تیسرا ذریعہ حصول تقویٰ کا ذکر الٰہی

انوارالعلوم (جلد 9)

انوار العلوم جلد 9
۴۲۹
تقاریر جلسه سالانه ۶۱۹۲۶
کرے گا۔ اگر کوئی غلطی بھی اس سے سرزد ہو گی تو اللہ تعالٰی اس کا محافظ رہے گا کیونکہ وہ بچہ کی
طرح ہو گا جس کی حفاظت اس کی ماں کرتی ہے۔
دوسرا ذریعہ تقوی کے حصول کا یہ ہے کہ انسان دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرے۔ جس دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہو اسے
وہ کبھی ضائع نہیں کرتا۔ اور محبت پیدا کرنے کا طریق یہ ہے کہ روزانہ کچھ وقت اس کی صفات پر
غور کرے۔ جب روزانہ اس کی صفات پر غور کر کے اپنے اندر محبت پیدا کرے گا تو کوئی چیز اس
محبت کو مٹا نہیں سکے گی۔ پس روزانہ ایک وقت اللہ تعالیٰ کی صفات پر غور کرو۔ یہ سوچو کہ تمہارے
ساتھ اس کی کونسی صفات تعلق رکھتی ہیں اور کسی رنگ میں اور کس قدر ان کا فیضان تم کو پہنچ رہا
ہے۔ پھر اس کے انعامات پر نظر ڈالو ان کو اپنے سامنے لاؤ تب ایک محبت کا دریا تمہارے دلوں میں
موجزن ہو جائے گا۔ مشکلات اور مصائب بھی نعمت ہوا کرتے ہیں مثلا موت ہی کو لے لو۔ یہ بڑی
مصیبت خیال کی جاتی ہے لیکن خیال کرو اگر یہ موت دنیا میں نہ ہوتی اور کوئی نہ مرتا۔ تو آج زمین
پر آدمی ایک دوسرے کے ساتھ پھنسے ہوئے ہوتے اور یہاں چلنے کی بھی جگہ نہ ملتی۔ اور اس قدر
مصیبت ہوتی کہ اگر دو چار صدیاں بھی موت دنیا سے اُٹھالی جاتی تو سب سے بڑی دُعا لوگ موت
کے لئے مانگتے۔ اگر غور کرو تو ذرہ ذرہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمت نظر آتی ہے۔ غرض جب اللہ تعالٰی کی
صفات اور انعامات پر روزانہ کچھ وقت لگا کر غور کرو گے تو پھر تھوڑے عرصہ بعد ہی دیکھو گے کہ
کس طرح اللہ تعالٰی کی محبت چشمہ کی طرح پھوٹتی ہے۔
تیسرا ذریعہ حصول تقوی کا ذکر الہی ہے۔ جس طرح میں نے بتایا ہے کہ روزانہ ایک خاص وقت میں اللہ تعالیٰ کی صفات اور
انعامات پر غور کیا کرو۔ اسی طرح میں یہ بتاتا ہوں کہ ذکر الہی کے لئے روزانہ ایک وقت نکالو۔ ہماری
جماعت کے لوگ ذکر الہی سے بہت غافل ہیں۔ روزانہ خاص وقت اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا خود اپنی ذات
میں بہت بڑی نعمت ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ذکر الہی دل کے شیشہ کو جلا کرنا ہے۔ اس کو
صیقل کرنا ہے۔ نماز تو انسان کو غذا کی طرح ہے اور ذکر الہی صیقل کرنا ہے۔ مسنون ذکر تحمید
تهلیل، تسبیح ہے۔ ذکر الہی ایک رنگ میں خدا کے حسن کو دیکھنا ہے اس لئے جو لوگ ذکر الہی کریں
گے وہ ضرور اپنے دل میں نیا جوش اور نئی محبت اور ایک صیقل اپنے اندر محسوس کریں گے۔ غلطی
سے ہماری جماعت کے لوگ سمجھتے کہ ذکر ہوتا ہی نہیں اس لئے عام طور پر دوست ذکر کے عادی

