دوسرا ذریعہ تقویٰ کے حصول کا

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلده
۴۲۵
تقاریر جلسه سالانه ۶۱۹۲۶
کہا یا رسول اللہ ! ہم میں سے ایک نوجوان نے ایسا کیا ہے۔ ہم نے خود اسے بہت ڈانٹا ہے۔ رسول
اللہ ا نے فرمایا۔ اے انصار ! بے شک تم کہہ سکتے ہو۔ تو بے وطن تھا ہم نے تجھے اپنے پاس
جگہ دی۔ تو بے کس تھا ہم نے تیرے دائیں اور بائیں اپنی جانیں دیں اور خون کی ندیاں بہا کر تیری
حفاظت کی۔ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہم ہرگز ایسا نہیں کہتے۔ رسول اللہ نے فرمایا۔ ہاں یہ بھی
کہہ سکتے ہو کہ خدا نے خود نصرت دی اور مکہ پر فتح دی مگر فتح مکہ کے بعد لوگ تو اپنے گھروں میں
اونٹ لے گئے۔ اور تم خدا کے رسول کو اپنے گھر لے آئے۔ اے انصار! جو کچھ ہو گیا سو ہو گیا اب
دنیا میں رسول کی خلافت تمہیں نہیں ملے گی۔ کے ہاں آخرت میں تمہیں معاوضہ دیا جائے گا۔
چنانچہ آج تک کوئی انصاری خلیفہ نہیں ہوا۔ اس واقعہ سے پتہ لگتا ہے کہ بعض وقت ایک بات منہ
سے نکل جاتی ہے۔ جس کو انسان معمولی سمجھتا ہے لیکن اس کا نتیجہ بہت دور تک پہنچتا ہے۔
اسی طرح یہاں جب ہمارے عقیدہ کے مطابق اللہ تعالی خلیفہ قائم کرتا ہے وہ اگر اموال
تلف کرتا ہے یا تلف کرنے دیتا ہے تو وہ خود خدا کے حضور جوابدہ ہے تم اس پر اعتراض نہیں کر
سکتے۔ لیکن اگر بہترین نتائج پیدا کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے تو پھر معترض شخص خطرہ میں ہے۔
تقومی اور ادب سیکھو۔ آپ لوگوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ تم نے اقرار کیا ہے کہ تم ہر چیز کو میرے حکم پر قربان کردو
گے۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اس اقرار کا پورے طور پر خیال نہیں رکھا جاتا۔ اقرار تو یہ تھا کہ جو کچھ
میں کہوں وہ تم کرو گے لیکن عمل یہ ہے کہ چند پیسوں پر ابتلاء آجاتا ہے۔ یہ تمام وسو سے تقوی کی
کمی سے پیدا ہوتے ہیں اس لئے میں تقوی کے حصول کے لئے اور اس میں ترقی کے لئے دوستوں
کو نصیحت کرتا ہوں۔ خواہ آپ میں سے بعض مجھ سے عمر میں بڑے ہوں لیکن ایک بات آپ میں
سے کسی میں نہیں۔ وہ یہ کہ میں خدا کا قائم کردہ خلیفہ ہوں۔ میری تمام زندگی میں لوگ میری
بیعت کریں گے۔ میں کسی کی خدا کے قانون کے مطابق بیعت نہیں کر سکتا اور یہ عہدہ میری
موجودگی میں تم میں سے کسی کو نہیں مل سکتا۔ نبوت کے بعد سب سے بڑا عہدہ یہ ہے۔ ایک شخص
نے مجھے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں تا گورنمنٹ آپ کو کوئی خطاب دے۔ میں نے کہا یہ خطاب تو
ایک معمولی بات ہے۔ میں شہنشاہ عالم کے عہدہ کو بھی خلافت کے مقابلہ میں ادنیٰ سمجھتا ہوں۔ پس
میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے معاملات میں ایسا رنگ اختیار کریں جس میں تقویٰ اور
