خدا کا قرب حاصل کرنے کیلئے بڑی قربانیوں کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد ۔
۲۳
نقاری جلسه سالانه ۱۹۳۶ء
انجمن انصار الله یہاں میں نے ایک انجمن بچوں کی بنائی ہے۔ جس کا نام انصار اللہ رکھا اس میں میں خود ان کو ہدایات دیتا ہوں۔ چنانچہ اس کا ایک نتیجہ یہ ہوا
ہے کہ بہت سے لڑکے اب تہجد پڑھنے لگے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ تمام بیرونی جماعتوں میں بھی اس
قسم کی انجمنیں بنائی جائیں جن میں بچوں کو اخلاقی تربیت کے سبق سکھائے جائیں تاکہ وہ آئندہ قوم
کے بہترین افراد ثابت ہو سکیں۔ مگر بہتر طریق یہی ہے کہ بچوں کو یہاں بھیجیں کیونکہ یہاں میں خود
تربیت کے متعلق سبق دیتا ہوں۔ ان کی تربیت کرتا ہوں۔ تھوڑے دنوں میں ہی تربیت اعلیٰ رنگ
میں ہو گئی ہے۔ دوست بچوں کو قادیان بھیجیں۔ اگر بعض نہیں بھیج سکتے تو اپنے پاس ہی ان کی
تربیت کریں۔
خدا کا قرب حاصل کرنے کیلئے بڑی قربانیوں کی ضرورت ترقیات لیکچر سننے یا
لیکچر دینے سے نہیں ہوا کرتیں۔ ترقیات کام کرنے سے ہوا کرتی ہیں۔ سلسلہ میں داخل ہونے کی
غرض محض لیکچر نہیں بلکہ دین کی خدمت اور قرب الہی کا حاصل کرنا ہے۔ دوست دین کی خدمت
کریں۔ کچھ کام کریں اور قرب الہی کو حاصل کریں اور قرب الہی قربانیوں سے حاصل ہوتا ہے۔
بڑے کاموں کے لئے بڑی اور لمبی قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ لوگوں نے خدا کے فضلوں کا
وارث ہونا ہے اور کیا خدا کے فضلوں کا وارث ہونا اس کا مقرب ہونا کوئی معمولی بات ہے۔ اتنے
بڑے فضلوں کے تم معمولی کاموں سے تو وارث نہیں ہو سکتے بلکہ بڑے فضلوں کے لئے بڑی اور
لمبے عرصہ تک قربانیاں کرنی پڑیں گی۔
اس وقت عام طور پر بڑی قربانی چند دن چندہ دینا سمجھی جاتی ہے حالانکہ ہم دیکھتے ہیں کہ معمولی
بادشاہوں کا قرب حاصل کرنے کے لئے لوگ ساری ساری عمریں خدمت میں خرچ کر دیتے ہیں۔
معمولی خطاب لینے کے لئے تمام عمر بڑی بڑی قربانیاں کرتے ہیں۔ پھر وہ خطاب بھی کوئی حقیقت
اپنے اندر نہیں رکھتا گورنمنٹ انہیں خان بہادر کا خطاب دیتی ہے۔ کیا واقعہ میں وہ بہادر ہو جاتا
ہے۔ وہ تو بعض وقت نہایت بزدل ہوتا ہے۔ اس خطاب سے بنتا کچھ نہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ جس کو
جو خطاب دیتا ہے اس کے اندر واقعہ میں وہ بات بھی پیدا کر دیتا ہے۔ اسے واقعہ میں انعام دیتا ہے
خالی خطاب ہی نہیں دے چھوڑتا۔ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ایک شخص آیا۔ اس نے کہا
مجھے بڑے الہام ہوتے ہیں۔ حضرت صاحب نے اسے فرمایا۔ کہ جب مجھے کہا جاتا ہے کہ تو محمد ہے یا

انوار العلوم جلد 9
۴۲۴
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
