سلسلہ کی قوت و عظمت
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد و
الد الله
نظاری جلسه سالانه ۱۹۳۶ء
بارسوخ خاندان ہے تمام کا تمام احمدی ہو گیا ہے۔ یہ صاحب پانچ زبانیں جانتے ہیں اور بہت اخلاص
رکھتے ہیں۔ یہاں اُردو زبان اور دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ غرض اس سال تبلیغ کا کام اچھے
پیمانہ پر ہوا ہے۔ اب میں ایسا طریق تبلیغ نکالنے والا ہوں کہ اس سے اگلے سال بغیر زائد خرچ کے
اور ممالک میں بھی جماعتیں قائم ہوں گی۔
مولوی ظہور حسین صاحب کی واپسی ایک اور خوش کن بات یہ ہے کہ ہمارے وہ عزیز جو دو سال ہم سے جدا
رہے دو سال کی قید کے بعد چھوٹ کر آئے ہیں۔ آپ لوگوں نے ان کی تقریر سنی ہوگی۔ کہ روسی
گورنمنٹ نے ان کو کیا کیا تکلیف دیں۔ تاریک قید خانوں میں ان کو ڈالا گیا۔ میں نے گورنمنٹ
انگریزی کو ان کی خبر معلوم کرنے اور واپس بلانے کے لئے لکھا۔ اس موقع پر میں گورنمنٹ انگریزی
کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس نے کوشش کر کے ان کا پتہ لگایا اور واپس ہندوستان میں بھیج
دیا۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں مسلمانوں سے ہمدردی نہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ بچھی بات ہے ہمیں تو
اسلام سے ہمدردی ہے۔ اب دیکھو ایک طرف اسلام کی تبلیغ کرنے مسلمان کہلانے والوں کے
ہاتھوں پتھروں سے مارے جاتے ہیں اور ایک طرف عیسائی گورنمنٹ ہمارے گم شدہ آدمی کو
تکلیفوں اور قید خانوں سے نکال کر ہندوستان واپس لاتی ہے حالانکہ وہ عیسائیت کے خلاف تبلیغ
کرنے جاتا ہے۔
محمد امین خان صاحب کے متعلق بھی افواہ تھی کہ وہ قتل ہو گئے ہیں۔ اب ایک دوست کا خط
آیا ہے کہ یہ غیر معتبر افواہ ہے۔
پچھلے سال جلسہ پر معا میرا حلق خراب ہو گیا۔ تین ماہ تک آواز بالکل خراب رہی۔ جس کے
اثر سے قریباً سارا سال میری طبیعت خراب رہی دودھ کا ایک چمچہ سوڈے کے ساتھ بھی ہضم نہیں
کر سکتا تھا۔ دست ہو کر نکل جاتا تھا۔ باوجود اس کمزوری صحت کے خدا نے بہت سا کام کرنے کی
توفیق بخشی۔ اس سال ترجمہ قرآن کریم بھی کر رہا ہوں۔ اس کا ایک حصہ اگلے سال اِنْشَاء الله
مکمل ہو کر شائع ہو جائے گا۔
سلسلہ کی قوت و عظمت اس سال اللہ تعالی کے فضل سے ہمیں ایک اور عظمت
اور قوت حاصل ہوئی ہے۔ وہ یہ کہ نمائندوں کے انتخاب
میں وہ لوگ جو ہمیں کافر سمجھتے تھے اور ہماری شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے انہوں نے بھی
انوار العلوم جلد و
تقاریر جامه سالانه ۱۹۳۶ء
ہو
اپنی مدد کے لئے ہماری طرف رخ کیا حتی کہ ایک پیر نے میری طرف لکھا کہ پیروں میں سے ایک