ادب ہو۔ اور میں کبھی یہ بھی نہیں پسند کر سکتا کہ وہ ہمارے دوست جن کو اعتراض پیدا ہوتے ہیں

انوار العلوم جلد 3
۴۲۶
نقاریی جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
ضائع ہوں کیونکہ خلافت کے عہدہ کے لحاظ سے بڑی عمر کے لوگ بھی میرے لئے بچہ کی حیثیت
رکھتے ہیں اور کوئی باپ نہیں چاہتا کہ اس کا ایک بیٹا بھی ضائع ہو۔ میں تو ہمیشہ یہی خواہش رکھتا ہوں
کہ اللہ تعالی ہر ابتلاء سے ہمیشہ دوستوں کو محفوظ رکھے۔
مجھے تو اللہ تعالٰی نے ایسا وسیع دل دیا ہے کہ میں دشمن کے لئے بھی بد دعا کرنا پسند نہیں کرتا۔
ایک شخص نے کہا کہ مولوی ثناء اللہ کے لئے تم بد دعا کیوں نہیں کرتے۔ میں نے کہا مجھے اللہ تعالی
نے بہت بڑا دل دیا ہوا ہے۔ تو جو شخص دشمنوں تک کے لئے بد دعا نہیں کرتا وہ دوستوں کے لئے کیا
کیا دعائیں کرتا ہو گا۔ خدا کے حضور جھکو۔ دعاؤں میں گریہ و زاری کرو تا تم پر خدا کی طرف سے
برکات نازل ہوں۔ تقوی اختیار کرو۔ تقویٰ کے قیام کے لئے نماز اور نماز باجماعت کی پابندی
ضروری ہے۔ میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ نماز کے لئے جماعت کی پابندی ضروری ہے۔ اگر دوست
دو تین میل کے فاصلے پر بھی ہوں تو بیوی بچوں کو ساتھ لے کر جماعت کرالیا کریں۔ اور دفتروں میں
ایک جگہ اکھٹے ہو کر یا جماعت ادا کریں۔
دسویں نصیحت یہ ہے کہ تقوی کے قیام کے لئے معاملات کی درستگی بھی نہایت ضروری ہے۔
بعض دوست معاملات میں درستی کا خیال نہیں رکھتے۔ بعض لوگ روپیہ قرض پر لیتے ہیں پھر ادا
کرنے میں نہیں آتے۔ اس کے نتیجہ میں بدظنی پیدا ہوتی ہے۔ قرض خواہ مظلوم ہوتا ہے اسے
دور کی سوجھتی ہیں۔ اور ایک بات پر سب کو قیاس کر لیتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہوتی ہے کہ ایک
حجام کو روپیوں کی تھیلی ملی۔ وہ اُمراء کی مجلس میں جایا کرتا تھا۔ اس کے پاس تھیلی دیکھ کر اُمراء ہنسی
سے پوچھا کرتے۔ سناؤ شہر کی کیا حالت ہے۔ وہ کہتا کوئی کم بخت بھی تو ایسا نہیں جس کے پاس کم از کم
پانسو اشرفی نہیں۔ ایک دن ایک امیر نے اس کی تھیلی نہنسی سے اٹھالی۔ کچھ دن بعد امیر نے پوچھا
سناؤ شہر کا کیا حال ہے۔ اس نے کہا شہر کی کیا پوچھتے ہو شہر کا برا حال ہے سب لوگ بھوکے مر رہے
ہیں۔ امیر نے تھیلی واپس دے کر کہا لو بھائی اپنی تھیلی پاس رکھو شہر نہ بھوکا مرے۔ اس مثال سے
انسانی دماغ کی حالت معلوم ہوتی ہے۔ اس پر جو گزرے وہ سمجھتا ہے کہ یہی حال سب کا ہے اس
لئے جس کے ساتھ معاملہ اچھا نہ ہو وہ یہ قیاس کر لیتا ہے کہ سب کا ایسا ہی حال ہے یہاں تو بھائی
سب بد معاملہ ہیں۔ مگر قرض خواہوں کے لئے بھی مناسب ہے کہ درگزر سے کام لیں اور سب پر
ایک بات کا قیاس نہ کر لیا کریں کیونکہ جو بات قوم میں پھیلائی جائے وہ خواہ قوم میں پہلے نہ بھی ہو تو
