ناظران سلسلہ کی قربانیاں

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 8
۴۱۹
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
آخر وہ بھی اس وہم میں مبتلاء ہو گئی اور اس غلام سے کہنے لگی۔ اس کا علاج کیا ہے۔ اس نے کہا کہ
علاج یہ ہے کہ آپ کے خاوند کے ڈاڑھی کے دو بال ہوں جن سے تعویذ بنایا جاوے۔ تب اس کا یہ
خیال جا سکتا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ کیونکر ممکن ہے۔ غلام نے کہا کہ یہ تو بہت آسان ہے جب وہ سو
رہا ہو تو اُسترے سے دو بال اُتار لیں۔ عورت اس کام کے لئے تیار ہو گئی۔ خاوند گھر میں آیا۔ رات
کو عمداً ایسے طور پر لیٹ گیا کہ گویا وہ سور رہا ہے۔ اب اس کی بیوی نے اُسترالیا اور خوب تیز کیا۔
اس کا گردن کے پاس لانا تھا کہ خاوند نے اسی اُسترے سے بیوی کو غضب میں آکر قتل کر دیا۔ خیر
جب وہ پکڑا گیا اور اس سے قتل کا سبب پوچھا گیا تو اس نے وہی ظنی سبب بتایا جو غلام سے سنا ہوا تھا۔
تحقیقات پر عورت بری ثابت ہوئی۔ تب آقا نے غلام سے کہا تو نے یہ کیا حرکت کی۔ غلام نے
عرض کی حضور سے میں نے تو پہلے ہی عرض کر دیا تھا کہ سال میں ایک جھوٹ بولا کرتا ہوں اور وہ
یہی جھوٹ تھا۔ اب دیکھو ظن کی بناء پر کیا کچھ ہوا۔ کوئی قوم جیت نہیں سکتی جس میں بد ظنی کا مادہ
ہو کیونکہ اس صورت میں کام ہونا محال ہوتا ہے۔ ایک قصہ مشہور ہے۔ ایک دفعہ نابینا اور سوجا کھا
دونوں کو اکٹھا کھانا کھانے کا موقع پیش آگیا۔ نا پینا حریص تھا پہلے تو اس نے جلدی جلدی کھانا شروع
کیا۔ پھر اسے خیال ہوا کہ یہ سوچا کھا تو مجھے دیکھ کر جلدی جلدی کھا رہا ہو گا تو دونوں ہاتھوں سے کھانا
شروع کر دیا۔ پھر اس پر بھی نہ رہ سکا اس نے خیال کیا کہ ممکن ہے کہ سوجا کھا بھی میری طرح
دونوں ہاتھوں سے کھا رہا ہو تو اس نے کپڑے میں کھانا ڈالنا شروع کیا۔ مگر اس پر بھی اکتفا نہ کر سکا۔
یہ خیال کرتے ہوئے کہ یہ بھی کپڑے میں ڈال لے گا کھانے کا برتن اٹھا لیا اور کہا تم جاؤ تم تو سارا
کھانا ہی کھا جاؤ گے۔ سو جا کھا بیٹھا دیکھ رہا تھا۔ ہننے لگا کہ یہ کہاں تک پہنچا ہے تو بد ظنی بہت انتہاء پر
لے جاتی ہے۔
میں مثال کے طور پر بیان کرتا ہوں کہ ہم سے بعض نے ناظران سلسلہ کی قربانیاں میں ہی سے کام کیا ہے ایک دوست نے مجھے
ید
لکھا کہ قادیان میں بڑے بڑے کارکنوں پر اتنا روپیہ خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ آدھی تنخواہ پر
ان سے زیادہ لائق آدمی مل سکتے ہیں۔ اب دیکھو یہ ایک ظن ہے جو بہت دور تک پہنچتا ہے۔ اصل
بات یہ ہے کہ آدمیوں کی لیاقتیں محض ڈگریوں پر نہیں ہوتیں۔ کاموں میں محض ڈگریوں کو ہی
نہیں مد نظر رکھا جاتا۔ بعض وقت تجربہ کو دیکھا جاتا ہے۔ بعض دفعہ ذہن رسا دیکھا جاتا ہے۔ محض
