یادرفتگان

انوارالعلوم (جلد 9)

الدار العلوم جلد و
۲۰۲
تقاریر جلسه سالانه ۶۱۹۳۶
تعجب انگیز تھی اس لئے ہم نے اس تحقیقات کی ضرورت محسوس کی کہ لوگوں کے کم آنے کی کیا
بہ ہے۔ کل صبح کی نماز کے وقت تک منتظمین کی رائے تھی کہ گیارہ سو آدمی کم آیا ہے۔ جو واقع
میں فکر کی بات تھی کیونکہ یہ کمی خلاف معمول تھی جبکہ ہر سال پہلے سے زیادہ لوگ آتے تھے۔
وجہ
ایک کشف آج جب صبح کی نماز پڑھ کر میں نے سلام پھیرا تو معادائیں طرف حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا۔ اس پر میں نے سمجھا کہ ہمارا اندازہ غلط ہے
اس دفعہ بھی لوگ ہمارے اندازہ سے زیادہ ہی آئیں گے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام تشریف لائیں اور پھر لوگ کم آئیں۔ بادشاہ کے آنے پر تو لوگ زیادہ آیا کرتے
ہیں۔ چنانچہ آج جلسہ گاہ شہادت دے رہا ہے اس بات کی کہ باوجود جلسہ گاہ کے پہلے کی نسبت زیادہ
وسیع ہونے کے اب زیادہ آدمیوں کی گنجائش نہیں۔ اور یہ ہمارے لئے نشان ہے کیونکہ دوسری
مجالس میں دنیوی فوائد ہیں اور یہاں دنیوی نقصان ہیں۔ ان مجالس میں لوگ خوشی کا اظہار کرتے
ہیں اور یہاں آنے پر دوسرے لوگ ناراض ہوتے ہیں۔ ہمارا معاملہ دوسرے لوگوں سے بالکل الگ
ہے۔
یا درفتگان قبل اس کے کہ میں اصل تقریر کو شروع کروں۔ میں ان دو روں۔ میں ان دوستوں کے لئے اپنے
جذبات کا اظہار ضروری سمجھتا ہوں جو اس سال ہم سے جدا ہو گئے ہیں اور جو
سلسلہ کے لئے عمود تھے۔ جدائی ایک تلخ چیز ہے لیکن خدا کا قانون بھی۔ می ہے اس لئے ہمیں وہ تلخ
گھونٹ پینا ہی پڑتا ہے۔ بیشک بسا اوقات جدائی رحمت کا موجب ہو جاتی ہے اور ہم اللہ تعالی کے
قانون کا شکوہ نہیں کرتے لیکن یہ بھی اسی کا قانون ہے کہ مفید وجود کے اُٹھ جانے سے ہر دل غم
محسوس کرتا ہے۔
اس دفعہ ہمارے سلسلہ میں سے چند دوست ہم سے جدا ہو گئے جن کے ساتھ بعض
خصوصیات وابستہ تھیں۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب تھے۔ انہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو ایسے زمانہ میں قبول کیا جبکہ چاروں طرف مخالفت زوروں پر تھی
اور پھر طالب علمی کے زمانہ میں قبول کیا اور مولویوں کے گھرانہ میں قبول کیا۔ آپ کا ایسے خاندان
کے ساتھ تعلق تھا کہ جس کا یہ فرض سمجھا جاتا تھا کہ حضرت مسیح موعود سے دنیا کو روکیں۔ اور اس
وقت ساری دنیا آپ کی مخالفت پر تلی ہوئی تھی۔ پس ان کا ایسے حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو قبول کرنا ان کی بہت بڑی سعادت پر دلالت کرتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب پر مخالفت کا

