ابن سعود کی حکومت اور اس کے متعلق ہمارا رویہ

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۲۰۸
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
ہیں جب کہ ہم اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔ تو کل دوسروں کو تو ضرور ہی قتل کر کے اسلام
کو بد نام کریں گے۔ اور اس پر سوائے سید رضا علی اور محمد علی صاحب کے باقی سب نے نہ صرف
خود ہمارے خلاف آواز اُٹھائی بلکہ ہمارے موافق آواز اُٹھانے والوں کو بھی روکا بلکہ خوشی اور
مبارکبادی کی تاریں دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ خدا کی پیدا کی ہوئی چیز کا مار دینا ہی اچھا فعل ہے۔ خدا نے کہا۔ آؤ۔ ہم
تمہارے ہی ہاتھوں اچھا فعل کرا کے تمہارے ہی منہ سے اقرار کرائیں گے کہ یہ بڑا فعل ہے اور
تمہیں جھوٹا اور منافق ثابت کریں گے۔ ایک لا اله الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہنے والے
مسلمان پر پتھر برسائے جاتے ہیں۔ ایک ایک قطرہ خون کا بہا کر ایک ایک دانت توڑا جاتا ہے۔ ایک
ایک ہڈی توڑی جاتی ہے۔ یہ موذی محمد رسول اللہ کی گدی پر بیٹھنے کا دعوی کرنے والے مبارکبادی
کی تاریں دیتے ہیں۔ آج ان کی شرافت اور دعوی اسلام کہاں سے آگیا اور اُس وقت کہاں چلا گیا۔
تھا۔ اُس وقت ایک مسلمان ایک لا اله الا اللہ کہنے والے کے قتل پر تو درد پیدا نہ ہوا آج ایک
ہندو لیڈر پر درد پیدا ہو رہا ہے۔ یہ منافقانہ درد ہے۔ وہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے مرتد کے لئے وہ
فتوی دیا تھا کیونکہ وہ اس سے مدت پہلے ہر کافر کے قتل کا فتوی دے چکے تھے۔ پس آج اگر کوئی
شردھانند کا قاتل ہے تو وہ عبدالرشید نہیں بلکہ وہ مولوی اور لیڈر ہیں جنہوں نے قتل کے فقہ
دیئے اور اگر کوئی قابل سزا ہے تو عبدالرشید نہیں بلکہ وہ مولوی ہی ہیں جنہوں نے انسان کی جان کو
بیدردی سے تلف کرنے کے فتوے دیئے۔
فتوے
ابن سعود کی حکومت اور اس کے متعلق ہمارا رویہ اس کے بعد میں
ایک سیاسی مسئلہ پر
کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔ وہ یہ کہ عرب اور حجاز میں جو اختلاف ہے اس کے متعلق ہمارا کیا رویہ ہونا
چاہئے۔ اس اختلاف کے باعث نہایت افسوس ناک اور عبرتناک فسادات ہوئے ہیں اس لئے اس
مسئلہ کے متعلق جتنا بھی مسلمان فکر کریں انتقاہی تھوڑا ہے۔ یہ معاملہ عجیب عجیب رنگ اختیار کر رہا
ہے۔ پہلے جب عرب ترکوں سے علیحدہ ہوئے تو ہندوستان کے مسلمان عربوں کے خلاف ہو گئے اور
ابن سعود کے ساتھ تھے اور اس کی تائید میں تھے۔ جب ابن سعود بادشاہ بنا تو اس کے خلاف ہو
گئے۔ صحیح واقعات سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ عربوں نے ترکوں کے خلاف بغاوت نہیں کی تھی
بلکہ اسلام کی حفاظت کے لئے وہ اثنائے جنگ میں ترکوں سے علیحدہ ہو گئے۔ اصل بات یہ ہے کہ