ڈگری کوئی چیز نہیں۔ خاندانی وجاہت بھی ایک چیز ہے۔ ذہن رسا بھی ایک چیز ہے۔ پھر سوسائٹی بھی

انوار العلوم جلد 9
۲۰
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
ایک چیز ہے۔ خاندانی وجاہت کی وجہ سے ایک شخص کو معمولی لیاقت سے وہ عہدہ مل جاتا ہے جو
دوسرے کو اعلیٰ لیاقت پر نہیں ملتا۔ اسی طرح ذہن کی وجہ سے ایک انٹرنس پاس کو تین سو ملتے ہیں
اور دوسرے بی۔ اے کو اتنے نہیں ملتے۔ یا ایک تجربہ کار انٹرنس پاس کو تین سو ملتے ہیں اور
دوسرے بی۔ اے کو ساٹھ ملتے ہیں۔ تو دنیا میں خالی ڈگریوں سے کام نہیں ہوا کرتا بلکہ کام کے لئے
اور باتوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً چوہدری متح محمد صاحب ایم۔ اے ہیں۔ آج سے
۱۴ سال پہلے انہوں نے ایم۔ اے پاس کیا۔ اس وقت وہ ولایت تبلیغ کے لئے گئے۔ اور پہلے بغیر
ایک پیسہ تک انجمن سے لینے کے وہاں کام کیا۔ وہ اس رنگ میں گئے تھے کہ خواجہ صاحب صرف
ان کو روٹی دے دیا کریں گے۔ ایک ایم اے پاس کے لئے یہ کتنی بڑی قربانی ہے۔ انہیں دنوں میں
مسٹر وائس پرنسپل نے جو ان کو پڑھاتا رہا متواتر یہاں خط لکھے کہ میں نے چوہدری فتح محمد کے لئے
کالج میں ایک پروفیسر کی جگہ خالی کرائی ہے جس طرح بھی ہوا نہیں منگوا دو۔ اگر وہ اس وقت اس
آسامی پر لگ جاتے تو آج سے چودہ سال پہلے وہ ڈھائی سو لے سکتے تھے اور یہاں چودہ سال کی
سروس کے بعد آج ایک سو ستر ملتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں۔ چلو ہم تمہارے کہنے سے آج ہی ان کو
علیحدہ کر دیتے ہیں۔ تم ہمیں انہیں کی طرز کا کوئی آدمی لا دو۔ جو ذہن کے لحاظ سے، لیاقت کے لحاظ
سے چوہدری صاحب سے زیادہ تو کیا ان جی سا بھی ہو۔ چہ وہ سال اس نے ملازمت کی ہو ڈھائی سو
روپیہ آج سے چودہ سال پہلے تنخواہ لیتا ہو اور یہ خصوصیات بھی اس میں ہوں تو ہم بڑی خوشی سے
رکھنے کے لئے تیار ہیں۔
پھر مفتی محمد صادق صاحب ہیں۔ جو جس سروس کو چھوڑ کر آئے اس وقت ان کے
ما تحت آج ۵۰۰ لے رہے ہیں۔ اگر وہ اس سروس پر رہتے تو کم از کم آج ۸۰۰ لے لیتے۔ ہم ان کو
علیحدہ کرنے کو تیار ہیں مگر ہمیں تم ان کی طرح کا وہ آدمی دے دو جو گورنمنٹ سے ۸۰۰ تنخواہ بھی
لے سکتا ہو۔ اور پھر اس میں مفتی صاحب کی خصوصیات بھی ہوں۔ مثلاً السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ
میں سے ہو۔ حضرت مسیح موعود کی محبت سے انہیں کی طرح فیض یافتہ ہو۔ اور ان کا سی لیاقت
اور قابلیت رکھتا ہو۔ ان کا سا تجربہ کار ہو۔ تو آج اگر ان خصوصیات کا آدمی ہمیں ۲۰۰ پر بھی مل
جائے تو ہم غنیمت سمجھتے ہیں۔
پھر میر محمد اسحاق صاحب ہیں جو ناظر ضیافت ہیں۔ وہ لنگر کا کام اور دینی خدمات بغیر تنخواہ
