سوامی شرد ھانند کا قتل

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 3
لیکن قادیان کی رہائش نہ چھوڑی۔
۲۰
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
دوسرے دوست چوہدری نصر اللہ خان صاحب تھے جو گو اتنے پرانے احمدی نہ تھے لیکن
سلسلہ کی خدمات میں بہت آگے نکل گئے تھے۔ میں نے جب ایک دفعہ اعلان کیا کہ سلسلہ کے لئے
ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو دین کی خدمت کے لئے اپنے اوقات کو وقف کریں تو اس پر سب
سے پہلے لبیک کہنے والے چوہدری نصر اللہ خان صاحب ہی تھے۔ جو ادب اور احترام ان میں تھا وہ
بہت کم لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ کامیاب وکیل تھے، صاحب جائیداد تھے، زمین کافی تھی اس لئے
یہاں آزادی سے گزارہ کرتے تھے۔ مگر ان کی فرمانبرداری کو دیکھا ہے کہ گزارہ لینے والوں میں بھی
وہ فرمانبرداری نہیں نظر آتی۔
ایک دفعہ ان کے بیٹے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے انہیں جلسہ کے موقع پر کسی دوست
کے ہاں اپنے ساتھ ٹھرنے کے لئے کہا تو چوہدری صاحب نے کہا میں تو یہیں عام لوگوں میں ٹھہروں
گا ؤال روٹی کھاؤں گا زمین پر سوؤں گا۔ پہلے لوگوں نے پلاؤ کھا کھا کر ایمان خراب کر لیا۔ میں اپنا
ایمان خراب نہیں کرنا چاہتا۔ چنانچہ وہ عوام میں ہی ٹھہرے۔ ان میں بہت ہی اخلاص تھا۔ ایک
دفعہ کوئی معاملہ میرے پاس لائے۔ اور کہا۔ یہ بات یوں ہونی چاہئے۔ میں نے کہا۔ یوں نہیں ہونی
چاہئے۔ دوسرے دوستوں نے اس پر رائے زنی کر کے کہا کہ اسے پھر دوبارہ پیش کرو تو کہا میں تو
یہاں ایمان لینے آیا ہوں ایمان ضائع کرنے نہیں آیا۔ جب ایک دفعہ پیش کرنے سے حضرت
صاحب نے فرما دیا ہے کہ یہ بات یوں نہیں ہونی چاہئے تو پھر میرا تمہارا کیا حق ہے اس کے خلاف
بولنے کا۔ باوجود کامیاب وکیل اور صاحب جائیداد ہونے کے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر یہاں آگئے اور
سلسلہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔
تو ایک پرانا خادم سلسلہ ہم سے اُٹھ گیا۔ آئندہ نسلوں کی یاد کے لئے اور انہیں بتانے کے
لئے کہ ہم میں ایسے مخلص موجود ہیں یہ چند کلمات کہے ہیں نا دوسروں کو بھی تحریک ہو اور کام کر
کے دکھائیں۔ دینی خدمات میں ان کی طرح حصہ لیں۔
سوامی شردھانند کا قتل اب میں ایک تازہ واقعہ کی طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں۔ جو
شردھانند صاحب آریوں کے لیڈر تھے اور پہلے منشی رام کے نام سے مشہور تھے کامیاب پلیڈ رتھے۔
ان کی اس حد تک تعریف کرنی چاہئے کہ باوجود اس کے کہ ان کا مذہب جھوٹا تھا پھر بھی اس کی

انوار العلوم جلد 9
۴۰۵
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
اشاعت میں اپنی عمر کو لگا دیا جس کو غالبارہ سچا سمجھتے تھے۔ ان کا قتل کرنے والا مسلمان ہے۔ وہ بیان
