جماعت کو نصائح
انوارالعلوم (جلد 9)
انوار العلوم جلد 9
تقاریر جلسه سالانه ۰۱۹۲۶
لکھتا ہے کہ ہزاروں تعلیم یافتہ لوگوں کے دلوں میں محسوس ہو رہا ہے کہ اب ہمیں عیسائیت کو
چھوڑنا پڑے گا۔ اور پادریوں نے بھی ہمارے خلاف شور مچانا شروع کیا ہے یہ اس بات کی علامت
ہے کہ وہ اسلام کو زبردست چیز خیال کرنے لگے ہیں۔ کیونکہ مقابلہ کا خیال شیر کے مقابل ہی پیدا
ہوتا ہے۔ مٹی سے بنے ہوئے شیر کے لئے نہیں پیدا ہوتا۔ ہمیشہ شیر سے ہی کوئی ڈرا کرتا ہے۔
آج ایک اور خوشخبری آپ کو سناتا ہوں۔ آج ہی تار آیا ہے کہ آسٹرین حکومت کا وزیر
احمدی ہو گیا ہے۔ اس نے احمدیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اور چھ اور انگریزوں نے اس ہفتہ میں
احمدیت کا اعلان کیا ہے۔ غرض اس افتتاح کے بعد ۱۳ بڑے آدمی سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں یہ
گویا تیرہ حواری ملے ہیں۔ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ پہلے مسیح کے ساتھ جو کچھ ہوا یہاں
اس کے الٹ ہو گا اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ان تیرہ حواریوں میں یہودا اسکریوطی اِنشَاء الله
کوئی نہیں ہو گا۔
اللہ تعالیٰ نے مجھے پہلے ہی بشارت دی تھی کہ میرے ولایت جانے سے اسلام کی فتوحات
شروع ہوں گی۔ بعض دوستوں نے کہا بھی کہ میرے وہاں جانے سے کیا ہوا۔ حالانکہ اول تو جماعت
نے ہی مجھے وہاں بھیجا تھا میں خود اپنے ارادہ سے وہاں نہیں گیا تھا بلکہ مجھے تو خواب میں بعض
مصائب و مشکلات بھی دکھائے گئے جو میری غیر حاضری میں ہمارے خاندان میں پیدا ہونے والے
تھے۔ لیکن باوجود اس کے جماعت کی کثرت رائے دیکھ کر میں وہاں گیا اور پھر میں نے پہلے ہی کہہ دیا
تھا کہ جماعت یہ خیال نہ کرلے کہ میرے وہاں جاتے ہی احمدی ہونا شروع ہو جائیں گے۔ میں تو
وہاں تبلیغ کے لئے حالات دیکھنے جاتا ہوں۔ پھر بعد کے حالات سے معلوم ہوا کہ میرے وہاں جانے
میں اللہ تعالیٰ کی یہ حکمت تھی کہ وہ فتوحات جو میرے وہاں جانے کے نتیجہ میں اب شروع ہوتی ہیں
وہ کسی اور شخص کی طرف منسوب نہ ہوں اور اسلام پر کسی خاص شخص کا احسان نہ ہو بلکہ براہ
راست حضرت مسیح موعود کی طرف منسوب ہوں۔ پھر میں کہتا ہوں جب نبی بھی کوئی ایسا نہیں
گزرا جس نے ایک دن میں فتح حاصل کی ہو تو ایک خلیفہ کو کس طرح ایک دن میں فتوحات مل سکتی
ہیں۔ لیکن بہر حال اب تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ ایسی ترقی کر رہا ہے کہ ایک انگریز لکھتا ہے
کہ اس سلسلہ کی ترقی کی نظیر پچھلی صدیوں کے کسی سلسلہ میں نظر نہیں آتی۔
جماعت کو نصائح اب میں دوستوں کو چند نصائح کرتا ہوں۔ جب جماعتیں پڑھا کرتی ہیں تو
حاسد لوگ جماعت کی ترقی کو دیکھ نہیں سکتے اور بعض لوگ کمزور دل
انوار العلوم جلد ۔
لدا ٧
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۳۷ء