بھی وہ قوم میں پیدا ہو جاتی ہے اسی لئے قرآن کریم نے بدی کی اشاعت سے منع کیا ہے۔ ہے مثلاً

انوار العلوم جلد 9
۲۲۷
نگاری جلسه سالانه ۶۱۹۲۶
آج تم یہ کہنے لگو کہ ہماری قوم میں چور بہت ہو گئے ہیں تو اگر قوم میں ایک بھی چور نہ ہو تو بھی دس
سال بعد قوم میں ضرور چور اور جھوٹے پیدا ہو جائیں گے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ خدا تعالی نے
بدیوں کی نسبت دلوں پر ایک ہیبت بٹھائی ہوتی ہے۔ جب عام زبانوں پر کوئی بات جاری ہو تو وہ ہیبت
دلوں سے اُٹھ جاتی ہے اور بات معمولی معلوم ہوتی ہے۔ یہ ڈاڑھی کا ہی معاملہ دیکھ لو۔ آج سے
۵۰ سال پہلے ڈاڑھی منڈانا عیب سمجھا جاتا تھا اس لئے لوگ عام طور پر نہیں منڈایا کرتے تھے بلکہ
منڈانے والا لوگوں میں نہیں پھر سکتا تھا لیکن آج کس قدر اس کا رواج بڑھا ہوا ہے۔ اس کی یہی
وجہ ہے کہ اب یہ معمولی بات معلوم ہوتی ہے بلکہ فیشن بن گیا ہے۔ جس بات کو لوگ کرتے ہوئے
دیکھتے یا سنتے ہیں وہ معمولی بات معلوم ہوتی ہے۔ اور جس کو کوئی نہیں کرتا اس کی کوئی جرات نہیں
کرتا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص یہ کہتا ہے کہ ہماری قوم گنہگار ہے در حقیقت اس
نے قوم کو ہلاک کر دیا۔ ہے یہ باتیں بظاہر ابتداء میں چھوٹی نظر آتی ہیں مگر نتائج ان کے خطرناک
نکلتے ہیں۔ کیا بیچ چھوٹے نہیں ہوا کرتے پھر کتنے بڑے درخت بن جاتے ہیں اسی طرح ایک چھوٹے
سے چھوٹا بڑا پیج قوموں کو ہلاک کر دیتا ہے۔
پس آپ لوگوں کے دل و دماغ آپ کے قابو میں ہونے چاہئیں۔ وہ کام مت کرو کہ جس سے
حضرت مسیح موعود کا سارا کیا کرایا خراب ہو جائے اور آپس کے معاملات کو درست کرو۔ در حقیقت
ایک بد معاملہ شخص قوم کے بیسیوں مسکینوں کو تباہ کر دیتا ہے۔ ہاں اگر کوئی معاملہ خراب کرتا ہے تو
تمہارے لئے بھی مناسب ہے کہ صبر کرو اور شور مت کرو آخر مال چوری بھی تو ہو جاتے ہیں۔ بڑی
بڑی قیمتی چیزیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ اگر کسی کے بد معاملہ سے نقصان ہوا ہے تو سمجھ چھوڑو کہ چلو
چوری ہو گیا۔
پھر یہ سوچو کہ اس وقت اسلام پر بڑی مشکلات کا زمانہ ہے۔ مشکلات کے زمانہ میں جھگڑے
نہیں ہوا کرتے۔ بتاؤ جب طوفان آرہا ہو تو کیا اس وقت لوگ آپس میں لڑا کرتے ہیں۔ اس وقت
چیزیں سنبھالنے کی ہوش نہیں ہوتی۔ اس وقت تو جان کی فکر ہوتی ہے۔ دیکھو اس وقت اسلام کو
کفر کھا رہا ہے اور ہمارے کندھوں پر تمام دنیا کا بوجھ ہے۔ اب تو یہ ضرورت ہے کہ ایسی نصرت
حاصل کرو کہ کفر کو کھانے لگ جاؤ اور نصرت کے حصول کے لئے تقویٰ حاصل کرو۔
اب یہ بتاتا ہوں کہ تقویٰ کیا چیز ہے۔ اس کے معنے کئی دفعہ میں ایک مثال سے بیان کر چکا
ہوں جو اب پھر بیان کرتا ہوں۔ حضرت ابو ہریرہ سے کسی نے پوچھا۔ تقویٰ کیا چیز ہے۔ انہوں نے

انوار العلوم جلد و
۴۲۸
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
