالث
العلق : تا
القارعة : ٧ تا ١٠
الله الشمس : ١٠ )
التين :
ترندی ابواب التفسير تفسير سورة المائدة آيت انما يريد الشيطن ان يوقع
بينكم العداوة والبغضا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج 10 میں سے 10 باقی