نمائندہ منتخب ہونا چاہئے۔ چونکہ آپ بھی پیر ہیں اس لئے میرے حق میں ووٹ دلوائیں۔ میں نے
اسے جواب دیا کہ پیروں کا کام گدیوں پر ہے کو نسلوں میں نہیں۔ آپ کو نسل سے باہر قومی مدد کر
سکتے ہیں۔ غرض اس ذریعہ سے بھی ہماری جماعت کی خاص عظمت قائم ہو گئی ہے کیونکہ ہماری
جماعت کی مدد سے ۱۶ مسلمان کو نسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ جماعت کی طاقت کا اس سے اندازہ
سکتا ہے۔ میرے پاس ایک بڑا آدمی پہنچا اور اس نے کہا کہ آپ اپنی جماعت کو میرے حق میں
بھی ووٹ دینے کے لئے ارشاد کریں۔ میں نے کہا کہ ہم چونکہ دوسرے آدمیوں کے حق میں ووٹ
دینے کا وعدہ کر چکے ہیں اس لئے اب ہم آپ کے لئے ووٹ دینے سے معذور ہیں۔ پھر جب انہوں
نے بہت اصرار کیا تو میں نے کہا آپ ہماری طرف اتنا کیوں رخ کرتے ہیں۔ آپ دو میرے لوگوں
سے مدد لے سکتے ہیں تو وہ کہنے لگا کہ آپ کے ووٹروں میں دو باتیں ہیں جو اوروں میں نہیں اس لئے
ہماری نظریں آپ کی جماعت کی طرف ہی اُٹھتی ہیں۔ ان میں سے ایک تو یہ بات ہے کہ آپ کے
ووٹر آپ کے مشورہ سے خود میرے پاس چل کر آئیں گے لیکن دوسری جگہ تو ایک ایک ووٹر کے گھر
پر ہمیں جانا پڑے گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ دوسرے ووٹر اگر آٹھ ہزار بھی میرے حق میں ووٹ
دینے کا وعدہ کریں تو مجھے ان پر اعتبار نہ ہو گا مگر آپ کے ووٹ اگر ۲۰۰ ہوں۔ تو میں اپنے لئے ۲۰۰
کے ۲۰۰ ہی ووٹ سمجھوں گا۔ تیسری بات یہ ہے کہ دوسرے دوٹر تو ہم سے آکر کچھ مانگتے ہیں اور
ہمیں ان کو اپنے پاس سے کھانا وغیرہ دینا پڑتا ہے مگر آپ کے لوگ مفت کام کرتے ہیں۔ ایک نے
بیان کیا کہ آپ کے آدمی صرف خود ہی ووٹر نہیں بنتے بلکہ دوسروں کو بھی ووٹر بنا لیتے ہیں اور تمام
علاقہ کو سنبھال لیتے ہیں۔ ان وجوہات کے باعث اس دفعہ بڑے بڑے آدمی خود ہمارے پاس بار بار
چل کر آئے جو ہمیں بالکل حقیر خیال کرتے تھے۔ اور واقعہ بھی ایسا ہی ہوا کہ سوائے ایک ممبر کے
باقی سارے کے سارے کہ جن کی ہم نے تائید کی انتخاب میں کامیاب ہو گئے۔ یہ اتحاد اور اخلاص
کی طاقت ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ جس اتحاد اور اخلاص سے ہم نے موجودہ الیکشن میں کام کیا
ہے۔ اگر آئندہ بھی اسی طرح کام کیا تو تین چار الیکشنوں میں قریباً تمام بڑے بڑے آدمیوں کی توجہ
ہماری طرف ہوگی اور اس کے نتیجہ میں کئی فوائد بھی ہمیں حاصل ہونے کی اُمید ہے۔ چنانچہ پچھلے
دنوں سردار جو گندر سنگھ صاحب وزیر زراعت پنجاب یہاں آئے تو وہ اس اہمیت کی بناء پر ہمارے
ہاں ہی ٹھہرے اور مجھ سے بھی ملے۔ ملاقات کے دوران میں بٹالہ والی سڑک کا بھی ذکر آگیا جس پر