جواب دیا۔ تنگ گلی میں چاروں طرف کانٹے ہوں اور زمین پر کنکر ہوں تو بتاؤ ایسے رستہ سے تم
کیونکر گزرو گے۔ اس نے کہا کپڑے چاروں طرف سے سمیٹ کر ہی گزروں گا۔ یہ بظاہر چھوٹی سی
بات ہے لیکن در حقیقت بہت لطیف بات ہے۔ اسی طرح ایک بزرگ نے کہا کہ چھوٹی باتوں کو بڑا
سمجھو۔ یعنی چھوٹے گناہوں کو بڑا سمجھو۔ یہ پہاڑ جو نظر آتے ہیں ذرات سے ہی بنے ہیں۔ پس
مؤمن ہر ایک حرکت میں یہ دیکھے کہ میری اس حرکت کا مجھ پر اور میری قوم پر کیا اثر پڑے گا۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ تقویٰ کے حصول کے ذرائع کیا ہیں میں تقویٰ پر کوئی خاص مضمون بیان
نہیں کرتا بلکہ انہیں باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں۔
تقویٰ کے معنے ہیں کہ انسان خدا کو اپنی ڈھال بنائے۔ یہ لفظ وقایہ سے نکلا ہے جس کے
معنے بچاؤ اور حفاظت کے ہیں۔ تو تقویٰ کے معنے ہوئے کہ انسان اپنے اندر ایسی حالت پیدا کرے
کہ اللہ تعالیٰ اس کا محافظ ہو جائے۔ اب غور کرو خدا کیوں محافظ بنے گا۔ اس کی کوئی وجہ ہوئی
چاہئے۔ انسان کسی شخص کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ ہم جانتے ہیں کہ ہم سب سے زیادہ حفاظت اس
کی کرتے ہیں جو ہمارا کام کرتا ہے۔ جس کو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نقصان سے ہمیں نقصان پہنچے
گا۔ اسی طرح ہم کو یہ معلوم کرنا چاہئے کہ ہم کونسے کام کریں کہ جن کی وجہ سے اللہ تعالٰی ہمارا
محافظ ہو جائے۔ تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک ذریعہ تو اللہ تعالی کی حفاظت میں آنے کا اور تقویٰ
کے حصول کا وہ یہ ہے کہ انسان کلمۃ اللہ کے اعلاء میں لگ جائے۔ اس کی شان کا اظہار کرے۔ اسی
طرح جب وہ کام کرے گا تو اللہ تعالیٰ یقینا اس کی حفاظت کرے گا۔ اس کو ایسی راہوں پر چلائے گا
کہ جن پر چلنے سے اس کی حفاظت ہو گی۔ اب سوال یہ ہے کہ اعلاء کلمتہ اللہ کس طریق سے ہو۔
بعض کام اللہ تعالیٰ جبر سے کرتا ہے اور بعض ربوبیت سے۔ سب سے پہلا کام اللہ تعالی کا ربوبیت
اس کی پہلی
ہے۔ جیسا کہ سورۃ فاتحہ میں آیا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ " اس میں اس
صفت ربوبیت کی بیان ہے۔ اب انسان بھی اپنے ذریعہ سے اس کی صفت ربوبیت کی شان کا
اظہار اور اس کے کلمہ کا اعلاء کر سکتا ہے کہ جب وہ اس کی طرح ربوبیت کی صفت اپنے اندر پیدا
کرے یعنی انسان پہلے مجازی رب بنے تب اللہ تعالٰی اس کے دل میں تقوی ڈالے گا۔
اب میں ربوبیت کے معنے بیان کرتا ہوں۔ ربوبیت ربوبیت کے معنے یہ ہیں کہ انسان دوسروں کی
بھلائی اور تربیت میں لگ جائے اپنی زندگی کو اپنے نفس کی بھلائی کے لئے نہ سمجھے بلکہ مخلوق کی
ہمدردی میں اپنی زندگی کو لگا دے۔ جب یہ ایسے کاموں میں لگ جائے گا تو اللہ تعالی اسکی حفاظت

آج 10 میں سے 10 باقی