کرتا ہے کہ میں نے انہیں اس لئے قتل کیا ہے کہ وہ اسلام کے خلاف تبلیغ کرتے تھے اور میرا
مذہب یہ سکھاتا ہے کہ غازی سیدھا جنت میں جاتا ہے۔ بقول خود کامل سے ایک پستول لایا تھا کہ
اس کے ذریعہ ایک کافر کو قتل کر کے خدا کے حضور ثواب حاصل کرے۔
یہ واقعہ کئی لحاظ سے اہم ہے۔ ایک تو شردھانند صاحب آریوں اور پولیٹیکل جماعتوں کے
لیڈر سمجھے جاتے تھے دوسرے وہ ایک ہی ہندو تھے جن کو مسجد میں ممبر پر چڑھا کر جہاں خدا کا کلام
پڑھا جاتا اور سنایا جاتا ہے مسلمانوں نے ان سے تقریر کرائی۔ اور جس کو اس لئے مسجد میں منبر پر کھڑا
کیا گیا کہ اس کے ذریعہ سے ہندو مسلمانوں میں اتحاد ہو۔ پانچ سال بعد اسی قوم کا فرد اسے قتل کرتا
ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ اس قتل کے نتیجہ میں وہ سیدھا جنت میں چلا جائے گا۔ تو اس لحاظ سے بھی یہ
واقعہ اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ایک مذہبی فعل ہے۔ کسی فساد یا جھگڑے کی بناء پر نہیں بلکہ اس بناء پر
کیا گیا ہے کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے۔
تیسرے اس لحاظ سے یہ واقعہ اپنے اندر اہمیت رکھتا ہے کہ یہ واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کی پیشگوئی کے مطابق ہے۔ آریہ سماج کے لیڈر کے قتل کے متعلق حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی آج سے ۳۴ سال پہلے شائع کی گئی۔ آپ نے رویا میں دیکھا کہ
ایک شخص آپ کے پاس آیا ہے جس کی آنکھوں ۔ آنکھوں سے خون ٹپکتا ہے۔ پوچھتا ہے کہ لیکھرام کہاں
ہے۔ اور ایک اور شخص ہے جس کے متعلق وہ پوچھتا ہے۔ اس کا نام آپ کو یاد نہ رہا۔ تو دو شخصوں
کے قتل کی پیشگوئی تھی۔ ان میں سے ایک لیکھرام صاحب تھے اور دوسرے کا نام آپ کو اس وقت
یاد نہ تھالے عجیب حکمت ہے کہ پہلے شردھانند صاحب کا نام منشی رام تھا اور مارے جانے کے
وقت ان کا نام شردھانند تھا۔ اسی وجہ سے حضرت صاحب کو ان کا نام یاد نہ رہا۔ پھر وہ لیکھرام کے
بھی قائم مقام ہیں۔ چنانچہ تیج نے لکھا ہے کہ جب لیکھرام کے قتل کی خبر جالندھر پہنچی تو سوامی
شردهانند صاحب اپنا کام چھوڑ کر لاہور آگئے اور سوامی لیکھرام صاحب کا کام انہوں نے سنبھال لیا۔
بہر حال آریوں میں سے بڑے پایہ کے لیڈر تھے۔ بہت سی باتیں ان کے قتل کی لیکھرام
صاحب کے قتل سے ملتی ہیں۔ لیکھرام صاحب ہفتہ کے دن جمعہ و عید سے اگلے روز مارے گئے اور
یہ جمعرات کو مارے گئے۔ جو جمعہ کے ساتھ کا دن ہے۔ وہاں بھی قاتل کمبل پوش تھا اور یہاں بھی
کمبل پوش ہی ہے۔ وہاں بھی قاتل کو پہلے روکا گیا لیکن اس کو اندر جانے کی اجازت دی گئی اور

انوار العلوم جلد 8
۲۰۶
تقاریی جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