ابراہیم یا موسیٰ ہے۔ تو کیا کچھ ملتا بھی ہے یا نہیں؟ جو (سیدنا) محمد ال پر انعام ہوئے وہ تمہیں
بھی ملتے ہیں یا نہیں؟ اس نے کہا کہ ملتا تو کچھ نہیں۔ تو حضرت صاحب نے فرمایا۔ یہ پھر خدا کی
طرف سے الہام نہیں یہ کسی اور ہستی کی طرف سے ہے۔ خدا تعالی کی طرف سے جب الہام ہوتا
ہے تو اس کے مطابق ملتا بھی ہے۔ خدا دنیا کی گورنمنٹ کی طرح تو نہیں۔ خدا میں تو سب طاقتیں
ہیں۔ کبھی کوئی خالی ہاتھ بھی کہا کرتا ہے کہ یہ چیز لو۔ وہ تو بچے ہنسی سے کیا کرتے ہیں۔ یہ شیطانی
بات ہے خدائی الہام نہیں۔ خدا اگر کہتا کہ تو محمد ہے تو تجھے محمد والی طاقتیں بھی دیتا۔
تو اللہ تعالی کی طرف سے مؤمن کو ولی کا خطاب ملتا ہے۔ اب کیا یہ خطاب یو نہی مل جائے گا۔
اگر معمولی بات سے یہ خطاب ملنے لگے تو پھر تو کنچی بھی ولی ہو سکتی ہے جو ایک مسجد بنا چھوڑے۔
پس خدا کے قرب کے لئے ایک چیز کی قربانی نہیں ہوتی اور نہ ایک وقت میں قربانی ہوتی ہے بلکہ ہر
وقت ہر چیز کی قربانی کی جائے۔ تب جا کر خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا
کا قرب حاصل کرنے کے لئے بڑی بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔ آخر سوچو تو سہی تم نے بنا کیا
ہے؟ خدا کا درباری۔ کیا یہ عہدہ کوئی معمولی عہدہ ہے۔ اس سے سمجھ سکتے ہو کہ اس عہدہ کے لئے
کتنی بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔ میں نے بچوں کو بتایا تھا کہ جب گاؤں میں ڈپٹی کمشنر آتا ہے۔ تو
تم کس طرح اس کے دیکھنے کے لئے اس کے پیچھے پیچھے بھاگتے پھرتے ہو۔ اور تم بڑے خوش ہوئے
ہو اور فخر سے اپنے دوستوں کو سناتے ہو کہ میں نے ڈپٹی کمشنر کو دیکھا ہے حالانکہ وہ تمہاری طرف
کبھی نظر نہیں اٹھاتا۔ اور اگر وہ کسی بچہ سے کوئی بات کرے تو پھر تو وہ بچہ خوشی سے پھولا نہیں سماتا۔
وہ یوں سمجھتا ہے کہ گویا اسے بڑی نعمت مل گئی ہے۔ مگر اس کے مقابلہ میں نماز کیا ہے۔ نماز ہے
خدا کے حضور حاضر ہو کر اس کی زیارت کرنا اور اس سے باتیں کرنا۔ تمہارے اندر اس نماز سے
کیوں نہیں خوشی پیدا ہوتی۔ اس وقت میں نے دیکھا کہ اس مثال سے بچوں کے چہروں پر بشاشت
تھی۔ آپ لوگ ایسی جماعت میں سے ہیں کہ جس کا یہ مذہبی عقیدہ ہے کہ اس میں ہمیشہ ایک قائم
مقام رہا جس کی اطاعت فرض ہے وہ جس چیز کے لئے کہہ دے کہ فلاں جگہ پر اسے خرچ کرو تو اس
کا حق نہیں ہے کہ وہ اسے دوسری جگہ پر خرچ کرے۔ فتح مکہ پر رسول اللہ ا نے مکہ والوں کو
مال دیئے تو انصار میں سے ایک نوجوان نے غلطی سے کہہ دیا کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا
ہے اور مال رسول اللہ کے ہم وطن لے گئے ہیں۔ رسول الله ل تک یہ بات پہنچ گئی۔ آپ نے
انصار کو بلایا اور فرمایا۔ تم نے یہ بات کہی ہے۔ انصار دیندار تھے ان کی چھینیں نکل گئیں۔ انہوں نے

آج 10 میں سے 10 باقی