انوار العلوم جلد 8
۴۳۰۰
تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء
نہیں۔ اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ملک میں غیر احمدیوں میں ذکر کا غلط طریق چلا آتا
ہے۔ انہوں نے چند کلمے بنائے ہوئے ہیں جنہیں وہ رشتے رہے ہیں اس کے لئے کچھ سانس بھی
مقرر ہوتے ہیں۔ یہ تمام فضول طریق ہیں جن سے روحانیت اور بھی خراب ہو جاتی ہے۔ بھلا بتاؤ
جب بھائی کا ذکر کرتے ہو تو خاص قسم کا سانس لیا کرتے ہو۔ تو کیا اللہ تعالی ہی ایسا ہے کہ جس کے
ذکر کے لئے خاص سانسوں اور خاص آوازوں کی ضرورت ہے۔ یہ طریق نہایت مکروہ اور روحانیت
کو برباد کر دینے والے ہیں یہ تو مسمریزم کی طرح ہیں اور مسمریزم کوئی ذکر نہیں۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام بھی ان طریقوں کو ناپسند ہے کرتے تھے۔ اور تجربہ بھی بتاتا ہے کہ روحانیت کے
لئے یہ خطر ناک طریق ہیں۔ جو شخص ان طریقوں سے ذکر کرے گا اس کی روحانیت ماری جائے گی۔
وہ بندر کی طرح ہو جائے گا۔ اس کی ذاتی قابلیت جاتی رہے گی۔ وہ ایک نقال بندر ہو گا جس کی ایک
رتی ہوگی کہ جس کے ذریعہ اس کا مردہ پیر اُسے نچا رہا ہو گا۔ اور میں تجربوں کے ساتھ ان طریقوں
کے نقصانات دکھا سکتا ہوں۔ یہ نہ سمجھو کہ مجھے وہ طریق آتے نہیں۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ
کوئی موجودہ پیر میرے سامنے لے آؤ۔ وہ جو بھی طریق اختیار کرے اور ادھر میں بھی ایسا طریق
اختیار کروں گا کہ اس سے نصف وقت میں میری طرف کے شخص پر وہ حالت طاری ہو جائے گی جو
وہ طاری کیا کرتے ہیں۔ مجھے تو کبھی سمجھ نہیں کہ بھلا سانس کا ذکر الہی سے کیا تعلق۔ ان پیروں کے
اذکار کا تو ایسا معاملہ ہے جیسا کہ افیون کھانے والوں کا ہوتا ہے۔ ایک دوست نے جو احمدی ہونے
سے پہلے بھنگ کے عادی تھے۔ بتایا کہ جب میں نے بھنگ پی تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ میں عرش پر پہنچ
گیا ہوں اور تمام زمانہ میرے قابو میں آگیا ہے اور دنیا میرے قبضہ میں ہے۔ غرض ان چیزوں کے
ذریعہ دماغی قوتوں کو مار دیا جاتا ہے۔ اور اس طریق سے یقینا ایک بڑا طبقہ مجنون ہو جاتا ہے۔ حقیقی
ذکر وہ ہے کہ جس میں انسان اللہ تعالیٰ کی صفات کو دل میں داخل کرے۔ انسان میں اللہ تعالی نے
قسم کی قوتیں رکھی ہیں۔ ایک قوت حواس ظاہری کی ہے اور ایک قوت ارادی ہے۔ ان دونوں
قوتوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ چنانچہ جب اعصاب کمزور ہو جائیں تو قوت ارادی کمزور ہو جاتی
ہے۔ اور تجربہ بتاتا ہے کہ ان سانسوں سے دماغی اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں اور چند دن کے اندر
ایسا انسان دیوانہ ہو جاتا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالی نے انسان کے لئے بہترین طریق عرفان رکھا ہے۔
لیکن اس کے خلاف دوسرے لوگوں کو دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ دل سے آوازیں اُٹھتی ہیں حالانکہ
یہی تو جنون ہے۔ کیا کبھی دل سے بھی آواز میں آیا کرتی ہیں۔ آواز تو دماغ کے ذریعہ انسان کو پہنچتی
رو

آج 10 میں سے 10 باقی