انوار العلوم جلد 9
۲۰۳
تقاریر جلسه سالانه ۶۱۹۲۶
سنتے
زمانہ ہی نہیں آیا۔ جب انہوں نے ایک دوست سے حضرت مسیح موعود کا دعویٰ سنا تو آپ نے -
ہی فرمایا کہ اتنے بڑے دعوئی کا شخص جھوٹا نہیں ہو سکتا اور آپ نے بہت جلد حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کرلی۔ حضرت صاحب نے ان کا نام اپنے بارہ حواریوں میں لکھا ہے۔
اور ان کی مالی قربانیاں اس حد تک بڑھی ہوئی تھیں کہ حضرت صاحب نے ان کو تحریری سند دی کہ
آپ نے سلسلہ کے لئے اس قدر مالی قربانی کی ہے کہ آئندہ آپ کو قربانی کی ضرورت نہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کا وہ زمانہ مجھے یاد ہے جبکہ آپ پر مقدمہ گورداسپور میں ہو رہا
تھا اور اس میں روپیہ کی ضرورت تھی۔ حضرت صاحب نے دوستوں میں تحریک بھیجی کہ چونکہ
اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ لنگر خانہ دو جگہ پر ہو گیا ہے ایک قادیان میں اور ایک یہاں گورداسپور
میں۔ اس کے علاوہ اور مقدمہ پر خرچ ہو رہا ہے لہذا دوست امداد کی طرف توجہ کریں۔ جب
حضرت صاحب کی تحریک ڈاکٹر صاحب کو پہنچی تو اتفاق ایسا ہوا کہ اسی دن ان کو تنخواہ قریباً ۴۵۰
روپے ملی تھی وہ ساری کی ساری تنخواہ اسی وقت حضرت صاحب کی خدمت میں بھیج دی۔ ایک
دوست نے سوال کیا کہ آپ کچھ گھر کی ضروریات کے لئے رکھ لیتے تو انہوں نے کہا کہ خدا کا مسیح
لکھتا ہے کہ دین کے لئے ضرورت ہے تو پھر اور کس کے لئے رکھ سکتا ہوں۔ غرض ڈاکٹر صاحب تو
دین کے لئے قربانیوں میں اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ حضرت صاحب کو انہیں روکنے کی ضرورت
محسوس ہوئی اور اُنہیں کہنا پڑا کہ اب آپ کو قربانی کی ضرورت نہیں۔
ایک دفعہ میری صحت کمزور ہو گئی تو میں گورداسپور چلا گیا۔ حضرت صاحب کو خیال آیا کہ
شاید بیوی کے آنے پر میری صحت ٹھیک ہو جائے تو آپ نے ڈاکٹر صاحب کو لاہور لکھ بھیجا کہ محمود
احمد کی صحت اچھی نہیں اس لئے آپ اپنی لڑکی یہاں بھیج دیں۔ ڈاکٹر صاحب میڈیکل کالج لاہور
میں پروفیسر تھے اور پر نسپل آپ سے کچھ شاکی رہتا تھا۔ اُن کو خیال تھا کہ پر نسپل چھٹی تو دیگا نہیں
اس لئے میں استعفیٰ دے دوں گا۔ اس خیال سے آپ استعفیٰ دینا چاہتے تھے کہ آپ کو دوست نے
اس سے روکا اور کہا کہ چھٹی کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا حضرت صاحب نے مجھے یہ لکھا ہے
اب میں کسی طرح رک نہیں سکتا اور میں جلدی قادیان پہنچنا چاہتا ہوں۔ اگر پرنسپل نے چھٹی
دیدی تو خیر ورنہ اسی وقت استعفیٰ دیدوں گا تا میرے بہانے میں دیر نہ لگے۔
پھر قادیان کی رہائش با وجود مشکلات کے اختیار کی۔ میں نے اس خیال سے قادیان کی رہائش
سے اُن کو روکا تھا کہ وہ یہاں گزارہ نہیں کر سکیں گے۔ چنانچہ اُنہوں نے تکلیف سے ہی گزارہ کیا

آج 10 میں سے 10 باقی