ہوتے ہیں۔ جب تک تو ان کا غیروں سے مقابلہ رہتا ہے تب تک ان میں جرات رہتی ہے جب
غیروں سے مقابلہ جاتا رہے تو اپنوں کے ہی گریبان پکڑنے لگتے ہیں۔ میں جماعت کے بعض افراد
کے اخلاص میں کمزوریاں دیکھتا ہوں۔ یہ کمزوری علاج چاہتی ہے۔ یہ کمی اور کمزوری آگ کی مانند
ہوتی ہے۔ آگ ایک جگہ پر نہیں رہا کرتی وہ ارد گرد بھی پھیلتی ہے اس لئے دوست خاص طور پر
روحانیت کی فکر کریں۔ انہوں نے اپنی منزل مقصود کو پایا نہیں بلکہ ابھی تو وہ ابتدائی حالت میں
ہیں۔ دیکھو اسلام چاروں طرف سے گھرا ہوا ہے اس لئے کام کرنے کی ابھی بہت ضرورت ہے اور
کام کے لئے اخلاص، حسن ظنی اور قدر کی ضرورت ہوتی ہے۔ بغیر ان باتوں کے کام نہیں ہوا کرتا۔
بدظنی کو ہی دیکھ لو اس مرض سے کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔ کہتے ہیں ایک غلام تھا۔ جس کو اس کا آقا
بہت کم قیمت پر فروخت کر رہا تھا۔ خریدار نے آقا سے پوچھا اس کو کیا کیا ہنر آتے ہیں۔ کہا بہت
آتے ہیں۔ خریدار نے پوچھا۔ پھر کیوں اسے کم قیمت پر فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن غلام نے کہا
کہ مجھ میں بہت خوبیاں ہیں صرف ایک نقص ہے کہ میں ایک جھوٹ بول لیا کرتا ہوں۔ خریدار
نے کہا۔ معمولی بات ہے اور اسے خرید لیا۔ اس سے کام کراتا رہا۔ ایک دن غلام روتا ہوا آقا کے
پاس گیا اور کہا اور مجھ میں ہزار عیب بھی کیوں نہ ہوں۔ لیکن میں اپنے آقا کا بے وفا نہیں ہوں۔ آقا
کی بے وفائی کبھی نہیں کر سکتا۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کی بیوی بے وفا ہے۔ اس کا ایک
شخص سے ناجائز تعلق ہے۔ اور میں نے خود غیر سے ناجائز تعلق رکھتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور اب
اس کے دوست نے اسے یہ پٹی پڑھائی ہے کہ وہ آپ کو قتل کر دے تاکہ وہ آرام سے اپنے تعلق کو
قائم رکھ سکیں۔ ایک دو دفعہ تو آقا نے کہا کہ میں یہ یقین نہیں کر سکتا میری بیوی پاک دامن ہے۔
مگر یہ سن کر غلام نے زور زور سے رونا اور چلانا شروع کر دیا اور کہا کہ غلام کا کام صرف عرض کرنا
ہے باقی حضور مالک ہیں۔ تب تو اس آقا کو بڑی فکر ہوئی۔ اس نے پوچھا تمہیں کس طرح پتہ لگا۔
اس نے کہا میں نے دیکھا ہے کہ وہ آپ کی بیوی کو استزادے کر کہہ رہا تھا کہ جب تمہارا خاوند سو رہا
ہو تو اس کے گلے پر یہ اُسترا پھیر دینا اگر حضور باور نہ کریں تو اس کا تجربہ کر لیں۔ مگر رات کو سوئیں
نہیں خبردار ہو کر رہیں۔ اب تو آقا کو فکر ہوئی اور وہ اس امتحان کے لئے تیار ہو گیا۔ اور پھر اس کے
بعد اسی طرح وہ غلام آقا کی بیوی کے پاس گیا اور کہا کہ مجھ میں بہت عیب ہیں۔ مگر میں آپ کا بے
وفا نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ آپ کا خاوند کسی غیر عورت سے ناجائز تعلق رکھتا ہے۔ اور وہ
تمہیں قتل کر دینا چاہتا ہے۔ میں نے آپ کو اطلاع دے دی ہے۔ اس نے بھی اولا تردید کی۔ مگر