کے سرانجام دیتے ہیں۔ مدرسہ احمدیہ میں وہ مدرس ہیں اور دوسرے مدرسوں کی طرح ان کو بھی

انوار العلوم جلد و
۴۲۱
تقاریر جلسه سالانه ۶۱۹۲۶
تنخواہ ملتی ہے۔ وہ اسی تنخواہ پر گزارہ کرتے ہیں اور باقی فرائض کو حِسْبَةً لِللَّهِ سرانجام دیتے ہیں۔
پھر مولوی شیر علی صاحب ہیں۔ ان کو اب ۲۰۰ ملتے ہیں۔ ایک تو ان کی انگریزی کی
قابلیت وہ چیز ہے جو اوروں میں نہیں۔ اس کے علاوہ یہ قابلیت ان میں ہے کہ وہ مضمون پر حاوی ہو
جاتے ہیں۔ ان کے مضمون پڑھنے والے دوستوں نے دیکھا ہو گا کہ وہ کس طرح مضمون کی
باریکیوں تک پہنچتے ہیں اور کوئی پہلو اس کا باقی نہیں چھوڑتے۔ پھر جب وہ یہاں ملازم ہوئے ہیں۔
اس وقت ان کا نام منصفی ( سب مجی) میں جا چکا تھا اور یہاں وہ ۲۰ روپے پر لگے تھے۔
میاں بشیر احمد صاحب ایم۔ اے ہیں ۔ وہ ۱۴۰ لیتے ہیں۔ ہمارا خاندان خاندانی حیثیت
سے بھی کوئی معمولی خاندان نہیں۔ ہمارے خاندان نے جو گورنمنٹ کی خدمات کی ہیں ان کے لحاظ
ہے وہ اعلیٰ سے اعلیٰ عہدہ پر لگ سکتے ہیں۔ ان کی لیاقت کا یہ حال ہے کہ انہوں نے جب میرے
مضمون کو جو بذریعہ تار افتتاح مسجد پر لندن بھیجا گیا تھا انگریزی میں ترجمہ کیا تھا۔ اس مضمون کی
انگریزی کے لحاظ سے ولایت کے ایک بڑے آدمی نے لکھا کہ وہ انگریزی کے لحاظ سے کم از کم خان
بہادر عبد القادر صاحب کی لیاقت کا مضمون تھا۔ اب ان کی قابلیت کا آدمی ان کے ذہن کا آدمی اگر
ہمیں مل جاوے تو ہم بڑی خوشی سے لینے کو تیار ہیں۔
پھر میاں شریف احمد صاحب ہیں۔ ان کو ۱۰۰ روپیہ ماہوار ملتا ہے۔ آج سے آٹھ سال
پہلے ان کو ۱۰۰ روپیہ گورنمنٹ نے دینا منظور کیا تھا۔ گورنمنٹ نے ان کو فوج میں لیفٹیننٹ کے
عہدہ پر رکھا۔ کمانڈنگ آفیسرا نہیں واپس نہیں بھیجتا تھا۔ آخر میں نے کمانڈر انچیف کو بار بار لکھ کر
اس کے ذریعہ آرڈر بھجوا کر واپس بلایا۔
سروس ہے۔
مولوی عبد المغنی صاحب ناظر بیت المال بی۔ ایس۔ سی ہیں۔ ان کی چودہ سال کی
مدت در از تک وہ ساٹھ روپے ہی لیتے رہے ہیں۔ اب جب کہ ناظروں کا گریڈ مقرر
ہوا۔ تو مناسب سمجھا گیا کہ ان کی تنخواہ میں بھی ترقی کی جاوے۔ چنانچہ کچھ عرصہ سے ان کی تنخواہ
زیادہ کی گئی ہے۔ جس زمانے میں وہ یہاں آئے ہیں۔ اس زمانہ میں بی۔ ایس۔ سی فیل کی وہ تنخواہ
تھی جو آج ایم۔ اے کی ہے۔ اب تم بتاؤ کہ کیا کوئی دنیا میں ایسی شریف اور مہذب گورنمنٹ ہے
جو یہ برداشت کرے کہ وہ پندرہ پندرہ سال کے تجربہ کاروں کو نکال کرنے آدمی رکھ لے۔ یہ تو
اندھی نگری چوپٹ راجا والا معاملہ ہو گا۔ میں ان اپنے کارکن دوستوں کو کہہ سکتا ہوں کہ تم آج
ہی قادیان کو چھوڑ دو اور ان ملازمتوں کو چھوڑ دو اور وہ آج ہی شام سے پہلے پہلے استعفیٰ لے آئیں

آج 10 میں سے 10 باقی