بہار بھی اسی طرح ہوا۔ گو یہ پیشگوئی کے مطابق ہوا لیکن یہ صحیح نہیں کہ جو بات پیشگوئی کے مطابق
ہو وہ ضرور ا چھی ہوتی ہے۔ مثلا یہ پیشگوئی کہ نبی کی مخالفت ہو گی۔ اس پر استہزاء کیا جائے گا۔ لیکن
باوجود اس کے اس کی مخالفت اور استہزاء اچھی بات نہیں۔ پھر یہ بھی پیشگوئی ہوتی ہے کہ فلاں
شخص دین کی راہ میں مارا جائے گا۔ اور ایک شخص کے ناحق مارے جانے کی خبر دی جاتی ہے۔
بہر حال اس فعل کے اندر بعض بھیانک باتیں ہیں جن کے باعث ہم اظہار نفرت کئے بغیر
نہیں رہ سکتے۔ یہ ایسا ظالمانہ اور ناپاک خیال ہے کسی کو محض کافر ہونے کی وجہ سے قتل کرنا) کہ
اس سے بڑھ کر نا پاک نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ وہ شخص نہ صرف خود بڑا فعل کرتا ہے بلکہ مذہب کو بھی
بدنام کرتا ہے۔ جو قوم اس لئے مارتی ہے کہ اُس کے مذہب پر لوگ حملہ کرتے ہیں وہ گویا ثابت
کرتی ہے کہ اس کا مذہب تلوار کا محتاج ہے اس میں خوبی نہیں۔ وہ اپنی خوبی کے زور سے نہیں
پھیل سکتا بلکہ تلوار کے زور سے پھیلتا ہے۔ اور ایسا مذہب تو خود اس لائق ہے کہ اسے دنیا سے مٹا
دیا جائے۔ لیکن اسلام کی اشاعت تلوار سے نہیں ہوئی ہے۔ جو شخص اسلام کے لئے تلوار اٹھاتا
ہے وہ اسلام کا دشمن ہے۔ اس لئے ہم اس فعل کی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے نہایت
حقارت اور نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس نے قوم اور ملک کے امن کو برباد کر دیا ہے اور دین
اسلام کو بد نام کر دیا ہے۔
ہماری قوم نے بیڑا اٹھایا ہے کہ محبت کے ذریعہ حق کو پھیلایا جائے گا۔ نرمی کے ذریعہ حق کو
قائم کیا جائے گا اس لئے ہمیں سب سے زیادہ اس فعل پر اظہار نفرت کرنا چاہئے۔ ہماری قوم ہی ہے
کہ جس نے پانچ آدمی محض اس لئے دے دیتے ہیں کہ مذہب کے نام پر دنیا کے امن کو برباد نہ کیا
جائے۔ ہمارے پانچ آدمی کے صرف اس لئے سنگسار کئے گئے کہ وہ کہتے تھے کہ مذہب کے لئے
جہاد جائز نہیں۔ آج صرف ہم صرف ہم ہی یہ دعویٰ سے کہہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے عزیز دوستوں نے محض اسی
غرض سے تکلیف کے ساتھ جان دے دی کہ مذہب کو امن سے پھیلایا جائے۔
کابل کی سرزمین گواہ ہے۔ ہمارے عزیز دوستوں کی لاشیں نہیں کابل کے پتھر اور ہزاروں پتھر
گواہی دے رہے ہیں کہ ہم مذہب کے معاملہ میں زبر دستی اور ظلم کو جائز نہیں سمجھتے۔
اس واقعہ میں بھی ہم کہتے ہیں کہ قاتل اس فعل کا ذمہ دار نہیں۔ وہ مجبور ہے، وہ معذور
ہے، اسے اس قتل پر مجبور کیا گیا کیونکہ قتل جیسے فعل کو انسانی فطرت قبول نہیں کرتی بلکہ اسے
نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انسان اس قسم کے فعل کا مرتکب نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجبور نہ

انوار العلوم جلد 9
۴۰۷
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