انوار العلوم جلد 9
۰۹
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
جب حجازیوں کو معلوم ہوا کہ اٹلی کی حکومت مکہ و مدینہ پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اٹلی
والے اس قسم کے لوگ ہیں کہ جب وہ حملہ کرنا چاہیں تو وہ کسی کے روکے رکا نہیں کرتے اس لئے
اُنہوں نے ترکوں کو لکھا کہ اگر آپ حجاز کی حفاظت اور اٹلی سے مقابلہ کی طاقت رکھتے ہیں تو آپ
تیار ہو جائیں ورنہ ہمیں اسلام کی عزت اور لئے علیحدہ کر دیں تاہم خود حفاظت کا بندوبست کر لیں۔
ترکوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس فوجیں نہیں ہیں۔ تو پھر عرب ان سے علیحدہ ہو گئے اور
انگریزوں سے مدد لی۔ میرے نزدیک انہوں نے ارض حجاز کی حفاظت کے لئے نہایت دور اندیشی
سے کام لیا۔ مگر ادھر کے مسلمان اس کے مخالف ہو گئے اس وجہ سے کہ وہ انگریزوں سے کیوں مل
گئے۔
ہاں انگریزوں کا عربوں سے معاہدہ تھا کہ وہ تمام عرب کو آزاد کر دیں گے۔ اس معاہدہ کی بناء پر
جنگ کے ختم ہونے پر آزادی کا مطالبہ کیا۔ مگر جنگ کے ختم ہونے کے بعد خود یورپ کی حکومتوں
میں ملکوں کی تقسیم کے متعلق اختلاف تھا اس لئے انگریز آزادی کا فیصلہ نہ کر سکے اور عربوں کو
آزادی نہ ملی۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شریف حسین نے غلطی سے چیلنج دے دیا کہ اگر آزاد نہ کرو
گے تو میں خلافت کا دعوی کر دوں گا اور تمام مسلمانوں کو تمہارے خلاف کھڑا کر دوں گا۔ انگریز
جانتے تھے کہ مسلمان تائید تو کیا کریں گے۔ اس کے خلافت کے دعوئی کے ساتھ ہی خود اس کے
مخالف ہو جائیں گے۔ ادھر شریف حسین ابھی عرب کو انگریزوں کے پنجہ سے نکالنے اور آزاد
کرانے کی ہی کوشش کر رہا تھا کہ ابن سعود خلاف کھڑا ہو گیا۔ اب ابن سعود کی طاقت زیادہ تھی وہ
آخر جیت گیا اور لڑائی میں قبے وغیرہ بھی گرائے گئے۔ دوسرے لوگوں نے کہا کہ اب یہ ہمارے
سپرد کر دو۔ لیکن سعودی لوگ بھلا کہاں وہ چیز دوسروں کو دے سکتے تھے جس پر ان کی طاقت خرچ
ہوئی تھی۔ بھلا شیر کے منہ سے بھی کسی نے شکار چھڑایا ہے۔ شیر نے اپنے پنجوں سے شکار مارا۔ اب
وہ گیدڑوں کے کہنے سے کہ ہم بھی تمہارے ساتھ تمہارے پیچھے پیچھے پھرتے تھے شکار چھوڑ سکتا
ہے؟ تمہارے ریزولیوشنوں سے تو ابن سعود نہیں جیتا ہے۔ تم نے اتنے ریزولیوشن ترکوں کی تائید
میں پاس کئے تھے تو کیا اس سے وہ جیت گئے۔ ہمارا رویہ عرب کے مسئلہ میں یہی ہے کہ عرب کی
بہتری اور بہبودی اس میں ہے کہ وہاں مستقل حکومت ہو خواہ وہ کوئی ہو۔ عرب کبھی ترقی نہیں کر
سکتے جب تک ان میں ایک باقاعدہ اور مستقل حکومت قائم نہ ہو۔ اب چونکہ ابن سعود ہی حاکم بن
چکا ہے اور اس کو طاقت حاصل ہو چکی ہے اس لئے اب اس کی ہی حکومت کا قائم رہنا عربوں کے

آج 10 میں سے 10 باقی