ہو۔ اسے کوئی اور طاقت مجبور نہ کرے۔ اس شخص کو مجبور کرنے والی وہ زبردست طاقت تھی کہ
جس کا انسان مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اور وہ عقیدہ کی طاقت ہے۔ یہ ایسی زبردست طاقت ہے کہ
انسان آگ میں کود سکتا ہے۔ سمندر میں پڑ سکتا ہے۔ پہاڑ سے ٹکرا سکتا ہے۔ لیکن اس طاقت کا
مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اور اس عقیدہ کے قائم کرنے والے علماء اور مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ پس
شردھانند کے قاتل، خلافت کمیٹیوں اور دیوبندی علماء اور زمیندار کے مضامین ہیں کہ کافروں کا
قتل جائز ہے۔ وہ آرام کرسیوں پر بیٹھ کر اس قسم کے مضامین لکھنے والے کہ اسلام کے لئے قتل
ضروری ہے اس کے قائل ہیں۔
آج کس طرح ہندوستان کے ایک گوشہ سے دوسرے گوشہ تک شور اٹھا ہوا ہے کہ اس
خون میں سختی سے کام لیا گیا۔ مگر میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ فعل ایسا ہی بڑا ہے کہ جس پر آج
تم اسقدر اظہار نفرت کی آواز اُٹھا رہے ہو تو اس وقت تم نے کیوں نہ آواز اٹھائی جبکہ ہمارے آدمی
محض اس لئے مارے گئے کہ وہ خدا کے دین پر قائم تھے اور تم سے بڑھ کر وہ اسلام پر قائم تھے۔ اور
آج تم ایک آریہ لیڈر کے قتل کو ظالمانہ فعل قرار دیتے ہوئے نفرت کی آواز بلند کرتے ہو یہ بتاتا
ہے کہ تمہاری طرز منافقانہ طرز ہے۔ پس اگر واقعہ میں یہ فعل ظالمانہ فعل ہے اور اس قابل ہے
کہ اس پر اظہار نفرت کیا جائے۔ اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو کابل کی سرزمین میں تمہاری
آواز کیوں نہ اُٹھی۔ اگر اس وقت تم نے مبارکبادی کی تاریں دی تھیں تو آج تمہیں کس طرح
لوگ سچا سمجھ سکتے ہیں۔ آج تم محض ہندوؤں کے ڈر سے جھوٹ بولتے ہو۔ در حقیقت تمہارے
دل اس فعل پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ میں نے اُس وقت تم سے اپیل پر اپیل کی تھی کہ دیکھو اگر
اس وقت تم اظہار نفرت نہ کرو گے تو دنیا سے امن اٹھ جائے گا۔ انسانی زندگی جو ذی حرمت چیز ہے
خطرہ میں پڑ جائے گی لیکن تم نے بجائے اظہار نفرت کرنے کے خوشی کا اظہار کیا اور اسلام کی تعلیم
کے مطابق ثابت کرنا چاہا۔ جس کا آج یہ نتیجہ دیکھ رہے ہو۔ ہم نے تو اپنی عزیز جانیں صرف اس
لئے دی تھیں کہ آئندہ دنیا میں امن قائم ہو لیکن انہوں نے سمجھا کہ ہم اپنی جانیں بچانے کے لئے
کہتے ہیں۔ خدا تعالی جانتا ہے کہ ہماری جانیں تو اس کے لئے ہیں اور ہم اس کی راہ میں موت سے
بہتر کوئی چیز نہیں دیکھتے۔ اس سے بہتر کونسی موت ہو سکتی ہے جو اللہ تعالی کے رستہ میں اور اس کے
دین کی راہ میں آئے۔ ہم نے اس بات کو اپنی جانیں دے کر دکھا بھی دیا۔ لیکن ہمیں تو یہی نظارہ نظر
آ رہا تھا کہ آج جو ہمارے قتل کے فتوے دے رہے ہیں اور ہمارے قتل ہونے پر خوشیاں مناتے

آج 10 میں سے 10 باقی